شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ کے فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیاں اور دکانداروں کا راج انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے گورنمنٹ کی پراپرٹی کا دکاندار اپنی دکانوں کے آگے اسٹال لگوا کر کرایہ وصول کرنے لگے انتظامیہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے شجاع آباد کا مین بازار بیرون ریلوے روڈ 40 فٹ والا دکانداروں کے قبضہ اور 20 20 فٹ باہر اپنی دکانوں کے اسٹال لگا نے سے دو فٹ کا منظر پیش کرنے لگا اسکے برعکس شجاع آباد کی انتظامیہ غریب رہڑی بانوں پر 5 5ہزار روپے جرمانے کرکے اپنی نااہلی چھپانے لگی حالانکہ گورنمنٹ کی پراپرٹی پر دکانداروں نے سرکاری فٹ پاتھ کرایوں پر دیے ہوئے ہیں جن کا 20 20 ہزار روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے اہلیان شہر کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ وہ قبضہ مافیاں سے سرکاری فٹ پاتھ واگزار کرائے اور اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ کو برابری کی سطح پر آپریشن کرنے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کریں
رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد
Author: +9251
-
شجاع آباد : دکانداروں نے کس چیز کو کمائی کا ذریعہ بنایا آپ بھی جانیئے
-

پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم ،مختلف شعبوں سے بھرپورشرکت ،سلیبرٹیزکی نمائندگی
پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی،نمایاں اور مشہورشخصیات بھی شامل کیےگئے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پہلی نیشنل یوتھ کونسل قائم یوتھ کو ہر شعبہ زندگی سے نمائندگی دی گئی،نمایاں اور مشہورشخصیات بھی شامل کیےگئے. وزیراعظم عمران خان کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور عثمان ڈار چئیرمین ہوں گے۔ کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت سے وابستہ نمایاں شخصیات کونسل میں شامل ہیں۔ بہادری کی تاریخ رقم کرنے والا پاک فوج کا جوان بھی کونسل کا حصہ ہے، آپریشن ضرب عضب کا غازی جوان میجر تنویر شافی کونسل کا پہلا رکن ہے۔
کرکٹرحسن علی، ثنا میر، اداکار حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان بھی کونسل میں شامل ہیں، جبکہ ثمینہ بیگ اور معذوری سے جنگ جیتنے والی منیبہ مزاری بھی کونسل کا حصہ ہیں۔
اس حوالے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا ویڈیو بیان جاری ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کا دن ملک کے نوجوانوں کے لئے انتہائی اہم ہے، نوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جارہاہے۔
عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز کونسل کا حصہ بنادیا گیا ہے، کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہو گا، نوجوانوں کو قومی سطح پرفیصلہ سازی میں شامل کیاجائےگا۔
عثمان ڈار نے کے مطابق نوجوانوں کی فلاح وبہبود میں وفاقی حکومت نے اہم سنگ میل عبورکرلیا، پہلی بارنوجوانوں کو قومی فیصلہ سازی میں شراکت دار بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے قومی یوتھ کونسل کی اصولی منظوری دی ہے، چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے یوتھ منسٹرز کونسل میں شامل ہوں گے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ کونسل کا ایجنڈا صرف نوجوانوں کی ترقی ہوگا، ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا، کونسل ارکان پالیسی گائیڈ لائن اورفریم ورک کی تیاری میں حصہ لیں گے۔
-

ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی کے ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات صرف ابتدا ہے، اگلا گروپ ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا ہو گا۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ابھی تو ابتدا ہے آگے اگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، قومی اسمبلی ممبران بھی آئیں گے، فواد چوہدری نے مزید نون لیکی اراکان کے پی ٹی آئی میں شامل ہونےکا عندیہ دے دیا.انہوں نے کہاکہ عوامی سطح پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئی، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔
انھوں نے وزیراعظم عمران خان سے 15 ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کے تناظر میں کہا کہ ابھی تو یہ صرف ابتدا ہے، مزید ایک اور گروپ وزیراعظم سے ملاقات کرے گا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان ہوں گے۔ انھوں نے سیاسی مخالفین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ن لیگ کے بعض اراکین اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے. حالیہ دنوں میں شہباز شریف اور مریم نواز کے باہمی اختلافات کی خبریں بھی زیر بحث رہی ہیں. مریم نواز نے چند دن قبل لاہور میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں میثاق معیشت کی مخالفت کی تھی ۔ ن لیگی اراکین اسمبلی اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ اس وقت پارٹی کی قیادت کون کر رہا ہے؟ کیو نکہ نواز شریف جیل میں ہیں اور مریم نواز، ۔شہباز شریف کے بیانیے الگ الگ ہیں ۔ مریم نواز حکومت کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہیں جبکہ شہباز شریف میثاق معیشت کر رہے ہیں ۔
یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ مریم نواز کے نارووال جلسہ میں احسن اقبال کے گروپ نے شرکت نہیں کی تھی ۔ ان باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اور بعضآزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف جانے کی حامی بھری ہے۔
-

