Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان

    دنیا پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے،دنیا کومعلوم ہونا چاہیے کہ آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے

    تفصیلات کے مطابق
    وزیراعظم نے سینئر سینٹرز  معاون خصوصی نعیم الحق و دیگر کے ہمراہ بات کرتےہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت دنیا پاکستان کو انتہائی اہم ملک کی حیثیت سے دیکھ رہی ہے، آج کا پاکستان اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور ہے، ان شااللہ جلد ہمارا ملک ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار ہو گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹیرینز کو اپنےحقوق اور امنگوں کے ترجمان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں اور اراکین جب عوام کی آواز بنتے ہیں تو عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔وزیراعظم اور سینیٹرز کی ملاقات میں ایوان بالا میں پارلیمانی اور قانون سازی سے متعلق مختلف امور خصوصاً بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
    وزیراعظم کو کابینہ سمیت کام سے روکنے کی درخواست پر عدالت نے بڑا حکم دے دیا

  • شعیب ملک کی وڈیوبارے پی سی بی کی وضاحت آگئی

    شعیب ملک کی وڈیوبارے پی سی بی کی وضاحت آگئی

    شیعب ملک اور اس کی فیملی کے ساتھ گردش کرتی ویڈیو میچ سے دو دن پہلے کی ،شعیب اجازت سے باہر گئے پی سی بی کی وضاحت آگئی،
    تفصیلات کے مطابق :شیعب ملک اور اس کی فیملی کے ساتھ گردش کرتی ویڈیو میچ سے دو دن پہلے کی ،شعیب اجازت سے باہر گئے پی سی بی کی وضاحت آگئی،ترجمان پی سی بی کے مطابق کھلاڑی میچ کی رات ہوٹل میں ہی موجود تھے اور کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

    بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں لیں گے، ورلڈکپ کے بعد کپتان، سلیکٹرز اور کوچزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا۔

    پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی میچ سے قبل رات بھر آوارہ گردی، کیفے میں شیشہ پیتے رہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے کرکٹ‌ میچ میں‌ پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اس کے پانچ کھلاڑی 137 رنز پر آؤٹ ہو گئے. کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ رکا تاہم دوبارہ شروع ہو گیا اور پاکستان شکست سے دوچار ہو گیا. پاکستان کا ایک کھلاڑی صرف 13 سکور پر آؤٹ ہو گیا. آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی امام الحق تھے. بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

  • ثانیہ مرزا کا جوابی ٹویٹ

    ثانیہ مرزا کا جوابی ٹویٹ

    ثانیہ مرزا نے اپنی ویڈیو لیک ہونے پر جوابی ٹویٹ کیا کہ جو ویڈیو آپ نے بنا پوچھے بنائ اور کسی کی پرائیوسی کا احترام بھی نہیں کیا جبکہ ہمارے ساتھ ہمارہ بچہ بھی تھا.

    بنا اجازت کے ویڈیو بنائ اور ایسی کم معیاری والی حرکت کی. وہ آؤٹنگ صرف ڈنر کرنے کے لیے تھی اور کھانا کھانے کی اجازت تو ہوتی ہی ہے اگر میچ ہار جائیں. ثانیہ مرزا نے مزید مذاق اڑاتے ہوۓ کہا یہ بہت ہی بے وقوفی والی حرکت تھی. اگلی بار ٹرول کرنے کے لیے کوئ اچھا ثبوت ڈھونڈیں.

    شعیب ملک کی پرفارمنس پورے ٹورنامنٹ میں خراب رہی. سینیئرز کے شعیب ملک کو بھارت کے خلاف نہ کھلانے کے مشورے کے باوجود بھی کپتان سرفراز احمد نے انہیں ٹیم میں رکھا. ورلڈ کپ میں 6 بار بھارت سے ہار کر اس بار بھی اپنی روایت پر قائم رہے اور شائقین کرکٹ کے ساتھ پوری قوم کو افسردہ کیا.

    میچ ہارنے کے بعد باہر ڈنر کرنے گئے تو ایک آدمی نے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی اور کہا کہ میچ ہرا کر خود آؤٹنگ پرآ ۓ ہوۓ ہیں. اس بات کے جواب میں ثانیہ مرزا نے جوابی ٹویٹ کیا.

  • فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا

    فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا

    چنیوٹ
    چنیوٹ میں زمین کے تنازعہ پر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا ورثا کا احتجاج ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
    تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع باہبل میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان محمد دم توڑ گیا لواحقین کے مطابق ملزمان علاقہ کے بااثر لوگ ہیں اور ہماری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں جس پر مسلح ملزمان نے موقع پاکر مقتول محمد پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

  • سعودی عرب میں نائٹ کلب کی  اہم خبرآگئی

    سعودی عرب میں نائٹ کلب کی اہم خبرآگئی

    سعودی عرب نے اپنےملک میں نئے کلب ،حلال ڈسکو’ پر تحقیات کا حکم دیتے ہوئے پابندی لگا دی گئ

    باغی ٹی وی رپورٹ ک مطابق سعودی عرب نے اپنے ملک کے شہر جدہ میں نئے کھلنے والے نائٹ کلب پر افتتاح کے روز ہی پابندی لگا دی ، سعودی انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی ،جی ای اے جنرل انٹر ٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق نائٹ کلب ایکس ریٹیڈ ہےاور اس کے لیے مطلوبہ اجازت نہیں لی گئی تھی.
    واضح رہے کہ اس نائٹ کلب میں مرد و خواتین کے ایک ہی جگہ پر رقص کرنے اور شیشہ پینے کا اہتمام کیا گیا تھا.اس کی ٹکٹ 370سے 500 سعودی ریال تک تھی.
    اس سے پہلے یہ خبریں گرم تھیں کہ سعودی عرب میں نائٹ کلب کھلنےپر سعودی عرب میں رائے عامہ کافی تقسیم تھی.
    سعودی عرب میں نائٹ کلب کھولنےکی تیاریاں، سعودی عوام کی رائے تقسیم

  • "سرفراز -کو-گھر- بھیجو-"ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    "سرفراز -کو-گھر- بھیجو-"ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    سوشل میڈیا سائٹ ٹوٹر پر "سرفراز -کو -گھر- بھیجو-” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    باغیی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن اور ناقص کارکردگی پر پاکستانی عوام چیخ اٹھی.سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو سرفراز پر پھٹ پڑے ،اس موقع پر میچ کی وہ مناظر بھی شیئر ہوتے رہے جس میں سرفراز جمائیاں لے رہا ہے .
    مثلا ایک صارف شاکر وزیر نے دو تصویریں ایڈ کیں ایک میں بھارتی کپتان سخت مشقت اور ورزش کر رہا ہے جبکہ دوسری تصویرمیں سرفراز ہلا گلا کرتے ہوئے کسی فنکشن میں رقص کر رہا ہے


    سید شیر شاہ نے لکھا کہ جہاں سرفراز کو گھر بھیجا جاے وہاں بار میں شیشہ پیتے ان کھلاڑیوں کو بھی نہ چھوڑا جائے جو صرف اور صرف ٹیم میں دھڑا بندی کرتےہیں ان کا اشارہ شعیب ملک کی جانب تھا.
    https://twitter.com/SyedSherShah999/status/1140494735179747328
    عمیر شاہ نے دو تصاویر عمران خان جب وہ کپتان تھے اوردوسری سرفراز احمد کی لگا کر لکھا کہ جنہوں نے چیمپیئن بنناہوتا ہے اور جنہوں نے گھر لوٹنا ہوتا ان میں یہی فرق ہے.


    عثمان یسین نے لکھا کہ بطور پاکستانی میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور کرکٹ ٹیم پر لکھ دی لعنت.
    اسی طرح پورا ٹرینڈ پاکستانی ٹیم اور خاص کر سرفراز کے خلاف نفرت اور بے زاری سے بھرا پڑا تھا.

  • فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کا اجلاس، ایمنیسٹی سکیم سے فایدہ اٹھانے کی ہدایت

