Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟

    کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟

    کیا پاکستان برطانیہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ بدری اور حوالگی کا مطالبہ کر پائے گا؟ برطانوی وزیرخارجہ جیرمی ہنٹ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مشتر کہ پر یس کانفرنس میں ملزمان کی پاکستان حوالگی کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔جیری ہنٹ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانیہ حوالگی ملزمان سے متعلق ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جسے سیاسی طور پر استعمال کیا جاسکے۔

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان حوالگی ملزمان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان کے سزائے موت قانون پر اعتراض ہے اور اسلام آباد حکومت تعزیرات پاکستان میں ترامیم کے لیے سنجیدہ ہے لیکن حوالگی ملزمان کا معاملہ طے ہونا بھی ضروری ہے۔

  • عراق:تمباکو نوشی سے ہر بیس منٹ بعد ایک شہری ہلاک ہونے لگا. صورت حال کا مزید بگڑنے کا اندیشہ

    عراق:تمباکو نوشی سے ہر بیس منٹ بعد ایک شہری ہلاک ہونے لگا. صورت حال کا مزید بگڑنے کا اندیشہ

    بغداد:تمباکو نوشی سے ہر بیس منٹ بعد ایک شہری ہلاک ہونے لگا. صورت حال کا مزید بگڑنے کا اندیشہ عراق میں وزارت صحت کے زیر انتظام انسداد تمباکو نوشی پروگرام کے رکن وسیم کیلان نے کہا ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی کے نتیجے میں ہر 20 منٹ میں ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے۔ عراق بیرون ملک سے تمباکو مصنوعات کی خریداری پر یومیہ دو ارب دینار یعنی 16 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی رقم صرف کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طبی معائنے کے عمل سے گزارے جانے والےافراد میں بچے بھی شامل ہیں جو سانس کی بیماریوں کا شکار ہیں۔ ان میں بعض پانچ سال کے بچے ہیں۔

    عراقی سیکرٹری صحت جاسم الفلاحی کا کہنا ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی کے حوالے سے سامنے آنے والے اعداد و شمارکے مطابق بچوں‌ کے تمباکو نوشی میں‌ ملوث ہونے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔الفلاحی کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں تمباکو نوشی کی کاشت روکنے کی سفارش کریں‌ گے۔ تمباکو کے بجائے کھیتوں میں متبادل فصلیں کاشت کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تمباکو کی تیاری، اس کی خریدو فروخت اور ترویج کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر سال 60 لاکھ سے زاید افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر، وولر جھیل میں کشتی الٹ گئی، ماں‌ بیٹی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

    مقبوضہ کشمیر، وولر جھیل میں کشتی الٹ گئی، ماں‌ بیٹی کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا

    مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں وولر جھیل میں‌ کشتی الٹ گئی جس میں سوار ماں‌ بیٹی کو بچا لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وولر جھیل میں‌ زوریمنز نامی گاؤں‌ کے قریب کشتی الٹی. جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا نیوی کا کیمپ بھی قریب تھا جس پر نیوی اہلکاروں نے فوری طور پر کاروائی کی اور ماں بیٹی کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

    جن کشمیری ماں بیٹی کو بچایا گیا ہے ان کی شناخت رفیقہ بیگم اور اس کی بیٹی لالی کے طور پر ہوئی ہے. ان کا کہنا تھا کہ وہ جھیل ولر کے راستے سوپور جارہی تھیں تاہم ان کی کشتی اُلٹ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیر میں‌ دریائے لدر میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا.

  • اسرائیلی فوج نشے میں لت پت،نشئی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

    اسرائیلی فوج نشے میں لت پت،نشئی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

    مقبوضہ بیت القدس:اسرائیلی فوج نشے میں لت پت،نشئی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ .اسرائیلی حکومت پریشان .اسرائیل میں عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج میں نشے کی عادت کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اور غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

    عبرانی ٹی وی چینل 24 کے مطابق فوج میں‌ نشے کے بڑھتے رحجان کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوحاوی نے نشے کی لت کی روک تھام کے لیے ایک کمیشن قائم کیا ہے جو فوج میں نشے کے بڑھتے رحجان کے اسباب کے تعین کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل طے کرے گی۔

    ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے فوج میں منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور دفاعی حکام یہودی فوجیوں کے بڑی تعداد میں نشئی ہونے پر بہت پریشان ہے اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوجیوں کو منشیات کے استعمال سے نہ روکا گیا تو اس سے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو بہت نقصان ہو سکتا ہے .

  • امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ،نیتن یاہونےمقبوضہ فلسطین میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پرٹرمپ ہائٹس  کالونی قائم کردی.

    امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ،نیتن یاہونےمقبوضہ فلسطین میں ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پرٹرمپ ہائٹس کالونی قائم کردی.

