عمان (مسقط_نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان نیوی کا بحری جہاز PNS اصلت عمان کے شہر صلالہ کی بندرگاہ پر پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ رائل عمان نیوی کے ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لے گی۔ جس کا مقصد علاقائی سمندری حدود کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کرنا ہے۔ بحری جہاز کے کمانڈر آفیسر کیپٹن شفیق الرحمن نے صلالہ نیوی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور 11 انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی طرف سے اپنے ہم منصب رائل عمان نیوی کے چیف ایڈمرل عبداللہ الراسی کو مشق کے انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان ایمبیسی عمان کے ڈپٹی ہیڈ مشن سلیمان اطہر اور ڈیفنس اتاشی کیپٹن رضوان علی بھی شریک ہوئے۔
Author: +9251
-

سونے کے شیر اور بلے کے تحائف ، ایف بی آر محاسبہ کرے
نون لیگ کے رہنما میاں احسن جاوید نے مریم نواز کو سونےکا شیر پیش کیا ہے ، جبکہ عمران خان کو سونے کا بلا پیش کیا گیا تھا.
تفصیلات کے مطابق نون لیگ کے رہنما میاں احسن جاوید نے مریم نواز کو سونےکا شیر پیش کیا ہے . یہ سونے کا شیر اس وقت پیش کیا گیا جب مریم نواز نے ان کے علاقے کا دورہ کیا.
جبکہ دوسری طرف وزیراعظم عمران کو کو بھی ایک سپورٹر نے سونے کا بیٹ پیش کیا تھا جب وہ چنیوٹ پی ٹی ائی کے سپورٹر سید عنایت شاہ کے ایک سپورٹر سید نعیم شاہ نے نے یہ سونےکا بیٹ پیش کیا تھا میں الیکشن مہم کرنے وہاں آئے تھے
واضح رہے کہ آج کل ایف بی آر اور ایف آئی اے ٹیکس چوروں کے خلاف ایکشن میں ہے . اب ایف بی آر کو متعلقہ افراد کی دولت کا احتساب کر کے ان سے ٹیکس وصول کرنا چاہیے تاکہ یہ سب پیسہ قومی خزانے میں جمع کروایا جائے.جس سے پاکستان کو فائدہ ہو. -

ایران سے جنگ نہیں چاہیتے مگر…. پینٹا گان نےکیا کہہ دیا
ایران سے جنگ نہیں چاہتے مگر ہر صورت حال کے لیے تیار ہیں.امریکہ مشرق وسطی میں ایک ہزار فوجیوں کی تعیناتی میزائل،فائٹر ڈرون طیارے اور جاسوس ڈرون طیارے تعینات کرے گا
تفصیلات کے مطابق ‘پینٹا گان’ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا مگر ہرطرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
خیال رہے کہ کل بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰمیں مزید 1000 فوجیوںکی تعیناتی کا مقصد’دفاعی’ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے ساتھ جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے مگر امریکی انتظامیہ ایران کی خطے میں اپنی معاندانہ اور جارحارنہ سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے تہران پر دبائو جاری رکھے گا۔
امریکی وزارت دفاع نے کہا ہےکہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ تو نہیں چاہتا لیکن ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے لیے تیار ہے. -

جمال خشوگی کو کیسے قتل کیا گیا ، خصوصی رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے
سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں کئ اہم باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں عجیب و غریب اور حیرت انگیز باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب جمال ترکی میں سعودی کونسل خانے پہنچے تو شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک ایجنٹ ، ان کے سیکیورٹی آفیسر اور فارینزک ڈاکٹر کے درمیان یہ بات چیت ہوئی کہ ڈیڈ باڈی کو کیسے لے جایاجائے، ڈاکٹر نے یقین دلاتےہوئے کہا کہ فکرمندی کی ضرورت نہیں.لاش کو مختلف حصوں میں کاٹ کر بیگز میں پیک کر کے لےجایا جائے گا.
ترک انٹیلی جنس کے مطابق آئیڈیومیں یہ سنا گیا جو کہ استنبول میں کونسل خانے سے آئیڈیو انٹیلی جنس ڈیوائسز سے حاصل ہوئی ہیں کہ جب خشوگی پہچنے تو آواز آئی کہ قربانی کا جانور پہنچ گیا ہے.پھرایک ڈاکٹر نے ایک انجکشن کی سرنچ بھری جس پر خشوگی نے کہا کہ کیا تم مجھے ڈرگ دے رہے ہو؟ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پھر مزاحمت اور سانسیں پھولنے کی آوازیں آئیں اور پھر آرا چلنے کی آواز ائی.
اس رپورٹ کے متعلق سعودی عرب نے سخت رد عمل دیا سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے اقوام متحدہ کی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق رپورٹ کو تضادات اور بے بنیاد الزامات کا مجموعہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے خود عالمی ادارے کی اپنی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔انھوں نے کہا:’’ اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کی خصوصی نمایندہ کی رپورٹ میں کچھ بھی نیا نہیں ہے اور انھوں نے اپنی غیر پابند رپورٹ میں پہلے سے میڈیا میں شائع اور نشرشدہ مواد ہی کا اعادہ کیا ہے‘‘۔
انھوں نے بتایا کہ اس وقت سعودی عرب میں جمال خاشقجی کیس کی تحقیقات اور ان کے قتل میں ملوّث مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا جارہا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے علاوہ ترکی اور سعودی عرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمایندوں نے ان کے خلاف عدالت میں مقدمے کی سماعت ملاحظہ کی ہے۔
عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’’ سعودی عدلیہ خاشقجی کیس میں مکمل بااختیا ر مجاز اتھارٹی ہے اور وہ مکمل آزادی کے ساتھ کام کررہی ہے‘‘۔
اقوام متحدہ نے بدھ کو 101 صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ جاری کی ہے۔اس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے واقعے کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے سے حاصل کردہ ریکارڈنگز پر انحصار کیا گیا ہے۔
-

