Baaghi TV

Author: +9251

  • ویرات کوہلی بلے باز اچھے ہیں لیکن بطور کپتان نہیں، سابق بھارتی کرکٹ گوتم گھمبیر

    ویرات کوہلی بلے باز اچھے ہیں لیکن بطور کپتان نہیں، سابق بھارتی کرکٹ گوتم گھمبیر

    بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی انہیں بلے باز کے طور پر پسند ہیں لیکن ٹیم کے کپتان کے طور پر نہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ کپتانی میں کوہلی کو ابھی اور بہت سا سفر کرنا ہے. ابھی تک وہ اسلئے بہتر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ مہندرا سنگھ دھونی اور روہت شرما ہیں.

    گوتم گھمبیرکا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا میں چار بہترین بلے بازوں میں ہیں، لیکن بطورکپتان ویرات کوہلی کا مہندراسنگھ دھونی اور روہت شرما کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔ واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر ہندوستانی کھلاڑیوں‌ کو سخت تنقید کا سامنا ہے. ویرات کوہلی کے ایک سکور پر آؤٹ‌ ہو جانے پر بھی ان کے خلاف شدید تنقید کی جارہی ہے.

  • آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا اعلان کردیا

    آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا اعلان کردیا

    لاہور:پاکستان آٹوموبائل انڈسٹری سازش کا شکار،دوبڑی کمپمنیوں نے پیداوار بندکردی .باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری اس وقت بڑے بحران کی شکار ہوگئی ہے . ذرائع کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری کے بند ہونےکی وجہ پیداور کا کم ہونا بتایا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی دوبڑی کمپنیوں ہنڈا اور انڈس موٹرز نے 12 جولائی سے 21 جولائی تک تمام قسم کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.ہنڈا اور انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوںکہ ان کے سالانہ منافع میں کمی آئی ہے

    ہنڈا اٹلس کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک سال پہلے ان کمپنیوں کا کاروبار بہتر تھا اور دو دو شفٹوں میں کام ہوتا تھا لیکن اب تو صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہےکہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے اور شفٹ بھی ایک کر دی گئی ہے. جبکہ انڈس موٹرز نے بھی ہفتہ میں ایک چھٹی کا اعلان کرکے ورکروں پر بجلی گرادی ہے. جس سے آٹوموبائل انڈسٹری کے بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.

    باغی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں یہ ایک سازش ہے جس میں حکومت مخالف قوتیں شامل ہیں اور وہ یہ چاہتی ہیں کہ گورنمنٹ کو ریونیو کم سے کم ملے اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں.کیونکہ جس طرح قیمتیں بڑھیں گی تو اس سے سیل ٹیکس بھی بڑھے گا اس کے نتیجے میں پیداوار متاثر ہوگی اور پیداوار کم ہوئی تو پھر سیلز ٹیکس بھی کم حاصل ہوگا جس سے حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے گی اور یہ حکومت کی ناکامی ہوگی

  • کپتان کا بلا بڑے میچوں‌ میں کبھی نہیں‌ چلتا، بھارتی میڈیا کوہلی کے پیچھے بھی ہاتھ دھو کر پڑ گیا

    کپتان کا بلا بڑے میچوں‌ میں کبھی نہیں‌ چلتا، بھارتی میڈیا کوہلی کے پیچھے بھی ہاتھ دھو کر پڑ گیا

    ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی جو کل تک ہیرو قرار دیے جارہے تھے آج سبھی کو زیرو کہا جارہا ہے. بھارتی میڈیا دھونی کی طرح ویرات کوہلی کے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبار لگانے والے ویرات کوہلی صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بلا بڑے میچوں‌ میں‌ کبھی نہیں‌ چلتا جس سے بلے باز کی قلعی کھل جاتی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبارلگانے والے وراٹ کوہلی صرف ایک رن پرآوٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی اس عالمی کپ سے پہلے سال 2015 اور2011 میں ہوئے عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اب تک پانچ ناک آوٹ مقابلے کھیل چکے ہیں، لیکن ان کے اعدادوشمارحیران کرنے والے ہیں۔ ان پانچ ناک آوٹ میچ کی اننگ میں کوہلی نے 14.40 کی اوسط سے صرف 72 رن بنائے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو محض 240 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن انڈیا کے چار کھلاڑی صرف 24 پر آؤٹ‌ ہو گئے. ٹیم کا ٹاپ آرڈرپوری طرح فلاپ رہا۔ ٹیم کے ابتدائی بازکےایل راہل اورروہت شرما صرف ایک، ایک رن بنا کرپویلین لوٹے، اسی طرح‌ کوہلی ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے. ان کا بلا بڑے میچوں میں نہیں چلتا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی صرف ایک ہی بار30 سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں وہ تینوں عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں بلے بازی کرنے اترے ہیں اورصرف 3.67 کی اوسط سے 11 رن بنائے ہیں۔ سال 2011 میں پاکستان کے خلاف ہونے و الے مقابلے میں وہ 99 رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے، وہیں سال 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف اورآج نیوزی لینڈ کے خلاف وہ صرف ایک ہی رن بنا سکے ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ شکست پر پورے بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے اور ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر شدید تنقید کی جارہی ہے.

  • بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل کو نصیحت

    بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کترینہ کی چھوٹی بہن ازابیل کو نصیحت

    بالی ووڈ کی کترینہ کیف نے اپنی بہن ازابیل کو بالی ووڈ میں آنے سے قبل اسے شوبز انڈسٹری کے اتراؤ چڑھاؤ سے آگاہ کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو بالی ووڈ میں کام کیے ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے اور اس عرصے میں جہاں انہوں نے کئی سپرہٹ فلموں میں اپنا کردار ادا کیا وہیں وہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے طور طریقوں کو اچھی طرح جان چکی ہیں۔

    کترینہ کی بالی ووڈ میں کامیابی کے بعد اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل بھی شوبز میں انٹری دینے جارہی ہیں اور اسی لیے کترینہ نے اپنی چھوٹی بہن کو بالی ووڈ کے بارے میں بتایا کہ بالی ووڈ میں اتراؤ چڑھاؤ چلتا رہتا ہے اور اسی لیے خود کو ہمیشہ مضبوط مزاج رکھا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کترینہ نے بتایا کہ میں ہمیشہ اپنی بہن کو نصیحت کرتی ہوں کہ چاہے وہ اداکاری میں اپنی قسمت آزمائے یا ہدایت کاری میں یہاں کام کرنا آسان نہیں ہے اس لیے مضبوط مزاج ہونا بہت ضروری ہے.

    کترینہ نےمزید کہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کسی اور کے نقش قدم پر نہ چلو بلکہ وہ کرنا چاہیے جو آپ کرنا چاہتی ہیں، شوبز میں قدم جمانے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے دل کی آواز سننی چاہیے۔

    واضح رہے کہ ازابیل ہدایت کار اسٹینلی ڈی کوسٹا کی فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکار سورج پنچولی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے. فلم رواں سال 29 نومبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، انتہائی اہم معاملہ پر مشاورت

    مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، انتہائی اہم معاملہ پر مشاورت

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے نام پر بھی مشاورت کی گئی.

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازکے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں بڑی جماعتوں نے نئے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کے نام سے متعلق مشاور ت مکمل کرلی ہے اور اس بات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا. واضح رہے کہ جمعرات کے دن صبح گیارہ بجے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا. آج دونوں رہنماؤں‌ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.

  • حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

    حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

    لاہور: کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘جسے مجرم کہتے ہواسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا.

    مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کوبلیک میل کرکے نہیں کیا گیا، کہا اس مقدمے کا فیصلہ تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرکیا گیا۔

    مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ مجھے نہیں چھوڑیں گے

    مریم نواز نے اپنے خلاف نیب کے نوٹس سے متعلق کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔

    مریم نوازنے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔ دوسری طرف نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز جھوٹی بیان بازی سے عوامی ہمدردیاں لینے کی کوشش کررہی ہیں ،مریم کو چاہیے کہ وہ عدالت میں آکر ثبوت دیں

  • نیب راولپنڈی کی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اہم گرفتاریاں، کون کہاں‌ سے پکڑا گیا؟ اہم خبر

    نیب راولپنڈی کی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اہم گرفتاریاں، کون کہاں‌ سے پکڑا گیا؟ اہم خبر

    قومی احتساب بیورو نے نیب کراچی کے تعاون سے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں‌ گرفتاریاں‌ کی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی اسد کھرل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اس امر کا انکشاف کیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے نیب کراچی کے تعاون سے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں‌ سندھ بینک کے صدر طارق احسان، سندھ بینک کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف کو گرفتار کیا ہے.

    اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلال شیخ نامی ایک اور شخص کو حراست میں لیاگیا ہے. واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں نیب راولپنڈی کی ان گرفتاریوں‌ کو بہت زیادہ اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے. یہ گرفتاریاں‌ کراچی سے کی گئی ہیں. یہ بات بھی یاد رہے کہ نیب اس سے قبل بھی جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اہم گرفتاریاں‌ کر چکا ہے.

  • وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو خود وائٹ ہاوس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے. وائٹ ہاوس ترجمان نے عمران خان کے حوالے سے پاکستان کے چند الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیااور سوشل میڈیا پرپھیلائی جانی والی ان خبروں کے بعد وضاحت کی جن میں عمران خان کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ تیسرے درجے کا ہے اور امریکہ میں اس دورے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاری

    وائٹ ہاوس ترجمان نے عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالےسے یہ بھی تفصیلات دی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ معاملات کے علاوہ ،افغانستان،کشمیراور پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق بھی بات چیت ہوگی .امریکی میڈیا عمران خان کے اس دورے کو بڑی اہمیت دے رہا ہے اورخطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہ رہا ہے.

  • کہروڑپکا : پولیس کا نواحی علاقے میں سرچ آپریشن

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ صدر کہروڑپکا کے ایس ایچ او فرحت عباس نے پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں کے ہمراہ نواحی علاقے چوکی مستی میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے پر اللہ دتہ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا،ملزم کے قبضے سے پسٹل 30 بور اور 2 گولیاں برآمد ہوئیں،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

  • بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، پاکستان زندہ باد کے نعروں‌ پر بھارتی فوج بھی ہوئی بے بس

    بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، پاکستان زندہ باد کے نعروں‌ پر بھارتی فوج بھی ہوئی بے بس

    ورلڈ کپ میں‌ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست پر جہاں بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے وہاں‌ کشمیری عوام کی طرف سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا اور جشن منایا جاتا رہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کے میچ ہارتے ہی ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں‌ پر نکل آئے اور زبردست نعرے بازی کی گئی. اس دوران مقبوضہ کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سری نگر، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد(اننت ناگ)، بارہمولہ، ترال اور دیگر علاقے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں‌ سے گونج اٹھے، کشمیریوں‌ کی جانب سے انڈیا کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی.

    کشمیریوں‌ کے جشن منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جس پر پاکستانیوں‌ کی طرف سے بھی ان کی جرآت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا. ویڈیوز میں‌ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیری کس طرح‌ سڑکوں‌ پر نکل کر پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں اور آتش بازی کی جارہی ہے. مقبوضہ کشمیر میں‌ لوگ اس قدر بڑی تعداد میں گھروں‌ سے نکلے کہ بھارتی فوجی بھی بے بسی کی تصویر بنے کشمیریوں‌ کو جشن مناتے دیکھتے رہے. کشمیری نوجوان بھارتی فوجیوں‌ کے سامنے پاکستان کے حق میں‌نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے رہے. کشمیری نوجوانوں‌ کی جانب سے چوکوں‌ و چوراہوں‌ میں آتش بازی بھی کی گئی.

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی بھارتی ٹیم کی شکست پر کیمپوں‌ میں دبک گئے. مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجی بھی اپنی ٹیم کی بدترین شکست پر غم میں ڈوبے نظر آئے اور حیلے بہانوں‌ سے کشمیریوں‌ کو تنگ کرتے رہے.