گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات کے شہباز شریف پارک میں مون سون کی پہلی بارش سے گوڈے-گوڈے پانی جمع، نکاسی آب کا نظام درہم برہم،کھڑے پانی سے تعفن پیدا ہونے لگا، انتظامیہ غافل۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش سے گجرات کے شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے پارک میں سیر کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کھڑے پانی سے تعفن پھیلنے لگا پارک میں نکاسی آپ کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے اور انتظامیہ اس اہم مسئلے سے غافل دکھائی دیتی ہے ۔
Author: +9251
-

لندن:سری لنکا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف ،ینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری
لندن :بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ کی پہلی انگز کھیلی جا چکی ہے اس میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیتنے کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا ہے .سری لنکا کی طرف سے ینجلو میتھیوز نے سنچری سکور کی .لیڈز میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔ سری لنکا نے اننگز کا آغاز کیا تو 55 رنز پر ان کے ابتدائی 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
لیڈز میںبھارت اور سری لنکا کے درمیان میں جسپریت بمراہ نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے سری لنکن اوپنرز کو چلتا کردیا جس کے بعد پانڈیا نے آشکا فرنینڈو اور رویندرا جدیجا نے کوشل مینڈس کو چلتا کی۔اس موقع پر ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کا ساتھ دینے لہیرو تھری مانے آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 124رنز کی شاندار شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔
سری لنکا کےدونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریوں مکمل کیں جس کے بعد تھری مانے 53رنز کی اننگز کھیل کر کلدیپ یادو کی وکٹ بن گئے۔دوسرے اینڈ سے میتھیوز نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور دھننجیا ڈی سلوا کے ہمراہ 74رنز کی اہم شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ون ڈے کرکٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔میتھیوز 2 چھکوں اور 10 چوکوں سے مزین 113رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد بمراہ کی تیسری وکٹ بنے
آخری اوورز میں سری لنکن بلے باز زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ کر سکے اور سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 29، دمتھ کرونارتنے 10، کوشل پریرا 18 اور آوشکا فرنینڈو 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔
-
صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ ڈی سی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود،ڈی پی او صلاح الدین غازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محبوب عالم و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔
-

مریم نوازمیڈیا پر الزام تراشی کی بجائے عدالت میں جواب دیں،ملک میںانتشار نہ پھیلائیں .فردوس عاشق اعوان
لاہور:مریم نواز کے مقتدر قومی اداروں پر شدید الزامات ملک اور قوم کے لیے ایک سازش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس سازش کو بہت جلد عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیں گے .ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے الزامات کے جواب میں ایک پریس کانفرنس میں کیا
فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہوا کہ آج شہبازشریف بے بسی کی تصویر بنے رہے اور اپنی بھتیجی کے پہلو کی آڑ میں چھپ کر بیٹھے رہے ،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اسی نوازشریف نے ضیاءالحق سےمل کربےنظیراورذوالفقاربھٹوکیخلاف مقدمےبنائے.فردوس عاشق اعوان نے کہا مریم نوازنےکہاکہ پہلی دفعہ کسی باپ بیٹی کوجیل میں ڈالاگیا
