Baaghi TV

Author: +9251

  • کیارا ایڈوانی اور سدھا رتھ ملہوترا کی شادی کا وینیو فائنل

    کیارا ایڈوانی اور سدھا رتھ ملہوترا کی شادی کا وینیو فائنل

    بالی وڈ کا بہت ہی خوبصورت دوست جوڑا اب اپنی دوستی کو شادی کے بندھن میں بدلنے جا رہا ہے ،. ان دونوں کی دوستی کافی مہینوں سے ہے ، ان کا ایک دوسرے کے ساتھ ہر جگہ جانا ایک دوسرے کے ساتھ وقت بتانا، یہ سب نوٹس ہو رہا تھا ، یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہیں تھیں. تاہم دونوں نے ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں‌کی تھی لیکن کرن جوہر کے شو میں سدھارتھ ملہوترا نے سوالوں کے جواب دیتے دیتے اس بات کا اقرار کر ہی لیا . تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ جوڑے نے شادی کا وینیو فائنل کر لیا ہے اور وینیو ہو گا چندی گڑھ میں .

    پہلے ان دونوں نے اپنی شادی گوا میں کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی چندی گڑھ میں کی جائیگی ،. دونوں کی فیملیز شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے. کیارا اور سدھارتھ نے اپنی شادی کی فائنل ڈیٹ ابھی تک میڈیا کے ساتھ شئیر نہیں‌کی لیکن یہ خوبصورت جوڑا اور ان کی فیملی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں . یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ کی آن سکرین جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا ہے. دونوں کے مداح ان کی شادی کی خبریں سن کر کافی خوش ہیں .

  • معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کا اپنی اہلیہ کو گدھے کا تحفہ

    معروف یوٹیوبر اذلان شاہ کا اپنی اہلیہ کو گدھے کا تحفہ

    آج کل کی شادیوں میں کچھ نہ کچھ ایسا منفرد اور الگ ضرور کیا جاتا ہے کہ وہ نہ صرف یاد گار بن جائیں بلکہ ان کے بارے میں چرچہ بھی ہو. حال ہی میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جس میں دلہے نے دلہن کو ایک ایسا تحفہ دیدیا ہے کہ سب دیکھ کر رہ گئے ہیں حیران اور یہ شادی اس حوالے سے یادگار بھی بن گئی ہے. معروف یوٹیوبر اذلان شاہ نے حال ہی میں‌شادی کی ہے اور شادی کے موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ جو کہ سوشل میڈیا انفلیونسر ہیں ان کو گدھے کا تحفہ دیا ہے. ان دونوں کی گدھے کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ طرح طرح کے دلچپسپ تبصرے بھی کررہے ہیں. یوٹیو بر اذلان شاہ اس حوالے سے کہتے ہیں کہ میری اہلیہ کو گدھے کے بچے پسند ہیں اس لئے میں نے ان کو یہ تحفہ شادی کے موقع

    پر دیکر انہیں خوش کر دیا ہے. اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر وریشہ جاوید خان کی گدھے کے ساتھ تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کی پسند پر بھی حیرانی کا اظہار کیا اور اذلان شاہ کا اس موقع پر ایسا تحفے دینے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا. زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین تصاویر دیکھ کر حیرانگی کا ہی اظہار کررہے ہیں .

  • صحافی کو فرح گوگی کی ٹریول ہیسٹری ٹوئیٹ کرنے پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی دھمکیاں

    صحافی کو فرح گوگی کی ٹریول ہیسٹری ٹوئیٹ کرنے پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی دھمکیاں

    صحافی حمزہ اظہر سلام کو فرح گوگی کو بے نقاب کرنے پر بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی دھمکیاں، اظہر سلام نے الزام عائد کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے انہیں فرح گوگی کی ٹریول ہیسٹری ٹوئیٹ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ہیں جبکہ دھمکی آمیز فون کال میں بحریہ ٹاؤں انتظامیہ نے متنبہ کیا کہ اگر میں نے اپنی کچھ ٹویٹس کو حذف نہیں کیا تو پھر سنگین نتائج اورقانونی کاروائی کیلئے تیار ہوجاؤں. حمزہ اظہر سلام نے دھمکی آمیز کال کے بعد دعوٰی کیا کہ "میں نے انہیں بحریہ ٹاؤن کا مکمل بیان اپنی خبر میں شائع کرنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے بجائے بات چیت کے دھمکیاں دینا شروع کردیا.


