Baaghi TV

Author: +9251

  • باغی پول میں اکثریت نے چیئرمین سینٹ کےتبدیل کرنے کو غلط کہہ دیا

    باغی پول میں اکثریت نے چیئرمین سینٹ کےتبدیل کرنے کو غلط کہہ دیا

    باغی پول میں 73 فیصد لوگوں نےچیئرمین سینٹ کے ہٹائے جانے کے عمل کو غلط کہہ دیا ،22 فیصد نے اس عمل کی حمایت میں جواب دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ:باغی ٹی وی کے نئے پول کا رزلٹ آگیا. سوال تھا ” اپوزیشن کی چئیرمین سینٹ کو ہٹانے کی کوشش درست ہے؟. "اس بارے ناظرین نے اپنی رائے پیش کردی جس کے مطابق 73 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا کہ یہ اقدام درست نہیں.یعنی نہیں میں جواب دیا. 22 فیصد نے ہاں میں جواب دیاکہ ایسا کرنا دردست ہو گا.6 فیصدنے کہا کہ ہمیں اس بارے کوئی پتا نہیں ہے.

    اس بارے ناظرین نے کچھ تبصرے بھی کیے.
    عمران اکبر نے لکھا :یہ آصف زرداری کا یو ٹرن ہوگا
    شبانہ زبیر نےکھا کہ: یہ ان کا جمہوری حق ہے کہ اس کو تبدیل کریں یا نہ کریں
    فخراعظم نے لکھا کہ : تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا.

  • بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی پاکستانی پوسٹوں پر گولہ باری

    بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن کی پھر خلاف ورزی پاکستانی پوسٹوں پر گولہ باری

    راوالپنڈی:بھارت پاکستان کے خلاف شرارتوں سے باز آنے کا نام ہی نہیں لے رہا .آج صبح پھر پاکستانی پوسٹوں پر گولہ باری کرکے اپنی اصلیت ظاہر کردی .معتبر ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کنٹرول لائن کے ملحقہ ضلع پونچھ کے سرحدی علاقے میں پیش آیا

    ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے دگاور سیکٹر میں پاکستانی پوسٹوں پر فائرنگ کی اور پھر وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے. ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے ی شرارت رات کی تاریکی میں‌کی گئی .دوسری طرف بھارتی افواج نے اس فائرنگ کا الزام پاکستان پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پہل پاکستان نے کی .یاد رہے کہ بعض دیگر عالمی ذرائع نے بھی اس واقعہ کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا ہے اور کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خطے میں حالات کو خراب رکھنا چاہتا ہے تاکہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ دور رہے.

  • امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو کسی کی پرواہ نہیں.مائیکل کگلمین

    امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو کسی کی پرواہ نہیں.مائیکل کگلمین

    واشنگٹن:پاکستان نے امریکہ کو بے وقوف بنا رکھا ہے امریکہ پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو کسی کی پرواہ نہیں .اس قسم کے ملے جلے ردعمل کا اظہار امریکی ڈپٹی ڈائریکٹر ایشن پروگرام اور سنیئر نمائندہ برائے پاکستان،افغانستان،بھارت اور بنگلہ دیش مائیکل کگلمین نے اپنی ایک ٹویٹ میں‌کیا ہے.

    مائیکل کگلمین کہتے ہیں‌کہ امریکہ کی پاکستان سے بہت سی توقعات وابستہ تھیں اور امریکہ نے اس مقصد کے لیے بہت مشقت اٹھائی ا ور ایک طویل جدوجہد کی لیکن اس کے بدلے میں‌امریکہ کو پاکستان سے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں‌ملا،پاکستان ہمارے حکمرانوں کوبے وقوف سمجھتا ہے.


    مائیکل کگلمین ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ اس بار بھی عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے معاملات پر امریکہ سیر حاصل گفتگو چاہتا ہے .ایجنڈے میں بڑے اہم اہم ایشوز ہیں .امریکہ چاہتا ہے کہ ان بر کھل کر بات ہو لیکن دوسرا فریق پاکستان ہے جسے امریکی مطالبات اورتحفظات کی پرواہ تک نہیں

  • حوثیوں باغیوں نے فلور مل کو نشانہ بنا دیا

    حوثیوں باغیوں نے فلور مل کو نشانہ بنا دیا

    یمن میں حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر میں بحر احمر فلور ملز پر چار مارٹر گولے داغےدیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثی ملیشیا نے بدھ کی شام الحدیدہ شہر میں بحر احمر فلور ملز پر چار مارٹر گولے داغ جو غلے کے گوداموں سے چند میٹر کی دوری پر گرے۔ فلور ملز کی انتظامیہ نے عالمی خوراک پروگرام کے زیر انتظام گندم کے اس ذخیرے کی صفائی مکمل کرنے کے بعد وہاں محفوظ کی ہوئی ہے۔

