Baaghi TV

Author: +9251

  • فرانس:سعودی ولی عہد پر ملازم کی پٹائی کرنے پر مقدمہ ،ٹرائل کا آغاز

    فرانس:سعودی ولی عہد پر ملازم کی پٹائی کرنے پر مقدمہ ،ٹرائل کا آغاز

    پیرس:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہمشیرہ کے خلاف ملازم کی پٹائی کرنے پر مقدمہ ،عدالت نے کیس کی سماعت کا آغاز کردیا . محمد بن سلمان کی بہن حسہ بنت سلمان پر اپنے محافظ کو ملازم کی پٹائی کا حکم دینے کا الزام ہے جسے انہوں نے ستمبر 2016 میں کاریگر کو اپنی رہائش گاہ میں تصویر لیتے دیکھا تھا۔شہزادی حسہ بنت سلمان نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اور سماعت کے دوران ان کے عدالت میں پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

    محمد بن سلمان کی ہمشیرہ حسہ بنت سلمان نے مذکورہ کاریگر پر مبینہ طور پر ایونیو فوش پر واقع ان کے اپارٹمنٹ جو مغربی پیرس میں غیر ملکی کروڑ پتی افراد کی پسندیدہ جگہ ہے .دوسری جانب کاریگر کا موقف ہے کہ ان کے ہاتھ باندھ کر شہزادی کے پاؤں کا بوسہ لینے کا حکم دیا گیا تھا، جن کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان عمر 40 سال سے زیادہ ہے اور انہیں سعودی عرب کے سرکاری میڈیا میں اپنے فلاحی کاموں اور خواتین کے حقوق کی مہم میں سرگرم خاتون کے طور پر ظاہر کیا جاتا ہے۔

    ملازم نے دعویٰ کیا کہ بعدازاں انہیں مارا پیٹا گیا ، اس دوران ان کے اوزار بھی قبضے میں لے لیے گئے تھے۔ بیان میں کاریگر نے کہا کہ شہزادی نے چیختے ہوئے کہا تھا ’ اسے قتل کردو، اسے جینے کا کوئی حق نہیں‘۔شہزادی کے محافظ کے وکیل یسین بوزرو نے بتایا کہ ’ ہمیں امید ہے کہ ججز، شکایت کنندہ کے بیان میں مختلف تضادات اور بے ربطگی کا نوٹس لیں گے .شہزادی حسہ بنت سلمان کے محافظ نے کاریگر کے خلاف ہتک عزت کا علیحدہ مقدمہ دائر کیا ہوا ہے۔

    ۔شہزادی حسہ بنت سلمان کے محافظ پر مسلح تشدد، چوری، موت کی دھمکیاں دینے اور ایک شخص کو قید کرنے کے الزامات عائد ہیں۔مارچ 2018 میں فرانس میں شہزادی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے .جس میں ان پر مسلح تشدد، ایک شخص کو اس کی مرضی کے خلاف قید کرنے اور چوری کرنے کے الزامات عائد ہیں

  • بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے ایف بی آر کو طلب کر لیا

    بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے ایف بی آر کو طلب کر لیا

    ایوان بالا کی کمیٹی برائے تفویض کردہ قانون سازی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرکہدہ بابر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹ کمیٹی کی گزشتہ اجلاسوں کی کار کر دگی اور ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین کمیٹی سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ اس کمیٹی کا ان کی صدارت میں یہ پہلا اجلاس ہے اور سینئر ممبران کمیٹی کے تجربے سے بھر پور فائدہ اُٹھایا جائے گا۔ تفویض کردہ قانون سازی کی یہ کمیٹی 2015میں تشکیل دی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ اداروں کے قوانین اور رولز کا جائزہ لیا جا سکے۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس سے عوام کو کتنا فائدہ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے کر اداروں کے قوانین اور رولز کا بھی جائزہ لیا گیاہے۔ ابھی بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ مختلف اداروں نے اپنے قوانین کے مطابق رولز مرتب نہیں کئے۔

    انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ ایوان بالا کے شعبہ تحقیق سے مدد حاصل کی جائے وہ تحقیق کر کے کمیٹی کو آگا ہ کریں کہ کن اداروں کے رولز میں ترمیم کی ضرورت ہے اور جو رولز بنائے گئے ہیں اُس سے عوام کو کتنا فائدہ ہو رہا ہے۔ پہلے اُن اداروں کے رولز کا جائزہ لیا جائے جن کابراہ راست تعلق عوام سے ہے۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ کمیٹی کیلئے چیئرمین سینیٹ سے مزید ممبران لیے جائیں تاکہ اس کمیٹی کی افادیت میں اضافہ ہو سکے۔ سینیٹرز ڈاکٹر اسد اشرف اور سلیم ضیا نے کہا کہ کمیٹی کیلئے ایک لیگل ایڈوائز بھی لیا جائے تاکہ اداروں کے رولز کا جائزہ لینے میں مدد مل سکے۔

    سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بجلی و گیس کے بلوں سے عوام شدید متاثر ہو رہی ہے۔پہلے ان اداروں کے رولز کا جائزہ لیا جائے۔جس پر اراکین کمیٹی کی متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں ایف بی آر کو طلب کر کے ان کے رولز اینڈ ریگولیشنز کے علاوہ ایف بی آر سے اس حوالے سے آگاہی حاصل کی جائے گی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر کہدہ بابر نے رکن کمیٹی ڈاکٹر اسدا شرف کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دی جو صحت کے شعبے سے متعلقہ قوانین اور رولز کا جائزہ لے کر کمیٹی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ ذیلی کمیٹی میں سینیٹرز کلثوم پروین اور سلیم ضیاء کو شامل کیا گیا۔ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز کلثوم پروین، ڈاکٹر اسد اشرف، روبینہ خالد اور سلیم ضیا نے شرکت کی۔

  • پاک فوج کا چترال گولن کے سیلاب متاثرہ علاقوں‌ میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری

    پاک فوج کا چترال گولن کے سیلاب متاثرہ علاقوں‌ میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری

    پاک فوج کی طرف سے چترال، گولین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج چترال اور گولن میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے، چترال ،گولن کی متاثرہ آبادی کو ہیلی کاپٹرز سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے،

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ٹینٹ اور راشن فراہم کیا گیا ہے، میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں، واضح رہے کہ چترال، گولن میں‌ سیلاب کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے. چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں اسلام آباد یونیورسٹی کے9 طلبا بھی جنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلیشیئر پھٹنے کے بعد سے پھنسےسیاح تاحال محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کچھ سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، تاہم دیگر سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلد نکال لیا جائے گا۔

  • کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سےجاں بحق دوسرے شخص کی شناخت خضر کےنام سےہوئی ہے. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں‌ وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفینس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا، اینکر پرسن کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    کراچی میں ہی پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے بھی دو افراد جاں بحق ہوئے، یوں‌ پچھلے چند گھنٹوں‌ میں‌ کراچی میں‌ پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

  • حکومت 16 سو ارب کے ٹیکس لگا رہی ہے، غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ شہباز شریف

    حکومت 16 سو ارب کے ٹیکس لگا رہی ہے، غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمنٹ، سریا،زمین، پٹرول اورخوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، یہ حماقت کرکےکس منہ سےسلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 50لاکھ گھر بنائیں گے؟ نئےگھرتونہیں بنیں گے،لوگ اپنےگھربھی بیچنےپرمجبورہوجائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ 90 ارب روپےکےاضافی ٹیکس تنخواہ داراورکاروباری افرادسےوصولی معاشی دہشتگردی ہے، صنعت، کاروبار اور دکان کو پہلے ہی تالا لگ چکا ہے، آپ پورے پاکستان کو تالا لگانے پرتلےہوئےہیں، عمران نیازی صاحب ان حالات میں غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ حکومتی وزراء اور ترجمانوں کو صرف جھوٹ بولنے پر ترقی دی جاتی ہے، بھکاری حکومت نےہرچیزپرجھاڑو پھردی ہے،

    شبہاز شریف نے کہاکہ حکومت عوام پر 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جارہی ہے، جہانگیر ترین نے جس لینڈ کروزر کا تحفہ دیا ہے کیا عمران خان اس پر بھی ٹیکس دیں گے؟۔ حکومت نے جھوٹ بولا کہ 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے جبکہ آئی ایم ایف نے کہا کہ 750 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے، فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس عوام پر لگا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کےبارے میں جھوٹ بول کرپارلیمان کااستحقاق مجروح کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے گواہی دی ہےنیازی حکومت قوم اورپارلیمان سے جھوٹ بولتی ہے،

  • چین امریکہ پر برس پڑا،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

    چین امریکہ پر برس پڑا،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

    بیجنگ:دو عالمی حریف پھر ایک دوسرے کے آمنے سامنے،چین نے امریکہ کو تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ چین یہ کبھی برداشت نہیں کرے گا کہ تائیوان کو چین کے مقابلے میں ہتھیار دیئے جائیں.چین نے امریکا سے تائیوان کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس سے دونوں طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ چین نے سفارتی چینلز کے ذریعے باقاعدہ شکایات درج کی ہیں جن میں کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ ایسی تمام کوششوں سے باز رہے جس سے چین اور امریکہ کے تلعقات میں بگاڑآئے۔تائیوان میں امریکا کی جانب سے وسیع پیمانے پر پہلی مرتبہ ہتھیار فروخت کیے جائیں گے اور یہ ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث تعلقات کشیدہ ہیں۔

