Baaghi TV

Author: +9251

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے فیصل آباد میں 2 مزید سائٹس منتخب کردی گئیں

    فیصل آباد، وزیر اعظم عمران خان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کے لئے ضلع کے مختلف علاقوں میں دو مزید سائٹس منتخب کی گئی ہیں جنہیں غور و خوض اور منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہاؤسنگ کمیٹی کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت دو مزید سائٹس کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس سے قبل ضلع کے مختلف علاقوں میں پانچ سائٹس کا انتخاب کرکے منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو بھجوایا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)طارق نیازی‘ اسسٹنٹ کمشنرز سٹی و صدر شمائلہ منظور‘ نازیہ موہل‘ چیف آفیسر ضلع کونسل نعیم اللہ وڑائچ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ محمد سعید‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ آصف نیازی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ مال کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی کی دستیابی کی نشاندہی کی گئی جن میں سے چک نمبر 100 ج ب کڑی والا کے قریب دستیاب 56 کنال اراضی اور چک نمبر 76 ج ب میں دستیاب 199 کنال اراضی کا انتخاب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہاؤسنگ کے افسران سے کہا کہ وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے محکمانہ کوششوں کو مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کی گئی سائٹس کے بارے میں محکمانہ طور پر درکار تقاضوں کو پورا کیا جائے اور ٹاؤن پلاننگ کے سلسلے میں ضروری کارروائی مکمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب سے منظوری کی صورت میں مجوزہ سائٹس کے لئے ضروری انفراسٹریکچر کے لئے پلاننگ میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،شہباز شریف

    پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،شہباز شریف

    شہبازشریف نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہ نما بھی شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو،

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے امور زیر غور آئے جب کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ عوام دشمن بجٹ ہے، پورا زور لگائیں گے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہ ہو، پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ حکومت خود بجٹ پربحث شروع نہیں ہونے دے رہی، حکومت جان بوجھ کر بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہی۔

  • الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 3 منزلہ شیلٹر ہوم کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا

    فیصل آباد، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں ابتدائی طور پر تین منزلہ شیلٹر ہوم تعمیر کیا جارہا ہے جس کی دو منازل پر مریضوں کے لواحقین کے لئے آرام دہ قیام کی سہولیات میسر آئیں گی جبکہ تیسری منزل پر طویل دورانیہ کے قیام کے مریضوں کے علاج معالجہ کا شعبہ قائم ہوگا جس کے لئے الحمرا ویلفیئر ٹرسٹ کا مالی تعاون حاصل ہے۔اس شیلٹر ہوم کا باقاعدہ سنگ بنیاد صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دورہ فیصل آباد کے دوران کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر علی چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،ایم پی اے عادل پرویز گجر،الحمراء ویلفیئر ٹرسٹ کے محمد ارشداچھی اوردیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پناہ گاہوں (شیلٹر ہومز)کے قیام کے فلاحی منصوبوں سے متعلق ملکی تاریخ میں پہلی بار موجودہ وزیراعظم عمران خان نے سوچا ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے وسائل یافتہ افراد آگے آرہے ہیں جو کہ ایک عظیم کار خیر ہے۔انہوں نے الائیڈ ہسپتال میں شیلٹر ہوم وطویل دورانیہ کے وارڈ کے قیام کے سلسلے میں خطیر مالی تعاون پر الحمرا ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد ارشد اچھی کے جذبہ خدمت کو سراہا اور کہا کہ فیصل آباد کے مخیر حضرات نے فلاحی اقدامات میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور شیلٹر ہوم کے منصوبہ میں معاونت قابل ستائش اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں پردیسی افراد کو رات گزارنے کے لئے چھت میسر کرنے کی خاطر پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں شیلٹرہومز قائم کئے جارہے ہیں اورالائیڈ ہسپتال میں پناہ گاہ کا قیام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی بدولت مقامی ودیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کے لواحقین ورشتہ داروں کو قیام کرنے کی سہولت میسر آئے گی۔

  • بھارت سے شکست، سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے، ایسی کھری سنائیں کہ سب حیران رہ گئے

    بھارت سے شکست، سرفراز احمد کھلاڑیوں پر برس پڑے، ایسی کھری سنائیں کہ سب حیران رہ گئے