    یہ کارروائی کمپنی کے اس اعلان کے ایک ہفتے بعد عمل میں آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ فلور ملز کی بحالی اور از سر نو کام کرنے کا عمل 90% مکمل ہو چکا ہے۔ کمپنی حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں کے ضرورت مندوں میں 55 ٹن گندم تقسیم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

    گذشتہ چند ماہ کے دوران حوثی ملیشیا بحر احمر فلور ملز کو ایک سے زیادہ مرتبہ بم باری کا نشانہ بنا چکی ہے۔ اس کے نتیجے میں وہاں موجود گوداموں میں سے دو تباہ ہو گئے اور ان کے اندر موجود گندم برباد ہو گئی۔ یہ ذخیرہ 30 لاکھ افراد کی بھوک مٹانے کے لیے کافی تھا۔

    حوثی ملیشیا ستمبر 2018 سے اب تک ایک سے زیادہ مرتبہ اقوام متحدہ کی ٹیم کو بحر احمر فلور ملز تک پہنچنے سے روک چکی ہے ، یہ ملز یمنی حکومت کی فورسز کے زیر کنٹرول علاقے میں واقع ہے۔ حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کی ٹیم کو فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا۔ بعد ازاں محدود تعداد میں ٹیم کے اہل کاروں کو رواں سال مئی میں فلور ملز پہنچنے کی اجازت دی گئی۔

  • 48 گھنٹوں کے اندر ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ڈی سی اوز کو ہدایت

    48 گھنٹوں کے اندر ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ڈی سی اوز کو ہدایت

    کوئٹہ:بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے میں پہلی مرتبہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو تعینات کرکے صحت کے میدان میں بہتری لانے کی طرف قدام اٹھا لیا ہے. جس کے لیے وزیر اعلیٰ جام کمال نے ہر ضلع میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کردیا ہے. دوسری طرف وزیر اعلیٰ جام کمال نے اس امر کو یقینی بناتے ہوئے کہا ہے کہ تام ڈی سی اوز 48 گھنٹے کے اندراندر تمام ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں اور اس کی رپورٹ بھی دیں

    محکمہ صحت بلوچستان نے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں‌اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی خصوصی ہدایت پر کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے اس مقصد کے لیے اسپیشل ڈائریکٹو جاری کیا تھا .وزیر اعلیٰ نے تمام ڈی سی اوز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹرز کو ڈیوٹی اور اس کے علاوہ حائل ہونے والی مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں

    یاد رہے کہ صوبے میں‌اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی صوبے میں صحت کے میدان میں بہتری لانے کے لیے کی اور ہدایت کی کہ وہ ضلعی اور تحصیلی سطح پر مریضوں کی داد رسی کے لیے بہتر سے بہتر کام کریں .وزیر اعلیٰ جام کمال نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تمام تر سہولیات کے باوجود اگر کوئی ڈاکٹر یا عملے کا کوئی دوسرا اہلکار سستی کا مظاہرہ کرے گا تو پھر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.وزیر اعلیٰ نے غیر حاضر رہنے سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی

  • کوئٹہ میں اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹم چل بسے .

    کوئٹہ میں اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کلکٹر کسٹم چل بسے .

    کوئٹہ :چند روز قبل کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں اسمگلرز کے تشدد سے زخمی ہونے والےڈپٹی کلیکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ چل بسے.اطلاعات کے مطابق چند دن قبل ایک اسمگلر اوراس کے دو ساتھیوں نے ڈپٹی کلکٹرعبدالقدوس شیخ کو سریاب روڈ پر مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا

    کوئٹہ کےعلاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹر کسٹم عبدالقدوس شیخ پر حملہ کرنے والے مبینہ اسمگلر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا تھا ڈپٹی کلکٹرعبدالقدوس شیخ اس وقت تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج تھے

    گرفتار افراد میں صادق، طوفان اور احمد شاہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں سے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹم اور لیوی کے اہلکاروں پر اسمگلروں کی طرف سے حملے ہوچکے ہیں .