    دفاعی ذرائع کے مطابق معاہدے میں 108 ایم ون اے ٹو ٹی ابرامس ٹینکس، 250 اسٹینگر اینٹی ایئر کرافٹ میزائل، متعلقہ آلات اور معاونت شامل ہیں جن کی لاگت اندازاً 2 ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ڈی ایس سی اے نےبتایا کہ تجویز کردہ فروخت سے تائیوان کے جنگی ٹینکوں کی تعداد میں اضافہ اور فضائی دفاعی نظام مضبوط ہوگا، تائیوان کی سیکیورٹی اور دفاعی قابلیت کی بہتری میں مدد سے امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کی حمایت ہوگی ‘۔

    امریکی دفاعی ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس معاہدے سے خطے میں ہتھیاروں کا بنیادی توازن تبدیل نہیں ہوگا اور کانگریس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، امریکی قانون سازوں کے پاس اس فروخت پر اعتراض اٹھانےکے لیے 30 دن ہیں اور کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جائے گا۔دوسری طرف چین نے امریکی تاویلوں کو مسترد کرتے ہوئےہےکہا ہے کہ پیش کیا گیا معاہدہ ون چائنہ کے اصول کی سنگین خلاف ورزی اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

    یاد رہے کہ 1949 میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد تائیوان میں چین سے علیحدہ حکومت قائم ہوئی.لیکن چین تائیوان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور آج بھی اپنا حصہ سمجھتا ہے .چین کا کہنا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو طاقت کے ذریعے واپس حاصل کیا جائے گا۔چین نے 2016 میں تائیوان کی صدر سائی انگ وین کے انتخابات کے بعد تائپے پر سفارتی اور فوجی دباؤ میں اضافہ کیا، صدر کا تعلق ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی سے ہے جو تائیوان کو ’ ایک چین ‘ کا حصہ ماننے سے انکار کرتی ہے۔

  • بورےوالا: طالب علم کا قتل میں سیاسی شخصیت ملوث

    بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی)انجمن طلباءاسلام اور متحدہ طلباءمحاذ کے مرکزی صدر رمیض حسن راجہ نے کہا کہ کہ ایم ایس ایف کے غنڈہ عناصر کے ہاتھوں ہمارے کارکن عبدالرحمن کا قتل اورانکے بھائی نعیب کو زخمی کرنے کا واقعہ دہشت گردی ہے بورے والا میں اس تنظیم کے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں پر امن طلباء تنظیم کے کارکنان کے قتل اور اقدام قتل کے واقعات کے پیچھے جن سیاسی شخصیات کا ہاتھ ہے وہ شہر کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئےہیں ۔پریس کلب میں ہنگامی پریس ریلیز ہوئی ہے یاد رہے گزشتہ روز طالب علم عبدالرحمن فائرنگ سے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا تھا

  • قومی ٹیم میں گروپ بندی کا تاثر بے بنیاد ہے، بابر اعظم، امام الحق کی پریس کانفرنس

    قومی ٹیم میں گروپ بندی کا تاثر بے بنیاد ہے، بابر اعظم، امام الحق کی پریس کانفرنس

    قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم اور امام الحق نے ٹیم میں گروپ بندی کے تاثر کے بے بنیاد قرار دے دیا ، ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں بیٹنگ میں ٹاپ پرفارمرز نے ورلڈکپ میں اپنی انفرادی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بلے بازوں بابر اعظم اور امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑیوں کا پہلا ورلڈکپ تھا اور وہ اس ایونٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں، بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کا کپتان اور نائب کپتان بنانا بورڈ کا کام ہے میری توجہ صرف اور کارکردگی دکھانے پر ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں ٹیم نے پانچ میچوں کے بعد بہترین کم بیک کیا بد قسمتی سے سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکے،

    ورلڈکپ میں عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کو بابر اعظم نے اپنے لئے بڑا اعزاز قرار ديا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ میں‌ تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہیں کرتا، سلیکشن کمیٹی بدلنے یا نہ بدلنے سے فرق نہیں پڑتا. ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا والا میچ ہمیں جیتنا چاہئیے تھا مگر مجھ سے کھيلتے ہوئے غلطی ہوئی جس کومیں تسلیم کرتا ہوں، امام الحق نے میگا ایونٹ کو اپنی انفرادی کارکردگی کے حوالے سے اہم قراردیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں‌ گے.