    ورلڈ‌ کپ میچ میں‌ بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد ڈریسنگ روم میں‌ کھلاڑیوں پر برس پڑے اور دھمکی آمیز لہجے میں‌ کہاکہ خدانخواستہ ٹیم کیساتھ کچھ برا ہوا تومیرے ساتھ اوربھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد جو بہت کم گو سمجھے جاتے ہیں‌ بھارت سے شکست کے بعد غصہ میں‌ کھلاڑیوں‌ کو بہت کچھ کہہ گئے. انہوں نے کھلاڑیوں‌ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی سمجھتا ہے صرف میں گھرچلا جاؤں‌ گا تو ہہ اسکی حماقت ہے. میرے ساتھ اور بھی لوگوں‌ کو گھر جانا پڑے گا. انہوں نے کہاکہ خراب کارکردگی کو بھول کرآگے بڑھیں اورٹیم کی کارکردگی بہتر بنائیں.

    رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد ڈریسنگ روم میں بولتے رہے اور لڑکے ندامت سے سر جھکائےکھڑے رہے. اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر بھی موجود تھے تاہم وہ بھی خاموش رہے. سرفراز کی باتوں پر سینئر کھلاڑی بھی خاموش رہے. واضح رہے کہ پاکستان کل ورلڈ‌کپ کے اہم میچ میں انڈیا سے بری طرح ہار گیا تھا اور ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی.

  • موجودہ حکومت اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لے رہی،گورنر اسٹیٹ بینک کی پریس کانفرنس

    موجودہ حکومت اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لے رہی،گورنر اسٹیٹ بینک کی پریس کانفرنس

    گورنر سٹیٹ بینک نے پریس کانفرس میٍں کہا ہے کہ ماضی میں حکومتیں اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتی رہی ہیں رواں مالی سال سے حکومت اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لے رہی..
    تفصیلات کے مطابق
    گورنر سٹیٹ بینک نے پریس کانفرس کرنےہوئے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتیں اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتی رہی ہی ماضی میں حکومتیں اسٹیٹ بینک سے قرضہ لیتی رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ترسیلات زربڑھنے سے ایکسچینج ریٹ میں کمی آتی ہے.ایکسچینج ریٹ کومارکیٹ سےمنسلک کرنے سےبرآمدات میں اضافہ ہوگا،رواں مالی سال کیلیےحکومت اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لے رہی،ایکسچینج ریٹ کو فکس رکھنا ہماری بیرونی خسارے کا سبب ہے،ایکسچینج ریٹ متحرک ہونےکےبعد بیرونی خسارہ کم ہونا شروع ہوا ہے،

  • قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بجٹ اجلاس پھر ملتوی کر دیا گیا

    قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، بجٹ اجلاس پھر ملتوی کر دیا گیا

    قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کیلئے بلایا گیا اجلاس ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے. اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر نے تقریر سے قبل آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور ایوان مچھلی منڈی بن گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہبازشریف کے مطالبہ پر اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے اور ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری کرو کی نعرے بازی کی جاتی رہی. اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ آصف زرداری، سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملہ پر قانونی رائے لے رہے ہیں. اس قیصر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ اپنی تقریر شروع کریں. اسمبلی چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمےداری ہے. اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود شہبازشریف کا چاروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جاتا رہا.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ سیشن ہے، ہر رکن اسمبلی کا حق ہے وہ اپنے حلقے کے عوام کی نمایندگی کریں، اگر ان ممبران کو ہاؤس میں نہیں بلائیں گےتو کیسے بات ہو سکے گی.آپ بلا تاخیر چاروں ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں، قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے.

  • قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی،شہباز شریف کا آصف زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

    قومی اسمبلی مچھلی منڈی بن گئی،شہباز شریف کا آصف زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ اجلاس کے دوران تقریر کرنے سے قبل آصف زرداری اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے. اس موقع پر اختر مینگل بھی اپوزیشن ارکان کے ساتھ اپوزیشن نشستوں‌ پر کھڑے ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہبازشریف کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان شور شرابہ کرتے رہے اور ایوان میں پروڈکشن آرڈر جاری کرو کی نعرے بازی کی جاتی رہی. اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ آصف زرداری، سعد رفیق، علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے معاملہ پر قانونی رائے لے رہے ہیں. اس قیصر نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ اپنی تقریر شروع کریں. اسمبلی چلانا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمےداری ہے. اسپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود شہبازشریف کا پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار کیا جاتا رہا.

