Baaghi TV

Author: +9251

  • لڑکی کے اغواء میں ملوث ملزمان آزاد،متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے

    مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مٹھن مائی کے والد اللہ بچایا اور والدہ بشیراں مائی نے کہا کہ ان کی بیٹی کو غلام فرید عرف بگڑی ، عظیم بخش، ندیم اور دُر محمد نے اغواءکرلیا تھا اورمقدمہ نمبر303/19 درج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کےلئے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانتیں کرالیں اور ان کی مغویہ بیٹی مٹھن مائی کو لاہور لے جاکر نامعلوم مقام پر حبس بے جا میں رکھا جہاں سے موقع ملتے ہی مٹھن مائی نے اپنے والد کو فون کرکے بتلایا کہ اغواءکار اسے لاہور لائے ہیں اور وہ موقع پاکر اغواءکاروں کے قبضہ سے نکل آئی ہے جس پر والداللہ بچایا مغویہ مٹھن مائی کو واپس لایا اور پولیس نے مغویہ کے عدالت میں بیان کرائے۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ کے نامزد ملزمان کو سزاسے بچانے کےلئے مقامی زمیندار فرحان جتوئی اور اس کے گروپ کے افراد فضل حسین ، ظفر حسین ، اللہ ڈتہ، پیر بخش ، سیفل خان ، ممتاز حسین، عظیم بخش اور کالو خان وغیرہ مقدمہ کی پیروی سے دستبردار ہونے کےلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر مقدمہ کا راضی نامہ نہ دیا تو وہ دوبارہ مٹھن مائی کو اغواءکرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بااثر زمیندار کی پشت پناہی کی وجہ سے ملزمان کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انہیں ملزمان گروپ سے اپنی جان ومال کا سنگین خطرہ ہے، اس لیے وہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ غازیخان رینج اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں قانون کے مطابق تحفظ فراہم کرتے ہوئے نامزد ملزمان اوران کے پشت پناہوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں عدالت سے سزا دلاکر مدعی فریق کو انصاف فراہم کیا جائے۔

  • شعیب ملک کی ٹویٹ اور شائقین کرکٹ کا سخت رد عمل

    شعیب ملک کی ٹویٹ اور شائقین کرکٹ کا سخت رد عمل

    شیشہ پینے کی وڈیو پر شعیب ملک نے ٹویٹ کی جس پر شائقین کرکٹ نے سخت رد عمل دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ٹوییٹ کرتےہوئے کہا ہے کہ وہ گزارش کرتےہیں کہ تمام لوگ اور میڈیا والے دوسرے کی فیملی کی عزت کریں زاتی معاملات اور نجی مصروفیات پر کھیل اور کارکردگی کا حصہ نا بنائیں.اس کے ٹویٹ کے جواب میں اس کےجواب میں شائقین نےبہت واٹ لگائی.ایک نے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ آپ وہاں ںجی دورے پر نہیں گئےتھے جو پکنک مناتےپھریں. اگر ایسا شوق ہے تو اپنے پیسے پر جائیں اور جتنی مرضی سیر کریں اور شیشہ پیئیں.اسی طرح دیگر نے بھی اس کے جواب میں سخت رد عمل کا اطہار کیا…
    واضح رہے کہ قومی ٹیم کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد شائقین کرکٹ بہت نالاں ہیں.اور وہ کسی قسم کی کوئی جسٹفکیشن سننا گوارا نہیں کرتے.

  • بستی ملوک : چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی

    بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی ) موضع قصبہ مڑل شجاع آباد روڈ پر واقع مدرسے کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی ہو گئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق آج صبح ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل میں واقع مدرسہ جامع حبیب کبریا کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے 7 بچے زخمی ہوگئے ہیں
    جس میں سے 3 شدید زخمی بچوں کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے اور پانچ بچوں کو رورل ہیلتھ ہسپتال قصبہ مڑل سپتال میں شفٹ کر دیا گیا زخمیوں میں طلحہ عمر 15 سال عدیل عمر 9 سال شہزاد عمر دس سال جن کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ عمر 13 سال نوید عمر سات سال عبداللہ عمر دستان اسد عمر گیارہ سال مبشر عمر دس سال کو قصبہ مڑل رورل ہیلتھ ہسپتال ابتدائی طبعی امداد کے لئے منتقل کیا گیا ہے ریسکیو ٹیم 1122 نے موقع پر پہنچ کر مکمل امدادی کاروائی کی

  • گوجرانوالہ ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاری کی وجہ سامنے آ گئی

    گوجرانوالہ: ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ن لیگ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولید بٹ کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے جرم میں ایف آئی نے گرفتار کر لیا۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری عدالتی اجازت سے کی گئی

  • پھل فروش سوشل میڈیا پر ہوا مشہور

    پھل فروش سوشل میڈیا پر ہوا مشہور

    خان پور :ارشد چائے والے اور ننھے احمد شاہ کے بعد اب خان پور کا ریڑھی پر فروٹ بیچنے والا محنت کش احد خان بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ہے .خان پور کی مختلف گلیوں اور سڑکوں پر فروٹ فروخت کرنے والا نوجوان احد خان اپنے مخصوص شاعرانہ انداز اور ماڈرن تالی کے باعث سوشل میڈیا پر دن بدن شہرت حاصل کرتا چلا جا رہا ہے. صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احد خان نے کہا کہ الحمدللہ مجھے اللہ پاک نے فن دیا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی شاعری کو اس انداز میں بیان کر سکتا ہوں کہ میرے الفاظ سننے والوں پر اثر چھوڑ جائیں میں نے اپنے مخصوص شاعرانہ انداز میں نوجوان نسل میں وطن عزیز اور پاک فوج کی محبت اجاگر کرنا شروع کر رکھی ہے. موجودہ افراتفری کے دور میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے دل وطن عزیز اور پاک فوج کی محبت سے لبریز ہوں احد خان کے شاعرانہ انداز سے متاثر ہونے والے نوجوان اس کی فروٹ کی ریڑھی پر جا کر سیلفیاں بناتے نظر آتے ہیں جبکہ مختلف نجی محفلوں کو چار چاند لگانے کے لیے بھی نوجوان احد خان کو خصوصی طور پر انوائٹ کرتے ہیں۔

  • ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کےپیچھے کون تھا،ٹرمپ کی نئی بات

    ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کےپیچھے کون تھا،ٹرمپ کی نئی بات

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ نائن الیون حملوں کے پیچھے کون تھا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا ہےکہ وہ جانتے ہیں ، ورلڈ ٹریڈ سینٹر حملوں کے پیچھے کون تھا.انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ القاعدہ کےپیچھے کون تھا اور انہوں نے کیوں حملے کیے.اس طرح عراق کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے.مشرق وسطی میں جانا بہت بڑی غلطی تھی.عراق نے ورلڈ ٹرید سینٹر کی عمارت نہیں گرائی تھی. مجرم لوگ اسامہ بن لادن کی قیادت میں افغانستا ن بیٹھے تھے.عراق جنگ میں‌کودنے سے ہمارے کھربوں برباد ہوئے جس کی وجہ سے اب ہمارے پاس سڑکیں بنانے ، سکول تعمیر کرنے اور صحت و تعلیم کےلیے فنڈز کی کمی ہے.لاکھوں عراقیوں کی جانیں ضائع ہوئیں ہمارے 400 ہزار امریکی فوجی جان سےگئے، داعش جیسی تنظیم کو کھڑے ہونے کا موقع ملا.

  • منشیات فروش گرفتار،حوالات میں بندکردیا

    منشیات فروش گرفتار،حوالات میں بندکردیا

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر ایس ایچ او کچا کھوہ حسن آفتاب کیانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ۔بدنام زمانہ منشیات فروش گوہر اعظم عرف گورا سکنہ 30-10 آر سے 2340 گرام چرس برآمد کرلی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔کچا کھوہ میں ہی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور اشتہاری اکرم عرف اکری ولد موسی بلوچ سکنہ 19-9 آر سے 1460گرام چرس برآمد کرلی ۔ملزم کو گرفتار کر کے مقدم درج کر لیا گیا
    ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ منشیات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

  • بھارت کی آبادی چند سالوں میں کتنی ہو جائے گی تفصیل جانیے رپورٹ میں

    بھارت کی آبادی چند سالوں میں کتنی ہو جائے گی تفصیل جانیے رپورٹ میں

    انڈیا 2027 تک چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ جائےگا.

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق بھارت اگلے 8 سال تک چین کو بھی آبادی میں پیچھے چھوڑ جائے گا. اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2027 تک بھارت ک آبادی 273 ملین تک پہچ جائے گی.
    واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی آبادی معمولی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 7 ارب 40 کروڑ تک پہنچ گئی،
    جب کہ گزشتہ برس دنیا کی آبادی 7 ارب 30 کروڑ 47 لاکھ تھی۔ یو این ایف پی کی رپورٹ میں 10 سالہ لڑکیوں کو مستقبل میں ترقی کی کامیابی یا ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا میں 10 سال کی عمر کے بچوں کی تعداد 125 ملین ہے،جن میں سے 89 فیصد آبادی ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں

  • چین کے شعبہ  زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں

    چین کے شعبہ زراعت میں بہت بڑا انقلاب جانیے خاص رپوٹ میں

    چین کے اندر جدید ترین روبوٹ زراعت کےاستعمال ہوں گے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق.چین کے اندر نیا ایگریکلچر انقلاف آنے والا ہے جس کے مطابق 5جی ٹینکنالوجی کےحامل ربورٹ ایگریکلچر فارمنگ کےلیے لانچ کر دیے گئے .ہیں.یہ روبوٹ چین کے فجیان صوبے میں لانچ کیے گئے ہیں. ماہرین کاکہنا ہے کہ ایگریکلچر میں بہت بڑا انقلاب آئے گا.

  • محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین

    محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین

    سابق مصری صدر محمد المرسی قاہرہ میں خاموشی کی تدفین کر دی گئی.
    باغی رپورٹ کے مطابق .مصری کے سابق صدر محمد المرسی کو خاموشی کےساتھ قاہرہ میں دفن کر دیا گیا ،جنازے میں مرحوم کے قریبی اہل خانہ بھی موجود تھے.سابق صدر کی طبیعت کمرہ عدالت میں خراب ہو گئی تھی جہاں ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جان بر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے.

    واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میں‌حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.