  • لودھراں : اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اجلاس

    لودھراں:ڈپٹی کمشنر آفس لودھراں کے کمیٹی روم میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے اجلاس صدارت کی،اجلاس میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ریونیو،پولیس اور جائیدادوں کے تنازعات پر فریقین کو سنا گیا اور اُن کے مسائل حل کئے گئے،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد،اسسٹنٹ کمشنر لودھراں یوسف کلیم،اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،ڈی ایس پی ہمایوں افتخار،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرپرسن ارشد علی سکھیرا اور کمیٹی کے دیگر ممبران بھی موجود تھے-

  • عورت کو تھپڑ مارنا محبت کی علامت؟فلم کبیر سنگھ نے نئی بحث چھیڑ دی

    عورت کو تھپڑ مارنا محبت کی علامت؟فلم کبیر سنگھ نے نئی بحث چھیڑ دی

    نئی دہلی :بھارتی فلموں میں بھی عورت کو جس گھٹیا انداز سے پیش کیا جاتا ہے اس کا اندازہ نئی بھارتی فلم ‘ کبیر سنگھ ‘ کے مرکزی کردار کے رویے سے ہوجاتا ہے .یہ بحث کیا ہے ذرا ملاحظہ فرمائیں.کیا تھپڑ مارنا محبت کی علامت ہے؟ یہ بحث حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت شروع ہوئی جب بالی وڈ کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’کبیر سنگھ‘ کے ڈائریکٹر کا انٹرویو منظر عام پر آیا۔انٹرویو میں ڈائریکٹر سندیپ ریڈی ونگا نے فلم کے ایک سین میں ہیرو کا ہیروین کو تھپڑ مارنا ناصرف جائز قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ جو لوگ ایسا کرنے کو غلط سمجھتے ہیں، انہوں نے ’کبھی محبت کی ہی نہیں۔‘

    فلم ’کبیر سنگھ‘ میں ہیرو کو ہیروئن کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھایا گیا ہے اور اس سین پر فلم کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی ونگا کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔صحافی اور فلم ناقد انوپما چوپڑا کے ساتھ انٹرویو کے دوران فلم کے ڈائریکٹر نے عورت سے بیزار اپنے مرکزی کردار کی جانب سے نبھائے گئے رول کی حمایت کی، جس کے نتیجے میں انہیں ٹوئٹر پر صارفین کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس فلم میں شاہد کپور کو خود کو نقصان پہنچانے والے، مغرور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جس کا نام کبیر ہے، جبکہ اداکارہ کیارا ادوانی نے ایک ظلم سہنے والی خاتون کا کردار ادا کیا ہے جس نام پریتی ہے اور وہ فلم میں ’کبیر‘ کی ساتھی ہیں۔

    فلم کے ڈائریکٹر نے انوپما چوپڑا کو بتایا کہ جو لوگ شاہد کپور اور کیارا ادوانی کے مرکزی کرداروں پر تنقید کر رہے ہیں ان کو ’کبھی محبت ہوئی ہی نہیں‘ یا ’انہوں نے یہ جذبہ کبھی ٹھیک سے محسوس ہی نہیں کیا‘۔تھپڑ مارنے والے سین کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’اداکارہ نے اداکار کو کسی وجہ کے بغیر تھپڑ مارا۔ کم از کم کبیر کے پاس اسے تھپڑ مارنے کی وجہ تو تھی۔ اگر آپ اپنی ساتھی خاتون کو تھپڑ نہیں مار سکتے یا جہاں چاہیں اسے ہاتھ نہیں لگا سکتے تو مجھے اس میں کوئی جذبہ نظر نہیں آتا۔‘

    گٹا جوالا جو کہ بیڈ منٹن کی کھلاڑی ہیں‌ کا کہنا تھا کہ فلم میں عورت پر ہاتھ اٹھانے کو فروغ دینا ایک غلط اقدام ہے۔ ’کسی بھی شخص کو محبت تکلیف کے بغیر دکھائے جانے کی ضرورت ہے۔‘ ایک اور صارف کا فلم کے ڈائریکٹر کے بارے میں کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی طرف سے ان کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔نئی دہلی کی ایک ایمپروویبل نامی ہینڈل رکھنے والی ایک صارف نے ڈائریکٹر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے یہ سب عورتوں کو غصہ دلانے کے لیے کہا ہے۔ صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں خوشی ہے سندیپ ریڈی جیسے لوگوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

    محبت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دوسروں کو تکلیف پہنچائیں، اس کا اصل مطلب یہ ہے کہ دو لوگ ایک دوسرے کے لیے جو کر سکتے ہیں کریں اور ساتھ رہتے ہوئے ایک دوسرے کی آزادی کا بھی خیال کریں۔‘