برطانوی شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن رواں سال پاکستان کا دورہ کریں گے
شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن روان سال پاکستان کا دورہ کریں گے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں جو پاکستان کے دفتر خارجہ کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان آئیں گے۔ برطانوی شاہی محل کے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج پاکستا نی دفتر خارجہ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں
شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ولیم برطانیہ کے دوسرے ولی عہد ہیں، جو پاکستان آئیں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام انکے استقبال کے منتظر ہیں۔
-
بستی ملوک : تیز رفتاری کے باعث حادثہ
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی)دنیا پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کی سڑک کراس کرنے والے بزرگ شہری کو ٹکر ریسکیو 1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا ریسکیو کی طرف سے زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے روڈ پر رش ہو گیا جبکہ پیٹرولنگ پولیس نے لوگوں کو ہٹانے کی بجائے اپنی گاڑی بھی روڈ پر کھڑی کرتے ہوئے ٹریفک کےلئے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد
-

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت آج ختم،پوشیدہ اثاثوں والے ہوجائیں ہوشیار
ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی مدت آج ختم ہورہی ہے جس کے سلسلے میں ایف بی آر کی جانب سےاشتہار جاری کیا گیا،بے نامی جائیداد اور پوشیدہ اثاثوں کی خبر دینے والے کو انعام بھی دیا جائے گا.
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ٹیکس ایمنسٹی کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور اس میں توسیع کا بھی کوئی امکان نہیں جب کہ ایف بی آر کی جانب سے آگہی کے لیے اسکیم کے آخری دن سے متعلق اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی کے تحت پوشیدہ اثاثے ظاہر کرنےکا آج آخری دن ہے۔
ایف بی آر نے اشتہار میں کہا ہے کہ کسی کے چھپے اثاثے بتانے والے کو 5 فیصد انعام بھی ملے گا۔
وفاقی کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی منظوری دے دییاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 14 مئی 2019 کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی تھی۔
اسکیم کے تحت ملک اور بیرون ملک موجود رقوم اور جائیدادیں ظاہر کرنے پر 4 فیصد رقم جمع کرانی ہوگی، رقم ہر صورت میں بینکوں میں جمع کرانی ہوگی، پیسا پاکستان نہ لانے پر 6 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔ -

ٹرمپ اور سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے درمیان شدید جملوں کا تبادلہ
سابق امریکی صدر جمی کارٹر اورموجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے مابین شدید گرما گرمی،جمی کارٹن نے ٹرم کو غیر آئینی صدر کہہ دیا جس کے جواب میں ٹرمپ نے جمی کارٹر کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا صدر قرار دیا۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے موجودہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کو’غیرآئینی’ قرار دیا جس پر صدر ٹرمپ نے سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے جمی کارٹر کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا صدر قرار دیا۔
جاپان میں’جی ٹوئنٹی’ اجلاس کے موقع پرصحافیوں سے بات کرتےہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ان کودیکھو’ وہ (جمی کارٹر( ایک خوش گوار انسان تھے مگران کی صدارت ایک مصیبت تھی’۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جمی کارٹر ڈیموکریٹس ہیں اور ڈیموکریٹس ہی کے وفادار ہیں۔ یہ ان کے لیے بحث کا مثالی پوائنٹ ہے’۔
اس کے بعد سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ‘مُجھے یقین ہے کہ جس حقیقت کو سب مانتے ہیں آپ بھی اس کا ادراک رکھتے ہیں۔ میں روس کی وجہ صدر نہیں بنا اورنہ ہی میری کامیابی میں کسی اور شخص کا ہاتھ ہے’۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سنہ 2016ء کے انتخابات میں اس لیے کامیابی حاصل کیونکہ میں نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن سےزیادہ محنت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں جمی کارٹر کے حوالے سے بہت مایوس ہوا۔ ان کی جماعت نے اُنہیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ جمی کارٹر کو اس کی اپنی جماعت نے ٹھکرا دیا۔ میں جانتا ہوں کے سب یہی کہتے تھے کہ جمی کارٹر اچھا صدر ثابت نہیںہوا۔
-

پاکستان ٹیم کی فتح کا غم افغانستان کے تماشائی بدنظمی اور مار دھاڑ پر اتر آئے
پاک افغان میچ میں افغان تماشائیوں کی طرف سے شدید بد نظمی اور تشدد آمیز رویہ سامنے آیا. وہاب ریاض پر بھی حملہ کی کوشش کی گئی جو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دی.
پاکستان سے ہار کا غم و غصہ اتنا ہوا کہ افغانستان کے کرکٹ شائقین پاکستانی کرکٹ لوورز اور کھلاڑیوں پر بھی حملہ آور ہو گئے. افغانستان کی ٹیم کو شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے، افغان تماشائیوں نے جشن منانے والے پاکستانی تماشائیوں پر گرائونڈ کے اندر دھاوا بول دیا ، کرسیوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال ،میچ وننگ اننگ کھیلنے والے وہاب ریاض پر گرائونڈ سے واپس آتے ہوئے افغان تماشائی نے گرائونڈ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈ نے تماشائی کو دبوچ لیا، دو مزید افغان تماشائی بھی گرفتار، افغان تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، میچ کے آغاز سے قبل ہی افغان تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی اس وقت شروع کردی تھی جب انہوں نے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کئی افغان تماشائی ٹکٹس کے بغیر ہی میدان میں زبردستی گھس گئے اور انہوں نے اسٹیڈیم میں دوسروں کی نشستوں پر قبضہ کرلیا ، افغان تماشائیوں نے سیکورٹی اہلکار پر بھی حملے کیے.
دوسری طرف کرسیوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال ہوا،میچ وننگ اننگ کھیلنے والے وہاب ریاض پر گرائونڈ سے واپس آتے ہوئے افغان تماشائی نے گرائونڈ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈ نے تماشائی کو دبوچ لیا، دو مزید افغان تماشائی بھی گرفتار، افغان تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، میچ کے آغاز سے قبل ہی افغان تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی اس وقت شروع کردی تھی جب انہوں نے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کئی افغان تماشائی ٹکٹس کے بغیر ہی میدان میں زبردستی گھس گئے
-
جمعیت اہل حدیث ضلع چارسدہ کے راہنماؤں کا اجلاس بنیادی یونٹوں میں بھرپور طریقے سے کام کرنے کی منصوبہ بندی
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع چارسدہ کے رہنماؤں اجلاس. ضلع چارسدہ میں دعوت و اصلاح کے کام سے متعلق غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس سے مرکزی جمعیت اہل حدیث صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر فضيلة الشيخ أبو عامر محمد روح الله توحيدي حفظه الله ، نائب صوبائی امیر فضيلة الشيخ عبد البصير مدنی حفظہ اللہ ، نائب صوبائی امیر فضيلة الشيخ عبد الحميد رحمتي حفظه الله ، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذاکر شاہ صاحب ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضيلة الشيخ عمر بن عبد العزيز حفظه الله ، مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع چارسدہ کے راہنما الشیخ جہانزیب حقانی حفظہ اللہ ، فضيلة الشيخ شکیل ارشد حفظہ اللہ اور فضيلة الشيخ قاری فرھاد حفظہ اللہ ( چارسدہ سٹی ) وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے اجتماعی طور پر کتاب و سنت کی روشنی میں دعوت و تبلیغ کے کام کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا ۔
آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد ضلع چارسدہ کے تینوں تحصیلوں اور 49 یونین کونسلز کا ایک بھاری اجلاس منعقد کیا جائے گا ، جس میں تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز کی سطح پر جماعت کو منظم کرنے پر سوچ بچار کیا جائے گا ۔
-

حوثی ملیشیا کا بمبار جاسوس طیارہ فضا میں تباہ
حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجا گیا بموں سے لیس بغیر پائیلٹ جاسوسی طیارہ نشاندہی کے بعد فضا ہی میں تباہ کر دیا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کا بمبار ڈرون طیارہ فضا میں مار گرایا گیا.عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فورسز نے عسیر ریجن کی جانب ارسال کردہ ڈرون طیارے کو مقامی وقت ہفتے کی شب 11:45 بجے تلاش کیا گیا۔
حوثیوں کا عسیر کی فضائی حدود میں تباہ کردہ ڈرون گذشتہ شب گرایا جانے والا دوسرا طیارہ تھا۔ اس سے قبل مملکت کی یمن کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع جازان شہر کی سمت بھیجا گیا حوثی ملیشیا کا ڈرون بھی اتحادی فوج نے مار گرایا تھا۔
’’حوثی دہشت گرد سعودی عرب کے مختلف شہروں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے ڈرون طیارے بھیج رہے ہیں۔ ان کا ہدف شہری علاقوں میں عوامی مقامات ہوتے ہیں۔ آج تک ارسال کردہ ان ڈرون کی کوئی بھی معاندانہ کارروائی کامیاب نہیں ہو سکی۔‘‘