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان توملک چھوڑکرباہرنہیں جاتا .انہوں نے کہا مریم صاحبہ عمران خان پر الزام اس لیے لگاتی ہیں کہ وہ ان الزامات کی آڑ میں اپنے ابو جی کی کرپشن چھپا لیں .مریم یہ یاد رکھیں کہ عمران خان وزیراعظم بننےسےپہلےکسی عوامی عہدےپرفائزنہیں رہے .فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اگریہ بےگناہ ہیں توبچوں کوپاکستان کیوں نہیں لارہےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیپ ریکارڈ کرانے والے ٹولے کاسرغنہ جیل میں ہے .ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ناصربٹ مشہورزنامہ قاتل اورکریمنل ہے.انہوں نے کہا کہ ناصربٹ نےلندن میں مریم نوازکےسیکیورٹی گارڈکےفرائض انجام دیئے.انہوں نے مزید کہا کہ ناصربٹ مفروراورمقدمات میں ملوث ہے.یہ ٹیپ اس وقت کہاں تھی جب آپ ہائیکورٹ گئے تھے.ناصربٹ نےلندن میں مریم نوازکےسیکیورٹی گارڈکےفرائض انجام دیئے
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ الزام تراشی کررہے ہیں یہ سازشی عناصر عدالت میں جا کراپنی بے گناہی ثابت کریں .یہ عمران خان پر الزام لگارہی ہیں ان کو علم ہونا چاہیے کہ عمران خان نے تمام ثبوت عدالت میں پیش کر دیئے جس کی وجہ سے عمران خان کوعدالت سےصادق اورامین کاسرٹیفکیٹ ملا
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیدہےمریم نوازمیڈیاپرعدالت لگانےکےبجائےسپریم کورٹ جائیں گی
قیامت کی نشانی ہے،باپ کہتاہےبچوں سےپوچھیں،بچےکہتےہیں باپ سےپوچھیں .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم کو پتہ ہونا چاہیے کہ اس کےابو جی نےملکی معیشت کوتباہ کیا.انہوں نے کہا یہ حسداوربغض ہے،یہ پاکستان کےساتھ عداوت ہے.اداروں پرانگلیاں اٹھانانادانی ہےسیاست نہیں.مریم نوازنےپورےپاکستان کی عدلیہ پرانگلی اٹھادی ہے .اداروں کوکمزورکرناان کامقصدہے .فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ اسحاق ڈارلندن پولیس کی حراست میں ہیں .فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الزام ہمیںدیتی ہے مریم بی بی .مریم کو پتہ ہونے چاہیے کہ پہلے وہ حقائق کو سامنے رکھیں کہ آپ پرمقدمات ہماری حکومت نےنہیں بنائےفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ‘مریم نواز نے ویڈیو ٹیپ کا سہارا لے کر ہمدردیاں سمیٹنے اور (ن) لیگ کی گرتی ساکھ کو بچانے کی بھونڈی کوشش کی۔’انہوں نے کہا کہ ‘پہلے بات تو یہ ہے کہ کسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسے ٹیپ کرنا قانوناً جرم ہے، دوسری بات یہ کہ مریم نواز نے جو ٹیپس پیش کیں وہ ٹیمپرڈ ہیں جن کی فرانزک جانچ کروائی جائے گی۔’ان کا کہنا تھا کہ دوسروں پر الزام لگانے والوں کے اپنے چہرے داغدار ہیں، مریم نواز ٹیپس کو عدالتوں میں
-

بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی گجرات پانی میں ڈوبا رہا
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی پانی سڑکوں سے نہ اتر سکا۔تفصیلات کے مطابق بارش رکنے کے آٹھ گھنٹے بعد بھی گجرات شہر کی سڑکوں اور بازاروں سے پانی ختم نہ ہو سکا ۔ سیوریج کے ناقص نظام پر ہر شخص برہم دکھائی دیتا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ بارش رکنے کے فوری بعد پانی سڑکوں، بازاروں، چوکوں اور چوراہوں سے ختم ہو جائے
-
سپرٹ ظاہر کرکے سمگل کیا جانے والا کروڑوں روپے کا ایرانی تیل پکڑاگیا
مظفرگڑھ میں پولیس نے ایرانی تیل کے بڑے سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کا ایرانی تیل پکڑلیا،ایرانی تیل کو کسٹم حکام کی ملی بھگت سے وائٹ سپرٹ ظاہر کرکے جنوبی پنجاب میں سپلائی کیاجارہا تھا،لیبارٹری رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا.مظفرگڑھ میں تھانہ سٹی پولیس نے سمگل شدہ ایرانی تیل کے دھندے میں ملوث بڑے گروہ کیخلاف کاروائی کی ہے.پولیس ذرائع کیمطابق سمگلروں کے گروہ کے تین کروڑ روپے مالیت کے ایرانی تیل سے بھرے 4 ٹرالر قبضے میں لے لیے گئے ہیں.پولیس ذرائع کیمطابق کوئٹہ میں کسٹم حکام کی ملی بھگت سے سمگل شدہ ایرانی تیل کو وائٹ سپرٹ ظاہر کرکے جنوبی پنجاب سمگل کیاگیا اور کسٹم حکام نے ایرانی تیل کو وائٹ سپرٹ ڈکلیئر کرنے کے لیے نہ صرف مبینہ طور پر رشوت وصول کی بلکہ کسٹم ڈیوٹی کے نام پر تقریبا 8 لاکھ کسٹم ڈیوٹی بھی وصول کی گئی.مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے کروائے گئے تیل کے لیبارٹری ٹیسٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا اور تیل کو وائٹ سپرٹ کی بجائے ایرانی تیل قرار دیا.پولیس ذرائع کیمطابق جنوبی پنجاب کے بڑے سمگلروں کیخلاف کاروائیاں شروع ہونے کے بعد بااثر سیاسی افراد سمگلروں کو چھڑانے اور ایرانی تیل واگزار کرانے کی کوششیں کررہے ہیں.پولیس ذرائع کیمطابق ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث بڑے سمگلروں کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کرکے 7 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے.



