راولپنڈی :ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک نے مشترکہ طور پر شہریوں کو صفائی کی اہمیت و افادیت اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے گزشتہ ہفتے میں خیابان سر سید ،بینظیر بھٹو ہسپتال ،راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اورجنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی اورغوثیہ مسجد رحمن آباد میں صفائی آگاہی مہم کے دوران دکانداروں،شہریوں کو صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا پیغام پہنچایا،اور صفائی کی اہمیت و افادیت اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا, آر ڈبلیو ایم سی کے ترجمان نے کہا کہ کھلے عام کوڑا کرکٹ پھینکنے سے بیماریاں پھیلتی ہیں،ہم سب نے ملکر راولپنڈی کو صاف ستھرا اور ڈینگی فری سٹی بنانا ہے، ڈینگی سے ڈرنا نہیں اسکے خلاف لڑنا ہے،صفائی ستھرائی اپنا کر ہی اس موزی اور جان لیوا بیماری کو شکست دی جا سکتی ہے،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک اس بیماری کیخلاف جاری مہم اور شہر کی صفائی یقینی بنانے کیلئے میں آپکے شانہ بشانہ کوشاں و پرعزم ہے،،شہری،دکاندار بھی صفائی اور انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ہماری کاوشوں میں ہاتھ بٹائیں،شہریوں نے صفائی کے لئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور البائراک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،انہوں نے ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی کی مہم کو ایک اچھی کاوش قراردیا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چائیے،تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہری اس سے مستفید ہو سکیں اور ڈینگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔
Author: +9251
-

جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے.
باغی ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مناسب موقع پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند دن قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خاص طور پر ملاقات کی تھی اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں اور ن لیگی اراکین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں.
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے
ایک دن قبل بنی گالہ میں مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی انہیں بھی سردار عثمان بزدار لیکر گئے اور ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وہ خود بھی موجود رہے. وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین ہونے والے اختلافات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصآف میں شامل ہونے کو اپنے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں.
نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ
وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں 15 اراکین اسمبلی سے ملاقا ت کی تھی. اسی طرح یہ خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں کہ سینیٹرز میں بھی فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے اور کہا گیا ہے کہ سات ممبران سینٹ نے مریم نواز کے خلاف عدم اظہار کیا ہے. سینئرز ممبران سینٹ کے مطابق مریم نواز نے میاں شہباز شریف کو بائی پاس کر کے پارٹی کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. کہا جارہا ہے کہ 20 سے زائد ایم پی ایے اور ایم این ایے اور سات سینٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے.
حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناءاللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا
ذرائع کے مطابق مسلم لیگی اراکین اسمبلی میاں نواز شریف کی حکومت سے مبینہ ڈیل کی خبروں پر بھی پریشان ہیں اور ان کے ذہنوں میں یہ خدشات پائے جارہے ہیں کہ اگر ہماری قیادت ڈیل کر کے ملک سے باہر چلی جاتی ہے تو ہم حکومت کی مخالفت میں اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر کیوں لگائیں اور کیوں نہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر اپنے حلقوں کے عوام کیلئے کوئی بہتر کارکردگی دکھا سکیں.
واضح رہے کہ اگرچہ ن لیگی قیادت مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے تحریک انصآف میں شامل ہونے کی تردید کر رہے ہیں تاہم ان کے اپنے بیانات اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا یہ کہنا وہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے اور وہ اس میں سب سے آگے ہوں گے، یہ بیان بھی واضح کرتا ہے کہ ن لیگی اراکین تیزی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش میں ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت سے باقاعدہ رابطے میں ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں بڑے انکشافات کی توقع ہے اور کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریںگے.
-

مری لفٹ کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا گروہ گرفتار
راولپنڈی :تھانہ مری پولیس نے لفٹ دیکر لوٹنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا
نوسر باز گروہ میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں,ملزمان لفٹ دینے کے بہانے سے خواتین کو کیری ڈبہ میں بٹھاتے تھے
کیری ڈبہ میں موجود خواتین اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر نوسرباز اور دھوکہ دہی سےلوٹ لیتی,گرفتار ملزمان میں طاہر خان،شمس الرحمن، مریم بی بی ،تانیہ بی بی ،ماریہ بی بی اور علیشاہ شامل ہیں
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے -

حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناءاللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریں گے اورمیں خود اس کی قیادت کروں گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے بعد ن لیگی قیادت میں کھلبی مچی ہوئی ہے اور اگرچہ وہ اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ ن لیگ تقسیم ہو رہی ہے تاہم ان کے بیانات خود اس امرکی تصدیق کر رہے ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی طرف سے یہ کہنا ہے کہ وہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریںگے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دال میں کالا ضرور ہے.
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے افواہ پھیلارہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں جعلی نام پھیلائے گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ممبران کوخریدنے کیلئے سیل بنایاہے، لوٹوں کے گھروں کاگھیراؤکریں گے اور میں خود قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں.
-

وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگ کے کن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی؟ باغی ٹی وی نے تفصیلات حاصل کر لیں
وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ان کے نام سامنے آ گئے ہیں. جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ان میں غیاث الدین، شعیب اویسی، چودھری اشرف انصاری ودیگر شامل ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا،محمد ارشد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں شامل تھے. اسی طرح اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپور نی بھی بنی گالہ عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچے. وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد خان ڈاہا، یونس انصاری، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپوری بھی شامل تھے.
واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے. اس ملاقات کے بعد ن لیگ کی قیادت میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میںمسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گی. یہ سلسلہ اگرچہ شروع ہو گیا ہے تاہم آئندہ چند دنوں میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے.
-

