لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں محکمہ بہبود آبادی کی کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خاں نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے محکمہ بہبود آبادی،معاون محکموں اور علماء کرام کو ہدایت کی گئی،اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مدثر عباس ہاشمی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن طارق سکھیرا سمیت محکمہ تعلیم اور ہیلتھ کے افسران،ممتاز عالم دین مولانا محمد میاں اور دیگر ممبران بھی موجود تھے-
Author: +9251
-
بورےوالا : ڈکیتی کی واردات ٹریس کر لی گئی
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ماڈل ٹاون کی طرف سےڈکیتی کی واردات ٹریس، 3ملزمان گرفتار، 21لاکھ سے زائد رقم اور اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے صرافہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ تین خطرناک ملزمان گرفتار 21 لاکھ سے زائد کی مسروقہ رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس پی بورےوالا آصف رضا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ اس مسمیان ہارون زاہد وغیرہ جو چیچہ وطنی کے رہائشی ہیں اور سونے کا کاروبار کرتے ہیں 11 جون کو اپنی گاڑی کار نمبری 655 CA پر زاہد لیبارٹری کپڑا مارکیٹ بورےوالا بابت ادائیگی رقم سونا مبلغ 69 لاکھ روپے چیچہ وطنی سے صرافہ بازار بورےوالا آئے ابھی یہ لوگ گاڑی روک کر نیچے اترے ہی تھے کہ اتنے میں 6 مسلح ڈاکو ایک کار نمبری LEF -6177 جو پیچھے پیچھے آئے اور اسلحہ کے زور پر ہارون زاہد وغیرہ کو روکا اور اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے جس پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی۔ ڈی پی او وہاڑی نجیب الرحمان بگوی اور اے ایس پی بورےوالا آصف رضا کی ہدایت پر پولیس نے دن رات محنت کر کے تین خطرناک ڈاکو اسلم دولتانہ سکنہ خانیوال ، یار محمد عرف یارو موچی سکنہ کبیروالا ، عثمان راجپوت سکنہ شاکر کالونی سکنہ چیچہ وطنی کو گرفتار کیا ۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں کافی مقدمات درج ہیں اور مذکورہ ملزمان کے قبضہ سے پولیس نے مسروقہ رقم 21 لاکھ 43 ہزار روپے نقدی اور پسٹل سیون ایم ایم اسلحہ ناجائز برآمد ہوچکا ہے۔ اس مقدمہ میں دیگر 4 ملزمان سعید عرف عثمان سکنہ فرید ٹاون ساہیوال ، ذوالفقار علی سکنہ ساہیوال ، شوکت علی عرف شوکی سکنہ کبیروالا اور حافظ شفیق سکنہ ساہیوال کی گرفتاری باقی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں.
-
لودھراں : ریسکیو 1122 کے آفس میں اہم سالانہ تقریب
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) سال 2018 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، رانا ارسلان خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت
تفصیلات کے مطابق لودھراں ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی ہدایات پر سال 2018 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رانا ارسلان خان مہمان خصوصی تھے انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو ایک ایک تنخواہ بطور کیش ایوارڈ سمیت بیسٹ ایوارڈ سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا۔ کیش ایوارڈ حاصل کرنے والے ریسکیو اھلکاروں میں عبد الرازق خان لیڈ فائر ریسکیور، طارق اقبال ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن، عرفان بھٹہ ڈزاسٹر ریسکیور، عرفان یوسف فائر ریسکیور اور چوھدری اشفاق ریسکیو ڈرائیور شامل ھیں۔ اس موقع پر رانا ارسلان خان کا خطاب کرتے ھوئے کہنا تھا کہ ریسکیو1122 پاکستان کا مثالی ادارہ ھے اور مجھے اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی ھوئی۔انکا کہنا تھا کہ لوگوں کی مشکل وقت میں جس طرح ریسکیو 1122 مدد کرتا ھے وہ انتہائی قابل تحسین ھے ضلع لودھراں میں بطور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گراں قدر خدمات انجام دینے پر ڈاکٹر سید ماجد احمد کا شکریہ ادا کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں کہ آئندہ بھی ضلع بھر کی عوام کو یہ سروس اسی معیار کو برقرار رکھتے ھوئے دستیاب ھوگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا ریسکیو اھلکاروں کی حوصلہ افزائی پر رانا ارسلان خان صاحب کا شکریہ ادا کرتے ھیں کہ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ھیں انکا مزید کہنا تھا کہ سالانہ بیسٹ ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام ریسکیو اھلکاروں کو مبارکباد پیش کرتے ھیں اور امید کرتے ھیں آئندہ دیگر ریسکیو اھلکار بھی اپنی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور شہریوں کو بہترین سروس کی فراہمی میں ہر ریسکیو اھلکار اپنا کردار بخوبی ادا کریگا۔
تقریب میں عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، مغیث خان
کنٹرول روم انچارج ،محمد آصف پھل اکاؤنٹنٹ،صفدر ملک ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر،ملک وسیم ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر، عمران اسٹیشن کوآرڈینیٹر، ملک گلزار وائرلیس ٹیکنیشن سمیت شفٹ انچارجز اور ضلع بھر کے تمام ریسکیو اھلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب سے پہلے مہمان خصوصی کو ریسکیو اسٹیشن کا بھی وزٹ کروایا گیا جس میں ریسکیو کی ورکنگ اور کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم سے متعلق ڈاکٹر سید ماجد احمد نے بریفنگ دی۔۔ -