-
مظفرگڑھ میں ریسکیو1122 کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشق
مظفرگڑھ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے واٹر سرچ ٹریننگ کیمپ منعقد کیاگیا،ٹریننگ کیمپ میں ریسکیو آفیسرز،اہلکاروں اور رضاکاروں کو کشتی چلانے،کشتی کے انجن کی فٹنگ کرنے اور سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مشقیں کی گئیں.مظفرگڑھ میں ریسکیو 1122 کی جانب سے تلیری کینال پر واٹر سرچ ٹریننگ کیمپ منعقد کیاگیا،ٹریننگ کیمپ میں ریسکیو افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں کو ممکنہ سیلاب یا ناگہانی صورتحال کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی.ریسکیو کیمطابق کیمپ کے دوران افسران اور اہلکاروں نے کشتی کے انجن کی فٹنگ،کشتی چلانے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی مشقیں کیں.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کا مقصد سیلاب کے حوالے سے ریسکیو آفیسرز اور اہلکاروں کی تیاری اور مہارتوں کو جانچنا ہے.
-

سُپر سٹار
سُپر سٹار
عیدلاضٰحی پر لالی وڈ ویسے تو اپنے ناظرین کے لیے بہت سی فلمیں لے کر آ رہا ہے مگر لوکوں کو جس فلم کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے جس کا پوسٹر بھی ریلیز ہو چکا اس فلم کا نام ہے “سُپر سٹار”
جس وجہ سے لوگ اس فلم کا انتظار کر رہے ہیں وہ وجہ ہے “ماہرا خان” جو اس کا اہم کردار ادا کر رہی ہیں
ہر دل عزیز ماہرا خان جو کے پہلے بھی اپنی ایکٹنگ کا جادو کئی بار جگا چُکی ہیں اور ان کو اپنے ملک کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی بےحد پسند کیا جا رہا ہے اب تو انکی گرومنگ اور اچھی ہو گئی ہے جب سے وہ بالی وڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے کامیاب لوٹیں ہیں اور آج تک بالی وڈ والے انکے کام کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے خود شاہ رُخ خان نے بھی کئی بار اون سکرین انکی تعاریف کی اور ان کے کام کو بھی سراہا جس وجہ سے مائرہ خان کی وجہ شہرت میں اور اضافہ ہوتا چلا گیا اور یہ بات سچ بھی ہے کسی دوسرے ملک جا کے اپنے فن کا جادو جگانا کوئی آسان کام نہیں !!!
