Baaghi TV

Author: +9251

  • معروف میک اپ آرٹسٹ‌ اور فوٹو گرافر شہزاد رضا  نے بتا دئیے موجودہ میک اپ ٹرینڈز

    معروف میک اپ آرٹسٹ‌ اور فوٹو گرافر شہزاد رضا نے بتا دئیے موجودہ میک اپ ٹرینڈز

    اطہر اور شہزاد کا شمار پاکستان کے ٹاپ کے میک اپ آرٹسٹ اور فوٹوگرافرز میں ہوتا ہے .انہوں نے آمنہ حق ، ایمان علی ، عفت رحیم جیسی ماڈلز کو نمبر ون بنایا صرف اپنی فوٹوگرافی اور میک اپ کے زریعے. انہوں نے پاکستان میں‌ میک اپ کے ٹرینڈز کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت سافٹ‌ میک اپ ٹرینڈز چل رہے ہیں اور بالوں کے سٹائل بھی بہت سارا ہو گئے ہیں . انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں‌پوری دنیا میں‌ میک اپ کے ٹرینڈز اور ہئیر سٹائل کے انداز تبدیل ہوئے ہیں . شہزاد رضا نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب پاکستان میں لائوڈ‌ میک اپ پسند کیا جاتا تھا لیکن اب

    گزشتہ ایک ڈیڑھ دہائی سے میک اپ کے انداز تبدیل ہو گئے ہیں. شہزاد رضا نے مزید کہا کہ ہمیں‌کام کرتے ہوئے دو دہائیوں سے زیادہ ہو چکی ہے لیکن آج بھی ایسا لگتا ہے کہ ہم سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں ،پھر بھی ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمارے کام کو عوامی سطح‌ پر آج بھی پسند کیا جاتا ہے. یاد رہے کہ اطہر اور شہزاد دونوں دوست ہیں اور دونوں نے مل کر ایک جوڑی کی طرح‌کام شروع کیا اور آج تک یہ جوڑی کامیابی کے ساتھ کام کررہی ہے.

  • گلوکارہ شے گل نے لٹھے کی چادر کو منفرد انداز میں گا کر دل جیت لئے

    گلوکارہ شے گل نے لٹھے کی چادر کو منفرد انداز میں گا کر دل جیت لئے

    گلوکارہ شے گل جنہوں نے علی سیٹھی کے ساتھ گانا پسوڑی گایا . اس گانے نے عالمی شہرت حاصل کی. ہر کوئی اس گانے کا دیوانہ نظر آتا ہے چاہے وہ اردو سمجھتا ہے یا نہیں لیکن اس گانے کا میوزک بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. گلوکارہ شے گل اس وقت پاکستان کی ٹاپ کی گلوکاروں میں شمار کی جاتی ہیں . انہوں نے حال ہی میں‌ معروف پنجابی گیت لٹھے دی چارد کو منفرد انداز میں گا کر دھوم مچا دی ہے. اس گانے کو بہت زیادہ پسند اس لئے بھی کیا جا رہا ہے کہ کیونکہ شے گل نے اس گانے کے نئے ورژن کو اپنے انداز سے گایا ہے. شے گل کے نئے گیت لٹھے

    دی چادر اس وقت نیشن کا نیا کریز بنا ہوا ہے. یاد رہے کہ شے گل کا گانا پسوڑی رواں برس ہی ریلیز ہوا ہے اور دیکھتے ہی دیکھے علی سیٹھی اور شے گل کو عالمی سطح پر وہ کامیابی ملی ہے جس کا خواب ہی دیکھا جس سکتا ہے. شے گل مزید کونسے پراجیکٹ‌کررہی ہیں اسکی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ آج شے گل ایک بڑی شخصیت اور گلوکارہ بن چکی ہیں‌. شے گل نے ایک اور گانا بھی ریلیز کیا ہے جسے حسن اینڈ روشن نے گایا ہے.