    فرنیچر میکر ایسوسی ایشن کا اجلاس، ایمنیسٹی سکیم سے فایدہ اٹھانے کی ہدایت

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ روز آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مرزا بلال اکرم منعقد ہوا‘ اجلاس کے دوران ممبران کو ایمنسٹی کی افادیت پر تفصیلات بریفنگ دی گئی اور زیادہ سے زیادہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا گیا۔ علی عنصر گھمن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی ضرور لینی چاہئے‘ نئی گورنمنٹ آئی ہے ‘ ایمنسٹی نہ لینے والوں کو آئندہ مستقبل میں مشکلات پیش آسکتی ہےں‘ TEVETبریفنگ پروگرام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا اپنا علیحدہ علیحدہ فرنیچر ٹریننگ کورس ہے ‘ اب ہم اپنا جدید فرنیچر ٹریننگ کورس تیار کر رہے ہےں جو کہ تمام انسٹی ٹیوٹس میں ایک ہی کورس پڑھایا جائیگا‘ جو کارپینٹر جدید ٹریننگ کورس کریں گے‘وہ پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی بہتر نوکری کے مواقع حاصل کر سکیں گے۔ مرزا بلال اکرم نے کہا کہ گزشتہ دنوں امریکہ میں فرنیچر نمائش میں شرکت کی ‘ نمائش سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اس نمائش میں دنیا بھر سے فرنیچرڈایزائنرز نے شرکت کی جنہوں نے فرنیچر کے جدید ڈیزائنوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ حاجی محمد افضل نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے اس کے بہت سے فوائد ہےں اور ایمنسٹی نہ لینے والوں کے لئے آئندہ مشکل پیش آسکتی ہے۔ اجلاس کے دوران مرزا ظفر اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ممبران نے مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں مرزا بلال اکرم‘ علی انصر گھمن‘ حاجی محمد افضل‘ حماد اسلم‘ شعبان احمد‘ ندیم وڑائچ‘ معین ظفر‘ عبد الرحمن پاشا ‘ صابر حسین جنجوعہ‘ عمر فاروق‘ زین العابدین ‘ بشارت جنجوعہ‘ مرزا ظفر اقبال‘ سفیان حیدر‘ دانیال بٹ‘ لیاقت بٹ‘ مدثر اقبال اور دیگر ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

  • گیپکو ان ایکشن، کھاریاں میں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    گیپکو ان ایکشن، کھاریاں میں بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گیپکو سب ڈویثرن نمبر1کھاریاں کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری‘ تھانہ کھاریاں کینٹ کے علاقہ گیمن بازار میں ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے غلام سرور نامی رہائشی کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بجلی چوری کرنے پر تھانہ کھاریاں کینٹ میں زیر دفعہ ت پ 462-1 مقدمہ درج کروادیا،میٹر کاٹ کر جرمانہ بھی کیاجائے گا اس موقع پرSDOعبدالقیوم نے کہا کہ کسی بھی بجلی چور کو کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ہم گیپکو چیف معظم فضل کے احکامات پر اور ایکسین کھاریاںملک امین اعوان کی زیر قیادت کرپٹ ڈاﺅن جاری رکھیں گے ۔

  • ورلڈ ٹور پر آئے بائیکر کی گجرات آمد، محتصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ

    ورلڈ ٹور پر آئے بائیکر کی گجرات آمد، محتصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ورلڈ ٹور پر آئے انٹرنیشنل بائیکرز کی گجرات آمد،بابر امتیاز کا شاندار ظہرانہ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر دنیا کا چکر لگانے والے سپین، اٹلی اور جرمنی کے تین بائیکرز پاکستان آئے اور ان میں سے ایک سٹی فینو سپولونو آج گجرات آئے جن کا استقبال جی ٹی بائیکر کے ممبر عامر اشرف نے کیا اور ان کو جی ٹی بائیکرز کے چیف پیٹرن امتیاز بابر کی رہائش گاہ پر لے کر گئے جہاں پر ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا مختصر قیام کے بعد وہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گے یاد رہے کہ ورلڈ ٹور پر یہ نوجوان بوسینیا، یونان، ترکی اور ایران سے ہوتے ہوئے تفتان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے کوئٹہ ملتان سے ہوتے ہوئے لیے لاہور آئے دو روز لاہور دیکھا اور پھر بذریعہ گجرات اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے یہ نوجوان بائیکرز کے ٹو بیس کیمپ تک جانے کے بعد واپس آکر بذریہ واہگہ بارڈر انڈیا جائیں گے اور پھر نیپال سے ہوتے ہوئے دیگر ممالک کا رخ کریں گے۔

  • سیشن کورٹ میں پولیس کی تحویل میں  سے قیدی  فرار

    سیشن کورٹ میں پولیس کی تحویل میں سے قیدی فرار

    چنیوٹ
    پیشی پر آیا منشیات فروش ملزم احاطہ عدالت سے پولیس کی سخت سیکورٹی سے فرار ہوگیا چنیوٹ پولیس دیکھتی رہ گئی
    ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ چنیوٹ میں پیشی پر آیا ہوا منشیات فروش ملزم احاطہ عدالت اور پولیس کی سیکورٹی کو چکما دے کر فرار ہوگیا معلوم ہوا ہے کہ منشیات فروش ملزم اسد تھانہ رجوعہ پولیس چنیوٹ نے گرفتار کیا تھا جوکہ اپنے مقدمہ کی تاریخ پیشی پر جھنگ سے چنیوٹ پیشی پر آیا ہوا تھا ملزم اسد کے ورثا نے پولیس کو خرچہ پانی کے چکر میں لگایا اسی دوران ملزم اسد پولیس کو چکما دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس پر چنیوٹ پولیس منشیات فروش ملزم کی پھرتیاں دیکھتی رہ گئی اور ملزم چنیوٹ پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چلتا بنا