آپ دیکھیں اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی فنکار بالی وڈ میں گئے لیکن وہ کیوں اپنے فن کا لوہا نہیں منوا سکے وہ اس لیے کہ ان تمام لوگوں نے مائرہ خان کی طرح اپنے کردار کے بارے میں نہ ذیادہ پوچھ گِچھ کی اور نہ ہی اپنے کردار کی ڈیٹیل لی لیکن مائرہ خان نے اپنے کردار کی ایک ایک ڈیٹیل لی اور انکو یہ بھی کہا کے جو انکا امیج اپنے ملک اور فیملی میں ہے وہ امیج خراب نہ ہو تو ہی وہ کام کریں گی تو انکی اس بات کو مدِنظر رکھا گیا اور اسطرح وہ اپنے فن کا لوہا منوا کر اپنے ملک کامیاب لوٹیں
اور باقی تمام لوگوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے انکی بنی بنائی عزت بھی گئی
ماہرا خان سے پہلے جو لوگ بالی وڈ گئے انکے نام ہیں علی ظفر، فواد خان ، عمران عباس ، میرا ، وینا ملک ، ماورا حسین ، ان میں سے جن لوگوں کو عزت ملی اور انکے کام کو بھی سراہا گیا وہ ہیں علی ظفر ، فواد خان ، اور مائرہ خان ، باقی تمام لوگوں کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا
جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو اپنے ملک میں بھی کام نہ ملنے کے برابر ملا لحاظا آپ دنیا میں کہیں بھی کام کریں تو اپنے امیج کو سامنے رکھ کے اور اپنی شرطوں پہ کریں
تو ہی آپ کامیاب ہو سکتے ہیں اور اگر آپکو دنیا میں کہیں سے بھی آفر ہو رہی ہے تو یہ بات تو طے ہے کہ آپ میں ٹیلنٹ ہے اگلا بندہ ایسے تو آپکو آفر نہیں کر رہا ہاں اگر آپ کسی سفارش سے وہاں تک پہنچے ہیں تو پھر وہ آپ سے سارے حق چھین لیتے ہیں اور آپکو وہی کرنا پڑتا ہے جو وہ کہہ رہے ہوتے ہیں اس میں چاہے آپکا امیج ہی کیوں نہ خراب ہو رہا ہو آپ کچھ نہیں کر سکتے !!!
(جاری ہے) -

جج ارشد ملک کو نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز کا الزام
پاکستان میں سیاسی صورت حال ایک وقت پھر بڑی دلچسپ صورت حال اختیار کرچکی ہے .نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے براہ راست مقتدر اداروں اور عمران خان کو حسب روایت اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے .پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت کے کیس میں جج ارشد ملک کی مبینہ خفیہ ویڈیو سامنے لے آئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میڈیا پر نواز شریف پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے شرمناک الزامات لگے لیکن یہ الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہوئے مگر پھر بھی انہیں سزا دی گئی۔مریم نے کہا کہ جب ان کی تین نسلوں کے احتساب کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا تو مفروضوں کی بنیاد پر فیصلے سنا دیے گئے۔یہ فیصلے کروائے گئےمریم نواز نے کہا کہ ہم نے 50 سال پرانا ریکارڈ بھی عدالت کو فراہم کیا لیکن ہمارے کسی ثبوت کو تسلیم نہیں کیا گیا جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ مقدمات شروع ہونے سے قبل ہی فیصلے کر لیے گئے تھے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہر مرتبہ ایک نئی سزا دے دی گئی تاہم آخر میں نواز شریف نے فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا جس کا صلہ یہ ملا کہ انہیں غیبی مدد حاصل ہوئی۔ساتھ ہی مریم نے عوام کو اکساتے ہوئے باہر نکالنے کی کوشش کی
انہوں نے کہا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے’۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جو ثبوت میں ملے ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ نواز شریف کی سزا بدنیتی پر ہوئی ہے۔مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ایک ویڈیو بھی چلائی جو خفیہ کیمرے سے بنائی گئی تھی، جس میں ارشد ملک ناصر بٹ نامی شخص سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے الزام لگایا کہ جج نے ناصر بٹ کو فیصلہ سنانے کے بعد کہا تھا کہ ‘نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،جج نے مزید کہا کہ نواز شریف تک یہ بات پہنچائی جائے کہ ان کےساتھ زیادتی ہوئی ہے۔انہوں نے ویڈیو سے متعلق مزید بتایا کہ جج ارشد ملک ناصر بٹ کے سامنے اعتراف کر رہے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