  • آئمہ بیگ کے نئے گانے ‘مجھے پیار ہوا تھا’ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

    آئمہ بیگ کے نئے گانے ‘مجھے پیار ہوا تھا’ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

    حالیہ دور میں آئمہ بیگ جیسا کہ ملک کی نمبر ون گلوکارہ ہیں ان کو عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے. ان کا پیار ہوا تھا نام سے ایک گانا ریلیز ہوا ہے. یہ گانا کیفی خلیل کے مشہور گانے کا ری میک ہے۔ گانے کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. انٹرنیٹ‌پر اس گانے نے دھوم مچا رکھی ہے .اس حوالے سے آئمہ بیگ کہتی ہیں کہ یہ گانا میرے دل کے بہت قریب ہے. اس گانے کا وڈیو بہت خوبصورت انداز میں شوٹ‌ ہوا ہے. عدنان قاضی نے اس گیت کی وڈیو کو بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ شوٹ کیا ہے. عدنان قاضی کے کام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے.

    آئمہ بیگ مزید کہتی ہیں یہ گانا میرے دل کے قریب ہے اور میں اسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ یہ ٹریک یوٹیوب پر اور سامعین کے لیے بڑی میوزک اسٹریمنگ سروسز پر دستیاب ہے۔
    یا د رہے کہ آئمہ بیگ کی آواز میں گائے ہوئے گیت نامور ہیروئینز پر فلمائے جا چکے ہیں. آئمہ بیگ نے نہایت ہی کم عرصے میں وہ شہرت سمیٹی ہے جو کسی نیو کمر کا صرف خواب ہی ہوسکتی ہے. آئمہ بیگ کو اداکاری کی بھی متعدد مرتبہ آفرز ہو چکی ہیں لیکن وہ کہتی ہیں‌کہ میرا دھیان فی الوقت موسیقی کی طرف ہے.

  • میں اکیلا فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کر سکتا ہوں ببرک شاہ

    میں اکیلا فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کر سکتا ہوں ببرک شاہ

    اداکار ببرک شاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے کورونا جب آیا اس وقت کام کرنا کم کر دیا . میں‌نے آخری فلم 2018 میں کی تھی اس کے بعد کام کرنا تقریبا بند کر دیا تھا . میں اپنی پڑھائی لکھائی میں‌کافی مصروف تھا . انہوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کو اپنے پائوں پر اکیلا ہی کھڑا کر سکتا ہوں‌مجھے کسی کی ضرورت نہیں ہے . اگر مجھے حکومت کی طرف سے اتنا ریلیف مل جائے کہ پانچ سال تک ٹیکس فری کر دیں تو میں فلمیں‌بنا سکتا ہوں اور اکیلا بھی یہ کام کر سکتا ہوں. ببرک نے کہا کہ میں سو فلمیں کر چکا ہوں اور آج کل کے

    دور میں سو فلمیں کرنا بہت بڑی بات ہے . آج کل تو ایک آرٹسٹ دو چار چھ سال میں ایک فلم کرتا ہے تو پھر ایسے میں‌ہم اچھے تھے جنوں متعدد فلموں میں کام کیا . ببرک شاہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں بھی جو کام ہو رہا ہے وہ میرے مزاج کا نہیں ہے. مجھے جب بھی کوئی کام سمجھ میں آیا یقینا میں‌کروں لیکن ابھی خود ہی زرا کم کام کررہا ہوں ، ببرک نے اس انٹرویوں میں یہ بھی کہا کہ میں خوش نصیب ہوں کہ میرے بیٹے نے شہادت کا درجہ حاصل کیا .

  • سلمان خان کا نیا عشق؟ کون ہے

    سلمان خان کا نیا عشق؟ کون ہے

    بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کا نام ان کے پورے کیرئیر میں کسی نہ کسی خوبصورت لڑکی کے ساتھ جڑتا رہا ہے. کبھی سنگیتا بجلانی ، صومی علی ، ایشوریا رائے ، کترینہ کیف و دیگر. لیکن کسی ایک کے ساتھ بھی ان کی دوستی شادی تک نہ پہنچی . جب بھی سلمان خان کی دوستی کسی لڑکی کے ساتھ ہوئی تو یہی کہا گیا کہ شاید اس بار سلمان خان شادی کر لیں گے لیکن ایسا کبھی بھی نہ ہوا . حال ہی میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے اس میں مرکزی کردار کرنے والی پوجا ہیگڑے ہیں ان کے ساتھ سلمان خان کا نام لیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے بڑھ کر کوئی تعلق ہے. سلمان خان اور پوجا دونوں ایک

    دوسرے کو ڈیٹ‌کررہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں . کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ کو سلمان خان کے پروڈکشن ہائوس نے مزید دو فلموں میں بھی سائن کر لیا ہے . یوں سلمان خان اپنے سے چوبیس سال چھوٹی پوجا پیگڑے پر دکھائی دے رہے ہیں فدا. اب دیکھنا یہ ہے کہ سلمان خان کی یہ دوستی شادی تک پہنچتی ہے یا نہیں، ان کی شادی ہو یا نہ ہو لیکن یہ تو طے ہے کہ سلمان خان کی دوستی جس بھی لڑکی کے ساتھ ہوتی ہے وہ اپنے کیرئیر میں کافی آگے تک چلی جاتی ہے.

  • مولا جٹ‌ میں حمائمہ ملک کا پسندیدہ سین کونسا ہے؟

    مولا جٹ‌ میں حمائمہ ملک کا پسندیدہ سین کونسا ہے؟

    دا لیجنڈآف مولا جٹ اس سال کی کامیاب ترین فلم ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی اردو اور پنجابی فلم ہے جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں۔ اس فلم میں ہر کردار اپنی مثال آپ ہے۔ مولا جٹ اور نوری تک کے کردار نے بہت پذیرائی حاصل کی وہیں حمائمہ ملک کے کردار دارو نتنی نے بھی بے انتہا داد سمیٹی ہے۔ حال ہی میں حمائمہ ملک نے اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر کیا ہے کہ ان کو اپنی اس فلم میں کونسا سین بہت زیادہ پسند ہے۔ حمائمہ ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاوئنٹ پر وہ سین شئیر کیا جو انہیں بہت زیادہ پسند ہے۔ یہ وہ سین ہے جب مولا جٹ اور نوری نت

    کی دشمنی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دارو نتنی کے چچا کے حکم پر اس کے کارندے دارو نتنی کا قتل کر دیتے ہیں۔اس سین کے حوالے حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ یہ سین میرا پسندیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ، بہت مشکل تھا لیکن میں اس کو ڈائریکٹر کی ہدایات کے مطابق ادا کیا یقینا وہ سین اچھا ہوا گیا. یا درہے کہ حمائمہ ملک کا یہ سین جو انہیں بے حد پسند ہے فلم کے آخر میں آتا ہے. اس کے بعد مولا جٹ اور نوری نت کی ایک ایسی لڑائی ہوتی ہے جو مولا جٹ اور نوری نت ایک کی زندگی اور ایک موت کا تعین کرتی ہے.

  • راولپنڈی بینظیر بھٹو اسپتال کے سیکیورٹی عملے کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا

    راولپنڈی بینظیر بھٹو اسپتال کے سیکیورٹی عملے کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا

    راولپنڈی بے نظیر بھٹو اسپتال کے سیکیورٹی عملے کا تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج

    راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو اسپتال کے سیکورٹی عملے کو 3ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس پر انہوں نے اسپتال مین گیٹ جبکہ ایمرجنسی وارڈ سے ڈیوٹی چھوڑ دی ہے. جبکہ ان کا کہنا ہے کم از کم تنخواہ 25 ہزار ہے لیکن ہمیں صرف 15ہزار دی جاتی ہے جو بہت بڑی ناانصافی ہے.