    مقبوضہ بیت المقدس :امریکہ اور اسرائیل کی فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد ڈونلڈ کو نیتن یاہو کا خراج عقیدت .ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کی کالونی قائم کردی .اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مقبوضہ گولان کی چوٹیوں پر یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے ایک نئی بستی کی تعمیر کا افتتاح کر دیا ہے۔ اسرائیل کے زیر قبضہ شام کے اس علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر یہ ’سیٹلمنٹ‘ تعمیر کی جارہی ہے اس کا نام ان ہی کے نام پر ٹرمپ ہائٹس ( ٹرمپ رامات) رکھا گیا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو "ٹرمپ ہائٹس” کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ کے آخر میں گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس سے متعلق ایک حکم پر دستخط کیے تھے ۔اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور دوسرے اعلیٰ امریکی اور اسرائیلی عہدے دار بھی موجود تھے۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ "گولان پر اسرائیلی خود مختاری کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کا اب وقت آگیا ہے۔” نیتن یاہو گذشتہ کئی ماہ سے امریکی صدر پر گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے زور دے رہے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کے باون سال سے کنٹرول کے بعد اب امریکا کو کوئی اقدام کرنا چاہیے اوراس کی اس علاقے پر خود مختاری تسلیم کر لینی چاہیے۔

    یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء کی مشرقِ اوسط کی چھے روزہ جنگ کے دوران میں قبضہ کیا تھا اور 1980ء کے اوائل میں اس کو غاصبانہ طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور امریکا کے سوا دنیا کے تمام ممالک گولان کو ایک مقبوضہ علاقہ ہی سمجھتے ہیں۔

  • انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں‌ کونسی ٹیم 6 سکور پر آؤٹ ہو گئی؟ 9 کھلاڑی صفر پر آؤٹ، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں‌ کونسی ٹیم 6 سکور پر آؤٹ ہو گئی؟ 9 کھلاڑی صفر پر آؤٹ، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

    کرکٹ کو بائی چانس کہا جاتا ہے اور کہتے ہیں‌ کہ اس کھیل میں‌ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن شاید کوئی ایسا سوچ بھی نہیں‌ سکتا کہ کوئی ٹیم صرف 6 سکور پر آؤٹ ہو جائے گی لیکن یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسا واقعہ کرکٹ‌ کی تاریخ میں خواتین کے ٹی 20 میچ میں‌ دیکھنے میں‌ آیا ہے. یہ کوئی کلب کی ٹیموں‌ کا میچ نہیں‌ بلکہ یہ ایک بین الاقوامی میچ تھا جو روانڈا کے دارالحکومت کگالی سٹی میں کھیلا گیا. یہ میچ بھی روانڈا اور مالی میں کھیلا گیا جس میں‌ پہلے کھیلتے ہوئے مالی کی ٹیم صرف 6 سکور پر آؤٹ ہو گئی. کسی انٹرنیشنل ٹی 20 میچ میں یہ اب تک کا کم سے کم سکور ہے اور یہ ایک نیا ورلڈ‌ریکارڈ بن گیا ہے.

    روانڈا اور مالی میں‌ ہونے والے اس انٹرنیشنل میچ میں‌ مالی کے 9 کھلاڑی صرف پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 9 اوور میں آؤٹ‌ ہو گئی. اس میچ میں‌ صرف ایک رن بلے سے بنا جبکہ باقی پانچ رن ایکسٹرا تھے. روانڈا کی ٹیم نے یہ ہدف صرف چار گیندوں‌ پر حاصل کر لیا. روانڈا کیلئے انیس سالہ فاسٹ‌ باؤلر جوسین نائرن کندینیجا نے کوئی رن دئے بغیر تین وکٹ لئے ۔ اسی طرح میری ڈیانے اور لیگ اسپنر مارگیٹ ویمولیا نے دو دو وکٹ لئے ۔

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل رواں‌ برس جنوری میں‌ چین کی خواتین کی ٹیم 14 سکور پر آؤٹ ہو گئی تھی تاہم مالی نے اب یہ ریکارڈ‌ توڑ دیا ہے.

  • پربھاس اور انوشکا شادی کی خبریں افواہیں

    پربھاس اور انوشکا شادی کی خبریں افواہیں

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ پربھاس ان کے بہترین دوست ہیں، تاہم ان دونوں نے شادی کے حوالے سے ابھی کوئی پروگرام نہیں بنایا۔ اداکارہ نے میڈیا میں اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پربھاس کی صرف بہترین دوست ہیں.
    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی جانب سے باہو بلی 2 میں کام کرنے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور پھر یہ تعلقات رومانس تک پہنچے اور گذشتہ کچھ عرصے سے خبریں ہیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم اپنی شادی اور منگنی کی خبروں پر کچھ دن قبل ہی انوشکا شیٹھی نے خاموشی توڑتے ہوئے پربھاس کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا۔
    باغی ٹی وی کے مطابق اداکار نے بھی شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا، تاہم بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ دونوں ممکنہ طور پر رواں برس کے آخر تک رشتے میں بندھ جائیں گے۔