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ سیشن ہے، ہر رکن اسمبلی کا حق ہے وہ اپنے حلقے کے عوام کی نمایندگی کریں، اگر ان ممبران کو ہاؤس میں نہیں بلائیں گےتو کیسے بات ہو سکے گی.آپ بلا تاخیر چاروں ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری کریں، واضح رہے کہ پہلے بھی بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کے سبب ملتوی ہو گیا تھا.

  • اگر چیونگم نگل لی جائےتو کیا ہوگا،جانیے اس پورٹ میں

    اگر چیونگم نگل لی جائےتو کیا ہوگا،جانیے اس پورٹ میں

    اگر چیونگم نگل لی جائےتو کیا ہوتا ہے اس بارےکئ ایک کہانیاں پائی جاتی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق اگر چیونگم نگل لی جائےتو اس کا معدے میں کا نقصان ہوتا ہے اس بارے کافی باتیں مشہور ہیں جیسے آپ نے اکثر سنا ہو گا اگر چیونگم نگل لی جائے تو وہ کئی سالوں تک آپ کے جسم میں موجود رہتی ہے یہ بات بلکل غلط ہے اس بات میں حقیت ہے کہ چیونگم بہت سخت ہوتی ہے لیکن اللہ پاک نے انسان کا ہاضمہ ایسا بنایا ہے اگر آپ چیونگم نگل لیتے ہیں تو یہ خود بخود ایک سے دو دن میں جسم سے خارج ہو جاتی ہے

    طبی ماہرین کے مطابق یہ حصہ جسم میں زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ رہتا ہے اس کے بعد یہ انسانی فضلے کے ساتھ جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔
    ماہرین کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک دو دفعہ تو ہو سکتا ہے لیکن ایسا متواتر ہونا کسی چھوٹی یا بڑی آنت میں رکاوٹ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
    اس لیے کوشش کرنی چاہیے کہ بچوں کو چیونگم کھانے کے لیے نہ دی جائے اور بچے کھانا بھی چاہیں تو اپنی نگرانی میں تھوڑی دیر کے بعد اپنے سامنے بچوں کے منہ سے اگلو لیں۔

  • ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کی تبدیلی

    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کی تبدیلی

    سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد اویس گجر کو ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ سے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی، انسپکٹر افضل لالی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر، انسپکٹر صاحب خان کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر ، انسپکٹر افتخار احمد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر اور سب انسپکٹر فاروق حسنات کو ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن تعینات کر دیا ہے ، جبکہ چند روز قبل لائن حاضر کیے جانے والے پانچ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو تھانوں میں تعینات کر دیا ہے۔ جن میں حق نواز اے ایس آئی کو تھانہ کڑانہ، رانا مقصود کو تھانہ کوٹمومن، محمد اعظم کو ترکھانوالہ، قلب عباس کو بھلوال سٹی، فیاض احمد اے ایس آئی کو تھانہ جھاوریاں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اے ایس آئی طاہر انور اے ایس آئی حافظ مدثر کو محافظ سکواڈ کا انچارج تعینات کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • معروف باکسر عامر خان کا بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر ٹویٹ

    معروف باکسر عامر خان کا بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر ٹویٹ

    بھارت کے خلاف میچ ہارنے پر پاکستانی باکسر عامر خان نے ٹویٹ کیا کہ آج بھارت نے پاکستان کو شکست دی ہے اور اس کا بدلہ میں آنے والی 12 جولائی کو سعودی عرب میں ہونے والی فائٹ میں نیراج گویت کو ہرا کر لوں گا.

    بھارت کے خلاف میچ ہارنے سے قوم بہت افسردہ ہوئی اور اسی لیے عامر خان نے قوم کو حوصلہ دینے کے لیے کہا کہ کرکٹ میچ بھارت نے جیتا ہے اور انشا اللہ باکسنگ فائٹ پاکستان جیتے گا.

    معروف باکسر عامر خان پاکستان کا فخر ہیں. وہ اب تک 38 فائٹس لڑ چکے ہیں اور 33 میں فاتح رہے. اولمپکس 2004 میں سلور میڈل بھی جیت چکے ہیں اور کئی ٹائٹلز بھی اپنے نام کر چکے ہیں.