    جبکہ اس حوالے سے سیکیورٹی کمپنی کا موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان سیکورٹی اہلکاروں کو بہت جلد تنخواہ ادا کردی جائے گی. اس پر سیکورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ وعدے پہلے بھی کئے گئے ہیں جبکہ ہمیں تنخواہ ابھی تک نہیں ملی ہے لہزا اب صرف ناکہ تنخواہ دی جائے بلکہ ہمیں قانون کے مطابق جو حق وہ دیا جائے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہمزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ
    سیکورٹی اہلکاروں کا احتجاج کے دوران کہنا تھا کہ یہ کمپیاں خود تو کئی کئی ہزار روپے لیتی ہیں جبکہ ہمیں پیسے دینے وقت آتا ہے تو انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے جبکہ ان کو اپنے ان ملازمین کی فکر ہی نہیں جس کے ذریعے یہ لوگ کما رہے ہیں. ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ مجھے تقریبا تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملی یقین جانوں ہمیں پتہ کہ ہم کیسے اپنے گھر کا نظام چلا رہے ہیں

  • امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

    امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

    امریکا کا روس کے مزید 3 سرکاری اداروں پر پابندیاں لگانے کا عندیہ

    امریکا نے روس پر ایران کو فضائی دفاعی نظام سمیت جدید فوجی امداد فراہم کرنے کا الزام لگایا ہے۔امریکی ایوان صدر ’’وائٹ ہاؤس‘‘ کے ترجمان جان کربی نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس ایران کو غیر معمولی سطح کی فوجی اور تکنیکی مدد کی پیشکش کر رہا ہے جو ان کے تعلقات کو ایک مکمل دفاعی شراکت داری میں تبدیل کر رہا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ
    جان کربی نے کہا کہ روس اور ایران یوکرین جنگ کے لئے روس میں ڈرون اسمبلنگ پر غور کر رہے ہیں، جب کہ روس ایرانی پائلٹوں کو سخوئی ایس یو 35 جنگی طیاروں کو چلانے کی تربیت دے رہا ہے، ایران ممکنہ طور پر چند ماہ میں یہ طیارے حاصل کر سکتا ہے۔یہ لڑاکا طیارے ایران کی فضائیہ کو اس کے علاقائی پڑوسیوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر مضبوط کریں گے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا ایرانی ڈرونز کے حصول اور استعمال میں سرگرم روس کے 3 اداروں ایرو اسپیس فورسز ، ریاستی مرکز برائے بغیر پائلٹ ایوی ایشن اور کمانڈ آف ملٹری ٹرانسپورٹ ایوی ایشن اداروں پر پابندی لگائے گا۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں نے قرآن شریف کی جھوٹی قسمیں کھائی آج ان کا جھوٹ بے نقاب ہوا. مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے قرآن شریف کی جھوٹی قسمیں کھائی آج ان کا جھوٹ بے نقاب ہوا. مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے قرآن شریف کی جھوٹی قسمیں کھائی مگر آج ان کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے مخالفین پر بے بنیاد مقدمات بنائے جن کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا جس طرح ایک وزیر موصوف اللہ کی قسمیں اور قران کی قسمیں کھاتا تھا پر آج وہ بے نقاب جھوٹے ثابت ہوئے ہیں. انہوں مزید کہا کہ میں رانا ثناء اللہ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں کیونکہ آج وہ سچے ثابت ہوئے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران حکومت کے وقت رانا ثنا اللہ جرابی پہنتے تھے جبکہ بعد میں پتہ چلا کہ انکی جیل میں کیڑے چھوڑے جاتے تھے لیکن وہ ایک بہادر انسان ہیں جنہوں نے کبھی اس بات کا سرعام زکر نہیں ہے. وفاقی وزیر کے مطابق سابقہ حکومت نے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ
    انہوں نے ڈیلی میل معافی پر کہا کہ وہ خبر عمران خان نے خود ڈیوڈ روز کے زریعے چھپوائی تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ اس پر بھی شریف خاندان سرخرو ہوا ہے اور انہیں شرم آنا چاہئے کہ انہوں نے اس بارے جھوٹے اننرویو دیئے تھے اور کہا تھا کہ اب شہباز شریف کو پتہ چلے گا لیکن انہوں نے بالآخر وہ کیس جیتا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بارے فنانشل ادارے نے ایک خبر دی اب ان کو چاہئے غیرت کرکے ان کے خلاف کیس کریں کسی عالمی عدالت میں انہیں جھوٹا ثابت کریں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ یہ جھوٹے ہیں لہذا یہ چھپ ہیں اس بارے میں.

    واضح رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست منظور کر لی ، بعد ازاں سماعت کے بعد عدالت نے رانا ثناء اللہ کو کیس سے بری کر دیا ،پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے حق میں بیان دے دیا انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا

  • انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے. وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی

    انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے. وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی

    انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے. وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی
    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ و وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوئی معاشرہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو برداشت نہیں کرسکتا۔انسانی حقوق کا تحفظ کسی بھی مہذب ، انصاف پسند اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ نا صرف دوسرے کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کریں بلکہ انہیں یقینی بنانے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں۔اس دن کے موقع پر میں خواجہ سرا کمیونٹی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کے فیصلے کو سراہتا ہوں جو اس محروم طبقہ کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
    اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
    سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ
    وزیر مملکت نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک پروگرام کا آغاز کر رہا ہے جس کے تحت پروگرام میں شامل ہونے سے محروم لوگ اپنا ڈیٹا اپ ڈیٹ کروا کر اس پروگرام میں شامل ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے بھی کام کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس کا احترام جاری رکھے گی۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمگیر اعلامیہ ہم سب کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے، ہمیں چاہیے کہ اپنے شہری فرض کو بھولیں اور نہ اپنے بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتہ کریں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کریں ۔ 10 دسمبر 2022 کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی دن 10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے انسانی حقوق کے یونیورسل ڈیکلیریشن کو اپنانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    یہ عالمی اعلامیہ ایک تاریخی دستاویز ہے جو ان حقوق کی توثیق کرتا ہے جن کا نسل، رنگ، مذہب، جنس، زبان، سیاسی یا دیگر نظریات، قومی یا سماجی نسبت، جائیداد، پیدائش، یا کسی اور مقام سے قطع نظر ہر انسان حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیہ میں درج اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہم بحیثیت قوم برابر اور آزاد، یکساں حقوق اور ایک ہی وقار کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں۔ صدر نے کہا کہ اس سال کے تھیم، “عزت، آزادی، اور انصاف سب کے لیے” کی روشنی میں، مجھے ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی ہے کہ وہ اپنے شہری فرض کو نہ بھولیں اور اپنے بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ آج کی مسلسل ترقی پذیر دنیا میں قومی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کسی نہ کسی انفرادی یا اجتماعی حقوق کی قیمت پر اہمیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلامیے کی سالگرہ ہماری کامیابیوں کا جشن منانے اور اعلامیے کی اقدار کے لیے دوبارہ عہد کرنے کا موقع ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ ہم سب کو اپنے اور دوسروں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے قابل بناتا ہے، انفرادی طور پر، اپنے گھروں، اسکولوں، کام کی جگہوں اور کمیونٹیز میں، ہم ان حقوق کو برقرار رکھ سکتے ہیں جو ہم سب کی حفاظت کرتے ہیں۔

    تمام افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہم مل کر انسانی وقار، آزادی اور انصاف کی وکالت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہندوستان کے مظالم اور ناانصافیوں کا شکار ہیں۔ میں ایک بار پھر اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری بھی انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنے تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہو سکیں۔