موجودہ دور میں برداشت کا مادہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ کیونکہ ہمارے نظام تعلیم میں اور نہ ہی ہمارے معاشرے میں برداشت کے حوالے سے کوئی رہنمائی اور ٹریننگ کروائی جاتی ہے۔ ہم ہمیشہ سے اس مغا لطے کے شکار ہیں کہ ہم سب سے بہتر ہیں اور دوسرے کم تر ہیں۔ اس سوچ کی بدولت ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جارہا ہے۔ دوسری طرف آج کل سوشل میڈیا کی بدولت شہرت کی وبا پھیل رہی ہے۔ ہر دوسرا شخص سوشل میڈیا پر آ کر کسی دوسرے کے نظریے پر حملہ آور ہوتا ہے۔ نظریہ خواہ سیاسی ہو یا مذہبی ،کسی انسان کی زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ دنیا میں زیادہ تر فسادات نظریاتی اختلافات کی بدولت ہی ہوئے ہے۔ نظریات پر حملہ آور کو منفی سوچ کے لوگوں سے زیادہ پذیرائی بھی ملتی ہے۔ اور لوگ بھی بغیر کسی تحقیق کے سچ مان لیتے ہیں۔ گذشتہ روز پی ٹی ایم کی طرف سے تین بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ یہ بھوک کی وجہ سے مر گئے حلانکہ ان بچوں نے موسم سرما کے کپڑے پہنے تھے اور یہ ایک پرانی تصویر تھی لیکن اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر لوگ دھڑا دھڑ پھیلا رہے تھے۔ اسی طرح چند دن پہلے عوامی نیشنل پارٹی نے ترکی میں جلوس کے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھیں۔ کہ یہ عوامی نیشنل پارٹی کا بجٹ کے خلاف مظاہرہ ہے۔ حلانکہ اس تصویر میں، بلڈنگ، کپڑے، سب کچھ نمایاں تھیں۔ اج کل سوشل میڈیا پر بغیر دلیل و استدلال مغا لطے کی بنیاد پر نظریات زیر عتاب ہیں۔ کوئی بندہ آزادنہ طور پر اپنے نظریے پر بات نہیں کرسکتا۔ کیونکہ سوچ وشعور سے عاری مفتیان اور غازیانِ سوشل میڈیا فتویٰ کی بمباری شروع کرتے ہیں۔ ہر روز بے بنیاد اور دلیل کے بغیر خبریں جھوٹی خبریں معمول بن چکی ہیں۔ بغیر دلیل و شعور کے نظریات پر حملوں سے با ت گالیوں تک پہنچتی ہے۔ گالیوں سے بات معاشرے میں بگاڑ اور خون خرابے تک چلی جاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ ہم کسی جھوٹی خبر کو نہیں پھیلائیں گے۔ کسی کے نظریات پر حملہ نہیں کریں گے۔ ہمیشہ مثبت تنقید کریں گے۔ کسی بندے کے ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کریں گے اور کوئی بھی با ت ثبوت کے بغیر نہیں کریں گے۔ اسی سے معاشرے میں ایک مثبت مکالمے کی راہ ہموار ہو سکے گی اور دوسرے کے نظریات کو تحمل سے برداشت کرنے کی روش عام ہو گی۔
Author: +9251
-

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے حکومت کیا کر رہی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا
پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نیپ کے تحت اہم اقدامات سےامریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا. ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلیے پاک امریکا تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں. حکومت منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام کیلیے کام کر رہی ہے. ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ مالیاتی اداروں، انشورنس کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج کے داخلی کنٹرول کو بہتر بنایا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان ،پورے خطے کے امن واستحکام اور تعمیر و ترقی کیلیے ضروری ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہم آہنگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
-

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوگا. دنیا میں کہیں بھی مجرم پروڈکشن آرڈر پرایوان میں آ کر تقریریں نہیں کرتے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اللہ عزت دینے والا ہے، میں اکیلا جنگ کروں گا. یہ نظریاتی جنگ ہے. وزیر اعظم نے کہا اپوزیشن ارکان شور کریں گے جھوٹ بولیں گے، اپوزیشن سے ضمانت لو وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں. اس موقع پر حکومتی اتحادیوں نے کہا وہ وزیر اعظم کی حمایت جاری رکھیں گے.
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران خالد مگسی نے سوال کیا وزیر اعظم صاحب کیا اتحادی آپ کے ساتھ رہیں گے؟ تو عمران خان نے کہاکہ میں اکیلا آیا تھا، کوئی رہے نہ رہے میں لڑوں گا.
واضح رہے کہ آج شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق ودیگر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اس دوران ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا.
-

بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن ملاقات، حکومت مخالف تحریک سے متعلق کیا فیصلے ہوئے؟ بڑی خبر آ گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم مل کرعوام دشمن بجٹ منظورنہ ہونے دیں. اس موقع پر حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے باہم مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ جون کےآخرمیں اے پی سی بلائی جائےگی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بلاو ل بھٹو کیساتھ سید خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف جبکہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور مولانا اسدالرحمان موجود تھے. پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کٹھ پتلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکالنا ہو گا. میرا موقف ہے کہ حکومت مدت پوری کرے تاہم مولانا فضل الرحمن کا خیال ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے.
مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےملکی معیشت کا بیڑاغرق کردیا ہے- میںبلاول بھٹوکےموقف کی تائیدکرتاہوں. دھاندلی شدہ الیکشن کےموقف پر آج بھی قائم ہیں. جون کےآخرمیں اےپی سی بلائی جائےگی. متفقہ موقف لےکرتمام سیاسی جماعتیں میدان میں آئیں گی،. پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکامطلب حکومت کاجبری بجٹ پاس کراناہے. ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پاکستان کا بجٹ نہیں،یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے. معاشی طورپرہمیں غلام بنادیاگیاہے،تاریخ میں اتنےقرضےنہیں لیے گئے جتنے اب لئے جارہے ہیں. واضح رہے کہ ابھی کچھ دیر بعد مولانا فضل الرحمن شہباز شریف سے بھی ملیں گے.
-
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اہم اجلاس۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری
گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز کمیٹی کا اجلاس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر کی شرکت، ڈپٹی کمشنر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر ناجائز قبضوں، فراڈ،جرائم، وفاقی و صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز کے معیاراور محکموں سے متعلق شکایات پر فریقین کے موقف کی سماعت کی۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ ا ور پولیس سمیت دیگر محکمے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز پر ناجائز قبضے میرٹ پر ختم کیے جائیں،اصل مالکان کو انکا حق واپس دلایا اور فراڈ ودھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ملکی معیشت کو سپورٹ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اور اداروں پر انکے اعتماد کوبحال کیا جاسکے۔سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس قانون کے نفاذاور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے پولیس سے متعلق شکایات پر مزید سماعت کے لیے فریقین کو اپنے دفتر طلب کیا تاکہ جلد فیصلے کیے اور حقدران تک انکا حق پہنچایا جاسکے۔
ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک اوور سیز کمیشن کے قیام سے ضلعی اوور سیز کمیٹی کوبذریعہ ڈیش بورڈ 518کیسز موصول ہوئے جن میں سے 339کوحل کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز واگزار، دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ان کا حق واپس دلایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 179کیسز پر محکمانہ کاروائی جاری ہے جنہیں جلد حل کرنے اور رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے اوورسیز کمیٹی کے فورم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی پراپرٹیز واپس دلانے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ز (صدر اور وزیرآباد)سے متعلق 4کیسز میں فریقین نے بتایا کہ انکے مابین معامالات اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی کاوشوں سے طے پاگئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کی کار کردگی کو سراہا اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے

-

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی گاڑی بارودی سرنگ دھماکہ سے تباہ، 9 اہلکار زخمی
مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو کشمیری مجاہدین کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے زد میں آنے سے بھارتی فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ 9 زخمی اہلکاروں کے زخمی ہونے سے متعلق کہا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ دھماکہ کا یہ واقعہ پلوامہ کے آری ہل نامی گاؤں میں پیش آیا ہے. مقامی کشمیریوں کے مطابق زور دار دھماکے کے بعد فوجی گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ اس دوران کشمیری مجاہدین جو قریب ہی موجود تھے ان کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی. دھماکہ اور فائرنگ سے بھارتی اہلکاروں میں سنسنی پھیل گئی اور علاقہ میں بھی خوف وہراس پھیل گیا.
رپورٹ کے مطابق زخمی فوجی اہلکاروں کو سری نگر کے ملٹری ہسپتال داخل کروایا گیا ہے. زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ بھارتی فوج نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے.
-

فارمرز ٹریننگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ڈی سی گجرات
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہ کرنے کیلئے فارمرز ٹریننگ پروگرامز پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، ضلع کے مختلف علاقوں سے زرعی زمین ک ے11586 نمونہ جات کا تجزیہ کرکے رپورٹس اور بہتر پیداوار کیلئے سفارشات اراضی مالکان کو فراہم کی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فصلوں، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضلعی سطح پر اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈنگہ کے نواحی علاقہ میں لنک روڈ کے حوالے سے شہریوں کے وفد سے بھی ملاقات کی، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، ریونیو آفیسر محمد افضل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو باقاعدگی سے فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یکم جولائی سے ابتک ضلع گجرات میں مجموعی طور پر 3004فارمرز ٹریننگ پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں ان میں تحصیل گجرات میں 1803تحصیل کھاریاں میں 998اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 203فارمر ٹریننگ پروگرامز منعقد کئے گئے ہیں، فارمر ٹریننگ پروگرام میں محکمہ زراعت توسیع کیساتھ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر بھرپور راہنمائی میسر آسکے۔انہوں نے محکمہ زراعت اور ملحقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بہترزرعی پیداوار، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں ہر ممکن راہنمائی فراہم کی جائے
-

چینی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈرکی جی ایچ کیو آمد، جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال
چینی پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر پاکستانی آرمی چیف نے کہاکہ پاک آرمی اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلئےتعاون جاری رکھےگی.
ملاقات کے دوران جنرل ہین نےپاک فوج کی دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابیوں کوسراہا، چین کےکمانڈرنےپاک آرمی کی خطےمیں قیام امن کی کوششوں کوسراہا. جی ایچ کیوآمدپرچین کےکمانڈرکوگارڈ آف آنر پیش کیاگیا . اس موقع پر چین پیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے. اس ملاقات کو بہت اہم قرار دیا جارہا ہے.
-

انڈیا پاکستان میچ پر جواء کھیلنے والے بکی سمیت 7 جواری گرفتار
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )انڈیا پاکستان کرکٹ میچ پر جواء کھیلنے والے بکی سمیت 7جواریے گرفتار،جوئے پر لگی رقم برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے انڈیا اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پر جواء کھیلنے والے 7جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ صفدر عطاء بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے مکہ کالونی سے کرکٹ ورلڈ کپ میچ پر جواء کھیلنے والے سات افراد کو بکی سمیت گرفتار کیا۔ ملزمان میں بکی حسنین رضا عرف نینی سکنہ کابلی گیٹ،فیضان یوسف سکنہ محلہ خواجگان،محمد ادریس سکنہ کالو پورہ،کامران ارشد سکنہ کالو پورہ،عابد جاوید عرف شانی سکنہ شمالی ڈھکی،شہزاد منشاء سکنہ محلہ کالوپورہ اور احمد محمود سکنہ محلہ بخشو پورہ گجرات شامل ہیں۔جنہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں جواء لگا رکھا تھا۔ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی رقم 65ہزار روپے،موبائل فون اور ایل سی ڈی قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
-
عمران خان پاک دامن انسان، مریم پہلے اپنی پارٹی میں گروپ بندی ختم پھر حکومت گرائیں، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج اسپیکرکوچیمبرمیں محصورکرکے جمہوریت کامذاق اڑایاگیا. خواجہ اقامہ آصف بیرون ملک سےتنخواہ لیتےرہے، نندی پوراورآمدن سےزائداثاثوں پرنیب اقامہ آصف کوطلب کررہاہے. ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ پر سیاست کر کے آئیںن کا راستہ روک رہی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ میں لیڈ کر رہے ہیں. پارلیمنٹ کے باہر آکر اقامہ آصف نے تقریر کی. آج سیاسی ریلو کٹے کہتے ہیں کہ حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالیں گے ، وزیر اعظم کی ذات پر حملہ کرنیوالے سن لیں ، وہ کرپٹ نہیں ہیں بلکہ ایک پاک دامن انسان ہیں ، دنیا ان کی عزت کرتی ہے، ہمیں فخر ہے کہ عمران خان پارلیمنٹ کولیڈ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز پہلے اپنی پارٹی میں گروپ بندی اور صفوں میں انتشار ختم کروائیں ، پھر حکومت گرائیں۔ حکومت اپنے اتحادیوں سے مل کر بجٹ پاس کروائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت سے مسترد ہونے والے ادھار کی آکسیجن پر چل رہے ہیں، اپوزیشن نہیں چاہتی ہے کہ معیشت مستحکم ہو ، ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ تباہ معیشت کو عمران خان کھڑا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتی ہوں کہ عمران خان قوم کو مایوس نہیں کریں گے ،ریلو کٹے اکھٹے ہو رہے ہیں،سیاسی ریلو کٹے ادھار کی آکسیجن لینے رائیونڈ گئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ اقامہ آصف بیرون ملک سے تنخواہ لیتے رہے ، اپوزیشن ہاتھ ملتی رہ جائیگی ، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، عوام اپوزیشن کے ورغلانے میں نہیں آئیں گے۔فردوس عاشق نے کہا کہ