سی پی او راولپنڈی کے حکم پر سیاحوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مزید ڈولفن فورس تعینات
راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کے احکامات پر مزید ڈولفن فورس کو مری تعنیات کر دیا گیا ہے,ڈولفن فورس مری آنے والے سیاحوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی,مری میں سیزن کی وجہ سے سیاحوں کا رش بڑھ جاتا ہے، جن کے جان و مال کے تحفظ کے لئے مزید ڈولفن فورس کو مری تعنیات کیا گیا ہے
راولپنڈی پولیس عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے -

ایف بی آر کا نوٹیفکیشن، کون سے موبائل فون پر کتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا؟ اہم خبر آ گئی
ایف بی آرنے یکم جولائی سے569اشیاء کی درآمد پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی ہے. اس حوالہ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مختلف اشیاء کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی5سے90فیصدتک بڑھائی گئی ہے. 30 ڈالرمالیت والےموبائل فون پر165روپےڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 30سے100 ڈالرمالیت والےموبائل فون پر1620روپےڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 100 سے 200 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 2430 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے.
200 سے 350 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 3240 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 350 سے 500 ڈالر مالیت والے موبائل فون پر 9450 روپے ڈیوٹی عائد ہوئی ہے. 500 ڈالر سے زائد مالیت والے موبائل فون پر 16 ہزار 650 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے نئی گاڑیوں پر بھی ٹیک نافذ کیا گیا ہے . 1000 سے 1300 سی سی انجن والی گاڑیوں پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد کی گئی ہے. 1800 سے3000سی سی انجن والی استعمال شدہ گاڑیوں پر70فیصدڈیوٹی عائد
-
عمران خان نہیں عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، اگلا الیکشن بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا
مسلم لیگ ن کےمظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا نے پارٹی چھوڑنے یا فارورڈ بلاک میں شامل ہونے کی تردید کردی۔غلام قاسم ہنجرا کے مطابق ان کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے۔ پارٹی میں رہوں گا اور آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی سے لڑوں گا.انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتما د ہےفارورڈ بلاک میں جانے کی جھوٹی افواہیں مخالفین کی سازش ہیں.ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گزشتہ ہفتے ملاقات کی تھی لیکن وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیاجارہا ہے.
-

نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ
نون لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سنیٹرز بھی پاکستان تحریک پاکستان کو سپورٹ کرنے کےلیے فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .نون لیگ کے ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سنیٹرز بھی پاکستان تحریک پاکستان کو سپورٹ کرنے کےلیے فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں . اس سلسلے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں ایسی سرگرمیاں جاری ہیں.سات ممبران سینٹ نے مریم نواز کے خلاف عدم اظہار کیا ہے. سینئرز ممبران سینٹ کے مطابق مریم نواز نے میاں شہباز شریف کو بائی پاس کر کے پارٹی کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. 20 سے زائد ایم پی ایے اور ایم این ایے اور سات سینٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے.
نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ#PMLN #SundayMorning #SundayThoughts # pic.twitter.com/xbfP1kF2eW
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 30, 2019
کل رانا مشہود کو جب فلائت سے اتار لیا گیا تو یہ بات واضح ہو گئی کہ پی ٹی آئی حکومت کرپشن کے خلاف کسی طرح کی نرمی کی روادار نہیں ہے.
وفاقی معاون برائے اطلاعات فردوس اور پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان شوکت بصرا نے بھی ن لیگ سے بغاوت کرنے والے اراکین سمبلی اور سینٹرز کی تعداد کی تصدیق کی اور کہا ہےکہ ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جو اب تک محرومی کا شکار ہیں . اس سلسلے میں باخبر اور اپ ڈیٹ رہنے کے لیے باغی ٹی وی سے جڑے رہیے. با غی ٹی وی اس سے پہلے بھی نون لیگ کے منحرف اراکان صوبائی اورقومی اسمبلی کی خبر دے چکا ہے -

خبردار پی آئی اے کی فلائٹ میں آپ محفوظ نہیں
,,,ایک بار پھر شہری لٹ گیا
کراچی سے رحیم یار خان آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ میں چوری, جہاز کے عملہ نے شہری کے ہینڈ بیگ سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات نکال لیئے.تفصیل کے مطابق رحیم یار خان کے شہری علاقے گلشن اقبال کے رہائشی عطاءاللہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ 29جون کو پی آئی اے کی فلائیٹ سے کراچی پہنچے جہاں سے کنٹیکٹ فلائٹ پی کے 582 کے پر سوار ہوئے تو عملہ نے ان سے درخواست کی کہ جہاز اے ٹی آر (چھوٹا طیارہ) ہے, لہذا اپنے ہینڈ بیگ جمع کروا دیں جو انہیں شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یار خان اترتے ہی مل جائیں گے, شیخ زید ایئر پورٹ پر فلائٹ اترنے کے ساتھ ہی انہیں سامان مہیا کردیا گیا, جیسے ہی ایئرپورٹ سے نکل کر بیگ چیک کیا تو اس میں سے ساڑھے تین ہزار ریال, ساڑھے تین تولے طلائی زیورات غائب تھے, عطاءاللہ نے میڈیا کو بتا یا کہ انہوں نے منیجر پی آئی اے کو تحریری درخواست دے دی ہے, انہوں نے حکومت اور پی آئی اے حکام سے درخواست کی ہے کہ جہاز میں سامان کی چوری جیسے واقعات میں ملوث کالی بھیڑوں کو پکڑا جائے.
