Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

    آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک

    آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط فراہم کردی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب4 کروڑ 31 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 3 سال کے دوران 6 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دی ہے۔ پاکستان کو یہ رقم 39 ماہ میں قسطوں میں جاری کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف نے قرض کے عوض پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی میں مالی معاونت کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستانی صارفین سے 150 ارب روپے وصول کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں بھی 11 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی بجٹ میں 10 کھرب سے زیادہ کے ٹیکس بھی لگائے گئے ہیں۔

    علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا ہے کہ پانچ سال کے دوران پاکستان کو دس ارب ڈالر قرضہ فراہم کیا جائے گا اور یہ رقم پاکستان کے لیے رعایتی قرضہ ہوگی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق قرضے کی مد میں رقم مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے دی جائے گی، ان منصوبوں میں زراعت، ٹرانسپورٹ، تعلیم و تجارت، توانائی سیکیورٹی، سیاحت، آبی وسائل اور سڑک کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں سے روابط بہتر بنانا شامل ہے۔

  • امریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے لبنابی ملیشیا حزب اللہ کے مزید ارکان پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے حزب اللہ ملیشیا کے مزید تین ارکان پر پابندی عائد کردی،دو کارکنان لبنانی پارلیمنت کے منتخب ارکان بھی ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مزید تین کارکنان پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔ان میں لبنانی پارلیمان کے دو منتخب ارکان بھی ہیں۔ان پر اپنا اثرورسوخ بروئے کار لاتے ہوئے حزب اللہ کی سیاسی ومالی معاونت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

    امریکا کے محکمہ خزانہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ کی سیاسی اور سکیورٹی کی شخصیات کو اپنے عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے تنظیم کے ضرررساں ایجنڈے کی معاونت اور ایران کے آلہ کار کا کردار ادا کرنے پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

    محکمہ خزانہ نے لبنانی پارلیمان کے جن دو ارکان پر پابندیاں عاید کی ہیں، ان کے نام امین شری اور محمد حسن رعد ہیں۔ان کے علاوہ ملیشیا کےایک سکیورٹی عہدے دار وفیق صفا بھی امریکا کی ان نئی پابندیوں کی زد میں آگئے ہیں۔
    اس سے قبل امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ واشنگٹن کو جاسوسی ذرائع سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ایران اپنے وفادار گروپوں‌کو امریکی فوجیوں‌ پر حملوں‌اور انہیں‌ نشانہ بنانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے.

    امریکی سینیٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی طرف سے قائم کئے گئے آپریشنل یونٹ ‘فیلق القدس’ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے حزب اللہ کو ایک مکتوب بھیجا گیا جس میں اس سے امریکی فوجیوں‌کے اغوا اور قتل کی ذمہ داری دی گئی ہے.
    کہا گیا ہےکہ وہ امریکیوں کے اغواء یا ان کے قتل کی ذمہ داری سنھبالے۔

  • عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کو صدمہ

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کو صدمہ

    وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان کو صدمہ ان کی بھتیجی آئرس اینا بل ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گولڈ سمتھ خاندان کی چشم وچراغ 15 سالہ آئرس اینابل حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔آئرس گولڈ سمتھ اورروتھ چائلڈ گھرانے کے کروڑپتی بینزکی بیٹی تھی،آئرس جمائما خان اورٹوری ایم پی زیک گولڈ سمتھ کی بھتیجی بھی تھیں۔

    واضح رہے کہ جمائما خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اس کے بعد پاکستان سے لندن رہائش پزیر ہیں ،عمران خان کے بیٹے سلمان اور قاسم اپنی ماں جمائما کے پاس ہیں