  • بھارتی حکومت نے کیا مشہور مسلم ٹک ٹاک سٹار کا اکاؤنٹ بند، وجہ جانیے اس رپورٹ میں

    بھارتی حکومت نے کیا مشہور مسلم ٹک ٹاک سٹار کا اکاؤنٹ بند، وجہ جانیے اس رپورٹ میں

    بھارتی حکومت نے مشہور مسلم ٹک ٹاک سٹار فیصل شیخ کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے کیونکہ اس نے تبریز انصاری کے حق کے لیے ویڈیو بنائی تھی. ٹک ٹاک پہ راج کرنے والی ٹیم "team 07” کل تک تخت پر بیٹھی تھی اور آج ذلیل ہو رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جب فیصل نے ویڈیو اپلوڈ کی تو بھارت کے لوگوں کو ویڈیو پسند نہ آئی اور سب فیصل کو رپورٹ کرنے لگے اور بھارتی حکومت نے فیصل کے ساتھ انکی ٹیم سے حسنین خان کا بھی اکاؤنٹ بند کر دیا ہے.
    یہ ہے وہ ویڈیو جس کی وجی سے بھارتی حکومت نے اکاؤنٹس بند کیے

    .

    ایک مہینہ پہلے فیصل شیخ کا گانا "تیرے بن کیویں” بھی ریلیز کیا گیا تھا جو کہ ہٹ بھی ہوا ہے، بھارتی حکومت نے یو ٹیوب سے ان کا گانا بھی ہٹا دیا ہے.

    فیصل شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی کہ انکا ارادہ کسی کو دکھ دینے کا نہیں تھا لیکن پھر بھی پورا بھارت انکو ذلیل کر رہا ہے. فیصل کا قصور بس یہ ہے کہ اس نے تبریز انصاری کے حق کے لیے ویڈیو بنائی.آخر کب بھارتی حکومت مسلمانوں کو چین سے جینے دے گی.

    واضح رہے کہ فیصل شیخ ٹک ٹاک کے سٹار ہیں اور ان کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹین میوزرز میں ہوتا ہے. ممبئی سے تعلق رکھنے والے فیصل کے 22 ملین سے زائد فالوورز ہیں. بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی ان کے لاکھوں میں فینز ہیں.

    یاد رہے کہ فیصل کا اکاؤنٹ پرماننٹ بند نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ ٹاپ ٹین میوزرز میں سے ہیں , کچھ عرصہ بعد اکاؤنٹ کھل جائے گا لیکن ابھی کے لیے ان کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے. ان کے فینز ان کو پھر سے ٹک ٹاک پہ دیکھنے کے لیے منتضر ہیں.

  • رحیم یارخان ٹرینوں میں تصادم امدادی ٹیموں نے ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن شروع کر دیا

    رحیم یارخان ٹرینوں میں تصادم امدادی ٹیموں نے ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن شروع کر دیا

    نمائندہ باغی ٹی وی)دو ٹرینوں میں تصادم امدادی ٹیموں نے ریسکیو اینڈ ریلیف اپریشن شروع کر دیا

    ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔مزید ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک حادثہ ہے انتظامیہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے تمام انسانی وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ضلع بھر سے سرکاری و نجی ایمبولینس ریسکیو اپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور شیخ زید ہسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رحیم یار خان:شہری خون عطیہ کرنے کے لئے شیخ زید ہسپتال بلڈ بینک میں رابطہ کریں۔زخمی مریضوں کے لئے خون کی اشد ضرورت ہے۔

    ڈی پی او عمر سلامت کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ کو پولیس نے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر موجود ہے۔پولیس امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ کی نوعیت بارے ابتدائی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

  • رحیم یارخان ٹرینوں میں تصادم 8 جاں بحق

    رحیم یارخان ٹرینوں میں تصادم 8 جاں بحق

    نمائندہ باغی ٹی وی)رحیم یارخان دو ٹرینوں‌میں‌تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے ذائد زخمی ہو گئے ہیں.تفصیلات کے مطابق اکبر ایکسپریس جو لاہور سے کوئٹہ جا رہی تھی رحیم یار خان کے قریب ولہار اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے  ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے ذائد زخمی ہو گئے ہیں . جاں‌بحق ہونے والے افراد میں سے 3 افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں.جب کہ اکبر ایکسپریس کا انجن مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے.زخمیوں‌کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے.

     

  • شجاع آباد : شہری سراپا احتجاج بن گئے

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) میو کالونی نزد اللہ والی مسجد کی گلی میں سیوریج کا نظام درہم برہم عوام سراپا احتجاج علاقہ مکینوں کا سانس لینا محال ہوگیا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کئی دن گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک گلی میں صفائی کے لیے کوئی صفائی کا عملہ نہیں آیا ہے نمازی حضرات اور عوام کو سیوریج کے بدبودار پانی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر ی طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں علاقہ مکینوں کی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید سے درخواست ہے کہ آپ کی ہفت روزہ صفائی مہم میں میو کالونی نزد اللہ والی مسجد کی یہ گلی بھی شامل کرائیں خدارا کاغذی کارروائی تک محدود نا ر ہیں ۔ اس گلی کو فوری صاف کیا جائے تاکہ عوام طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکے . رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد