آرمی.چیف نے نورالحسن کی فریاد سن لی
صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکارنو رالحسن نے چند روز قبل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ اس کا وزن 320کلو گرام ہے اور وہ علاج کے لیے لاہور جانا چاہتا ہے لیکن عام ایمبولینس میں اس کا لاہور جانا ممکن نہیںلہٰزا اسے ائیر ایمبولینس مہیا کی جائے. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف نے آرمی کی ائر ایمبولینس کے ذریعے لاہور لے جانے کا حکم دیا.320.کلو وزنی نورالحسن کو آج ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کیا جائے گا.آرمی چیف کے اعلان کے بعد نور الحسن کے گھر میں خوشیاں ہی خوشیاں. بستر پر پڑے نورالحسن کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی.آرمی چیف کے لئے نورالحسن کے اہل خانہ کی طرف سےدرازی عمر اور صحت کے لئے دعائیں. اس موقع پر نورالحسن کے اہل خانی کی طرف سے مٹھائی بھی تقسیم کی گئی.لاہور میں نورالحسن کا علاج ڈاکٹر معاز کریں گے.

Author: +9251
-

آرمی چیف نے کیا بڑا اعلان
-

حوثیی باغیوں کے دو ڈرون تباہ جانیےتفصیل میں
عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو سعودی عرب کی فضاء میں داخل ہونےکے بعد مار گرائے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی طرف سے شائع کردہ بیان میں کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون طیارہ منگل کی رات 10 بج کر 37 منٹ پر مار گرایا۔ بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔
دوسرا ڈرون طیارہ رات گیارہ بج کر 47 منٹ پر سعودی عرب کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔ دونوں طیاروں میںبارود اور دھماکہ خیزمواد بھرا گیا تھا۔
سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم ابھا کے ہوائی اڈے پرحملے میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملے کو عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔
-

آج افغانستان اور انگلینڈ کےدرمیان مقابلہ
آج انگلینڈ اور افغانستان میں مقابلہ ہو گا
ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور افغانستان کا مقابلہ ہو گاجو کہ مانچسٹرمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ پانچواں میچ ہے۔انگلینڈ 4میچ کھیل کر3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ افغانستان ورلڈ کپ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ناقص کر کردگی کےباعث ورلڈ کپ کا مزا کرکرا پڑا ہوا ہے.پاکستانی کرکٹ ٹیم نےورلڈکپ میں بری کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے،ورلڈکپ کےلیےپی سی بی نہ توپلاننگ کی اورنہ ہی قوم کوبہترین کھلاڑی دےسکے، متن میں مزید کہا گیا کہ بھارت سے شکست پرشائقین کرکٹ میں انتہائی مایوسی پائی جارہی ہے ،کھلاڑیوں کےحوالے سے وزیراعظم بھی انھیں ریلو کٹے قرار دے چکےہیں .قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پراعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ،کمیٹی تحقیقات کرےکہ میچ سےقبل کھلاڑی نائٹ کلب میں کس طرح پارٹیاں مناتے رہے -

ہسپتال میں فائرنگ سے 4 افراد قتل
ننکانہ صاحب:ہسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کےنتیجے 4 افراد قتل
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل ہو گئے
واقعے میں 5 زخمی بھی ہوئے ہیں جس کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے علاقہ ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
ڈی پی اونکانہ صاحب کے مطابق بگاچک کے 2 گروپوں میں دشمنی چلی آ رہی ہے، دونوں گروپوں میں پہلے بگا چک میں جھگڑا ہوا۔
ایک گروپ اپنے زخمی کو لے کر اسپتال پہنچا تو دوسرے گروپ کے افراد بھی وہاں پہنچ گئے۔اسپتال میں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے 4 افراد عبد الواحد، عبد القادر، یوسف اور تنویر قتل ہو گئے، فائرنگ سے اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔
-

