راولپنڈی:بینظیر بھٹو شہید ہسپتال میں شہریوں کی سہولت کیلئے میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر رفیق احمد نے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کیلئے ٹوکن سسٹم کا آغاز کردیا ہے جبکہ اس لیبارٹری میں پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد بینظیر بھٹو ہسپتال کے دیگر شعبوں میں بھی ٹوکن سسٹم کا آغاز کیا جائیگا جس سے علاج کی غرض سے آنیوالے شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی۔ بینظیر بھٹو کی لیبارٹری میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹوکن مشین نصب کی گئی ہے جس کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس پر مردوں ، خواتین ، سرکاری ملازمین اور بزرگ شہریوں کیلئے پرچی سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جبکہ شہری لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے پرچی حاصل کرینگے جس کے بعد بذریعہ جدید کمپیوٹر نظام کے تحت اپنے نمبر آنے پر باآسانی لیبارٹری ٹیسٹ کرواسکیں گے تاہم ایم ایس بی بی ایچ کے اس عمل سے ہسپتال میں وی آئی پی کلچر کا بھی خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے ایم ایس بی بی ایچ ڈاکٹر رفیق احمد نے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کیلئے جدید کمپیوٹر سسٹم کے تحت ٹوکن سسٹم کا افتتاح کردیا ہے جس کے بعد دردراز کے علاقوں سے آئے شہری پرچی سسٹم کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کرواسکیں گے۔ایم ایس بی بی ایچ ڈاکٹر رفیق احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے تاہم اس کے پہلے دن سے ہی اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہے جبکہ اس عمل سے مریضوں کے لواحقین کو لائنوں مین کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ شہری ٹوکن لیکر اپنی باری کا انتظار کرینگے اور ٹیسٹ اپنی بار پر ہی ہونگے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اس سسٹم میں چار کیٹگریز رکھی گئی ہیں جس میں مردوں اور خواتین کے علاوہ سرکاری ملازمین اور بزرگ شہریوں کیلئے آپشن رکھا گیا ہے جو بھی شہری آئیگا وہ باآسانی ٹوکن حاصل کریگااور ٹیسٹ کروائے گا جبکہ اس عمل سے شہریوں کے رش میں بھی کمی واقع ہوگی اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اسے دیگر شعبوں میں بھی نصب کیا جائیگا
Author: +9251
-

راولپنڈی 18 جولائی کو جماعت اسلامی مری روڈ پر احتجاج کرے گی
راولپنڈی (نمائندہ باغی راولپنڈی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب شمالی انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ 18جولائی کو راولپنڈی کے مری روڈ پر آئی ایم ایف کے غلاموں اورمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان عوامی مارچ ہوگاجس میں مردوخواتین کے علاوہ نوجوانوں اوربچوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی،عوامی مارچ کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ودیگرمرکزی وصوبائی قائدین کریں گے۔امیرصوبہ نے صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان کوعوامی مارچ کی مینجمنٹ کمیٹی کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا،سیدعارف شیرازی،راجہ محمدجواد،نصراللہ رندھاوا،عتیق احمدعباسی اوراویس اسلم مرزا کمیٹی ممبران ہوں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق ایونٹ کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل بھی جلد مکمل کرلی جائے گا۔
-

ملک کو قرضوں میں جکڑنے والوں سے مجرموں جیسا سلوک ہونا چاہیے. عمران خان محاسبہ کیلئے پرعزم
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں انہوں نے تمام اراکین کو بجٹ اجلاس میں لازمی حاضر رہنے کی ہدایات کیں اور گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کوقرضوں میں دھکیلا ہے ان کے ساتھ مجرموں جیساسلوک ہوناچاہئے، عوام نے ہمیں کرپٹ عناصرکیخلاف فیصلہ کن جنگ کامینڈیٹ دیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہاکہ حکومت نے جو پالیسیاں اختیار کی ہیں ان کی وجہ سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 10 سال کے دوران قرضوں میں 24ہزارارب کااضافہ کیاگیا. قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاتاکہ ذمہ داروں کاتعین ہوسکے. ان کا کہنا تھاکہ قوم کوقرضوں میں جکڑکرذاتی تجوریاں بھرنےوالے قومی مجرم ہیں. ایسے لوگوںسے مجرموں جیساسلوک ہوناچاہئے.
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ بحث میں اپوزیشن کی خلل ڈالنے کی کوشش افسوسناک ہے. واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پرپھر بحث نہیں ہو سکی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اجلاس ملتوی کر دیاگیا ہے.
-

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات جاری، اہم فیصلے کئے جائیں گے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے. اس ملاقات میں بلاو ل بھٹو کیساتھ سید خورشید شاہ اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کیساتھ عبدالغفور حیدری، مولانا عبدالواسع اور مولانا اسدالرحمان موجود ہیں. پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے رہنماؤں کے مابین حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے رواں ماہ بلائی جانےو الی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا جارہا ہے.
مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کل کہا گیا تھا کہ وہ آج بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف سے ملاقات کریںگے. یہ بھی بتایا گیا تھا کہ بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ جبکہ شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ہو گی. واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈروںکی گرفتاریوں کے بعد سیاسی ماحول کافی گرم ہو گیا ہے اور اپوزیشن میں شامل جماعتیں سبھی آپس میںباہم رابطے و ملاقاتیں کر رہی ہیں.
-

گھروں میں آگ لگی۔
چنیوٹ
چنیوٹ میں کوڑے کرکٹ کو لگائی جانے والی آگ اور آندھی نے تباہی مچادی،آگ نے متعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دو معصوم بچے جھلس کر جاں بحق، متعدد افراد جھلس گئے جبکہ لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ریسکیو 1122امدادی سرگرمیوں میں مصروف
چنیوٹ جھنگ روڈ کے نواحی علاقہ اڈا سٹاپ کے قریب کوڑے کے ڈھیر کو لائی جانے والی آگ تیز آندھی کے باعث پھیل ؤگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگ کر جھلس جانے سے دو معصوم بچوں کی ہلاکتیں جبکہ متعدد افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کے جھلس کر شدید متاثر ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جبکہ کوڑے کرکٹ سے لگ کر پھیلنے والی آگ کے لگنے سے متعدد گھروں کا لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔تاہم کوڑے کرکٹ کو ٓگ لگانے والے شخص سے متعلق تاحال انتظامیہ کو کچھ معلوم نہیں جبکہ ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں کی علاقہ میں سرگرمیاں جاری ہیں اور آگ پر قابو پایا جارہا ہے -

چینی سفیر سے ملاقات، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک اور گوادر سے متعلق کیا باتیں کیں؟ اہم خبر آ گئی
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اورچین کےسفیریاوجنگ کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں سی پیک فریم ورک کےتحت جاری منصوبوں کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت سی پیک کےتحت جاری منصوں پرکام کی رفتارتیزکرنےکیلیےپرعزم ہے. مشرقی کوریڈور پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا .پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی رفتار اطمینان بخش ہے. چین کے ساتھ زراعت معاہدے پر دستخط ایک بڑا سنگ میل تھا. پاکستان زراعت کےشعبےمیں سرمایہ کاری،مشترکامنصوبوں کیلیےچین کی زرعی کمپنیوں کوخوش آمدیدکہےگا.
انہوں نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ میں بلوچستان،کے پی کےضم شدہ اضلاع اور6کم ترقی یافتہ علاقوں کوترجیح دی گئی،گوادراسمارٹ پورٹ سٹی پلان کوجلدحتمی شکل دی جائیگی جوکوسٹل سٹی کی ترقی کیلیے ضروری ہے. وفاقی وزیرمنصوبہ بندی خسروبختیار اورچین کےسفیریاوجنگ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی.