مریم نواز نےکہ ایک جگہ پر جج فرمارہے ہیں کہ جے آئی ٹی نے بیرون ملک جائیداد کی جانچ ہی نہیں کی۔ویڈیو میں جج نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں میں دوہرا معیار اپنایا گیا۔مریم نواز نے الزام لگایا کہ میں نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کو مرسی نہیں بننے دوں گی اور اس کے لیے آخری حد تک جاؤں گی اور یہ ویڈیو آخری حد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف نواز شریف نہیں بلکہ پاکستان کے ان تمام وزرائے اعظم کا مقدمہ لڑ رہی ہوں۔
وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کوئی عزت نہیں ہے مودی ان کی فون کال بھی نہیں سن رہا جبکہ نواز شریف کے گھر پر یہی مودی آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹ ہوکر آئے تھے اور جو ملک کا حال اس نے کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد سمیت تمام اراکین نے پاکستان کی خدمت کی اور اس کی ترقی کی شرح 5.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت سے اپنے آپ کو خادم اعلیٰ ثابت کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سلیکٹڈ ہیں تب ہی انہیں سلیکٹڈ کہا جاتا ہے، انہوں نے ملکی معیشت کا صرف 10 ماہ میں وہ حال کر دیا جو سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے پورے اقتدار کے دوران نہیں کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آج پہلی مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں یہ بار سامنے آئی کہ اس میں ملک کس طرح وزیراعظم کے ساتھ ملک میں کیا ہوتا رہا ہے۔
مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ ‘بیساکھیوں’ کا سہارا چھوڑ کر ان کے سامنے میدان میں اتریں گے تو انہیں ان کی اوقات پتہ لگ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سازش کرتے ہوئے یہاں تک پہنچے اسی وجہ سے انہیں یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ معیشت کیا ہے ، سیکیورٹی کس پرندے کا نام ہے اور پاکستان کو کیسے چلایا جاتا ہے۔
اپنی پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ویڈیو کے بعد اب سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کیسز کو ختم کردیا جائے کیونکہ انہیں جیل میں رکھنے کا جواز پیدا نہیں ہوتا۔مریم نے بار بار قومی مقتدر اداروں پر سنگین الزام لگائے اور دھمکیاں بھی دیں.
-

ضلع چنیوٹ فیصل آباد ڈویژن کا حصہ تھا ہے اور رہے گا
چنیوٹ
ضلع چنیوٹ فیصل آباد ڈویژن کا حصہ تھا ہے اور رہے گا چنیوٹ کے لاکھوں عوام کے موقف سے مکمل اتفاق کرتے ہیں چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف پارلیمانی سیکرٹری تیمور امجد لالی کی پریس کانفرنس
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور امجد لالی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کو ڈویژن بنائے جانے پر ہمیں کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں البتہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور کرینگے انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کی لاکھوں عوام کی دیرینہ خواہش ہے کہ ہم فیصل آباد ڈویژن میں شامل تھے اور رہنا چاہتے ہیں تو ہم اس موقف سے بالکل بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ جھنگ ڈویژن میں شمولیت کے خلاف تحریک کے لئے میں پہلی صف میں کھڑا ہوں ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن بنے یہ الگ بات ہے مگر چنیوٹ کو جھنگ ڈویژن میں شامل ہونے کی بھرپور مخالفت کرتا ہوں اور چنیوٹ کی عوام کے ساتھ وعدہ کرتا ہوں کہ چنیوٹ کو مجوزہ جھنگ ڈویژن میں شامل ہونے کے خلاف چلنے والی تحریک میں میں شامل ہوں اور شامل ہونے کا برملا اعلان کرتا ہوں تیمور امجد لالی کی پریس کانفرنس میں واضح موقف اپنانے پر صدر پریس کلب شاہد محمود چودھری سمیت دیگر صحافی وکلا برادری سیاسی سماجی تنظیموں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی ضلعی تاجر رہنما حاجی محمد جمیل فخری و دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے تیمور امجد لالی کا خیر مقدم کیا ہے