  • مرید عباس کا تعلق کس علاقے سے ہے خصوصی رپورٹ

    مرید عباس کا تعلق کس علاقے سے ہے خصوصی رپورٹ

    سرگودہا،میانوالی(رپورٹ،عمیر ضیاء) بول نیوز کے شہید اینکر مرید عباس کا تعلق میانوالی کے علاقہ پپلاں سے ہےتفصیلات کے مطابق
    مرید عباس چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور
    مرید عباس کے والدین حیات ہیں
    مرید عباس کا ایک بھائی آرمی میں سپاہی، ایک کاشتکار اور چھوٹا دکاندار ہے
    مرید عباس نویں جماعت میں پپلاں سے دادا کے پاس کراچی چلا گیا تھا
    مرید عباس نے مزید تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی
    مرید عباس کی نمازہ جنازہ اور تدفین پیپلاں میں ہی کی جائے گی جس کیلیے جسد خاکی کو نواحی علاقے پیپلاں لایا جا رہا ہے

  • امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران کو انتباہ

    امریکی صدر کا ایک بار پھر ایران کو انتباہ

    ڈونلڈ ٹرمپ نےایران کو افزودہ یورینیم کی مقررہ حد پار تجاوز کرنے پر ایک مرتبہ پھر انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ احتیاط کا مظاہرہ کرے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایران کو پھر سے متنبہ کرتے ہوئے انھوں نے منگل کے روزوائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایران بہت سے غلط کام کررہا ہے،ان ( ایرانیوں) کے لیے بہتر یہ ہوگا کہ وہ بہت زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں‘‘۔

    صدر ٹرمپ نے اختتام ہفتہ پربھی نیوجرسی میں ایران کے لیے اسی قسم کا انتباہ جاری کیا تھا۔ان کے اس بیان سے ایک روز قبل ہی ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے اور اس نے مقررہ حد سے زیادہ سطح پر یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیاہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں

  • حجاج کرام دوران حج سیاسی اور مذہبی نعروں سے گریز کریں،سعودی عرب

    حجاج کرام دوران حج سیاسی اور مذہبی نعروں سے گریز کریں،سعودی عرب

    سعودی عرب نے حج بیت اللہ کے لیے آنے والے حجاج کرام پر زور دیا ہے کہ وہ ہرقسم کے مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی سے خُود کو دُور رکھیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کےبعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کا سیاسی، مسلکی اور فرقہ وارانہ نعروں میں‌ملوث ہونا مناسب نہیں۔ اس طرح کے تصرفات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔ اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی’ایس پی اے’ کے مطابق کابینہ کے اجلاس کےبعد جاری ہونے والا بیان وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ شبانہ نے پڑھ کر سنایا۔

    اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اسلام کے پانچویں رُکن یعنی حج کی ادائی کے لیے آنےوالے فرزندان توحید کا خیر مقدم کیا اور ان کے فریضہ حج اور مناسک حج کی ادائی کی توفیق اور عبادت کی قبولیت کی بھی دعا کی۔

    واٍضح رہے کہ حج بیت کے لیے دنیا بھر سے زائرین مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کا رخ کررہےہیں.لاکھوں فرزندان اسلام حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریی گے..

  • 10 سے 15 فیصد تک فیسوں میں اضافہ،پنجاب یونیورسٹی کے اقدام پر طالب علم پریشان

    10 سے 15 فیصد تک فیسوں میں اضافہ،پنجاب یونیورسٹی کے اقدام پر طالب علم پریشان

    لاہور:ملک میں مہنگائی کی لہر تعلیمی اداروں تک جا ہہنچی ،جس کی وجہ سے اب تعلیمی اداروں نے فیسوں میں بھی ہوشر با اصافہ کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے رجسٹریشن فیس، ڈگریوں کی ویری فکیشن فیس، داخلہ فیس اور امتحانی فیسوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیاہے ۔

    یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بی اے، بی ایس سی، بی ایڈ اوربی کام کی فیسیوں میں 11 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، ایم ایس اورایم ایڈ کی فیسوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔دوسری جانب فیسوں میں اضافہ سے طلبہ میں بے چینی پائی جاتی اور انہوں نے گورنر پنجاب سے فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • محترمہ میں بہت ’شرمندہ ہوں‘ سعودی نوجوان نے خاتون رکن شوریٰ سے معافی مانگ لی