    حمزہ کے مطابق بحریہ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے جو دستاویز ٹویٹ کی وہ جعلی ہے تاہم وہ کوئی تحریری تردید یا ریکارڈ پر بات کرنے کو تیار نہیں ہیں. مزکورہ صحافی کے مطابق؛ "پہلے تو بحریہ ٹاؤن کے نمائندے نے مجھے قانونی نتائج کی دھمکیاں دیں لیکن پھر انہوں نے دوسری دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس کے بعد بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی طاقت کو دیکھتے ہوئے مجھے میری جان اور حفاظت کے لیے خوف پیدا ہو گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی اے اے نےاسکائی ونگز ایوی ایشن کو ایریئل ورکس لائسنس جاری کردیا:ایئرایمبولینس سروس کا بھی اجرا


    صحافی کے مطابق؛ بلاشبہ میں ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن سے ان کے اثر و رسوخ کی وجہ سے خوفزدہ ہوں لیکن میں اپنی صحافتی ذمہ داری پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا ہوں کیونکہ بعض کاروباری لوگ اقتدار کے نشے میں مست ہیں۔ دوسری جانب ملک ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ٹریول ہسٹری جو مزکورہ صحافی نے شائع کی ہے ایک جھوٹی دستاویز ہے تاہم جب اس حوالے سے باغی ٹی وی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اس دستاویز کی تصدیق کرنے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اسے چیک کرکے بتائیں گے جسکے بعد تاحال کوئی جواب نہیں آیا ہے. علاوہ ازیں اس حوالے بحریہ ٹاؤں کے مالک ملک ریاض کا موقف جاننے کیلئے انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجا گیا مگر انہوں نے بھی تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے.

  • اجے دیوگن کتنے امیر ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    اجے دیوگن کتنے امیر ہیں جان کر رہ جائیں آپ حیران

    وشال ویرو دیوگن جو کہ اجے دیوگن کے نام سے جانے جاتے ہیں ، اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے. انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں چار نیشنل فلم ایوارڈز اور چار فلم فیئر ایوارڈز مل چکے ہیں ، 2016 میں انہیں حکومت ہند نے ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم شری سے نوازا تھا۔اجے دیوگن کا شمار ہندی سینما کے مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. اجے ایک فلم کا 60 سے 120 کروڑ بھارتی روپوں میں‌ معاوضہ لیتے ہیں . ان کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں اور پرائیویٹ جیٹ ہیں . ان کے پرائیویٹ جہاز کی قیمت 84 کروڑ ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن کے اثاثوں کی کل قیمت 244 سے 447 بھارتی کروڑ روپے ہے۔یاد رہے کہ اجے دیوگن نے 1991 میں فلم

    پھول اور کانٹے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ، اس بعد انہوں نے ، جگر ، دل والے ، دل جلے ، جیسی فلموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں انہوں نے کامیڈی کردار بھی کئے. اجے دیوگن کی متعدد فلموں نے باکس آفس پر کمال بزنس کیا لیکن ٹوٹل دھمال ایسی فلم ہے جس نے 2017 میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا . اجے نے اداکارہ کاجول کے ساتھ شادی کی . اجے دیوگن کی ایک پروڈکشن کمپنی ہے جس کا نام اجے دیوگن ایف فلمز ہے یہ 2000 میں بنائی گئی تھی اس پلیٹ فارم سے انہوں نے یو می اور ہم جیسی فلمیں بنائیں.

  • رنویر سنگھ اور دیپیکا کا ڈانس نمبر

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کا ڈانس نمبر

    دیپیکا پاڈوکون بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں ، ان کے شوہر رنویر سنگھ کو بھی عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے ، دونوں ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں. ان دونوں کے مداحوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ اب دونوں ایک ساتھ ڈانس نمبر میں دکھائی دیں گے . ڈائریکٹر روہٹ شیٹی کی فلم سرکس جس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں یہ 23 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں دیپیکا اور رنویر سنگھ کا گانا کرنٹ لگا رے کو شامل کیا گیا ہے. گانا ریلیز کر دیا گیا ہے ، مداح گانے کو بہت زیادہ پسند کررہے ہیں. اس گانے میں ہندی کے ساتھ تامل لفظ بھی استعمال کئے گئے ہیں.شائقین ان دونوں کے ڈانس نمبر کو دیکھ کر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. اب اس ڈانس نمبر

    کا فلم کی کامیابی میں کتنا کردار ہوتا ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا. یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل رنویر سنگھ اور دییکا پڈوکون کی علیحدگی کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں تھیں جنہوں ان دونوں نے یکسر رد کر دیا تھا . جوڑا آپس میں کافی خوش ہے لیکن ان کی علیحدگی کی خبریں کیوں اور کیسے سامنے آئیں اس پر دونوں نے سوال اٹھائے تھے لیکن ان کے پرستار یہ جان کر کافی خوش ہوئے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں .

  • ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی 7 وکٹیں، انگلش ٹیم 281 پر آل آؤٹ

    ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش ٹیم 281 پر پویلین لوٹ گئی، ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
    اس سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے کوشش ہوگی پاکستان کو انڈر پریشر رکھیں۔ اس موقع قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد انگلش بیٹرز کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں کم بیک کریں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
    واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    پاکستان کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

    انگلینڈ کا اسکواڈ

    کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے دورے کے موقع پر جمعہ کو یہاں سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی ہے دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ جبکہ دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لیے حمایت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ دوطرفہ اور آسیان کے تناظر میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سنگاپور اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مل کر کام کرنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں، دونوں اطراف کے کاروباری افراد کو تعاون کے مواقع پیدا کرنا جاری رکھنا چاہیے، پاکستان آسیان کا سب سے پرانا سیکٹرل ڈائیلاگ پارٹنر ہے اور وہ آسیان کے ساتھ مکمل ڈائیلاگ پارٹنرشپ کو مزید فروغ کرنا چاہتا ہے، پاکستان میں آن لائن تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ سے 2022 میں 7.67 ارب ڈالرکی آمدن متوقع ہے، سنگاپور اور دیگر آسیان ممالک آئی ٹی سے متعلق بہت سی سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات کو آئوٹ سورس کرتے ہیں اور وہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    وزیر خارجہ نے سنگاپور کے دورہ کے موقع پر ”سٹریٹس ٹائمز“ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ سنگاپور کی آزادی کے فوراً بعد پاکستان اسے تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا اور پاکستانی تارکین وطن کمیونٹی نے ابتدائی سالوں میں سنگاپور کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے ماضی میں اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ کیا ہے، سنگاپور کے وزیر اعظم لی کوان یو نے 1988 اور 1992 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کہ والدہ شہید بے نظیر بھٹو نے 1995 میں پاکستان کی وزیر اعظم کی حیثیت سے سنگاپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک نے اپنے دوطرفہ تعلقات کی رفتار کھودی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور دو طرفہ تبادلوں کو تیز کرنے کے لیے سنگاپور کا دورہ کر رہے ہیں،پاکستان سنگاپور کے ساتھ باہمی تعلقات کو تمام جہتوں میں مضبوط کرنے کا خواہاں ہے،دونوں اطراف کے کاروباری افراد کو تعاون کے مواقع پیدا کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک نوجوان سیاسی رہنما کے طور پر میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ دنیا کو پاکستان کے بارے میں پر اپنی دقیانوسی رائے کو بدلنے کی ضرورت ہے، دنیا کے لئے پاکستان میں بہت سارے مواقع موجود ہیں جس کے لیے پہلا قدم پاکستان کے خلاف ٹریول ایڈوائزری کو ختم کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کو ایک امید افزا ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے طور پر ہمیں زیادہ معروضی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی 220 ملین آبادی میں سے 114 ملین آبادی 25 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان میں آن لائن تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے، 2021 میں پاکستانی ای کامرس مارکیٹ میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جرمن ریسرچ فرم ”سٹیسکا“ کے مطابق پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ سے 2022 میں 7.67 ارب ڈالرکی آمدن متوقع ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے فری لانسرزآئی ٹی، ٹیلی کام، ای کامرس، ڈیٹا اینالیٹکس، مالیاتی خدمات، موسیقی اور صحت میں خدمات فراہم کر رہے ہیں، سنگاپور اور دیگر آسیان ممالک آئی ٹی سے متعلق بہت سی سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات کو آئوٹ سورس کرتے ہیں اور وہ ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

  • راحت فتح علیخان کی 48 ویں سالگرہ

    راحت فتح علیخان کی 48 ویں سالگرہ

    راحت فتح علی خان 48 برس کے ہو گئے ہیں ،ان کا شمار پاکستان کے نمبر ون گائیکوں میں ہوتا ہے ، راحت کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں . راحت فتح علی خان فرخ فتح علی خان کے بیٹے نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور قوالی گلوکار فتح علی خان کے پوتے ہیں۔ قوامی ، غزلیں اور دیگر ہلکی پھلکی موسیقی ان کا خاصا ہے. بھارتی کے کئی نامور اداکاروں پر ان کے گائے ہوئے گیت پکچرائز ہو چکے ہیں . انہوں نے نو سال کی عمر میں پہلی بار عوامی سطح پر پرفارم کیا ،راحت نصرت فتح علی خان کے معروف قوالی گروپ کا ایک لازمی حصہ تھے اور

