Baaghi TV

Author: +9251

  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاک سعودی تعلقات کا عظیم تحفہ ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد کی پریس کانفرنس

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاک سعودی تعلقات کا عظیم تحفہ ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد کی پریس کانفرنس

    مجلس علماء پاکستان کے چیئرمین وبادشاہی مسجدلاہورکے امام و خطیب مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاہے کہ پیغام پاکستان پرمکمل طورپرعمل درآمدکرکے ملک کوامن گہوارہ بنایاجاسکتاہے روڈ ٹومکہ پاک سعودی تعلقات کاعظیم تحفہ ہے ،حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ تمام مسالک ومذاہب متحد ہوکرپاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے کرداراداکریں ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قوم تمام تراختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاکہ مسالک اورمذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہمارامشن ہے بادشاہی مسجدنے ہمیشہ تمام مسالک اورمذاہب کومتحدکرنے میں اہم کرداراداکیاہے ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے قوم متحد ہوجائے پیغام پاکستان پرعمل درآمدکیاجائے توملک گرے لسٹ سے نکل سکتاہے ،انہوں نے کہاکہ ‘ روڈ ٹو مکہ ” پروجیکٹ کی سہولت خوش آئند ہے’اس سے قبل سعودی عرب کی طرف سے انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کو ایسی سہولتیں دی گئیں ہیں ‘کہ اپنے ہی ملک میں امیگریشن کے مراحل کو نپٹا دیا جا تا ہے یقینا اس اقدام سے سعودی عرب میں گھنٹوں تھکا دینے والے امیگریشن چیکنگ مرحلے سے نجات حاصل ہوگی’اس سے نہ صرف حجاج کرام کو طویل صبر آزما انتظارا ور مشکلات سے چھٹکارا ملے گا وہ جلد ان مراحل سے نکل کر بیت اللہ شریف کی حاضری اور منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے یہ ایک بڑا اقدام ہے جس پر ہم سعودی فرماں روا ملک سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی گورنمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان وحکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے پاک سعودی عرب تعلقات اور زیادہ مضبوط ہونگے ‘پاک سعودیہ دوستی ہمیشہ کی طرح لازوال ہے’ اس اقدام سے پاکستا نی عوام کے دلوں میں اور زیادہ محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط ہوگا.

    مولانا آزاد نے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ”روڈ ٹو مکہ ” کا عظیم الشان افتتاح کرکے پاکستانی عازمیں حج کو جو آسانی دی ہے اس سے عازمین حج کے دلوں سے دعائیں نکل رہی ہیں’ہم اس موقع پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے حوالے سے بہترین سہولتیں دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی رود ٹو مکہ میں اہم کردار ادا کیا مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ‘جس طرح سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ‘اس طرح ہمارا بھی فرض منصبی اور جذبہ ایمانی کا تقاضا ہے کہ ہم بھی سعودی عرب پر کوئی آنچ نہ آنے دیں اور خدا نخواستہ اگر کوئی مشکل گھڑی آئی تو ان شاء اللہ پاکستانی عوام سب سے پہلے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ‘ اور حرمین شریفین کا تحفظ اپنے جان و مال سے بڑھ کر ہے جس سے ان شاء للہ العزیز کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا’اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ایمان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ پاک سعودی دوستی کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے ۔
    محمد اویس

  • لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    لاہور:پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

    لاہور:حکومت پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے پنجاب پولیس کے 10 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ایس پی سی آئی اے لاہور عثمان اعجاز باجوہ کو ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب جہانزیب نذیر کو ڈی پی او اوکاڑہ کا عہدہ مل گیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ ثاقب سلطان محمود کوڈی پی او وہاڑی کا عہدہ مل گیا۔ ڈی پی او وہاڑی مجیب الرحمن بگوی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کو سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا، ایس پی سکیورٹی لاہور فیصل شہزاد کو ڈی پی او ننکانہ کی ذمہ داری مل گئی۔ ڈی پی او ننکانہ محمد نوید کو سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی آر آئی بی فیصل آباد سید حسین حیدر ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیئے گئے۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران ڈی پی او بہاولنگر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ڈی پی او بہاولنگر عمارہ اطہر کو سنٹرل پولیس آفس لاہور رپورٹ کرنے کا ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے ہوتے رہے ہیں لیکن اتنے بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے جس طرح ہوئے ہیں اس سے حکومت کی طرف سے امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے میں کوششوں سے حکومت کی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس قدر صوبے میں امن وامان کے حوالے سے متحرک ہے

