Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران اشرف بھولا بن گئے لیکن کس کے کہنے پر

    عمران اشرف بھولا بن گئے لیکن کس کے کہنے پر

    اداکار عمران اشرف جنہوں نے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار ادا کیا تھا اس کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا . عمران اشرف کو اس کردار کی کامیابی کے بعد بڑے بڑے پراجیکٹس بھی ملے. عمران اشرف کی رواں برس فلم دم مستم ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر تسلی بخش بزنس نہیں کیا لیکن ان کی فین فالونگ میں کمی نہیں‌آئی. عمران اشرف کا بھولا کا کردار شائقین کے ذہنوں پر نقش ہو چکا ہے ، عمران جب بھی سامنے آتے ہیں تو ان کے پرستار ان کو بھولا کے کردار کے ڈائیلاگ بولنے کو کہتے ہیں. حال ہی میں ایک وڈیو میں عمران اشرف دو پولیس والوں کے ساتھ

    دکھائی دئیے، عمران اشرف اس وڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ دو نوجوان پولیس والے ہیں جو مجھ سے فرمائش کررہے ہیں کہ میں ان کو اپنے بھولے کے کردار کے ڈائیلاگز سنائوں . یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرکولیٹ ہو رہی ہے ، عمران اشرف اپنے پولیس والے مداحوں کو بھولے کے کردار کے ڈائیلاگز سناتے ہیں اور وہ دونوں‌ پولیس والے خوش ہوجاتے ہیں اور عمران اشرف ان کے خوش ہونے پر خوش ہوجاتے ہیں. یاد رہے کہ عمران اشرف کا ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں کردار موسی بھی لوگوں نے بہت پسند کیا .

  • صبا فیصل کا بیٹا سلمان بھی خاموش نہ رہا

    صبا فیصل کا بیٹا سلمان بھی خاموش نہ رہا

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے جی بھر کے غصہ نکالا اپنی بہو اور بیٹے پر . انہوں نے دو روز قبل ایک وڈیو بنا کر جاری کی اور اس میں اپنی بہو کو گھر توڑنے والی لڑکی کہا اور ساتھ ہی ان دونوں کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کر دیا. اس کے جواب میں ان کی بہو نیہا نے بھی ایک وڈیو بنا کر جاری کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل کی طرح ان پر الزامات نہیں لگائے ، بلکہ صرف اتنا کہا کہ حرام کا کھانے والوں سے ساتھ اپنا موازنہ نہ کریں . اب اس کے بعد نیہا کے شوہر اور صبا فیصل کے بیٹے سلمان بھی آگئے ہیں میدان میں انہو ں نے کہا کہ میری بیوی میرے بچے کی ماں‌ہے اس کی عزت کرنا سب پر فرض ہے. اور میری ماں جس طرح سے میری ہے میری اہلیہ بھی میرے بچے کی ماں ہے اور ان دونوں

    کے حوالے سے طرح طرح‌کی غلیظ باتیں کی جا رہی ہیں جو میں برداشت نہیں کر سکتا یہ باتیں اب بند ہونی چاہیں. صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے اپنی ماں‌کی طرح بالکل بھی الزامات نہیں لگائے اور یہ نہیں‌کہا کہ میری ماں کا سلوک میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں یا میرے بہن بھائیوں کا سلوک بھی میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں‌. بلکہ ان کی پوسٹ‌سے تو یہ ظاہر ہواکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی باتیں باہر کرنا پسند نہیں‌کرتے اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس سے کافی ڈسٹربڈ ہیں.

  • ٹویٹر جلد ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ختم کرنے جا رہا ہے. ایلون مسک کا اعلان

    ٹویٹر جلد ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ختم کرنے جا رہا ہے. ایلون مسک کا اعلان

    ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹویٹر جلد ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ختم کرنے جا رہا ہے.
    ٹوئیٹر کے مالک ایلون مسک نے کہ ہے کہ وہ جلد ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس ختم کرنے جا رہا ہے. جبکہ اس کے علاوہ وہ اکاؤنٹس جو ابھی تک استعمال نہیں ہوئے یا جن پر کوئی ٹوئیٹس موجود نہیں یا پھر لاگ ان نہیں ہوئے انہیں بہت جلد ختم کردیا جائے گا. خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے خبردار کیا تھا کہ ایسے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو خبردار کیے بغیر معطل کر دیا جائے گا جن کے پروفائل میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ پیروڈی اکاؤنٹس ہیں۔


