Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیریوں کا قتل عام بند کرو،بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران ،بھارت کے خلاف نعرے

    کشمیریوں کا قتل عام بند کرو،بھارت اور سری لنکا کے میچ کے دوران ،بھارت کے خلاف نعرے

    لندن:کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں کہیں پاکستان زندہ باد اور کہیں خالصتان زندہ باد کے نعرے تو کہیں کشمیریوں کا قتل عام بند کرو ،کشمیریوں کوآزادی دوکے نعروں سے برطانیہ کی فضائیں گونج اٹھیں

    ہیڈ لنگلے میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوران ایک موقع پر اسٹیڈیم کےاندر اور اسٹیڈیم کے باہر کشمیریوں کے حق میں‌بڑی نعرے بازی کی گئی.ایک وقت پر اسٹیڈیم کے اندر کا ماحول بہت خوشگوار اور جذباتی ہوگیا جب شائقین نے بینرز اور فلیکس اٹھا کر مطالبہ کیا گیا کہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرو،کشمیریوں کو آزادی دو کے نعرے لگائے گئے
    https://twitter.com/MurtazaViews/status/1147460439695138817
    کشمیریوں کے حوالے سے یہ ورلڈ کپ بہت اچھا رہا ہر دوسرے میچ میں‌کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی گئی.جس میں لندن میں مقیم کشمیری ،پاکستانی اور بھارت سے آئے ہوئے سکھ بھی شامل تھی

  • انسداد ڈینگی کے سلسلے میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ: (نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کی.اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھرمیں انسداد ڈینگی مہم بھرپورانداز میں جاری ہے اور اینٹی ڈینگی ٹیمیں باقاعدگی سے مختلف مقامات پر سرویلنس میں مصروف عمل ہیں۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کریں تاکہ لاروا کی افزائش کو روکا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
    بس کوخانپور نہر میں گرنے سے اللہ نے بچا لیا.
    تفصیلات کے مطابق شالیمار کمپنی کی بس سرگودھا سے لاہور جاتے ہوئے منی مزدا ٹرک کو اوور ٹیک کرتے تیز رفتاری کے باعث خانپور نہر پہ بنی دیوار کو 20/25فٹ تک توڑتی ہوئی رک گئی . جس سے 4/5مسافرمعمولی زخمی ہوئے اور بس اور مسافر کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے

  • فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے بڑے شہروں کے ریجنل دفاتر میں سیکڑوں افسران و اہلکاروں کے تبادلے کردیے گئے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ایف بی آر نے 16 شہروں میں گریڈ 16 تا 9 تک کے افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کردیے، جن ریجنز میں تبادلیے کیے گئے ان میں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پشاور،گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد،کوئٹہ، ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کیے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی گریڈ 16 سے 9 تک کے افسران و اہلکاروں کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں گریڈ 16 سے 9 تک کے 726 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے جب کہ لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 افسران و اہلکاروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

  • یقین ہے عدالت اور دیگر ادارے نواز شریف کو انصاف ضرور دلوائیں‌ گے، شہباز شریف

    یقین ہے عدالت اور دیگر ادارے نواز شریف کو انصاف ضرور دلوائیں‌ گے، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں‌ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بے شمارخدمت کرنے کے ریکارڈز ہیں، ملک کےتین دفعہ بننےوالےوزیراعظم نوازشریف پابندسلاسل ہیں، نوازشریف صحیح معنوں میں سی پیک کےموجدہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی بےگناہی کےناقابل تردیدشواہدسامنےآئےہیں، آج نوازشریف سےمتعلق پریس کانفرنس کررہےہیں، یقین ہےکہ عدالت عظمیٰ اوردیگرادارےنوازشریف کوانصاف ضروردلوائیں گے،

    شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف نےقوم کیساتھ ملکرپاکستان کوایٹمی قوت بنایا، تمام پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کاشکرگزارہوں،

  • رانا ثناء‌اللہ کے چار قریبی ساتھی بھی گرفتار، ایس ایس پی فیصل آباد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    رانا ثناء‌اللہ کے چار قریبی ساتھی بھی گرفتار، ایس ایس پی فیصل آباد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناءاللہ کے چار قریبی ساتھیوں کو بھی گرفتارکرلیا ہے جن میں ڈی ایس پی ملک خالد بھی شامل ہے۔ ادھر رانا ثناء‌اللہ کے داماد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس رانا ثناء اللہ کے حمایت یافتہ لوگوں‌ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں‌ پر چھاپے مار رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس لاہور نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر کے خلاف منشیات کیس میں چار اہم گرفتاریاں کی ہیں، گرفتار افراد میں فیصل آباد کے ڈی ایس پی ملک خالد سمیت سابق وائس چیئرمین ساجد، کارکن اعظم گیلانی اور کاشف شامل ہیں. اسی طرح بتایا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی فیصل آباد رائے ضمیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اے ایف ایف ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ایس ایس پی فیصل آباد رائے ضمیر کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کی کارروائی رانا ثناءاللہ کی جانب سے دوران تفتیش کئے جانے والے انکشافات پر عمل میں لائی گئی ہے، توقع کی جارہی ہے کہ اگلی پیشی پر اے این ایف حکام تمام ریکارڈ بھی عدالت پیش کریں گے، اسی طرح کہا گیا ہے کہ فورس کمانڈر پنجاب اے این ایف بریگیڈئیر خالد محمود گورایہ ڈی جی اے این ایف کو اب تک کی تفتیش کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ اے این ایف نے پنجاب پولیس کے ملوث افسران کی گرفتاری کے لیے آئی جی پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

    واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز ، ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کرنے والے وفد نے معاون خصوصی کو فلمی صنعت کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تشخص کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی اولین ترجیح ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو درپیش مسائلِ کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آرٹسٹ ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جلد پروڈیوسرزفر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

  • مریم نواز کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی

    مریم نواز کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ کریں گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کل منڈی بہاؤالدین میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گی اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں پارٹی عہدیدران اور ورکرز کا کہنا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کریں گے
    عوامی رابطے تیز کر دیے ہیں کل سے عمران خان کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف مریم نواز جلسوں کا آغاز کریں گی اس سے پہلے کیپٹن (ر)صفدر منڈی بہاؤالدین کا دورہ کر کے انتظامی امور کا جائزہ لے چکے ہیں

  • اسحق ڈار کی واپسی، پاکستان کی برطانیہ سے معاہدہ کیلئے نیب، ایف آئی اے و دیگر سے قانونی رائے طلب

    اسحق ڈار کی واپسی، پاکستان کی برطانیہ سے معاہدہ کیلئے نیب، ایف آئی اے و دیگر سے قانونی رائے طلب

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اسحق ڈار کو آئندہ پندرہ دنوں میں واپس لایا جائے گا جبکہ دوسری جانب حکومت پاکستان کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے پر برطانیہ سے معاہدے کیلئے نیب، ایف آئی اے، وزارت قانون اور وزارت داخلہ سے قانونی رائے طلب کرلی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت ان دنوں‌ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وطن واپس لانے کے حوالہ سے بھرپور کوششیں‌ جاری رکھے ہوئے ہے. پاکستانی وزارت کارجہ نے برطانیہ سے آنے والے دنوں‌ میں‌ کئے جانے والے معاہدہ کے حوالہ سے تیارہ کردہ ڈرافٹ کو وزارت داخلہ کے پاس بھجوا دیا ہے جس پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، نیب اور وزارت قانون سے اس ممکنہ معاہدے کے حوالہ سے قانونی رائے طلب کی ہے. حکومت برطانیہ سے اسحق ڈار کو واپس لانے کیلئے مضبوط اقدام اٹھانا چاہتی ہے اسی لئے تمام متعلقہ محکموں سے قانونی رائے طلب کی ہے تاکہ برطانیہ سے ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے.

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان نے درخواست پرسینیٹر اسحاق ڈار کی مشروط حوالگی پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے تھے لیکن اس حوالے سےمعاہدہ نہیں‌ ہوسکا۔ واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار قومی احتساب بیورو نیب کو مطلوب ہیں‌. سابق وزیر خزانہ کے حوالہ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے انہیں‌ اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں تاہم اسحق ڈار وطن واپسی کیلئے تیار نہیں‌ ہیں‌ اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ برطانیہ سے معاہدہ کر کے انہیں‌ پاکستان واپس لایا جائے. اگر پاکستان اور برطانیہ کے مابین معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ تحریک انصآف حکومت کی بڑی کامیابی ہو گی اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کیلئے مزید پریشانی کھڑی ہو جائے گی.

  • کوئٹہ اینٹی اسمگلنگ کا افسر سمگلروں کے ہتھے چڑھ گیا

    کوئٹہ اینٹی اسمگلنگ کا افسر سمگلروں کے ہتھے چڑھ گیا

    کوئٹہ: گزشتہ روزسریاب کے علاقے میں سمگلروں کے وحشیاناتشددکے باعث بری طرح زخمی ہونے والے کسٹمزاینٹی اسمگلنگ ونگ کے ڈپٹی کنٹرولرڈاکٹرعبدالقدوس شیخ علاج کی غیرتسلی بخش صورتحال اور اپنے محکمہ کی اندرونی چپقلش اور عدم توجہ کے باعث وینٹیلیٹر پرآگیے ہیں جب کہ ڈاکٹرقدوس شیخ کل تک بری طرح زخمی ہونے کے باوجود بھی ہوش میں تھے اور بات چیت کررہے تھے لیکن ڈاکٹروں کے مشورے کے باوجود ان کے محکمے نے ان کو کراچی منتقل نہیں کیاباخبرزرایع کے مطابق سندھ سے آے ہوے ڈاکٹرقدوس شیخ سے سمگلروں سمیت ان کے اپنے محکمے کےبہت سارے افرادبھی سخت نالاں تھے کہ ان کوبہت سارے اختیارات کیوں تفویض کیے گیے ہیں ان کے ایمانداری سے کام کرنے کی پاداش میں ان پرگزشتہ روز قاتلانہ حملاکرکے ان کوشدید ذخمی کیاگیا جس کے نتیجے میں آج قدوس شیخ ہسپتال میں لاوارثوں کی طرح زندگی وموت کی کشکمش مبتلاپڑے ہوے ہیں ڈاکٹرقدوس کے ورثہ نے وزیراعلی بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردکی بناپر اس معاملے کانوٹس لیکر ڈاکڑعبدلقدوس کی زندگی بچانے کے لیے اقدامات کریں.