    محترمہ میں بہت ’شرمندہ ہوں‘ سعودی نوجوان نے خاتون رکن شوریٰ سے معافی مانگ لی

    ریاض :محترمہ میں بہت شرمندہ ہوں آپ سے معافی چاہتا ہوں .سعودی عرب میں ایک نوجوان نے سعودی شوریٰ کی رکن کوثر الاربش سے بدکلامی پر معافی مانگی ہے۔ نوجوان نے اپنا معافی نامہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔نوجوان نے خاتون رکن شوریٰ کو مبینہ طور پر بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔ کوثر الاربش نے نوٹس لیتے ہوئے دمام کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر نوجوان کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرکوثر الاربش سے معافی مانگے۔

    سعودی نوجوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’جو کچھ کیا اس پر شرمندہ ہوں، میں نے ان کی حق تلفی کی جس پر معذرت خواہ ہوں۔ مجھ سے جو کچھ ہوا وہ میری نادانی تھی جو کسی طرح مناسب نہیں تھی۔‘میں اپنے کیے کی معافی چاہتا ہوں ،مجھے معاف کردیجیئے

    سعودی ذرائع نے کہا ہے کہ کوثر الاربش نے سعودی نوجوان کی معذرت قبول کرتے ہوئے لکھا ’میں اپنے دعوے سے دستبردار ہوتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وطن عزیز کے نوجوان اس طرح کی روش نہیں اپنائیں گے۔سعودی خاتوں لکھتی ہیں کہ مجھے پورا یقین ہے کہ دشنام طرازی، بدکلامی، افواہ کا پرچار کوئی اچھا کام نہیں اور نہ ہی اس سے کسی کوئی مقصد حاصل ہوتا ہے۔‘

    واضح رہے کہ کوثر الاربش سعودی شوریٰ کی رکن، شاعرہ اور مصنفہ ہیں۔ وہ الاحساء میں پیدا ہوئیں۔ الاریش تجریدی آرٹ کی فنکارہ ہیں اور کنگ فیصل یونیورسٹی سے بزنس مینجمنٹ میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ سعودی عرب سے شائع ہونے والے الجزیرہ اخبار کی کالم نگار ہیں۔

    سعودی نوجوان کے معافی نامے پر سوشل میڈیا پر تبصرے کئے جاتے رہے۔ شہری نصیر نے اپنے ٹویٹ میں سعودی نوجوان کو معذرت پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص غلطی کی اصلاح کر لے اسے اللہ اچھے اجر سے نوازتا ہے۔بن سعد نامی ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا ’میں آپ کو آپ کے اعلی رویے پر سلام کرتا ہوں آپ نے تنقید میں قابل احترام طرز اپنایا۔‘راما نامی ٹوئٹر صارف نے کوثر الاربش سے کہا ’آپ نے ہتک عزت کے دعویٰ سے دستبردار ہوکر اچھا نہیں کیا۔ اس سے بد زبانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، عائشہ الحربی نے لکھا ’آپ نے معافی دے کر اپنے بیٹے کے لیے بھی کارِ خیر کیا، آپ نے جو کچھ بھی کیا اس کا اجر انمول ہے۔ ہندالخمشی خاتون نے ٹویٹ کیا کہ کوثر الاربش نے اصلاح، تہذیب، انسانیت اور حب الوطنی کے باب میں اہم کام کیا۔ اللہ ان کو بہترین صلہ دے۔

  • ورلڈ‌ کپ سیمی فائنل، بارش کے سبب روکا گیا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہو گا

    ورلڈ‌ کپ سیمی فائنل، بارش کے سبب روکا گیا بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ آج ہو گا

    ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے اور بقیہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گیا. نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 46 اوورز میں‌ 211 سکور بنائے ہیں اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس دوران مارٹن گپٹل اور نکولس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم اوپنر گپٹل 14 گیندوں پر ایک رن بنا کرکوہلی کو کیچ دے بیٹھے. نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں‌ کی طرف سے انتہائی سست بیٹنگ کی گئی. کپتان ولیمسن اور نکولس نے سکور آگے بڑھانے کی کوشش کی مگر وہ 68 رنز کی پارٹنر شپ بنا سکے اور پھر نکولس 51 گیندوں پر 28 سکور بنا کر سپنر کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کپتان کین ولیمسن نے 95 گیندوں پر 67 سکور کئے اور چاہل کی گیند پروکٹ گنوا دی۔ جیمی نیشام نے 12 سکور بنا ئے۔ اسی طرح کولن ڈی گرینڈ ہوم بھی 16 رنز پر آؤٹ ہو گئے.

    ورلڈ‌ کپ میں‌ بارش کے حوالہ سے ٹورنا منٹ رولز یہ ہے کہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، میچ مکمل نہ ہونے پر آج بقیہ میچ مکمل کیا جائے گا جبکہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن میچ ٹونٹی اوورز تک محدود کیا جا سکتا ہے، دونوں سیمی فائنلز میں میچ مکمل طور پر واش آؤٹ ہوا تو لیگ میں زیادہ پوائنٹس لینے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی۔سیمی فائنلز اور فائنل میچ ٹائی ہوا تو فیصلہ سوپر اوور سے کیا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ کے دوران بھارتی باؤلرز کے سامنے دباؤ کا شکار نظر آئی. واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز میں شکست ہوئی ہے. اس نے 5 جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا. نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے. اگر بارش کی وجہ سے آج بھی میچ نہ ہو سکا تو انڈیا بہتر رن ریٹ‌کی بدولت فائنل میں پہنچ جائے گا.

  • فرعون کے نصف مجسمے کی فروخت پر حکومت ِ مصر کا سخت ردِ عمل

    فرعون کے نصف مجسمے کی فروخت پر حکومت ِ مصر کا سخت ردِ عمل

    قاہرہ :حکومت مصر نے فرعون مصر کے نصف مجسمے کی فروخت پرسخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے .اطلاعات کے مطابق مصر کے فرعونوں کی 18 ویں نسل کے ایک بادشاہ کا چوری شدہ اور نصف مجسمہ لندن میں مصری حکام کے خدشات کے باوجود ریکارڈ قیمت میں فروخت کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق لندن کے ایک آکشن ہاؤس نے 1300 سے قبل مسیح کے فرعونوں کے خاندان کے بادشاہ طوطن خامن کے ٹوٹے ہوئے مجسمے کا اوپر والا حصہ 59 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت یعنی پاکستانی لگ بھگ 95 کروڑ روپے میں فروخت کردیا.طوطن خامن کے مجسمے کی فروخت کو مصری حکام نے غیر قانونی اور متنازع قرار دیا، کیوں کہ حکام کے مطابق فرعونوں کے خاندان کے اس شخص کا ٹوٹا ہوا مجسمہ مصر کے عجائب گھر سے چوری کر لیا گیا تھا۔

    آکشن ہاؤس نے بادشاہ کے نصف مجسمے کو خریدنے والے شخص کی تفصیلات ظاہر نہیں کی، تاہم بتایا کہ خریدار نے اسے سب سے زیادہ قیمت پر خرید لیا۔طوطن خامن کا یہ مجسمہ پتھر سے بنا ہوا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس مجمسے کو کم سے کم 3 ہزار سال قبل بنایا گیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مجسمہ نامکمل حالت میں تھا اور آکشن ہاؤس کے پاس صرف مجسمے کا دھڑ موجود تھا۔

    لندن میں فروخت ہونے والےاس مجسمے کے حوالے سےمصری حکام کا دعویٰ ہے کہ اسے 1970 کی دہائی میں مصر سے چوری کرکے غیر قانونی طور پر لندن منتقل کیا گیا تھا۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق مصری حکام نے لندن کے آکشن ہاؤس کو مجسمے کی فروخت شروع کرنے سے ایک ماہ قبل ہی خط لکھ کر اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا۔

    حکومت مصر کے نمائندے نے کہا ہے کہ لندن کے آکشن ہاؤس کو چوری شدہ اور غیر قانونی طور پر لندن منتقل کیے گئے تاہم آکشن ہاؤس نے تمام خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے مجسمے کو فروخت کردیا۔طوطن خامن سے متعلق کہا جاتاہے کہ وہ 1300 سے 1400 قبل مسیح میں مصر کے بادشاہ تھے اور ان کا تعلق فرعونوں کے 18 ویں خاندان سے تھا۔