    جبکہ اس سے پہلے ٹوئٹر ایسا کرنے والوں کو وارننگ دیتا تھا۔ ٹوئٹر کے نئے ارب پتی مالک نے کہا تھا کہ اب اکاؤنٹ کی معطلی فوری ہو گی اور صارف کو کوئی وارننگ نہیں دی جائے گی۔ خیال رہے کہ جب سے ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدا ہے، کئی صارفین نے اپنے اکاؤنٹس کا نام بدل کر ایلن مسک رکھ لیا اور ارب پتی مالک کا تمسخر اڑتے رہے۔ ایسے تمام اکاؤنٹس کو یا تو بند کر دیا گیا ہے یا ان پر وارننگ کا نشان لگا دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی


    ایلون مسک نے کچھ ماہ قبل ٹوئٹر کمپنی کا چارج لیا ہے۔ جبکہ اس کے بعد ایلون مسک نے کمپنی کے 7500 ملازمین میں سے تقریباً نصف کو ملازمت سے برخاست کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں ایلون مسک نے بلیو ٹک والے تصدیق شدہ اکاؤنٹ ہولڈرز سے ماہانہ آٹھ ڈالر لینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ ؛ کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ ؛ کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا .پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا آمنے سامنے ہوں گے .

    فیفا ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے .پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا آمنے سامنے ہوں گے. فیفا کوارٹر فائنلز کا سلسلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جو اتوار 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں آج پانچ مرتبہ عالمی چیمپیئن رہنے والے برازیل کا ٹاکرا گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا سے ہو گا۔ یہ میچ دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں کل ہفتہ کو ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں لوسیل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تیسرا کوارٹر فائنل بھی کل ہفتہ کو مراکش اور پرتگال کی ٹیموں کے درمیان التھمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اتوار 11 دسمبر کو چوتھے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور فرانس کی ٹیمیں البیت سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنلز 14 اور 15 دسبمر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 دسبمر کو ہو گا۔

  • مصر؛ دو بچوں کی منگنی پرحکومت کی فوری کارروائی

    مصر؛ دو بچوں کی منگنی پرحکومت کی فوری کارروائی

    جرم میں ملوث ہونے والوں کیلئے قید اورجرمانے کی سزا کا قانون

    حکومت کے انتباہات کے باوجود اور اس جرم میں ملوث ہونے والوں کیلئے قید اورجرمانے کی سزا کے قانون ہونے کے باجود مصر میں کم عمری کی شادی کا رجحان دوبارہ رواج پانے لگا ہے۔ قاہرہ کے شمال میں گورنریٹ شرقیہ میں واقع صقر سنز سنٹر سے تعلق رکھنے والے ایک گاؤں میں ایک خاندان کے بچے اوربچی کی آپس میں منگنی کی تقریب منعقد کی گئی، بچی کی عمر 10 سال سے بھی کم ہے اور وہ چوتھی کلاس کی طالبہ ہے جبکہ بچہ 12 سال کا ہے اور چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہے۔

    دادا کی خوشی کیلئے قانون کی خلاف ورزی

    زیاد نامی دولہے کی والدہ نے بتایا کہ یہ منگنی بچے کے دادا کی خواہش پر منعقد کی گئی تھی۔ خاندان کے بڑے بزرگ بچے کا دادا اور بچی کا نانا تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ خاندان کو جوڑ کر رکھا جائے اور آپس کی ہم آہنگی سے رشتوں کو بڑھایا جائے۔ یہ معاملہ خاندان میں ایک روایت کے مطابق ہوتا ہے جس کے دوران بچوں کی بچپن سے ہی منگنی کر دی جاتی ہے تاہم باضابطہ شادی قانونی عمر تک پہنچنے کے بعد ہی کی جاتی ہے۔ دولہے کی والدہ نے مزید کہا کہ خاندان کے ایک بیٹے کی شادی تھی۔ سب خوشیاں منا رہے تھے۔ اسی دوران ایک دن پہلے منگل کو ایک تقریب کے دوران ان دو بچوں کے لیے منگنی کی انگوٹھیاں خریدی گئیں اور ان کے لیے بھی فیملی پارٹی کا انعقاد کر دیا گیا ۔