  • جعلی ٹرسٹ ڈیڈ‌ کیس میں‌ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس کہاں اور کس نے وصول کیا؟ بڑی خبر

    جعلی ٹرسٹ ڈیڈ‌ کیس میں‌ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس کہاں اور کس نے وصول کیا؟ بڑی خبر

    جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں‌ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طلبی کانوٹس جاتی امراء پہنچا دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نوازکی طلبی کانوٹس نیب لاہورکی ٹیم نےجاتی امرامیں وصول کرایا ہے. احتساب عدالت اسلام آبادنےمریم نوازکو19جولائی کوطلب کررکھا ہے، طلبی کےحوالےسےتحریری نوٹس آج نیب ٹیم نےوصول کرایا ہے.

    مریم نوازکی طلبی کاتحریری نوٹس جاتی امراکےعملےنےوصول کیا ہے. واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلبی کے سمن جاری کئے ہیں. احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کو19 جولائی کو طلب کررکھا ہے ،سمن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو نوٹس سے عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے،19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
    مریم نواز کو یہ نوٹس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کیا ہے۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دے دی ہے۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ہے۔

  • صاحبزادہ عامر جہانگیر وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری مقرر

    صاحبزادہ عامر جہانگیر وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری مقرر

    صاحبزادہ عامرجہانگیر کو وزیراعظم عمران خان کےترجمان برائے تجارت اورسرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی نعیم الحق کی طرف سے صاحبزادہ عامرجہانگیرکو تقرری پر مبارکباد پیش کی گئی ہے. یہ تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے.

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے صآحبزادہ عامر جہانگیر کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں‌ اور عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں.

  • عالمی عدالت بھارتی دہشت گرد کلبھوش یادو کیخلاف فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

    عالمی عدالت بھارتی دہشت گرد کلبھوش یادو کیخلاف فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

    عالمی عدالت انصاف ہندوستانی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17جولائی کو سنائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنا ئی تھی، دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ آیا تو مقدمہ ملٹری کورٹ میں ہی چلے گا،

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنا ئی تھی. کلبھوشن یادیو بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں‌ میں‌ ملوث رہا اور اس نے دہشت گردی کے لئے باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا تھا. پاکستان کی ملٹری کورٹ میں کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور ملٹری کورٹ‌نے اسے سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے.

  • مرید عباس کے قتل میں‌ خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر

    مرید عباس کے قتل میں‌ خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر

    کراچی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے بھائی کے بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس قتل میں عاطف زمان کا بھائی عدنان زمان بھی ملوث ہے. واردات کےبعدگاڑی عدنان زمان چلارہاتھا اور عدنان زمان نے ہی عاطف کو گھر پہنچایا تھا.

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عدنان زمان عاطف کو گھرچھوڑکرفرارہوگیا تھا. عاطف تاحال ہوش میں نہیں‌ آیا، اس کا بیان لینا ابھی باقی ہے جس سے مزید حقائق کھل کر سامنے آئیں گے. واضح رہے کہ کل اینکر مرید عباس کو کراچی کے ڈیفنس علاقہ میں کاروباری رقابت کی بنیاد پر گولیاں‌ مار کر قتل کر دیا گیا تھا.

  • خود ہار کر  پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت مشکلات کا شکار

    خود ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت مشکلات کا شکار

    جان بوجھ کر ہار کر پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے والا بھارت خود باہر ہوتا دکھائی دے رہا ہے،20 اوورز میں 64 رنز ہیں اور بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکےہیں.

    تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دے دیا، کل ہونے والا سیمی فائنل بارش کے باعث آج کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

    مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جارہا ہے۔ گزشتہ روز جب مانچسٹر میں بارش شروع ہوئی تو نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالیے تھے۔

    بارش کے باعث میچ کو آج کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھارتی بولرز کے آگے شروع سے ہی دباؤ میں نظر آئی، صرف ایک رن بنا کر اوپنر مارٹن گپٹل پویلین لوٹ گئے، نکولس 28 رنز بنا کر جڈیجا کا نشانہ بنے۔

    کپتان کین ولیمسن نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، انہیں اسپنر چاہل نے آؤٹ کیا۔ جمی نیشام 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گرینڈ ہوم 16 رنز بنا کر بھونیشور کمار کی گیند پر دھونی کو کیچ دے بیٹھے۔

    راس ٹیلر نے 74 اور ٹام لیتھم نے 10 رنز بنائے۔ بھارت کے بھونیشور کمار نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے، تاہم بارش کے باعث آج بھی میچ نہ ہوسکا تو بھارت زیادہ پوائنٹس ہونے کے سبب فائنل میں پہنچ جائے گا۔

  • عمران خان کے دورہ امریکہ کیخلاف بڑی سازش کا انکشاف، کون ہے ملوث؟ اہم خبر آ گئی

    عمران خان کے دورہ امریکہ کیخلاف بڑی سازش کا انکشاف، کون ہے ملوث؟ اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کےدورہ امریکا سے قبل دھشت گردی کا ڈرامہ رچایا جا سکتا ہے جس کا مقصد اپنے مطالبات کو منانے کےلیے دباؤ ڈالنا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل جو کہ 20 جولائی سے شروع ہو رہا ہے کشمیر ، افغانستان اور بھارت میں کوئی ایسا بڑا دھماکہ یا دہشت گردانہ واقعے کا ڈراما رچایا جا سکتا ہے جس کا مقصد پاکستان پر مزید دباؤ بڑھانا ہو، تا کہ پاکستان ڈو مور کے نقاضے کو پورا کرنے اور ایران کے خلاف امریکی موقف کی حمایت کرنے پر مجبور ہو جائے .ان واقعات کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان کو کشمیر پر اپنے روایتی موقف سے دستبردار کیا جاسکے اور پاکستان میں موجود کچھ این جی اوز کے خلاف آپریشن کا جواز بنایا جاسکے.

    واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور سے القاعدہ کے ذمہ دار کی گرفتاری بھی کافی اہم ہے جو کور میں رہ کر شدت پسند تنظیم کے لے فنڈنگ کر رہا تھا.، القاعدہ لیڈر کی گرفتاری کو امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی رپورٹ کیا تھا.گرفتار ہونے والا مشتبہ شخص القاعدہ کا صو بائی لیڈر تھا.اس کے علاوہ علاقائی ذمہ دار اور اس کا ساتھی بھی گرفتار کیاگیا تھا..

    ان حالات کے تناظر میں وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل خطے میں دہشت گردانہ واقعات کا ڈراما رچایا جاسکتا ہے جس کا مقصد پاکستان کی پوزیشن کو کمزور کر کے اس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ امریکا اور بھارت اپنے مقاصد کو حاصل کر سکیں.
    خطے میں اہم ممالک کی جانب سے اپنے مقصد کے حصول کے لیے اس سےپہلے بھی ایسے دہشت گردانہ ڈرامے رچائے گئے ہیں.

    حال ہی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملہ ہوا جس میں بھارتی افواج کے 40 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے تھے اور بھارت نے اس کی ذمہ داری پاکستان اور اس کےاند ر موجود تنظیموں پر ڈالنے کی کوشش کی گئی ، پاکستان پر ایسے واقعات کو بنیاد بنا کر پریشر ڈالنے کا حربہ خارج از امکان نہیں ہے .

  • کہروڑپکا : ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا میں تھانہ سٹی کہروڑپکا پولیس کے ایس ایچ او اختر حسین شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش اکبر کو گرفتار کر لیا ہے اکبر نامی منشیات فروش سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی ہے اکبر کافی عرصے سے چرس کی فروخت کے دھندے میں ملوث تھا ۔ پولیس کی طرف سے ملزم پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت کا بڑا فیصلہ

    قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزم وسیم کو سیشن کورٹ ملتان میں پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت کے دوران گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سب انسپکٹر نور اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم کے ساتھ ساتھ ایک ماہ کی تنخواہ قرقی کے احکامات بھی جاری کئے بعدازاں عدالت نے مزید گواہوں کی شہادتوں کے لیے سماعت 17جولائی تک ملتوی کردی۔