-
ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیراہتمام خواتین کیلئے اوپن مہندی کا مقابلہ انعقاد
ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیراہتمام پروین شاکر کمپلیکس میں اوپن مہندی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں 32مختلف تعلیمی اداروں کی سو سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں۔آرگنائزر محمد صادق،تنویر پراچہ اور دیگر بھی موجود تھے۔اوپن مہندی مقابلہ میں نجی ادارہ کی زریں ذوالفقار نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 3ہزارروپے اور ٹرافی حاصل کی جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹوٹ شہباز نگر چک 6ج ب کی ربیعہ اریج دوسرے اور صنعت زارکی اقصیٰ شہزادی تیسرے نمبر پرآئیں جنہیں باالترتیب 2ہزار اور 15سو روپے بمعہ ٹرافی کا انعام دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کررہی ہے اور مہندی مقابلے کاانعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے خواتین کی طرف سے بنائے گئے مہندی کے دلکش اور خوبصورت ڈیزائن بھی دیکھے اور ان کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایات پر خواتین کے مابین ایسے مقابلے تسلسل کے ساتھ منعقد کرائے جائیں گے۔
-
حکومت پنجاب کا شعبہ صحت کی ترقی و استحکام کے لئے 308 ارب روپے کا بجٹ
فیصل آباد، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے شعبہ صحت کی ترقی و استحکام کے لئے آئندہ مالی سال میں 308،ارب روپے کا تاریخ ساز بجٹ مختص کیا ہے جو گزشتہ حکومت کے ہیلتھ بجٹ سے 8.4فیصدزیادہ ہے اورصوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 9نئے ہسپتالوں کے قیام کے علاوہ موجودہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے اس مالی سال میں صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں اڑھائی ہزار بیڈز کا اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات دورہ فیصل آباد کے دوران فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،ایم پی اے عادل پرویز گجر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس الائیڈ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزوگورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادڈاکٹر خرم الطاف،ڈاکٹر خالد فخر،ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر احمد بلال اوردیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شعبہ صحت کی ترقی اور مریضوں کو جدید طبی سہولیات کی دہلیز پر فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اسی مقصد کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال لیہ،میانوالی،رحیم یار خاں،بہاولپور،ڈیری غازی خاں،ملتان،راولپنڈی اورلاہور میں بنائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 2،ارب روپے ہیلتھ کارڈکے اجراء کے لئے مختص کئے گئے ہیں اور اس سال پنجاب کے 36،اضلاع میں 72لاکھ ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کی بدولت 3سے 4کروڑ لوگ علاج معالجہ کی سہولتوں سے مستفید ہونگے اوردوسرے شہروں سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو ایک ہزارروپے کرایہ بھی دیا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر پیڈیاٹرک اینڈ چائلڈہیلتھ یونیورسٹی بھی بنائی جارہی ہے جس کا مقصد بچوں کی شرح اموات پر تحقیق کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 2ہزار نئے کنسلٹنٹس کے انٹرویو جاری ہیں جس کی بدولت رورل ایریاز میں کمی دور ہوگی۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں ایچ آئی وی ایڈز کا کوئی نیا مریض رپورٹ نہیں ہوا تاہم ٹی بی کے مریضوں کی سکریننگ کے بعد ایچ آئی وی ایڈز ظاہر نے پر 350مریضوں کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور ہر ضلع میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت سنٹر بھی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عطائیت کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے جارہے ہیں اور ہیلتھ کیئر کمشن کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کراکر اس کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانے کے لئے میڈیا نمائندگان شعور اجاگر کریں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ہر بار لازمی پلوانے،کھانا کھانے سے قبل ہاتھ دھونے،ابلا ہوا پانی استعمال کرنے کا پیغام والدین تک پہنچائیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب میں سوشل سیکٹر کی ترقی و استحکام پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس میں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے شعبوں کی ترقی سرفہرست ہے۔انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ویسٹ کو جدید و سائنسی انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جارہا ہے جس کی بدولت میڈیکل ویسٹ سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات دور ہونگے اور ماحولیاتی تحفظ کویقینی بنایا جاسکے۔اس سے قبل صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سینڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ارکان صوبائی اسمبلی خیال احمد کاسترو،عادل پرویز گجر،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفرعلی چوہدری،رجسٹرارفیصل بلال لودھی،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس الائیڈ،ڈی ایچ کیووگورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادڈاکٹر خرم الطاف،ڈاکٹر خالد فخر،ڈاکٹر عامر،ڈاکٹر احمد بلال،محکمہ فنانس،پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کے نمائندے،مخیر حضرات سیٹھ افتخار،محمدارشد اچھی ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے مختلف مالی،طبی وانتظامی امور کی منظوری دی گئی جس کے تحت میڈیکل مشینری کی خریداری،آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن ودیگر منصوبے شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے سینڈیکیٹ کے ارکان سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ہسپتالوں کا مختلف اوقات میں ماہانہ وزٹ کرکے انتظامی کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور علاج معالجہ کی سہولتوں کی بھی مکمل مانیٹرنگ کرکے تحریری رپورٹ بھجوائی جائے۔انہوں نے سینڈیکیٹ کے ارکان کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کی تاکہ اس ضمن میں متعلقہ سرگرمیوں سے تمام ممبران آگاہ رہیں۔صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں میں برقی توانائی کے لئے سولر سسٹم کے منصوبوں کے قیام کی پلاننگ کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ بجلی کے بھاری مالیت کے بلوں میں کمی آسکے۔
۔۔۔///۔۔۔ -

ماڈل کورٹس، کتنے مجرموں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی گئی، ڈھائی ماہ کی رپورٹ جاری
ڈی جی مانیٹرنگ سیل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے میڈیا بریفنگ کے دوران ملک بھرکی ماڈل کورٹس کی ڈھائی ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی اور بتایا ہے کہ بلوچستان کے 5 اضلاع ،خیبرپختونخوا کے ایک ضلع میں قتل و منشیات کےمقدمات نمٹائے گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی ضلع میں تمام مقدمات نمٹائے گئے. کیس جب عدالت میں آتا ہے تو ایک میعاد مقرر کر دی 3 ماہ میں مکمل کرنا ہے. ماڈل کورٹس میں ملک بھر میں 25 ہزار183گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے.مجرموں کو 26 کروڑ30 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے. رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل کورٹس میں 535 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی. اسی طرح ماڈل کورٹس میں ملک بھر میں 175 افراد کو سزائے موت سنائی گئی.
ڈی جی مانیٹرنگ سیل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے کہاکہ ماڈل کورٹس میں ملک بھرمیں قتل و منشیات کے 5647 مقدمات نمٹائے گئے. سندھ میں 27اور بلوچستان میں 19ماڈل کورٹس قائم ہیں. ملک بھر میں 116 ماڈل کورٹس بنائی گئی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ماڈل کورٹس کی ابتدا پنجاب سے ہوئی اور تب کے نتائج بہت بہترین تھے. سہیل ناصر کی جانب سے ماڈل کورٹس کی ڈھائی ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے.
-
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے فیصل آباد میں 2 مزید سائٹس منتخب کردی گئیں
فیصل آباد، وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں میں دو مزید سائٹس منتخب کی گئی ہیں جنہیں غور و خوض اور منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ کمیٹی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت دو مزید سائٹس کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس سے قبل ضلع کے مختلف علاقوں میں پانچ سائٹس کا انتخاب کرکے منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)طارق نیازی‘ اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر شمائلہ منظور‘ نازیہ موہل‘ چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ محمد سعید‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ آصف نیازی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ مال کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی کی دستیابی کی نشاندہی کی گئی جن میں سے چک نمبر 100 ج ب کڑی والا کے قریب دستیاب 56 کنال اراضی اور چک نمبر 76 ج ب میں دستیاب 199 کنال اراضی کا انتخاب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہاؤسنگ کے افسران سے کہا کہ وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے محکمانہ کوششوں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کی گئی سائٹس کے بارے میں محکمانہ طور پر درکار تقاضوں کو پورا کیا جائے اور ٹاؤن پلاننگ کے سلسلے میں ضروری کارروائی مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب سے منظوری کی صورت میں مجوزہ سائٹس کے لئے ضروری انفراسٹریکچر کے لئے پلاننگ میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
۔۔۔///۔۔۔