    اس منگنی کی اطلاعات پر قومی کونسل برائے بچپن اور زچگی نے فوری مداخلت کی اور دونوں بچوں کے والدین سے "منگنی” روکنے اور قانونی عمر کی تکمیل تک شادی کو مکمل نہ کرنے کا عہد حاصل کیا۔ کونسل کے سیکرٹری جنرل انجینئر نیوین عثمان نے وضاحت کی کہ چائلڈ ہیلپ لائن 16000 نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس واقعے کی نگرانی کی اور فوری طور پر گورنریٹ میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کو واقعہ کی صداقت کی تحقیقات کا کام سونپا گیا۔ کونسل میں بچوں کی مدد کے عمومی شعبے کے ڈائریکٹر محمد ناظمی نے بتایا کہ الشرقیہ گورنری میں چائلڈ ہڈ پروٹیکشن کمیٹی فوری طور پر دونوں بچوں کے گھر پہنچی اور دونوں بچوں کے خاندانوں کو جلد شادی کے خطرات کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

    دونوں خاندانوں نے اس واقعہ کی تمام تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ تازہ ترین سرکاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصر میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 39 ملین تک پہنچ گئی ہے، جن میں 117,000 شادی شدہ اور طلاق یافتہ بچے شامل ہیں۔
    کم عمری کی شادی پر پابندی اس رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے مصری وزراء کونسل نے بچوں کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری دی۔ مسودہ قانون میں کہا گیا ہے کہ کسی ایسے شخص کے لیے نکاح نامے کی دستاویز پر کرنا جائز نہیں ہے جس کی عمر اٹھارہ سال تک نہ پہنچی ہو اور اس کے لیے معاہدہ کی تصدیق کرنا بھی جائز نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    قانون میں کہا گیا ہے کہ دو افراد کی شادی میں کسی ایک کی عمر بھی شادی کے وقت اٹھارہ سال سے کم ہو گی تو اس شادی کرانے والے ایک سال تک قید کی سزا دی جائے گی اور 50 ہزار سے لیکر 2 لاکھ پاؤنڈ تک کا جرمانہ کیا جائے گا۔

  • روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،یورپی یونین کی ایران پرمزید پابندیاں

    روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،یورپی یونین کی ایران پرمزید پابندیاں

    روس کوڈرون فراہمی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،یورپی یونین کی ایران پرمزید پابندیاں

    یورپی یونین نے ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون طیارے فراہم کرنے پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بات فرانس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے جمعرات کو بتائی. اینا کلئیر لیجنڈر نے وزرائے خارجہ اس بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ تاکہ ایران اور اس کی شخصیات کو ان نئی پابندیوں کی زد میں لیا جا سکے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے روس کو تھوڑی تعداد میں ڈرون طیارے یوکرین پر اس کے حملے سے پہلے بھجوائے تھے۔

    روس نے بھی اس امر کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج نے ایرانی ساختہ ڈرون یوکرین کے خلاف استعمال کیے ہیں۔ لیکن یورپی ممالک اسے تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ یورپی یونین جن ایرانی مظاہرین کے ساتھ ایرانی سیکیورٹی فورسز کے ناروا سلوک پر ناراض ہے وہ سولہ ستمبر سے ایران کے تقریبا سبھی شہروں میں سڑکوں پر ہیں۔ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت پر شروع ہونے والے یہ احتجاجی مظاہرے مسلسل شدت پکڑ رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    ایرانی سیکیورٹی فورسز نے احتجاج روکنے کے لیے اب تک 475 مظاہرین کی جان لے لی ہے۔ انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو کریج دینے والی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک 18000 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران روس کو مسلسل ڈرون طیارے دے رہا ہے اور آئندہ وہ روس کو بلیسٹک میزائل بھی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے مغربی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں امکانی طور پر پیر کو لگائی جائیں گی۔ ان پابندیوں کی زد میں 21 ایرانی شخصیات اور ایک ادارہ شامل ہو گا۔

  • ملک اس وقت ایک سنگین صورتحال سےگزررہا ہے، سابق وفاقی وزیر

    ملک اس وقت ایک سنگین صورتحال سےگزررہا ہے، سابق وفاقی وزیر

    سابق وفاقی وزیر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت ایک سنگین صورتحال سےگزررہا ہے. جبکہ اگلے برس ملک میں گیس دستیاب نہیں ہوگی.

