Baaghi TV

Author: +9251

  • شجاع آباد : صفائی کی ناقص صورتحال

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) نیو ہاؤسنگ کالونی بسم اللہ لیڈیز پارک کے مین روڈز پر سیوریج کا نظام درہم برہم جو اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید کی ہفتہ وار صفائی مہم پر سوالیہ نشان ہے سابقہ چیئرمین بلدیہ ڈاکٹر رفیق احمد قریشی کا وارڈ ہے انکے دور اقتدار میں بے تحاشہ ترقیاتی کام ہوئے ہاؤسنگ کالونی میں لیکن انکا ادوار ختم ہوتے ہی انکے وارڈ میں سیوریج کا نظام درہم برہم جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر عوام کو اور لیڈیز کو گزرنے میں پریشانی اہل کالونی کی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید سے درخواست ہے کہ وہ یہاں سے بھی صفائی اور سیوریج کا نظام درست کرائیں اور اپنی ہفتہ وار صفائی مہم کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں صفائی مہم کو کاغذی کارروائی تک محدود نا رکھیں . رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد : کپاس ہماری ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) ہمارے ملک کی معیشت میں کپاس کی فصل کا اہم کردار ہے،کپاس پر حملہ آور گلابی سنڈی کا بروقت تدارک کر کے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکار اور محکمہ زراعت اپنا کردار ادا کرے، ڈاکٹر عابدہ فرید
    گوسپ پی بی روپس سے ہی گلابی سنڈی کا تدارک ممکن ہے،عوام اور کاشتکار ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کو اطلاع دیں، رانا محمد عارف
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر عابدہ فرید نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا محمد عارف کے ہمراہ شجاع آباد موضع بستی مٹھو غربی میں ملک کوثر حسین کھاکھی کے کپاس کے فارم پر گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے گوسپ پی بی روپس لگانے کا معائنہ کیا اس موقع پر پی بی روپس لگانے کا عملی مشاہدہ کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر عابدہ فریدنے کہا کہ کپاس کی فصل اس علاقے کی اہم فصل ہے اور ہمارے ملک کی معیشت میں اس فصل کا اہم کردار ہے لہٰذا کپاس کی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کیلئے کاشتکار اور محکمہ زراعت اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور کپاس پر حملہ آور کیڑوں خصوصاً گلابی سنڈی اور جڑی بوٹیوں کا بروقت تدارک کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ عملہ پیسٹ سکاﺅٹنگ میں کاشتکاروں کی رہنمائی کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شجاع آباد رانا عارف نے بتایا کہ گوسپ پی بی روپس سے ہی گلابی سنڈی کا تدارک ممکن ہے۔ عوام اور کاشتکار ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ہوشیار رہیں اور ٹڈی دل کے حملے کی صورت میں محکمہ زراعت کو اطلاع دیں۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • خبردار, ہوشیار ملتانی اب پانی کا استعمال کریں سوچ سمجھ کریں،ورنہ پھنس جائیں گے مصیبت میں۔۔

    ملتان میں صاف پانی کا ضیاع کرنے والے اب قانون کی گرفت میں آئیں گے۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان راؤقاسم نے پانی کے ضیاع روکنے, زیر زمین پانی کو بچانے کے لیے نئی واٹر پالیسی جاری کردی۔ پالیسی کے مطابق گھروں, گاڑیوں, دکانوں کو دھونے پر پابندی عائد کردی گئی۔اب صاف پانی سے گلیوں میں چھڑکاؤ, نل کو کھلا چھوڑنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نئی پالیسی کے مطابق اب پائب سے پودوں کو پانی دینا, سپلائی لائن پر موٹر نصب کرکے پانی حاصل کرنے والے بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔تفصیل کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کہا ہےکہ پاکستان میں عام آدمی صاف پانی کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہے وہ جتنا پانی استعمال کرتا ہے اس سے کہیں زیادہ پانی ضائع کرتا ہے شہری علاقوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے تمام افراد تک صاف اور محفوظ پینے کے پانی اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا روزبروز مشکل ہوتا جا رہا ہے واسا ملتان نےقیمتی آبی وسائل کے بے دریغ ضیاع کو روکنے کے لئے جنگی بنیادوں پر قانون سازی اور اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہریوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے جبکہ واسا ملتان نے فوری طور پر صاف پانی کے ضیاع کی روک تھام اور زیر زمین پانی کو بچانے کے لیے نئی واٹر پالیسی جاری کردی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ آفس شمس آباد میں واٹر پالیسی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹرز سمیت تمام ڈائریکٹرز شریک تھے نئی واٹر پالیسی کے تحت پائپ کے ذریعے گھروں، گاڑیوں، دکانوں کو دھونے پر پابندی عائد ہوگی کیونکہ اس اقدام سے نہ صرف صاف پانی ضائع بلکہ سڑکوں اور گلیوں کا انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوجاتا ہے جبکہ صاف پانی سے گلیوں میں چھڑکاؤ ٫ ٹونٹیوں کو کھلا چھوڑ نے اور پائپ کے ذریعے پودوں کو پانی دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی واٹر سپلائی لائنوں پر غیر قانونی موٹریں لگا کر اضافی پانی حاصل کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن پلان تیارکرلیاگیا پہلے مرحلے میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے دوسری مرتبہ خلا ف ورزی کرنے والوں کے چلان تیار کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ واسا کو بھجوائے جائیں گے جبکہ ان کے واٹر سپلائی اور سیوریج کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں گے۔ نئی واٹر پالیسی پر عمل درآمد کے سلسلے میں شعبہ ریکوری،واسا کےتمام فیلڈ اور آپریشنل سٹاف کو ٹاسک سونپ دیا گیا ڈولفن فورس سے بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے لئے مدد لی جائے گی ذمہ دار شہریوں کو بھی اس مہم میں بھرپور کردار کرنے کی اپیل کی گئی ہےشہری واٹر پالیسی کی خلاف ورزی کی شکایت پر واسا کے آن لائن کمپلینٹ سیل کے رابطہ نمبر 1334 پر اطلاع دیں ادارہ کی طرف سے فوری ایکشن لیا جائے گا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے نئی واٹر پالیسی کے حوالے سے شہریوں کو اپنے پیغام کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں قلت آب کے اس سنگین مسئلے پر شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے صاف پانی کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتیں اور اپنے ارد گرد بھی پانی کے ضیاع کی روک تھام کے لیے واسا ملتان سے تعاون کریں تاکہ صاف پانی کو بچا کر ہم اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ کر سکیں۔

  • غزہ میں چھ ماہ کے دوران قابض یہودی فوجیوں کے ہاتھوں 16 بچے شہید،1233 زخمی

    غزہ میں چھ ماہ کے دوران قابض یہودی فوجیوں کے ہاتھوں 16 بچے شہید،1233 زخمی

    غزہ :مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی صہیونی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونےلگا جس کی وجہ سے فلسطین میں اسرائیلی فوجی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کےدوران قابض صہیونی فوج نے غزہ کے علاقے میں ریاستی دہشت گردی میں 16 فلسطینی بچوں کو شہید کردیا۔

    انسانی حقوق کی تنظیم’المیزان مرکز برائے انسانی حقوق’ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی شش ماہی کے دوران غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں 16 بچے شہید اور 1233 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوجی چن چن کر فلسطینی بچوں کو شہید کررہے ہیں.

    القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اسکولوں، طبی مراکز اور دیگر داروں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام فلسطینی بچوں کے حقوق کی پامالیوں، بچوں کے قتل عام اوران کے حوالے سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جن میں سے بعض کو رہا کردیا گیا۔

  • غذائی سپلیمنٹس صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند؟ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی نے سب کچھ بتا دیا

    غذائی سپلیمنٹس صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند؟ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی نے سب کچھ بتا دیا

    واشنگٹن: غذائی سپلیمنٹس صحت کے لیے فائدہ مند ہیں یا نقصان دہ اس بارے پہلے مختلف آرا آتی رہی ہیں لیکن حال ہی میں امریکہ میں ایک تحقیق ہوئی جس کے مطابق وٹامن اور غذائی سپلیمنٹس صحت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچانے کی بجائے فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

    طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین جرنل طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیشتر غذائی سپلیمنٹس کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچاتے بلکہ پیسوں کا ضیاع ہوتے ہیں، جبکہ وٹامن ڈی اور کیلشیئم کے امتزاج پر مبنی سپلیمنٹس فالج کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین جرنل نے اس بارے ماہرین کی مکمل تحقیق پیش کی ہے۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سپلیمنٹس اکثر ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے کھائے جاتے ہیں اور ان کا استعمال درمیانی عمر کے افراد میں زیادہ ہوتا ہے، جو پہلے ہی فالج کے خطرے کی زد میں ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے دوران 10 لاکھ افراد پر ہونے والے 277 ٹرائلز کا تجزیہ کیاگیا اور دیکھا گیا کہ 16 مختلف اقسام کے نیوٹریشنل سپلیمنٹس اور 8 غذائی سپلیمنٹس کیا اثرات مرتب کرتے ہیں۔

    طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین جرنل کی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ان سپلیمنٹس کی اکثر خون کی شریانوں سے جڑے امراض یا موت سے بچانے میں کوئی مدد فراہم نہیں کرتے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 34 فیصد بالغ افراد روزانہ وٹامنز اور سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں اور اس پر سالانہ 37 ارب ڈالرز خرچ کیے جاتے ہیں۔

    محققین کا کہنا تھا کہ کچھ سپلیمنٹس مختلف طبی مسائل سے تحفظ میں کسی قسم کی مدد فراہم کرتے ہیں جیسے فولک ایسڈ فالج کے خلاف کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکتا ہے یا مچھلی کے تیل کے کیپسول میں موجود فیٹی ایسڈز کسی حد تک امراض قلب سے بچانے میں مدد دیتے ہیں۔

    تاہم ملٹی وٹامنز، وٹامن اے، وٹامن بی سکس، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن ڈی اور آئرن وغیرہ صحت کو کسی قسم کا فائدہ نہیں پہنچاتے۔محققین کا کہنا تھا کہ کیلشیئم اور وٹامن ڈی کے امتزاج پر مبنی سپلیمنٹس فالج کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھاتے ہیں جبکہ دیگر سپلیمنٹس سے خون کی شریانوں کے امراض وغیرہ سے تحفظ میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

  • ہمارے طیارے ایران تو کیا پورےخطے کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں:نیتین یاہوکی دھمکی

    ہمارے طیارے ایران تو کیا پورےخطے کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں:نیتین یاہوکی دھمکی

    تل ابیب:اسرائیلی وزیر اعطم بنیامین نیتن یاہونے ایران سمیت خطے کے تمام ملکوں کے لیے دھمکی آمیز پیغام دےکر خطے می اسرائیلی دلچسپی کو آشکار کردیا ہے. اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے F-35ایس طیارے ہیں جو چاہیں توایران اورشام سمیت پورے مشرق وسطی کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں۔

    نیتین یاہو نے جنوبی اسرائیل میں واقع نواتیم فضائی اڈے کے دورے کے دوران ایک بیان میں ایران کو دھمکی دی اورکہا کہ حالیہ دنوں میں ایران اسرائیل کو مٹانے کی بات کر رہا ہے لیکن وہ جان لے کہ ہمارے طیارے ایران اور شام سمیت پورے مشرق وسطی کو اپنی زد میں لے سکتے ہیں

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل کی طرف سے یہ خطرہ منڈلا رہا تھا کہ اسرائیلی جنگی جنوں پورے عالم عرب کےساتھ ساتھ ایشیا کے کئی ممالک تک جا پہنچتا ہے .بعض دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہوکا یہ پیغام کہ پورے خطے میں کاروائی کرسکتے ہیں پاکستان کے لیے بھی پیغام ہے .یہ بھی خیال رہےکہ نیتین یاہو نے ایران پرالزام لگایا کہ وہ مسلسل جوہری اسلحہ بنانے کی دھن میں ہے لیکن اگراسرائیل کے بس میں ہوتا تواس کی نوبت ہی نہیں آتی ۔

  • دھرنے کلچر پر تنقید کرنے والی پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 12 جولائی کودھرنا دے گی

    دھرنے کلچر پر تنقید کرنے والی پیپلز پارٹی مہنگائی کے خلاف 12 جولائی کودھرنا دے گی

