Baaghi TV

Author: +9251

  • مشہور کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا، کہا ایمان متاثر ہو رہا تھا

    مشہور کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی وڈ کو خیر باد کہہ دیا، کہا ایمان متاثر ہو رہا تھا

    مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی دنیا کو خٰبرباد کہہ دیا ہے اور اس امر کا اعتراف کیا ہے کہ فلم انڈسٹری سے تعلق کی وجہ سے ان کا ایمان متاثر ہو رہا اور مذہب سے تعلق خطرے میں‌ پڑ‌ گیا تھا.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے سال 2015 میں معروف فلمی اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ‘دنگل’ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور مختصر عرصہ میں زبردست شہرت حاصل کی تھی. اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم نے تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،

    رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک تحریر لکھ کر کیا اور اپنے فیصلہ کو درست ثابت کرنے کیلئے قرآن پاک کی متعدد آیات، پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے اقوال کا ذکر کیا.

    واضح‌ رہے کہ زائرہ وسیم اب تک بالی وڈ کے کئی ایوارڈ جیت چکی ہے. ان کے اس اچانک فیصلہ پر بھارتی شہریوں‌ نے سوشل میڈیا پر تبصروں‌ کا طوفان کھڑا کر دیا ہے تاہم کشمیریوں‌ نے ان کے اس فیصلہ کی حمایت کی ہے.

  • ورلڈ کپ، انگلینڈ کا بھارت کو فتح کیلئے 338 رنز کا ٹارگٹ، محمد شامی نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے

    ورلڈ کپ، انگلینڈ کا بھارت کو فتح کیلئے 338 رنز کا ٹارگٹ، محمد شامی نے پانچ کھلاڑی آؤٹ کئے

    کرکٹ ورلڈکپ کے 38 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو جیتنے کیلئے 338 رنز کا بڑآ ہدف دیا ہے. بھارت کی جانب سےمحمد شامی نے5، بھمرااورکلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انگلینڈ کے کھلاڑیوں‌ نے بھارت کے خلاف پر اعتماد بیٹنگ کی. دونوں اوپنر جونی اور جیسن نے اچھا آغاز فراہم کیا.. انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شائقین اس میچ میں بھارت ک جیت کے لیے دعاگو ہیں‌تاکہ پاکستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں‌ پہنچنے کیلئے آسانی ہو سکے.

    برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

    سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔ آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔

  • اسسٹنٹ کمشنر نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی

    شیخوپورہ( نمائندہ باغی ٹی وی ) حکومت پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے غلہ منڈی میں ہونے والی سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے اور حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کرنےکا مقصد قیمتوں میں استحکام لانا ہے

  • بی جے پی لیڈر رام مادھو کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، کہا جلد دفعہ 370 ختم کر دیں‌ گے

    بی جے پی لیڈر رام مادھو کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، کہا جلد دفعہ 370 ختم کر دیں‌ گے

    بھارت میں بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو نے پاکستان اور پاکستانی اداروں‌ کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہاں کی صورتحال سے فائدہ اٹھا کر بدامنی اور اضطرابی کیفیت کو پروان چڑھا رہے ہیں. مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعہ 370 ہر صورت ختم کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رام مادھو نے کہاکہ ہم نے دفعہ 370 ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور ہم اپنے اس وعدہ کو پورا کریں گے. بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی لوک سبھا میں‌ یہ بات واضح‌ کر دی ہے. بی جے پی لیڈر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 370 عارضی دفعہ ہے جسے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے متعارف کرایا ۔

    بی جے پی جنرل سیکرٹری نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی کے بیچ بوئے جس کے بعد پاکستان نے اس ساری صورتحال کا فائدہ اٹھا کر تحریک آزادی کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی دہشت گردی کی ذمہ دار کانگریس اور نیشنل کانفرنس ہے جس کے بعد پاکستان ہے جس نی صورتحال کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر اسے اپنے حق میں استعمال کرنا شروع کردیا۔

    واضح رہے کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد کشمیر میں‌ قتل و غارت گری میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور روزانہ نہتے کشمیریوں‌ کو شہید کیا جارہا ہے.

  • گوجرانوالہ گھریلو ملازمہ سے ایسا گھناؤنا کھیل جس سے مالکن گرفتار

    گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی حاملہ ہونے پہ لاہورجاکر آپریشن کروادیامالکن نے بال تک کاٹ دیے خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

    واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ محلہ سلامت پورہ میں پیش آیاجہاں پہ 16سالہ سمیراگزشتہ ایک سال سے نصرت عرف صائمہ کے ہاں چھ ہزار ماہوار تنخواہ پہ کام کرتی تھی سمیرانے بتایاکہ صائمہ مختلف افراد کو گھربلاتی اور مجھ سے زیادتی کرواتی اس دوران حاملہ ہونے پہ لاہور میں ایک کلینک لے جاکرپیٹ کا آپریشن کروادیامیرے رونے پہ بال تک کاٹ دیے لڑکی کی والدہ کا کہناتھا اسکی بیٹی کی توزندگی خراب کی ہماری زندگی بھی اجیرن بنادی ہے پولیس نے لڑکی کی طرف سے درخواست پہ فوری کارروائی کی اور نصرف عرف صائمہ،اسکے شوہرمظہرعرف ابوبکر اور علی شاہ کو گرفتار کرلیاہے پولیس کے مطابق ملزمان بھی زیادتی کرتے رہے باقی تفتیش کے بعد سامنے آئے گا

  • کون کون بنے گا فارورڈ بلاک کا حصہ،عوام میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں

    کون کون بنے گا فارورڈ بلاک کا حصہ،عوام میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)کے حلقہ پی پی 210 کے ایم پی اے حاجی عبدالرحمان اور دوسرے ایم پی اے فیصل اکرم نیازی بھی ن لیگ کے بلاک فارورڈ کا حصہ بنیں گے۔عوامی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں۔ایم پی اے یونس اکرم انصاری نے دعوی کیا تھا کہ ن لیگ کے بیس ارکان اسمبلی میری قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملے ہیں ۔تاحال بیس افراد مکمل ہوئے ہیں جبکہ فارورڈ بلاک کے لئے پینتس ممبران کی ضرورت ہے۔دوسری طرف یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ناسکو گروپ کے مالک اور ایم اینچوہدری افتخار نذیر جہانگیر خان ترین کے بزنس پارٹنر ہیں۔اسی لئے زیادہ امکان ہیں کہ ناسکو گروپ کے این این اے اور ایم پی ایز جلد یا بدیر تحریک انصاف میں شمیولت اختیار کرلیں گے۔جبکہ چوہدری افتخار نذیر نے پریس ریلیز جاری کیا کہ ہمارا جینا مرنا میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہے ہم کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں جائیں گے

  • ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے کتنی بڑی تعداد میں شہریوں نے رابطہ کیا؟ حیران کن خبر آ گئی

    ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے کتنی بڑی تعداد میں شہریوں نے رابطہ کیا؟ حیران کن خبر آ گئی

    وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر نے کہا ہے کہ عوام کی بہت بڑی تعدادایمنسٹی سےفائدہ اٹھانےجارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے 85 ہزار افراد نےفائدہ اٹھانے کے لیے رابطہ کیا ہے. انہوں‌نے بتایا کہ میں نےگزشتہ سال میں ایک کروڑ20 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا ہے. اُس سےپچھلے سال80لاکھ روپےٹیکس دیاتھا. میرےگوشوارےالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرپڑےہیں.

    حماد اظہر نے کہاکہ پاکستانیوں‌ کی بڑی تعداد ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے رابطہ کر رہی ہے.

  • بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والا گروہ گرفتار: ظاہر پیر

    بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والا گروہ گرفتار: ظاہر پیر

    ظاہرپیر میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد میں اضافہ
    با اثر ملزم شعیب بچوں سے جنسی تشدد کے واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا ہے
    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شعیب 15 سالہ لڑکےشہزاد سے زبردستی کر رہا ہے
    پندرہ سالہ شہزاد اپنے آپ کو بچانے کے لئے با اثر ملزم شعیب کے پاوں پکڑ رہا ہے اور زمین پر ناک رگڑ رہا ہے


    با اثر ملزم شعیب بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کرنے والا عادی مجرم ہے۔ذرائع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کئی بچوں سے پہلے بھی جنسی تشدد کے واقعہ میں ملوث رہا با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس ہاتھ نہیں ڈالتی.

  • مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر بااثر بھتہ خوروں کا بس ڈرائیور پر بدترین تشدد

    مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔بس ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کے علاقے گرجا گھر چوک پر مسافر بس رکی تو چوک پر موجود بھتہ خوروں نے بس ڈرائیور سے بھتہ طلب کیابھتہ نے دینے پر ملتان سے علی پور جانے والی بس کے ڈرائیور کو گھونسوں اور مکوں کی مدد سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تشدد کے واقعے کے دوران گرجاگھر چوک پر ٹریفک جام ہوگیا۔بھتہ خوروں کی بس ڈرائیور پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ویڈیو میں بھتہ خوروں کو بس ڈرائیور پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور بس میں مسافر بھی موجود ہیں.تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ڈرائیور مسافر بس کو علی پور لے کر روانہ گیا.دوسری جانب پولیس کیمطابق معاملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.

  • اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں‌ توسیع، لوگ کب تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم میں‌ توسیع، لوگ کب تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ اچھے انداز میں پاس ہوا ہے. ہماری کوشش ہےکہ ہر چیز میں شفافیت لائی جائے. اقتصادی صورتحال کوبغیر چھپائے عوام کےسامنے پیش کرنیکی کوشش کررہےہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہاکہ اثاثےظاہرکرنے کی اسکیم سےلوگ 3جولائی تک بینکنگ اوقات میں فائدہ اٹھاسکتےہیں. اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم میں 3 جولائی تک توسیع کردی گئی. بےنامی جائیداد کےحوالے سے ایک کمیشن بنارہےہیں. ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تین روز بڑھارہےہیں.

    انہوں‌نے کہاکہ ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم سےبیرون ملک مقیم پاکستانی ضرور استفادہ لیں، ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے آخری مراحل میں ہے. بےنامی پراپرٹی کے قانون میں سخت سزائیں ہیں. جاری کھاتوں میں خسارے کو کم کرنے کیلیے درآمدات پر ٹیکس لگائے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی 3 ارب ڈالرز امداد ملے گی. تاخیری ادائیگیوں پر 3 سال کے لیے دوست ممالک سے پٹرولیم مصنوعات لی گئیں.