ریسکیو اہلکار کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے خادثہ پیش آ گیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) جھال چکیاں کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار ریسکیو اہلکار کو ٹکر مار دی جانبحق ریسکیو اہلکار توقیر شاہ تحصیل ساہیوال کا رہائشی تھا
ڈیوٹی پر آتے ھوئے سامنے سے آنے والے ٹرک نے کچل دیا
حادثہ کا شکار ریسکیو اہلکار کی کچھ دن پہلے شادی ھوئی تھی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسسپتال مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے -

سرگودہا:پولیس انسپکٹر ریٹائر ہو گئے الوداعی پارٹی
سرگودہا(ننائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز کے اعزاز میں الوواعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرگودہا محمد امتیاز محمود اور جملہ انوسٹی گیشن سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز شیخ محمد ظفر اور نذر محمد کی محکمانہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اورانکی آئندہ زندگی کے لیے دعا کی۔تقریب کے اختتام پر ایس پی انوسٹی گیشن نے ریٹائرڈ ہونے والے انسپکٹرز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
-

ایران نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا
ایران نے امریکی ڈرون مار گرانےکادعویٰ کیا ہے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.ایران کے پاسداران انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نےامریکی ڈرون صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا.
امریکی ڈرون آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی حدود میں گرایا گیا.
واضح رہے کہ امریکہ ایران کشیدگی کی خبریں کافی دیر سے گرم ہیں.مشرق وسطی میں جنگ و جدل کی باتیں ہو رہی ہیں. ایران اور امریکہ کے درمیان سخت محاذ آرائی چل رہی ہے اور دونوںاطراف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. -
ملتان بڑی تباہی سے بچ گیا
ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ رات سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی انفارمیشن ہر ملتان میں بڑی کاروائی کالعدم تنظیم داعش کے 2 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت رضوان عرف ڈاکٹر اور عمران عرف ساقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گزشتہ رات سی ٹی ڈی کو دیگر حساس اداروں کی جانب سے انٹیلیجنس انفارمیشن ملی کے ملتان پبلک سکول روڈ پر دہشت گرد موجود ہیں جو ملتان میں آئی ایس آئی اور دیگر حساس اداروں اور سرکاری افسران کو شہید کرنے اور اغواء کی کاروائی میں ملوث ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے مذکورہ جگہ پر ریڈ کیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی عمل میں لائی گئی فائرنگ کا سلسلہ روکنے بعد چیک کیا گیا تو 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے تھے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ،رقم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے
-

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، کہا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی بھی رہا کروائیں گے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب اور ملائشیاء کے بعد ہندوستانی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کو بھی رہا کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیںکہ وہ ملک بھر کی جیلوں میں قید ہندوستانی قیدیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں، کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستانی اور بھارتی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات پر وزارت خارجہ نے چاروں صوبوں کے آئی جیز جیل خانہ جات کو اس سلسہ میںمراسلے بھجوائے ہیں جن میں جلد سے جلد تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے. وزارت خارجہ نے چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے بھی بھارتی قیدیوںکی تفصیلات طلب کی ہیں.
پاکستان اور انڈین قیدیوں کے تبادلوں کے حوالے سے یکم جولائی کو وزارت خارجہ کے دفتر میں اعلی سطح میٹنگ ہوگی۔ وزارت خارجہ نے تمام ہندوستانی قیدیوں کا مکمل ڈیٹا، کیسز اور سزا وغیرہ کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ پاکستان وزارت خارجہ کی جانب سے بھارتی قیدیوں کی تفصیلات اکیس جون سے پہلے بھجوانے کیلئے کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی جیلوں میں کئی پاکستانی قید ہیں جن کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ منتظر ہیں اور یہ خبر ان کیلئے یقینا بہت خوشی کا باعث ہو گی.
-

سابق صدر آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری، آج بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے
اپوزیشن کا شدید احتجاج رنگ لے آیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں جس پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان نے خوشی کا اظہا رکیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، بلاول بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری اور دیگر لیڈروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا، اس دوران متعدد مرتبہ اجلاس بھی ملتوی ہوئے تاہم آج حکومت اور اپوزیشن میں پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ حل ہوگیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر دونوں رہنما آج جمعرات کو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شریک ہوں گے اور بجٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔
رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ’ دیر آید درست آید‘ کا تبصرہ کیا ہے. کہا گیا ہے کہ وزارت قانون کی طرف سے رائے ملنے کے بعد سپیکر نے یہ فیصلہ کیا ہے. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے سپیکر اسد قیصر پی پی رہنما خورشید شاہ کے ساتھ رابطے میں رہے اور انہیں بار بار فون کرتے رہے۔
واضحرہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا. دونوں رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر وہ آج بجٹ سے متعلق بحث میں حصہ لے سکیں گے.
قومی اسمبلی کا بجٹ سیشن 29 جون تک جاری رہے گا. پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہےکہ آصف زرداری آج قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیں گے.