    1985 میں اپنے چچا کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کیا۔بالی وڈ میں انہوں نے پلے بیک سنگنگ کا آغاز 2003 میں کیا . ان کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ گیت اور قوالیاں ہیں . انہوں نے اپریل 2012 میں برطانیہ کا دورہ کیا، ویمبلے ایرینا اور مانچسٹر ایرینا میں پرفارم کیا، 20,000 سے زیادہ لوگ اس شو میں شریک ہوئے اور اس شو کی سب سے زیادہ ٹکٹیں فروخت ہوئیں جو کہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ تھا . سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے اداکار جن کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے مداح بے چین رہتے ہیں، وہ راحت فتح علیخان کے مداح ہیں .

  • فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی لگوانے کی ایک اور کوشش ناکام

    فلم جوائے لینڈ کی نمائش پر پابندی لگوانے کی ایک اور کوشش ناکام

    فلم جوائے لینڈ جس کو پنجاب میں‌تاحال نمائش کی اجازت نہیں ملی ، صوبہ سندھ میں اس فلم کی نمائش کامیابی سے جاری ہے ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے. تاہم ایک طبقہ ایسا ہے کہ جو مسلسل اس کوشش میں ہے کہ فلم کی نمائش کو کسی نہ کسی طریقے سے روکا جائے. ایسی ہی ایک کوشش پہلے بھی ہو چکی ہے لیکن سندھ کی ایک عدالت نے اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کہا کہ فلم دیکھے بغیر کوئی کیسے کہہ سکتا ہے کہ فلم کی نمائش پر روک لگا دی جائے . ایسی ہی ایک کوشش حال ہی میں کی گئی ہے اور سندھ ہائی کوٹ میں ایک شہری نے درخواست دیکر کہا کہ فلم کی نمائش پر پابندی لگائی جائے کیونکہ یہ غیر اخلاقی کہانی پر مبنی ہے. اس پر عدالت نے کہا کہ کوئی بھی عدالت اس چیز کا فیصلہ نہیں کر سکتی ہے کہ کون سی فلم دیکھی جا سکتی ہے اور کونسی نہیں غیر ضروری سنسر شپ آزادی

    رائے پر قدغن لگانے کے مترداف ہے لہذا ہم ایسا نہیں‌کر سکتے . عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فلم کو سنسر بورڈ نے مکمل جانچ کے بعد نمائش کی اجازت دی۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے فلم کے سرٹیفیکیشن کے عمل میں کسی قانونی خامی کی نشاندہی نہیں کی۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ آرٹیکل 19 کے تحت فلم ساز کو بھی اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ کوئی معقول وجہ ہو تو سنسر بورڈ یا صوبائی مجاز اتھارٹی ہی فلم پر پابندی لگا سکتی ہے۔یوں‌جوائے لینڈ کی ریلیز پر پابندی کی درخواست ایک بار پھر مسترد کر دی گئی ہے.

  • ماہرہ خان اور ہرتیک روشن کی ملاقات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان اور ہرتیک روشن کی ملاقات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے جب سے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کیا ہے ان کو دنیا بھر میں کافی شہرت ملی ہے. ان کے پرستار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں . اسی طرح سے بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن بھی ہر دلعزیز ہیں ان کو دیکھنے کےلئے ان کے پرستار ہر وقت بےتاب رہتے ہیں. پاکستان میں بھی ان کے بہت زیادہ پرستار پائے جاتے ہیں. دونوں کی حال ہی میں‌ملاقات سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسٹیول میں‌ہوئی ہے. دونوں کی ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہیں. سوشل میڈیا پر ان دونوں‌سٹارز کی ملاقات کے بہت زیادہ چرچے ہیں اور ہر کوئی ان دونوں کے بارے میں‌بات کررہا ہے. جیسے ہی ان کی ملاقات کی تصاویر

    انٹرنیٹ پر جاری ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کرنے شروع کر دئیے . زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین‌کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں‌نظر آئیں . اب دیکھنا یہ ہے ہ یہ دونوں سٹارز ایک ساتھ کب اپنے مداحوں کو دکھائی دیں‌گے ، مستقبل قریب میں ایسا ہوتا ہوا دکھائی تو نہیں دیتا کیونکہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک ساتھ کام نہ کرنے پر مجبور ہیں .