ویلڈن؛نیوزی لینڈ نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،مبشرلقمان
لاہور:نیوزی لینڈ کا بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ،دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات نیوزی لیند ٹیم کو بھیجے جارہے ہیں .پاکستان کی طرف سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بعد معروف اور سینئر اینکر مبشر لقمان بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک باد بھی دی اور بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی نفسیات پر اپنی ماہرانہ رائے بھی دی
مبشر لقمان نے سیمی فائنل میچ کےدوران بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ہار اس وقت ہی نظر آنا شروع ہوگئی تھی جب دھونی 50 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو بھارتی تماشائیوں نے اسٹیڈیم سے نکلنا شروع کردیا تھا .مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو اسی وقت ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ اب بھارت نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکتا .
مبشر لقمان نے اپنی ٹویٹ میں بھارتیوں کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تماشائیوں کو حوصلے سے کام لینا چاہیے تھا اور بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا .مبشر لقمان نے سیمی فائنل میں بھارت کے ہارنے پر اور نیوزی لینڈ کے جیتنے پر نیوزی لینڈ کو مبارک باد .مبشر لقمان نے ایسے کسی بھی جملے سے پرہیز کیا جس سے بھارتی ٹیم کی دل آزاری ہوتی ہو
-

بھارتی ٹیم کی شکست پر انڈیا میں صف ماتم، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں
ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے پر بھارت میں اس وقت صف ماتم کی کیفیت میں ہے اور ہندوستانی عوام کی طرح میڈیا بھی سخت سیخ پا نظر آتا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید دھونی پر کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ جب نیوزی لینڈ کے 230 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے چار کھلاڑی صرف 24 سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے تو اس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے تھا مگر اس اہم موقع پر ہاردک پانڈیا کو بیٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا.
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ہادک پانڈیا کھیلنے کیلئے آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا او رماہرین نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر دھونی کیوں بیٹنگ کیلئے نہیں آئے؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھونی کے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر بھارت سے لیکر پاکستان تک سوال اٹھائے جارہے ہیں. سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیکجنڈرنے کہا ہے کہ’جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ جب کم رن بنانے ہوتے ہیں تب آتے ہیں اورماحول بنا دیتے ہیں’۔
بھارتی میڈیا نے ایک پاکستانی صحافی کامران مظفر کا بھی حوالہ دیا جنہوںنے لکھا کہ وقت کیسے بدلتا ہے۔ 2011 عالمی کپ کے فائنل میں وہ یوراج سنگھ سے پہلے آئے تھے۔ 2019 میں وہ رشبھ پنت اورپانڈیا کے پیچھے بلے بازی کریں گے’۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ
کمنٹری کرنے والے سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے بھی مہندرسنگھ دھونی کے نہ آنے پرسوال اٹھائے اور کہا کہ ‘مہندرسنگھ دھونی کیوں نہیں، یہ سمجھ سے بالا تر۔ انڈیا جب دباو میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے۔ یہ بات نہیں مانی جاسکتی’۔ کمنٹیٹراورکرکٹ ایکسپرٹ ہرشا بھوگلے نے پوچھا کہ دھونی زخمی تونہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘دھونی؟ زخمی ہیں؟ نہیں توانہیں کریزپرہونا چاہئے تھا’۔ اسی طرح سنجے مانجریکرنے بھی اعتراض اٹھایا کہ کوہلی نے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا کو کیوں کھیلنے کیلئے بھیجا۔واضح رہے کہ بھارت نے حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر رکھنے کیلئے جان بوجھ کر نیوزی لینڈ سے میچ ہارا لیکن آج وہ خود نیوزی لینڈ سے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہو گیا ہے.
-
بورےوالا : دن دیہاڈے ڈکیتی کی وارداتیں
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی)عارف والا ترکھنی روڈ چک نمبر 147 ای بی کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ رکشہ ڈرائیور رانا ادیب ولد دلاور شہر سے رکشہ پر اپنے گاؤں واپس آرہا تھا کہ دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پیچھے سے آکر اس پر فائر کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا
یاد رہے تین دن قبل بھی دو ڈاکوؤں نے اسی روڈ پر تھری ایل نہر کے قریب پیپسی کمپنی کی سیل والی گاڑی سے ایک لاکھ نو ہزار کے قریب رقم چھین لی تھی اور ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی -
بورے والا : چور گھر سے قیمتی سامان لے گئے
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) نامعلوم چور زمیندار کے گھر سے ایک لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار۔نواحی گاؤں 303/ ای بی کے حاجی سجاد احمد بھٹی اور حاجی شہباز احمد بھٹی کے گھر سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم چور دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اہل خانہ صحن میں سورہے تھے چور انکے کمروں میں سیف الماریوں کے تالے توڑ کر موجود رقم ایک لاکھ روپے اور اڑھائی طولہ طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کو اطلاع کردی گئی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔
-
دنیاپور : غیر قانونی گیس ری فیلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تھانہ سٹی دنیاپور کی پولیس اچانک حرکت میں آ گئی اور پورے دنیاپور شہر میں غیر قانونی گیس ری فیلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے بڑی پیمانے پر اس دھندے میں ملوث دکانداروں کو گرفتار کر لیا اور اس ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے گیس ری فیلنگ کا غیر قانونی دھندہ کافی عرصے سے عروج پر تھا جو کسی بھی بڑے سانحے کا باعث بن سکتا تھا
-

دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے.آپ وی …………..پاکستان کے سیمی فائنل سے محروم رہنے پر خوشیاں منانے والا بھارت بھی ہار گیا
لاہور:دشمن مرے تاں خوشی نہ کریے ..آپ وی مرجانا، یہ شعر تو اکثر بیشتر لوگوں نے سنا ہی ہوگا لیکن اس شعر کے مطابق اصل کردار کس نے ادا کیا ہر کسی نے اس دن ضرور دیکھا ہو گا جب پاکستان بنگلہ دیش سے جیت کر بھی سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا .پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی جتنی خوشی اس دن بھارتیوں کو ہوئی بھارت کی تاریخ میں اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی
پاکستان کے ہارنے پر بھارت میں جشن بہاراں کی طرز کا ماحول تھا ہر طرف لوگ مٹھائیاں بانٹ رہےتھے اور پاکستان کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کی خوشیاں منارہے تھے .بھارتیوں کی اس خوشی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی فوج بھی پاکستان کے سیمی فائنل نہ پہنچنے پر نہ صرف خوشیاں منا رہی تھی بلکہ پاکستان پر طنزیہ جملوں کی گولہ باری بھی کررہے تھے .
بھارتی فوج کی طنزیہ گولہ باری کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور کسی کی ہار پر خوشیاں نہیں مناتے بلکہ جتینےوالے کو مبارک باد دیتےہیں اور نہ جیتنے والے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں. اپنی ٹویٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی اشارہ کیا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کی اتنی خوشی نہیں ہونی چاہیے یہ وقت کل کسی اور پر بھی آسکتا ہے.
بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ میجر جنرل آصف غفور نے ظاہر کیا تھا اور بھارت کی خوشی اس ضرب المثل کی مصداق ٹھہری کہ "دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے…آپ وی مرجانا ، اور پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والے بھارت کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا .

پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارت میں خوشیاں منانے والے اب بھارت کی ہار پر ماتم کدہ ہیں اورہر طرف بھارتی ٹیم کے خلاف نفرت آمیز مظاہرےبھی جاری ہیں. اس دوران پاکستان میں نیوزی لینڈ کی جیت پر بھارت کی ہار پر بالکل وہی مناظر ہیں جو بھارتیوں نے پاکستان کے لیے پیدا کیے تھے .پاکستانی بھارت کے ہارنے پر اب خوشیاں منانے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ پہل بھارت نےکی تھی اور بزرگوں نے سچ کہا تھا کہ "دشمن مرے تاں خوشی نہ کرئیے …. آپ وی مرجانا.
-

سیمی فائنل جیتنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
راوالپنڈی:ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل میں پہنچے پر افواج پاکستان کے ترجمان آصف غفور نے کھلےدل سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ آپ سخت محنت کے بعد اب فائنل میں پہنچ گئے ہیں. ٹیم نے جس قدرجدوجہد کی اور ایک سپورٹس مین کا کردار ادا کیا اس پرآپ کی جیت بنتی ہے
میجر جنرل آصف غفور نے نیوزی لینڈ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جیت میں نیوزی لینڈ کی قوم کاحصہ بھی ہے جس نے اپنی ٹیم کے حوصلے بلند رکھے .یاد رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارتی متعصب میڈیا ،سیاستدانوں اور حتی کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ پاکستان پر جملے کسے .اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں .کسی کی دل آزاری نہیں کرتے