یمن میں حوثی باغیوں کی لوٹ مار سے امدادی کاروائیاں بند ہونےکا خدشہ
حوثی باغیوں کی لوٹ مار اور بد انتظامی کے باعث امدادی کارواائیاں بند ہونےکا خدشہ ،عالمی ادارہ خوراک
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ خوراک کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں امدادی سامان کی لوٹ اور غبن کے بڑھتے واقعات کےباعث حوثیوں کے زیر تسلط علاقوں میں امدادی کارروائیاں بند ہونے کا اندیشہ ہے۔
بین الاقوامی فوڈ پروگرام کی طرف سے حوثی ملیشیا پر زور دیا ہے کہ وہ امداد کے حصول اور شفافیت کو یقینی بنانےکے لیے 20 جون تک تمام ضروری قانونی تقاضے پورےکریں ورنہ عالمی ادارہ امداد کی فراہمی بند کردے گا۔۔
عالمی ادارہ خوراک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ پیزلی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب میں کہا کہ اگر یمن میں حوثیوں کی طرف سے امدادی سامان کی لوٹ جاری رہتی ہے تو ادارہ امدادی سامان کی ترسیل عارضی طورپر بہ تدریج روک سکتا ہے۔
-
دنیاپور : ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی
دنیاپور ( نمائندہ باغی ٹی وی ) میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی جاری ہے
تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ ٹیم کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر منصورالحق، اسپیشل برانچ ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں پر چھاپے مارے، گوداموں سے ہزاروں من چینی برآمد ہوئی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے کیے اور 7 گوداموں کو بھی سیل کر دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا ہے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی جاری رہے گی اسپیشل برانچ کی ٹیم ذخیرہ اندازوں کے گوداموں کو تلاش کر رہی ہیں
-
یورپی یونین کے نمائندہ کا مطفرگڑھ میں مختیارمائی گرلز سکول کادورہ
یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین نے مظفرگڑھ میں مختار مائی گرلز سکول اور فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور سکول کی کمپیوٹر لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز اور دیگر آئی ٹی آلات فراہم کیے.یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین نے اپنی اہلیہ سونیا کاؤیئن اور بیٹے کے ہمراہ مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے نواحی علاقے میروالا میں مختار مائی ویلفیئر فاونڈیشن اور تنظیم کے تحت چلنے والے گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کا دورہ کیا.یورپی یونین کے سفیر نے مختار مائی گرلز ماڈل سیکنڈری سکول کی لیب کے لیے یورپی یونین کی جانب سے لیپ ٹاپس،کمپیوٹرز سمیت دیگر آئی ٹی کے آلات تقسیم کیے.یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس کاؤٹین کو مختار مائی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی.اس موقع پر مختار مائی گرلز سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے اسلام آباد میں سفیر جین فرینکوئس کاؤٹین اور انکی اہلیہ سونیا کاؤیئن کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود مختار بنانا یورپی یونین کی پالیسی ہے.علاقے کی بچیوں کو مفت تعلیم دینے کے حوالے سے مختار مائی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.ان کا کہنا تھا کہ مختار مائی خواتین کی خودمختاری کی سب سے بڑی مثال ہیں.تقریب میں مختار مائی گرلز سیکنڈری کے بچوں نے ٹیبلوز اور ملی نغموں بھی پیش کیے.
-

اسرئیل کی ٹرمپ کے نام پر نئی یہودی بستی
اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے پر امریکی صدر ترمپ کے نام سےبستی بسا دی
تفصیلات کے مطابق .اسرائیل نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے پر امریکی صدر ترمپ کے نام سےبستی بسا دی
اسرائیل کے زیر قبضہ شام کے اس علاقے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر یہ ’سیٹلمنٹ‘ تعمیر کی جارہی ہے اس کا نام ان ہی کے نام پر ٹرمپ ہائٹس ( ٹرمپ رامات) رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریک صدر ٹرمپ نے تب کہا تھا کہ’’ گولان پر اسرائیلی خود مختاری کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کا اب وقت آگیا ہے‘‘۔نیتن یاہو گذشتہ کئی ماہ سے امریکی صدر پر گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے زور دے رہے تھے۔صدر ٹرمپ نے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ گولان کی چوٹیوں پر اسرائیل کے باون سال سے کنٹرول کے بعداب امریکا کو کوئی اقدام کرنا چاہیے اوراس کی اس علاقے پر خود مختاری تسلیم کر لینی چاہیے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے شام کے اس علاقے پر 1967ء کی مشرقِ اوسط کی چھے روزہ جنگ کے دوران میں قبضہ کیا تھا اور 1980ء کے اوائل میں اس کو غاصبانہ طور پر صہیونی ریاست میں ضم کر لیا تھا مگر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس کے اس اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور امریکا کے سوا دنیا کے تمام ممالک گولان کو ایک مقبوضہ علاقہ ہی سمجھتے ہیں۔
-
لودھراں : منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے تھانہ قریشی والا کی حدود میں منشیات فروش کو ایس ایچ او کوثر شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونے والا شخص کافی عرصہ سے یہ مکروہ دھندہ کر رہا تھا گزشتہ روز کامیاب مخبری پر مقامی تھانہ قریشی والا کے ایس ایچ او نے چھاپہ مار کر منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے پرچہ درج کر لیا گیا ہے
-

ایران کی عالمی تنظیم کو دھمکی
ایران کی جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے علیحدگی کی دھمکی دے دی
تفصیلات کے مطابق ایران نے دھمکی دی ہے کہ جوہری معاہدے کے فریق ممالک نے ایران کی خواہش کے مطابق اقدامات نہ اٹھائے تو یہ جوہری اسلحہ کے عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) سے کنارہ کشی کو ایجنڈے میں لائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مہلت 8 جولائی کو پوری ہو رہی ہے اگر اس سے قبل تک مطلوبہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر این پی ٹی کی نگرانی کی اجازت دینے والے اضافی پروٹوکول کو التوا میں ڈال دیا جائیگا اور عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے ساتھ جاری تعاون پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کے معاملے کو ایجنڈے میں لایا جائیگا۔
یورپی یونین کی امریکہ کے ساتھ 900 ارب ڈالر کی تجارت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مجتبیٰ زُننور کا کہنا تھا کہ "یورپ کسی بھی صورت 900 ارب ڈالر کی 20 ارب ڈالر کے لیے قربانی نہیں دے گا، نکلیئر معاہدہ یورپی یونین کے مفاد میں ہے تا ہم یہ اس کے لیے کسی قسم کا ہرجانہ ادا نہیں کرے گی۔”