  • اسرائیل نے مزید 10 ایٹم بم تیار کر لیے ،تعداد 90 ہوگئی .خصوصی رپورٹ

    اسرائیل نے مزید 10 ایٹم بم تیار کر لیے ،تعداد 90 ہوگئی .خصوصی رپورٹ

    اسرائیلی ایٹم بموں‌کی تعداد ایک بار پھر بڑھ کر 90 ہوگئی ہے.ایک عالمی ادارے ‘اسٹاک ہوم انٹرنیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ’ کی سالانہ رپورٹ میں دنیا بھر میں ایٹم بموں کی تعداد کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس اسرائیل نے مزید 10 ایٹم بم تیار کر لیے ہیں جس کے بعد صہیونی ریاست کے ایٹم بموں‌ کی تعداد 80 سے 90 تک جا پہنچی ہے۔

    عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے پاس جوہری اور ہائیڈروجن بموں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ان ایٹم بموں کو جنگی طیاروں، میزائلوں اور آبدوزوں کے ذریعے داغا جا سکتا ہے۔ صہیونی ریاست کے ‘جریکو’ دیسی ساختہ میزائل خاص طور پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو بین البراعظمی سطح پر مار کر سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ رواں سال ایٹم بموں کی تعداد 13 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں امریکا اور روس جوہری بموں کی تعداد کے اعتبار سے سر فہرست ہیں۔ ان دونوں‌ ملکوں کے ایٹم بموں کی تعداد تین تین سو ہے۔ اس کے بعد برطانیہ کے پاس 215، چین کے پاس 280، بھارت کے پاس 140، پاکستان کے پاس 150، اسرائیل کے پاس 90 اور شمالی کوریا کے پاس 30 جوہری بم ہیں۔

  • سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد کی میڈیا سے گفتگو

    سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزاد کی میڈیا سے گفتگو

    رحیم یارخان(نمائندہ باغی ٹی وی )سیکٹرکمانڈرنیشنل ہائی ویزاینڈموٹروے پولیس چوہدری عاطف شہزادنے کہاہے کہ قومی شاہراہ پرعوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجارہاہے‘ تجاوزات‘ اوورسپیڈنگ‘ اوورلوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے‘ عوام دوران سفرہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائے۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ قومی شاہراہ پرموٹروے پولیس کے تمام بیٹ افسران دوران ڈیوٹی مسافروں کوروڈسیفٹی قوانین بارے آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اسی طرح ایجوکیشن یونٹ کے افسران بھی کالجز‘ سکولز‘ سرکاری ونجی اداروں اورفیکٹریوں میں روڈسیفٹی سیمینارزمنعقدکرکے قوانین بارے آگاہ کررہے ہیں تاکہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کویقینی بنایاجاسکے‘ انسانی زندگی انتہائی اہم ہے اوراس کی حفاظت کے لیے دوران سفرٹریفک قوانین پرسختی سے عملدرآمدکیاجائے‘ انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ پرمؤثرپٹرولنگ کاسلسلہ جاری ہے اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف موٹروے پولیس شب وروزکارروائیوں میں مصروف ہے‘ موٹروے پرعوام کوآرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ عوام دوران سفراپنی لین کااستعمال کریں تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے۔

  • سرحدوں‌ پر پاکستان کے مقابلہ کیلئے بھارت کا وار گروپس بنانے کا اعلان، ہر گروپ میں 5 ہزار اہلکار ہوں‌ گے

    سرحدوں‌ پر پاکستان کے مقابلہ کیلئے بھارت کا وار گروپس بنانے کا اعلان، ہر گروپ میں 5 ہزار اہلکار ہوں‌ گے

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فوج پاک بھارت سرحد پر جلد نئے انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپس یعنی وار گروپس قائم کرے گی جن کا مقصد جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کی صلاحیت کومزید مضبوط کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ عمل اکتوبرتک مکمل ہوجائے گا جبکہ پاکستان کے بعد چین کی سرحد پربھی وارگروپس بنائے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں‌ کہا ہے کہ ایک بریگیڈ میں تین چاریونٹ ہوتی ہیں‌ اور ہریونٹ میں تقریباً 800 اہلکار ہوتے ہیں۔ ہرآئی بی جی یعنی وار گروپ میں پانچ ہزار اہلکار شامل ہوں گے، جسےمیجرجنرل رینک کا افسر لیڈ کرے گا۔

    بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ مغربی کمانڈ میں انٹیگریٹیڈ بیٹل گروپ کی صلاحیت جانچنے کے لئےایک ٹریننگ بھی کی گئی تھی، جس کے متعلق اعلیٰ افسران کا فیڈ بیک مثبت رہا اورجلد ہی دوسے تین آئی بی جی یعنی وار گروپس کی تعمیرکی جائے گی۔

    واضح‌ رہے کہ ہندوستانی وزیردفاع راجناتھ سنگھ کی جانب سے ہندوستانی فوج کی جدید کاری کی باتیں کی جارہی ہیں.