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ 80 فیصد یقین ہے کہ اگلے برس ملک میں گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ توانائی شہریوں اورانڈسٹری کی سب سے بڑی ضرورت ہے، توانائی کی ضرورت پوری کرنے کےلئے کوئی کام نہیں ہورہا۔

    جبکہ نیب ترامیم پر ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب کرپشن کیس میں احتساب عدالت کا اختیار چیلنج کردیا ہے. 462 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد احتساب عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے مطابق ریفرنس میں جن زمینوں کا ذکر ہے، ان کے کیسز سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔ نیب آرڈیننس اور دیگر وجوہات کی بنا پر یہ کیس احتساب عدالت میں نہیں سنا جاسکتا۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان آج ریکارڈ ہونا تھا۔ تحریری بیان تیار ہے، عدالت جب کہے گی جمع کروادیں گے۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹر سے جواب طلب کرلیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ ملک اس وقت ایک سنگین صورتحال سےگزررہا ہے، توانائی کی لاگت مزید کچھ ارب ڈالربڑھ گئی تو صورتحال سنگین ہوجائے گی۔ سابق وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ بروقت سخت اقدام نا اٹھائے گئے تو مستقبل میں سنگین معاشی مسائل کا سامنا ہوگا۔ کیونکہ قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے جبکہ خیال رہے کہ کسی ملک کے دیوالیے ہونے کے بارے میں ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ ایک ملک جب اپنے بیرونی قرضے کی قسطیں اور اس پر سود کی ادائیگی سے قاصر ہو تو اس ملک کو دیوالیہ قرار دیے دیا جاتا ہے۔

  • پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

    پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

    پاکستان میں پولیس کا شعبہ کرپشن میں پہلے نمبر پر ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل؛ حالیہ سیلاب کے دوران امداد کی تقسیم میں بھی کرپشن ہوئی

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں پہلے نمبر پر شعبہ پولیس ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پرعوامی سروے جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں پولیس کے شعبہ کا کرپشن میں پہلا نمبر ہے۔ سروے کے مطابق عوام نے ٹینڈرنگ اور ٹھیکے داری کے نظام میں ہیرا پھیری کو دوسرا نمبر دیا ہے، جب کہ عوامی رائے کے مطابق بدعنوانی میں نظام انصاف کا تیسرا اور محکمہ تعلیم کا چوتھا نمبر ہے۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے دوران امداد کی تقسیم میں بھی کرپشن ہوئی ہے، اور عوام نے کرپٹ لوگوں کو عمر قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ سرکاری افسران سیاستدانوں اور ججز اپنے اثاثے ظاہر کریں۔ انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے قومی سطح پر کرپشن کے تاثر کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ ’’نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے‘‘ (این سی پی ایس) 2022ء جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کا شعبہ جبکہ تیسرے نمبر پر عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ ہے جبکہ 2021ء کے مقابلے میں دیکھا جائے تو تعلیم کا شعبہ چوتھے نمبر پر کرپٹ ادارہ بتایا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    این سی پی ایس 2022ء آج جمعہ کو علی الصباح ایک بجے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔  قومی سطح پر، عوام کی اکثریت نے بتایا ہے کہ انسداد کرپشن کے اداروں کا کرپشن کی روک تھام میں کردار غیر موثر ہے۔  اس سروے رپورٹ کے اہم نکات ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں: 1) پولیس بدستور کرپٹ ترین شعبہ ہے۔ ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ دوسرا اور عدلیہ تیسرا کرپٹ ترین ادارہ ہے جبکہ تعلیم کا شعبہ گزشتہ این سی پی ایس 2021ء کے اعداد و شمار کے لحاظ سے ترقی کرکے اب چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ

    پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ

    پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ہٹاکر کسی ایماندار کو چئیرمین بنائیں، وزیر داخلہ

    وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔ رانا ثناءاللہ خان نے بیان میں کہا کہ عمران فراڈیا جھوٹی خبریں شہبازشریف کے خلاف شائع کراتا رہا اور خود گھڑیاں چوری کرتا رہا، ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے” ڈیلی میل “کے ذریعے شہبازشریف کو” بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا ”فیس“ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ اور انہیں اس پر شرم آنی چاہئے کیونکہ انہوں نے عالمی ایجنسی کو اپنے دور میں تحقیقات کا کہا تھا لیکن مسلم لیگ ن سرخرو ہوئی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی

    وفاقی وزیر رانا ثناء نے مزید کہا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے، ایک جھوٹا، چور اور بے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا، آئین کے تحت جھوٹا، چور، خائن لیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چئیرمین بنائیں۔ تاکہ ایسے بے ایمان شخص کو ہٹایا جائے کیونکہ یہ شخص اب سے عہدے کے قابل نہیں رہا ہے.

  • ای ایف جی انٹرنیشنل نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کردیا

    ای ایف جی انٹرنیشنل نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کردیا

    ای ایف جی انٹرنیشنل نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کردیا ہے.

    گلوبل پرائیویٹ بینکنگ گروپ ای ایف جی انٹرنیشنل نے اپنے دبئی ایڈوائزری آفس کے لیے ایک نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا تقرر کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، نجی بینکنگ اور اثاثہ جات کے انتظام کی خدمات پیش کرنے والے بینکنگ گروپ نے زیورخ، جرمنی میں ہیڈ کوارٹر ہے، اس نے اپنے دبئی ایڈوائزری آفس کے لیے ایک نئے سی ای او علی سندیلا کو بطور ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے، جو کہ یکم دسمبر سے نافذ العمل ہے۔ سندیلا ساشا پیٹریک کی جگہ لے رہے ہیں جنہوں نے ذاتی وجوہات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

    زیورخ میں قائم فرم نے بدھ کے روز ایک بیان میں اس خبر کی تصدیق کی کہ پیٹریک نے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ دبئی کے ذیلی ادارے کے بیرونی بورڈ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ دریں اثنا سندیلا متحدہ عرب امارات (UAE) میں EFG کی موجودگی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ DIFC (دبئی انٹرنیشنل فنانشل سنٹر) سے CEO کے طور پر EFG کی تیز رفتار کاروباری نمو کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا.

    علی سندیلا نے 2019 میں EFG میں شمولیت اختیار کی تھی جب بینک نے دبئی بھر میں اپنا کام شروع کیا تھا، اس سے قبل ان کے پاس ویلتھ مینجمنٹ اور نجی بینکنگ کے شعبے میں دو دہائیوں کا تجربہ تھا۔ غور طلب بات ہے کہ سندیلا کو 2019 میں دبئی میں نجی بینکنگ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ اس سے پہلے، انہوں نے 2002 کے اوائل میں بینکنگ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور مشرے بینک PJSC، ABN Amro، اور UBS میں کئی سینئر کلائنٹ ریلیشن شپ رولز پر فائز رہے۔ وہاں سے سندیلا نے 2010 سے 2015 کے درمیان جولیس بیئر (مشرق وسطی) میں مشرق وسطیٰ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مزید برآں، نئے مقرر کردہ سی ای او کو مشرق وسطیٰ کے لیے مارکیٹ ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دینے کا تجربہ ہے۔ ایل جی ٹی بینک مڈل ایسٹ میں مشرق وسطی اور افریقہ بورڈ، جو دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر میں بھی 2016 سے قائم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
    خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
    دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
    عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
    یہ قابل ذکر بات ہے کہ ای ایف جی دبئی ایڈوائزری آفس میں تقریبا تیس تک ملازمین ہیں جو خطے میں اعلیٰ مالیت والے افراد کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ براعظمی یورپ اور مشرق وسطیٰ کے علاقے کے سربراہ پیٹرک رمسی نے تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا، "ہمارے 2025 کے اسٹریٹجک منصوبے کے حصے کے طور پر، ہم اپنے مشرق وسطیٰ کے کاروبار کو جی سی سی ممالک اور لیونٹ میں پھیلانے کے ساتھ ساتھ اپنی رینج کو وسیع کرنا چاہتے ہیں۔ سرمایہ کاری اور کریڈٹ پروڈکٹس اور خدمات خاص طور پر شرعی پیشکشوں اور مقامی مشرق وسطی کی سیکیورٹیز کے لیے حراستی خدمات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں.