Baaghi TV

Author: +9251

  • عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت

    عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت

    عامرخان نے اپنی سابقہ ​​اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد راؤ خان کے ساتھ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شرکت کی . عامر خان جب وہاں پہنچے تو ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں. سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں عامر خان کے ساتھ ان کے مداح سیلفیاں لے رہے ہیں. عامر خان داڑھی میں نظر آرہے ہیں. عامر خاکستری ٹی شرٹ اور سیاہ کارگو شارٹس پہنتے ہوئے تھے جبکہ ان کے بیٹے آزاد نے ارجنٹائن کی جرسی پہن رکھی تھی ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اداکار اپنے فون سے ایک ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور بعد میں وہ کرن اور آزاد کے ساتھ ایک تصویر بناتے ہوئے بھی نظر آئے.

    قطر جانے سے پہلے عامر کو کرن اور آزاد کے ساتھ ان کی بیٹی ایرا خان کی منگنی میں نوپور شیکھرے کے ساتھ دیکھا گیا تھا جو ممبئی میں ہوئی تھی۔ اس میں عامر کی پہلی اہلیہ رینا دتہ، ان کے بھانجے عمران خان کے ساتھ والدہ اور بیٹی عمارہ، کزن منصور خان اور والدہ زینت حسین نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری بار لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے، اس فلم کی ناکامی کے بعد انہوں نے اداکاری سے کچھ دیر وقفہ کرنے کا اعلان کیا. یوں آج کل عامر خان اداکاری سے چھٹیوں پر ہیں اور اپنی فیملی کے ساتھ زندگی انجوائے کررہے ہیں.

  • شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    شاہ رخ خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا ہے ، عمرہ کی سعادت انہوں نے سعودی عرب کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے سے چند لمحے قبل حاصل کی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شاہ رخ خان کو سفید لباس اور ماسک میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بنیادی طور پرعمرہ کا مطلب عربی میں خانہ کعبہ (خدا کا مقدس گھر) کا ‘وزٹ’ ہے اور اسے کوئی بھی شخص اور سال کے کسی بھی وقت انجام دے سکتا ہے۔شاہ رخ خان کی عمرہ کی سعادت

    حاصل کرنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے. اس سے قبل شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ میں نے اور ٹیم نے سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کر لیا ہے۔یاد رہے کہ ڈنکی فلم راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ڈنکی میں شاہ رخ خان اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ اگلے سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔شاہ رخ خان تاحال سعودی عرب میں ہی ہیں اور جلد اپنے وطن واپس لوٹنے والے ہیں.

  • شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم فیسٹیول میں پہنچ گئے

    شاہ رخ خان سعودی عرب میں فلم فیسٹیول میں پہنچ گئے

    بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنینشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی جیسے ہی کنگ خان اپنی گاڑی سے نیچے اترے، ان کے مداحوں اور خیر خواہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جن میں سے اکثر نے سپر اسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی۔ شاہ رخ خان نے گاڑی سے اترتے ہی اپنے مداحوں کو ملین ڈالرز سمائل دی ان کے مداحوں کی جانب سے ہمیں تم سے پیار جیسے نعرے لگے. کنگ خان گرم جوشی، محبت اور خوشی کے ساتھ فیسٹیول میں داخل ہوئے اس کے بعد شاہ رخ خان کو سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا.ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سی ای او محمد الترکی نے

    اداکار کو ایوارڈ پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہم شاہ رخ خان کو اعزاز دیتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، شاہ رخ خان ایک باصلاحیت اور عالمی سپر اسٹار ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی پرفارمنس سے ہی سامعین کے دل موہ لیے.ایوارڈ وصول کرتے ہوئے، خان نے یہ کہہ کر شکریہ ادا کیا "میں یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر واقعی فخر محسوس کر رہا ہوں۔ سعودی عرب آنا بہت اچھا لگ رہا ہے میں جانتا ہوں کہ یہاں کے لوگ ہمیشہ میری فلموں کے زبردست حامی رہے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان جنہوں نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کا شیڈول مکمل کیا ہےیہ فلم اگلے سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

  • ارجن کپور نے ایکبار پھر ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی میوزک کے مداح ہیں

    ارجن کپور نے ایکبار پھر ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی میوزک کے مداح ہیں

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور ہمیشہ پاکستانی میوزک کی تعریف کرتے ہی دکھائی دیتے ہیں . انہوں نے علی سیٹھی کا گانا پسوڑی کی دل کھول کر تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ کیا کمال کا گانا اور میوزک ہے اور کمال انداز میں ہی گایا ہے. حال ہی میں ارجن کپور کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی جا رہی جس میں‌ وہ دہلی کی سرد صبح میں سفر کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے گانے ایسے کیسے سن کر لطف اندوز ہوتے ہورہے ہیں. انہوں نے وڈیو میں کہا ہے کہ انتہائی نایاب دن، جب مجھے بھی صبح کو اٹھنا پسند آئے۔ انہوں نے وڈیو کا کیپشن لکھا کہ اور ان نایاب دنوں کے لیے میں دہلی کی سردی اور خوشبو کا شکر گزار ہوں۔یاد رہے کہ ارجن کپور ملائکہ اروڑہ کے ساتھ اپنے تعلق کو لیکر رہتے ہیں کافی

    زیادہ خبروں میں .حال ہی میں ایک خبر وائرل ہوئی کہ ملائکہ اروڑہ حاملہ ہیں جس پر اداکارہ نے ایسی خبر پھیلانے والوں کو لیا آڑھے ہاتھوں تاہم ارجن کپور کا کہنا ہے کہ ابھی ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے.ارجن کپور اچھے اداکار ہیں لیکن ابھی تک وہ سپر سٹارز کی لسٹ میں کھڑے نہیں ہو سکے.

  • ندیم بیگ کو آج کا میوزک کیسا لگتا ہے؟

    ندیم بیگ کو آج کا میوزک کیسا لگتا ہے؟

    سینئر اداکار ندیم بیگ جن کی رواں برس فلم دم مستم ریلیز ہوئی اس میں ان کا کردار مختصر تھا لیکن شائقین نے پسند کیا وہ فلم تو بڑ ی سکرین پر جادو نہ چلا سکی. اب ندیم بیگ کی فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے اس میں ان کا کردار بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. ندیم بیگ نے فلم ضرار کی جم کر پروموشنز کیں .انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں میوزک بہت شوق سے سنتا ہوں لیکن اب لگتا ہے کہ جیسے کوئی گانا نہیں‌ گا رہا بلکہ شور ہو رہا ہے یا کوئی لڑ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پہلے بہت اچھا میوز ک بنتا تھا اور شاعری لکھی جاتی تھی لیکن

    اب ایسا نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے گلوکار کمال کے تھے اگر ان کا گایا ہوا گیت کسی ہلکے ہیرو پر بھی پکچرائز ہوتا تھا تو آرٹسٹ چل جاتا تھا .انہوں نے کہا کہ میں حال میں جینے والوں میں سے ہوں ماضی میں جینے والوں میں میرا شمار نہیں ہوتا . انہوں نے کہاتاہم ماضی کی یادیں‌میرے دل میں بسی ہوئی ہیں. آج جیسے میوزک میں شور محسوس ہوتا ہمارے دور کا میوزک سمُود تھا سنے کو دل کرتا تھا اور بار بار سننے کو دل کرتا تھا .

  • دی گریٹ گاما کا سکرپٹ لکھ رہا ہوں ناصر ادیب

    دی گریٹ گاما کا سکرپٹ لکھ رہا ہوں ناصر ادیب

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کے بعد اب پرڈیوسرز پیسہ لگانے کےلئے میدان میں آرہے ہیں. پرڈیوسر شایان خان نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ سے زیادہ بڑے بجٹ کی فلم بنائیں گے لہذا انہوں نے دی گریٹ گاما بنانے کا ارادہ کر لیا ہے. اس فلم کا سکرپٹ ناصر ادیب لکھ رہے ہیں ان کہنا ہے کہ دا گریٹ گاما ایک بڑے بجٹ کی فلم ہو گی اور پرڈیوسر شایان کا کہنا ہےکہ دا گریٹ گاما کا بجٹ مولا جٹ سے زیادہ ہوگا. انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی کہانی پنجاب کے مشہور گاماں پہلوان سے متاثر ہوکر بنائی جارہی ہے ۔ جبکہ اس فلم میں گاماں پہلوان رستم زمان کی زندگی کے چند واقعات کو بھی حقیقی طور پر لیا جائے گا ۔ تاہم باقی فلم فکشن پر مبنی ہوگی ۔یاد رہے کہ ناصر ادیب کی لکھی ہوی

    فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کا بزنس کیا ہے تاہم ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ دی گریٹ گاما ایک ہزار کروڑ کا بزنس کرے. ناصر ادیب کا یہ بھی ماننا ہے کہ وہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے اپنی شرائط پر لکھیں گے اور ایک رائٹر کی انا اور عزت پر بالکل بھی کمپرومائز نہیں کریں . دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے تو دو سو کروڑ کا بزنس کر لیا اب دی گریٹ گاما کیسا بزنس کرتی ہے.

  • بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

    بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں، وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے صوبے الگ وزارتیں قائم کریں.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے صوبوں میں الگ وزارتیں قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس دنیا کی آبادی 8 ارب اور پاکستان کی 23 کروڑ ہوگئی ہے، گزشتہ75 سالوں میں پاکستان کی آبادی 3 کروڑ سے 23 کروڑ ہوگئی، 2030ء میں پاکستان کی آبادی 26 کروڑ 30 لاکھ اور 2050ء میں 33 کروڑ 80 لاکھ ہونے کا امکان ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لئے جلد نیشنل ایمرجنسی پلان دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ ہفتے نیشنل ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کیا ہے، نیشنل ٹاسک فورس میں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولیشن کونسل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی طرح بڑھتی آبادی بھی خطرے کی گھنٹی ہے، آبادی بڑھتی ہے تو تعلیم، صحت اور خدمات عامہ جیسے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد تعلیم، صحت اور خدمات عامہ جیسے مسائل صوبوں کی ذمہ داری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2 فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے، ان مسائل سے نمٹنے کے لئے بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے سے نمٹنا ہوگا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے قومی اہمیت کے ان مسائل پر قومی بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیانیہ کی تشکیل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ایسے مسائل پر کھل کر بحث ہونی چاہئے،

    اس کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت کے نتیجے میں قوم نے حال ہی میں بڑی تباہی کا سامنا کیا، تباہ کن سیلاب کے باعث پاکستان میں بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے، ماضی میں پارلیمنٹ میں منعقدہ قومی کانفرنس کے منظور کردہ اعلامیہ میں اہداف کا واضح تعین ہوا تھا، کانفرنس کے اعلامیہ پر صوبوں کے دستخط بھی ہیں، ان اہداف اور تجویز کردہ اقدامات کی بحالی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم پالیسی سازی، قانون سازی اور بیانیہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ مطلوبہ اہداف حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ منصوبہ بندی نے عوام کو اس مسئلے سے آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا پر آگاہی پیدا کرنے اور بیانیہ کی تشکیل میں پاپولیشن کونسل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔

  • شان نے دیا سید نور اور شعیب منصور کو مشورہ

    شان نے دیا سید نور اور شعیب منصور کو مشورہ

    شان شاہد جن کی حال ہی میں فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے، انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ شعیب منصور ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں جب بھی کوئی فلم تیار کرتے ہیں وہ کمال کا ہی شاہکار ہوتا ہے ، انہیں چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں بنایا کریں اور جلدی بنایا کریں زیادہ سال نہ لگایا کریں . دوسری طرف انہوں نے سید نور کے حوالے سے بھی کہا کہ سید نور ایک بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں اور انہوں نے بہت اچھی اچھی فلمیں لکھی ہیں ان ی فلموں‌کو بہت پذیرائی بھی ملی ہے. لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اب خود نہ لکھا کریں . انہوں نے کہا کہ خود لکھنے میں مسئلہ نہیں ہے لیکن وہ اچھے ڈائریکٹر ہیں بطور ڈائریکٹر وہ زیادہ سے زیادہ فلمیں ڈائریکٹ کریں تاکہ فلمی صنعت کو سنبھالا مل سکے. یاد رہے کہ شان

    اور سید نور نے ایک ساتھ جس دور میں کام کیا وہ فلموں کے لئے ایک بہترین دور تھا.نوے کی دہائی میں سید نور نے شاہکار فلمیں بنائیں جبکہ شعیب منصور نے ٹی وی کے لئے بے تحاشا کام کیا اور خدا کے لئے اور بول جیسی فلمیں بنا کر شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا . شان خود بھی ڈائریکٹر ہیں ان کی حال میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ضرار انہوں نے ڈائریکٹ کی ہے.

  • راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹی 20 انداز؛ پاکستانی بولرز مکمل ناکام

    راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹی 20 انداز؛ پاکستانی بولرز مکمل ناکام

    راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹی 20 انداز؛ پاکستانی بولرز مکمل ناکام؛ انگلینڈ نے چائے کے وقفے تک 3 وکتوں کے نقصان پر 332 رنز بنالئے

    پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن کا کھیل جاری ہے۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔


    ٹیسٹ میچ میں ون ڈے جیسا رن ریٹ

    بین ڈکیٹ (Ben Duckett) اور زین کرولی (Ben Duckett )نے انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور انتہائی تیزی کے ساتھ رنز بٹورنے شروع کئے۔

    ابتدا میں انگلینڈ کی تیزی کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ نے 100 رنز 14ویں اوور میں ہی بنالیے۔

    کھانے کے وقفے کے بعد دونوں اوپنرز نے اپنی اپنی سنچریاں اسکور کیں۔
    https://twitter.com/TheRealPCB/status/1598212620334817280
    233 رنز پر پہلی کامیابی

    پاکستان کو پہلی کامیابی بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کی صورت میں ملی، انہوں نے 110 گیندوں پر 107 رنز بنائے، بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کو زاہد محمود نے آؤٹ کرکے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔


    حارث رؤف کی پہلی ٹیسٹ وکٹ

    حارث رؤف نے 235 رنز پر زیک کرولی (Zak Crawley ) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ یہ حارث رؤف کی ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی وکٹ تھی۔


    زیک کرولی (Zak Crawley ) نے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان نے 286 رنز پر جو روٹ کو زاہد محمود نے آؤٹ کرکے اپنے کھاتے میں دوسری وکٹ بھی لکھوالی۔

    ایک اوور میں 6 چوکے

    اننگز کا 68واں اوور سعود شکیل نے کرایا جو اب انہیں زندگی بھر یاد رہے گا، کیونکہ اس اوور میں انگلینڈ کے ہیری بروک (Harry Brook) نے ہر گیند پر انہیں چوکا رسید کیا۔

    462 رنز پر چوتھی کامیابی
    https://twitter.com/Master__Cricket/status/1598275099429597186
    پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد علی نے 462 رنز پر پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی، انہوں نے اولی پوپ (Ollie Pope ) کو آؤٹ کیا، اولی پوپ (Ollie Pope ) نے بھی104 گیندوں کا سامنا کرکے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔
    https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/15981597328834682882

    برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈيو پيغام

    پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ سیریز کے آغاز پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے جاری کردہ ویڈيو پيغام میں کہا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں اور ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بازی مار لی۔ لڑکوں! جم کر کھیلنا،یہ جذبہ جنون تو ہمت نا ہار۔

    کرسچن ٹرنر کے پیغام کے آخر میں انہوں نے رکشا ڈرائیور کے ساتھ پھوٹو ہاری زبان میں گفتگو بھی کی۔ رکشہ ڈرائیور نے کرسچن ٹرنر سے سوال کیا کہ ”سر کتھے جھل ساں“؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ “ راجا جی پنڈی جھل ساں تے میچ تک ساں“، چلو چلیں۔

    قبل ازیں کرکٹ شائقین کو خوشخبری دیتے ہوئے پاک انگلش کرکٹ بورڈ ( Cricket ) نے آج بروز جمعرات یکم دسمبر کو پہلا تاریخی ٹیسٹ میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بدھ 30 دسمبر کو پلیئرز کی دستیابی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ انگلینڈ کے میڈیکل پینل نے کھلاڑیوں کو آج میچ میں شرکت کیلئے کلیئرنس دے دی۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے 11 کھلاڑی کھیلنے کی پوزیشن میں ہیں۔

    واضح رہے کہ دورہ پاکستان پر موجود انگلش اسکواڈ کے درجن بھر ممبران کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔ بین اسٹوکس، بین فوکس، جیک لیچ، بین ڈکیٹ اور جمیز اینڈرسن سمیت بیمار پلیئرز میں دیگر اہم کھلاڑی شامل ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ٹیسٹ کے بر وقت آغاز پر سوالیہ نشان لگ گیا تھا۔

    اس صورت حال پر دونوں بورڈز کے درمیان بدھ کی شام میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں کرکٹ بورڈز کی جانب سے مشترکا بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر جمعرات کو میچ سے قبل انگلش کھلاڑی فٹ نہ ہوئے تو پہلا ٹیسٹ میچ جمعے کو شروع کیا جائے۔

    اب دونوں بورڈز نے مشترکہ فیصلہ کر لیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

    واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان، جب کہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔

    دورے سے متعلق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر پرجوش ہوں، حال ہی میں دو بہترین ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ پسند ہے،تینوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پرجوش ہوں، جیمز اینڈرسن واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی نقصان دہ ہوگی، ان کی کرکٹ میں جلد واپسی کے لیے دعا گو ہوں۔ برطانوی ہائی کمشنر نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم اور دیگر کھلاڑی کرکٹ کے سفیر ہیں، پاکستانی اور برطانوی عوام کی رگوں میں کرکٹ ہے۔
    پاکستان اور اینگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچز کا جائزہ

    پاکستان انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے، 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 ، جب کہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

    تاہم 39 میچز بغیر کسی نتیجے کہ ختم ہوئے، پاکستان انگلینڈ کہ درمیان پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ سریز 2005.6 میں کھیلی گئی تھی۔

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی، پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

     دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ  23.8 فیصد ریکارڈ

    ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ 23.8 فیصد ریکارڈ

    ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ؛ نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد ریکارڈ کی گئی

    وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ماہانہ اور سالانہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ماہانہ بنیاد پر پاکستان میں مہنگائی میں 0.76 کا اضافہ ہوا، اور نومبر کے دوران مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ گزشتہ سال نومبر میں افراط زر کی شرح 11.5 فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں میں افراط زر کی شرح 27.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور شہروں میں یہ شرح 21.6 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر پیاز، ٹماٹر، خشک میوہ جات اور انڈے مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ چینی، خشک دودھ، چائے کی پتی اور مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران دیہی علاقوں میں پیاز 286 فیصد مہنگا ہوا اور شہری علاقوں میں پیازکی قیمت 285 فیصد بڑھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں دیہی علاقوں میں دال ماش 50.78 فیصد اور شہری علاقوں میں 47.76 فیصد مہنگی ہوئی، اس دوران دیہی علاقوں میں گندم 47.16 فیصد اور شہری علاقوں میں 43.4 فیصد مہنگی ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
    بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
    ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں چاول، دال مونگ، مسٹرڈ آئل، کوکنگ آئل، گھی بھی مہنگا ہوا، اور ایک سال میں کھانے پینے کی اشیاء 31 فیصد مہنگی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے موٹر فیول ریٹ میں 52 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال میں ٹرانسپورٹ کرائے 44 فیصد تک بڑھ گئے، کپڑے اور جوتے ساڑھے 18 فیصد مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیاد پر ہاؤسنگ، پانی، بجلی، گیس 10 فیصد مہنگی ہوئی، صحت 17 فیصد اور تعلیم 11 فیصد اور تفریحی سہولیات 25 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئیں، الکوحل اور تمباکو کی قیمت بھی 36 فیصد بڑھ گئی، جب کہ کھانے پینے کی جلد خراب ہونے والی اشیاء 41 فیصد مہنگی ہوئیں۔