    سکھر:پاکستان پیپلز پارٹی جو کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی دھرنے کلچر پر سخت تنقید کرتی رہی ہے اب خود اسی ٹول کو لیکر مہنگائی پر 12 جولائی کو دھرنے کال دی ہے.ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے مہنگائی کے خلاف 12 جولائی کو سکھر میں دھرنے اور 13 جولائی کو سکھر پنجاب بارڈر ’رک ریلی‘ نکالنے کا اعلان کردیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے ای نجی ٹی وی پر نہ چلنےوالے انٹریو کے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہاگر ملک دشمن، دہشت گرد اور را کے ایجنٹ کا انٹرویو چل سکتا ہے تو ایک سویلین صدر کا انٹرویو کیوں نہیں چل سکتا؟‘ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں جیل بھیج کر ڈرا دیں گے لیکن وہ سن لیں، میرے پورے خاندان اور پارٹی کے ورکروں کو بھی جیل میں ڈال دیں تو بھی ہم آئین کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ سے متعلق انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’دھاندلی زدہ‘ اور عوام دشمن بجٹ نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے معاشی خودکشی کرلی ہے۔انہوں نے کا کہ عوام دشمن بجٹ امیروں کو ریلیف دیا گیا ہے اورغریبوں پر بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اپوزیشن کے پاس اب حکومت کے خلاف کوئی ایسا ایشو نہیں رہا جس کو بیناد بنا کر وہ لوگوں کو سڑکوں پر لاسکیں.البتہ مہنگائی کے خلاف یہ دھرنا ضرور ہوگا .یہ دھرنا کتنا موثر ہوگا وقت ہی بتائے گا.

  • برطانیہ اور ایران آمنے سامنے ،ایران کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پردھمکی

    برطانیہ اور ایران آمنے سامنے ،ایران کی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پردھمکی

    تہران:امریکہ اور ایران کے درمیان اختلافات شدید ہونے کے بعد اب برطانیہ بھی ایران کی مخالفت پر اتر آیااور ایرانی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی دھمکی دے ڈالی .برطانیہ کی دھمکی کے جواب میں ایران نے بھی آئل ٹینکر قبضے میں لینے پر برطانیہ کو جوابی نتائج بھگتنے کی دھمکی دےدی۔

    دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کو برطانیہ کا بے وقوفانہ اقدام قرار دیا ہے۔حسن روحانی نے برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو اپنے اس اقدام پر ردعمل کا سامناکرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے عدم استحکام کا آغاز کیا ہے،اس کے نتائج اچھے نہیں آئیں گے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانیہ نے جبرالٹر کے پانیوں میں ایک ایرانی ٹینکر کو روک کر الزام لگایا تھا کہ یہ آئل ٹینکر ایران پر عائد یورپی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام کو خام تیل کی سپلائی کیلئے جارہا تھا۔عالمی معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ امریکی دباو کی وجہ سے ایران پر دباو بڑھانا چاہتا ہے.

    SHAREFacebook Twitter

    RELATED ARTICLESMORE FROM AUTHOR

  • آصف زردای کی آنکھ میں تکلیف ہے، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، سینیٹر رحمن ملک

    آصف زردای کی آنکھ میں تکلیف ہے، انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی، سینیٹر رحمن ملک

    سینیٹررحمان ملک نے سابق صدر آصف زرداری کی آنکھ میں تکلیف پرتشویش کا اظہار کیا ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سابق صدرکی صحت کومدنظررکھتےہوئےفوری طورپرگھرمنتقل کیاجائے، آصف زرداری دل،شوگراوربلڈپریشرکےمریض ہیں،

    سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت کاخیال اورعلاج تسلی بخش نہیں ہورہا، آصف زرداری کوکچھ ہواتوذمہ دارحکومت ہوگی، ادھر حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ جو بھی جیل جاتا ہے وہاں‌ جا کر بیمار ہو جاتا ہے او ر پھر ان کی رہائی کی اپیلیں‌ شروع کر دی جاتی ہیں.

  • بھارت، بچوں‌ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو ہو گی اب موت کی سزا

    بھارت، بچوں‌ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو ہو گی اب موت کی سزا

    بھارت میں بچوں‌ کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اس قبیح جرم کے مرتکب ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے قانون میں‌ ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس امر کی منظوری ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اجلاس میں دی گئی ہے. بھارتی میڈیا کے مطابق اس میٹنگ کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لئے پاکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ایکٹ میں بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزا کی جائے گی.

    رپورٹ کے مطابق مسٹر جادڈیکر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچوں کو نشہ آور دوائیں دینے پر پابندی کے لئے بھی اس ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی، واضح رہے کہ بھارت میں بچوں‌ سے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں.