Baaghi TV

Author: +9251

  • قتل کیے جانے والےافراد کی تعداد جنگ میں مارے جانے والوں سے زیادہ ہے: تازہ رپورٹ

    قتل کیے جانے والےافراد کی تعداد جنگ میں مارے جانے والوں سے زیادہ ہے: تازہ رپورٹ

    جنیوا:دنیا بھر میں قتل کیے جانے والےافراد کی تعداد جنگ میں مارے جانے والوں سے زیادہ ہے.اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسداد منشیات و جرائم کی ایک رپورٹ کے مطابق ،2017 کے دوران دنیا بھر میں 4 لاکھ 64 ہزار افراد قتل کیے گئےجس کے برعکس اسی سال 89 ہزارسے زائد افراد جنگ کی اور 25 ہزار دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

    اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کیے جانے والے افراد کی تعداد جنگ میں ہلاک ہونے والوں سے 5 گنا زیادہ رہی ہے ۔دنیا بھر میں قتل کی واردات کا 19 فیصد منظم جرائم کے نتیجےمیں سامنے آیا جن کی اکثریت لاطینی امریکہ میں رونما ہوئی ۔قتل کی وارداتوں میں کمی کے لحاظ سے یورپ،وسطی و جنوبی پیسفک ممالک سمیت ایشیا کے ممالک شامل ہیں.

  • سعودی عرب نے امریکی طیارہ ساز کمپنی سے معاہدہ منسوخ کردیا .

    سعودی عرب نے امریکی طیارہ ساز کمپنی سے معاہدہ منسوخ کردیا .

    ریاض:سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان ہونے والے طیارہ سازی کے معاہدے کے ختم ہونے کی اطلاعات،ذرائع کے مطابق سعودی عرب نےامریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے نئے طیارے 737میکس کے طیاروں کا آرڈر منسوخ کردیاسعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بوئنگ 737میکس طیاروں کے گذشتہ برس انڈونیشیا میں اور رواں برس ایتھوپیا میں پیش آنے والے فضائی حادثوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    طیارہ ساز کمپنی کے نئے جہاز 737 میکس کو پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 346 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ایتھوپیا میں ہونے والے حادثے کے بعد سے دنیا کے کئی ممالک میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے ۔اس ہی سے ملتا جلتا طیارہ جو انڈونیشیا کی ایئرلائن لائن ایئر کے پاس تھا وہ بھی گذشتہ برس اکتوبر میں جکارتہ کے قریب سمندر میں جا گرا تھا۔

    امریکہ سے اس معاہدے کی کل قیمت 5.9 بلین ڈالرز تھی لیکن سعودی ایئر لائن کو بوئنگ کمپنی کی جانب سے اس قیمت پر رعایت بھی پیش کی گئی تھی۔ بوئنگ کے طیاروں کا معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد فلائی آے ڈیل جسے سرکاری سعودی عرب ائیرلائن کنٹرول کرتی ہے اب یورپی کمپنی ایئربس کے اے320 طیاروں کا ایک بیڑہ چلائے گی۔

    بوئنگ نے اعلان ہےکہ وہ دونوں حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے 100 ملین ڈالرز ادا کرے گا۔یہ ادائیگی کئی برسوں سے جاری ان مقدموں سے الگ ہے جو ان حادثات کے پیش نظر درج کیے گیے جن میں مشترکہ طور پر 346 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ متاثرین کے وکلا نے اس اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔

  • کم کھانے سے خطرناک بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے.ماہرین طب کا دعویٰ

    کم کھانے سے خطرناک بیماریوں سے بچاجاسکتا ہے.ماہرین طب کا دعویٰ

    نیویرک:کم کھانے سے بہت سی خطرناک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے.اپنی روزانہ کی غذا میں کمی لاکر امراض قلب، ذیابیطس اور دماغی تنزلی کا خطرہ 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    امریکی کی وسکنسن میڈیسن یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر غذا میں ایک تہائی تک کمی کی جائے تو دل کے امراض، ذیابیطس اور ڈیمینشیا کا خطرہ 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ غذائی مقدار میں کمی عمر بڑھنے سے لاحق ہونے والے امراض کا خطرہ کم کرتی ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے بندروں کا جائزہ لیا تھا جس میں ان کی غذا اور عمر کا جائزہ لیا گیا۔

    شعبہ میڈیسن سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ یہ جانور اپنی غذا کی مقدار میں کمی لاتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کے اندر مختلف امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور یہی چیز انسانوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو غذا کی مقدار میں کمی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

    ماہرین طب کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ غذا میں کمی انسانی زندگی کو طول دینے کا باعث بن سکتی ہے بلکہ بڑھاپے کے دوران لاحق ہونے والا امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے.اس سے پہلے ترک ماہرین طب نے بھی یہ دعویٰ کیا تھا کہ کم کھانا اور وقت پر کھانا کھانےسے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے.

  • امریکہ:تاریخ میں پہلا فلسطینی چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات

    امریکہ:تاریخ میں پہلا فلسطینی چیف جسٹس کے عہدے پر تعینات

    واشنگٹن:امریکی تاریخ میں پہلا فلسطینی نیو جرسی کی ایک عدالت کا چیف جسٹس مقرر ،اطلاعات کے مطابق فلسطینی نژاد رشیدہ طلیب کے امریکی کانگرس کا رکن منتخب ہونے کے بعد اور ایک اور فلسطینی عبدالمجید عبدالھادی امریکی ریاست نیوجرسی کے پیٹرسن شہرکی عدالت کے چیف جسٹس بن گئے ہیں۔ وہ پہلے فلسطینی ہیں‌جو امریکا میں اس اہم منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق عبدالمجید عبدالھادی کا امریکی تاریخ میں چیف جسٹس کے عہدے پرتعینات ہونا حیران کن تصور کیا جا رہا ہے۔ پیٹرسن شہر کے میئر انڈریہ سائگ نے ‘فیس بک’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں کسی فلسطینی مسلمان کے امریکا میں چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہونے پر فخر ہے۔

    اس سے قبل رشیدہ طلیب نے امریکی شہر ڈیٹرویٹ سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر کانگرس کی رکنیت حاصل کی تھی۔رشیدہ طلیب مشرقی بیت المقدس میں بیت حنینا سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ امریکی ریاست مشی گن آنے سے قبل نیکاراگوا میں قیام پذیر تھیں جب کہ اس کی والدہ رام اللہ کے نواحی علاقے بیت عورف الفوقا سے تعلق رکھتی ہیں۔

    کلیدی الفاظ :

  • رحیم یار خان اہم اجلاس میں اشیاء خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

    رحیم یار خان اہم اجلاس میں اشیاء خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

    نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اہم اجلاس میں اشیاء خور ونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔اجلاس میں ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی اے چوہدری محمد شفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔درج ذیل اشیاء خور ونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا ان میں دال چنا (موٹی)125روپے فی کلو، دال چنا (باریک)110، بیسن 116، دال مسور (امپورٹڈ)موٹی90، دال ماش (دھلی ہوئی)ایس کیو148، دال مسور(باریک)103، دال مونگ148، چنا سفید(9mm)133، چنا سفید (باریک)105، چاول باسمتی(پرانا سپرکرنل)103، چاول(اری6)50روپے، دال ماش خرمی168، گوشت(چھوٹا)700، گوشت (بڑا)350، دودھ75اوردہی کا ریٹ85روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا جبکہ روٹی100گرام6روپے، نان8روپے میں فروخت ہو گی، انڈے، برائلرگوشت، سبزی و فروٹ وغیر کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہونگے جبکہ چینی70روپے کلو فروخت کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ نئی قیمتوں کا تعین ارکان پارلیمنٹ،تاجر برادری، سول سوسائی، اوپن و ہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام یقینی بنا کر صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کام کر رہے ہیں، تاجر برادری اس سلسلہ میں ضلع و تحصیل انتظامیہ سے تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اب برداشت نہیں کی جائے گی، تاجر برادری اور رہنما کمیٹی کے فیصلوں کو نچلی سطح پر منتقل کریں، ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کے نرخوں اور ضلعی مجسٹریٹس کی کارکردگی مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دودھ، دہی اور گوشت کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ دودھ اور گوشت کی سخت مانیٹرنگ کریں کیمیکل ملا دودھ اور پانی لگا گوشت فروخت کرنے پر مقدمات درج کئے جائیں اور ایسے عناصر کو آئندہ کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے کہا کہ کئی برس سے اقتدار پر قابض حکمرانوں نے ملک کو کنگال کر دیا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست جانب گامزن ہے جو ترقی کی منازل طے کرے گا۔ موجودہ مشکل حالات سے ہم نے ایک قوم بن کر نکلنا ہے سابقہ ادوار میں محض چند خاندانوں کو مالی فائدہ پہنچانے کے لئے معیشت کو مصنوعی انداز سے کنٹرول کیا گیا جس کے اثرات آج عوام بھگت رہے ہیں آپ کا وزیر اعظم عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولے گا یہی وجہ ہے کہ ملکی معیشت کے حقائق عوام کے سامنے لائے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ جلد مشکل حالات سے قوم سر خرو ہو کر نکلے گی۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ بد عنوا ن عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کے لئے ملک کا بیڑہ غرق کیا، وزیر اعظم عمران خان سچا صاف گو لیڈر اور وزیر اعظم ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار دیانتدار اور محنتی ہیں جو نئے پاکستان کی تعمیر و تشکیل میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب نئے پاکستان کی منزل کے حصول میں ان کی قیادت میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں یقین دہانی کراتا ہوں کہ کسی بھی تاجر کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزا زانجم، آصف اقبال، صدر پریس کلب میاں احسان الحق، چوہدری عثمان وڑائچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین، صارفین کے نمائندہ خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راؤ اشفاق احمد، صدر انجمن تاجران چوہدری اسد غفار، حاجی اصغر علی سمیت دیگر تاجر و سول تنظیموں کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے

  • مقبوضہ بیت المقدس میں 237 مکانات مسمار کرنے کی اسرائیلی مہم جاری

    مقبوضہ بیت المقدس میں 237 مکانات مسمار کرنے کی اسرائیلی مہم جاری

    مقبوضہ بیت المقدس :اسرائیلی افواج کی طرف سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا .تازہ واقعہ میں یروشلم میں اسرائیلی بلدیہ کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں صور باھر قصبے کے ساتھ واقع وادی الحمص پر دھاوا بولا اور گھروں کو مسمار کرنے کی دھمکی کے ساتھ گھروں کی پیمائش کی۔

    وادی الحمص میں 237 رہائشی اپارٹمنٹس شامل ہیں جہاں 500 لوگ آباد ہیں۔وادیالحمص کمیٹی کے سربراہ حمادہ نے کہا کہ یروشلم کی بلدیہ نے رہائشیوں سے اپنے مکانات خود مسماری کرنے کا کہا نہیں تو انہیں مسمار کر دیا جائے گا اور زبردستی جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی عدالت نے خاندانوں کو 18 جولائی تک کی مہلت دی ہے کہ وہ اپنے مکانات مسمار کر دیں۔مطلوبہ مکانات کو دیوار علیحدگی کے ساتتھ واقع ہونے اور سکیورٹی کے لیے خطرہ ہونے کا بہانہ بنا کر مسمار کای ھا رہا ہے۔

    اسرائیلی قانون کے مطابق فلسطینیوں کے گھر دیوار سے 250 میٹر دور ہوں۔وادی الحمص میں 6000 فلسطینی آباد ہیں، مسماری کے بعد 500 لوگوں کو زیردستی وہان سے نکال دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیلی افواج اس علاقے سے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو مکانات سے محروم کرچکی ہے .

  • ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے ٹی وی اینکر مرید عباس سمیت3 افراد کےقتل کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں‌ مذمت کی ہے. میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے مرید عباس کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے. مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو عاطف زمان نے اپنے دفتر بلایا تھا جو مرید عباس کا کاروباری پارٹنر بھی تھا. وہ میرے شوہر کو پیسے نہیں‌ دے رہا تھا اسی نے میرے شوہر کا قتل کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال، تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، پیپلز پارٹی کے مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب، پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے جی ایم جمالی و دیگر نے مرید عباس کے قتل کی سخت مذمت کی ہے.

    سیاسی، مذہبی و صحافی رہنماؤں‌ نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے. دکھ کی گھڑی میں ہم صحافی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں.

  • اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    ایس ایس پی ساؤتھ کراچی نے کہا ہے کہ بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کو عاطف زمان نامی شخص نے قتل کیا، عاطف نے مریدعباس اورخضر کو دفترمیں بلایا تھا.

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کہا ہے کہ عاطف زمان نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ہے، عاطف زمان نے اپنے فلیٹ میں خود کو گولی ماری، عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑاتھا،

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ عاطف زمان نے مرید عباس پر فائرنگ کی تو خضر نےموقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر عاطف زمان نے خضر کو بھی گولی مارکرقتل کیا،

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں‌ وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا، اینکر پرسن کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

     

  • ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

    ایمرا کے صدر محمد آصف بٹ اور سیکرٹری سلیم شیخ و ایمرا باڈی کی جانب سے بول نیوز کے اینکر مرید عباس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ایمرا بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اب تک نیوز چینل کی اینکرپرسن زاہرہ عباس کے خاوند کی قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، موجودہ حکومت صحافیوں کو جان و مال کا تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ہم وزیر اعظم عمران خان اور متعلقہ اداروں سے بول نیوز کے اینکر مرید عباس کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

    صدر ایمرا آصف بٹ نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں صحافیوں پر حملہ بڑھتے جارہے ہیں ۔ جو کہ قابل تشویش ہیں ۔ ملک بھر میں صحافی برادری اینکر مرید عباس کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور اس کے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے۔ ہم بول نیوز کے شہید اینکر مرید عباس کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ اللہ تعالی اینکر مرید عباس کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین

  • رحیم یار خان باغی ٹی وی کی خبر پر فوری ایکشن

    رحیم یار خان باغی ٹی وی کی خبر پر فوری ایکشن

    نمائندہ باغی ٹی وی) شیخ زید ہسپتال میں فنی خرابی کے باعث مسلسل 6ماہ سے سٹی سکین کی بندش بارے باغی ٹی وی کی خبر پر فوری ایکشن ۔ ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید وڑائچ, صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر شکوہ چوہدری محمد شفیق شیخ زید اینڈ میڈیکل کالج رحیم یار خان ہسپتال پہنچ گئے ,پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا, دو نئی سٹی سکین مشینوں کی تنصیب کے لیے پنجاب حکومت کی طرف فنڈ جاری, اب تنصیب کب تک ہوتی ہے انتظار رہے گا۔