اداکار فرحان سعید جن کی 25 نومبر کو فلم ٹچ بٹن ریلیز ہونے جا رہی ہے انہوں نے گزشتہ روز اداکار ہمایوں سعید کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ”چاہے ادھر جائیں یا اُدھر جائیںلیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں آپ ہماری انسپریشن ہیں ” . اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے ہمایوں سعید نے لکھا کہ ”سنا ہے جب پیار ہوتا ہے تو بندہ آپے سے باہر ہوتا ہے ، ٹچ بٹن بھی دیکھنے ضرور جائوں گا” انہوں نے عروہ حسین ، فرحان سعید اور قاسم علی مرید کو آل دا بیسٹ بھی کہا .
ٹچ بٹن بچیس نومبر کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے اس میں فیروز خان ، سونیا حسین ، ایمان علی اور فرحان سعید مرکزی کرداروں میں نظر آرہے ہیں جبکہ عروہ حسین اس فلم کی پرڈیوسر ہیں اور عروہ نے اس میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا ہے. عروہ کہتی ہیں کہ یہ ایک سیچوایشنل سانگ ہے جو میں نے فرحان اور قاسم علی مرید کے کہنے پر کیا . ہم نے فلم پر بہت محنت کی ہے امید ہے کہ شائقین ضرور پسند کریں گے . واضح رہے کہ اس فلم میں جتنے بھی فنکار ہیں وہ سب کسی نہ کسی حوالے سے ایک عرصے سے خبروں میں ہیں اسی لئے فلم کی پرموشن کے رنگ کچھ پھیکے ہی نظر آرہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم سینما گھروں میں شائقین کو لانے میں کتنا کامیاب ہوپاتی ہے.
Author: +9251
-

فرحان سعید نے ہمایوں سعید سے کہہ دیا چاہے ادھر جائیں یا ادھر جائیں لیکن ٹچ بٹن دیکھنے ضرور جائیں
-

کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش دینگے. اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کم آمدن طبقے کو مناسب قیمت پر رہائش دینگے.
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن اور متوسط طبقے کو مناسب قیمتوں پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
اجلاس میں چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے، لیفٹیننٹ جنرل ر انور علی حیدر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل ، فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک کے دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ’’میرا پاکستان، میرا گھر‘‘ ہاؤسنگ فنانس مارک اپ سبسڈی اسکیم، اس کے مالیاتی خدوخال اور اس میں درپیش آپریشنل، فنکشنل رکاوٹوں اور عوام کو ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات فراہم کرنے میں پیش رفت کے طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں موجودہ میرا پاکستان میرا گھر اسکیم میں کچھ ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے ’’میرا پاکستان میرا گھر‘‘ یا ’’وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کے نام سے ذاتی گھر مہیا کرنے کے لیے جو اسکیم متعارف کروائی گئی ہے، اس کے لیے مختلف بینکوں اور اداروں کی طرف سے قرض فراہم کرنے کی دو صورتیں رائج کی گئی ہیں.
-

سندھ ہائی کورٹ میں اسد خٹک اور وینا ملک کا آمنا سامنا
گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران اسد خٹک نے اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کی . اسد خٹک نے کہا کہ چار سال کے بعد میری میرے بچوں کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے میں چاہتا ہوں کہ کوئی ایسا حل نکلے کہ جو بچوں کے مستقبل کےلئے اچھا ہو. اسد خٹک نے یہ بھی کہا کہ میں ان تمام مسائل کے حل کےلئے مولانا طارق جمیل سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن ان سے بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا. میں بچوںکا باپ ہوں ان کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا چاہتا
ہوں ان کو پیار محبت اور اپنی شفقت دینا چاہتا ہوں . میری میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ وہ میری مدد کرے تاکہ ہمارے مسائل کا کوئی مناسب حل نکل آئے . انہوں نے کہا کہ بچے مجھے بہت یاد آتے ہیں وینا ملک اس موقع پر بہت زیادہ بات کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ غلط فیصلے ہو جایا کرتے ہیں . تاہم اسد خٹک کافی پریشان دکھائی دئیے اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شاید اپنے اور وینا کے درمیان غلط فہمیوں اور تعلق کی خرابی پر نہایت پریشان ہیں . اسد خٹک نے تو میڈیا کی مدد بھی مانگ لی ہے.
-

گیس بحران کا شاخسانہ؛ فیکٹریاں لکڑی و کوئلے پر چلنے لگیں
گیس بحران کا شاخسانہ؛ فیکٹریاں لکڑی و کوئلے پر چلنے لگیں.
برآمدی صنعتوں میں گیس کے متبادل کے طور پر لکڑی اور کوئلے کے استعمال سے امریکا اور یورپی ممالک کیلیے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹ کو خطرات لاحق ہوگئے۔ شہرقائد میں گیس قلت کی وجہ سے توانائی کے بحران کے نتیجے میں صنعتوں کا پہیہ جام ہونے لگا۔ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری جدت کے بجائے واپس پتھر کے زمانے میں پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ زرمبادلہ کمانے والی ٹیکسٹائل صنعت گیس بحران کا شکار ہے۔
صنعتی یونٹس گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کراچی کی ٹیکسٹائل ملیں توانائی کی طلب لکڑیاں جلاکر پوری کررہی ہیں۔ ٹیکسٹائل صنعتی یونٹس کے بوائلرز گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں جلاکر چلائے جارہے ہیں۔ لکڑی کے ذریعے صنعتوں کو چلانے سے ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کا خطرہ ہے، جس کے باعث برآمدی صنعتوں کے غیرملکی خریدار ماحول کو لاحق خطرات کے نام پر اپنے برآمدی آرڈرز منسوخ کرسکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
پاکستان اپیرل فورم کے چئیرمین جاوید بلوانی نے ’’نجی ٹی وی‘‘ کو بتایا کہ کراچی کی 150 صنعتیں لکڑی اور 50 سے 70صنعتیں کوئلے پر چل رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گیس سپلائی کمپنی کی جانب سے صنعتوں کو اپنی پیداواری استعداد 50 فیصد کردینے کو کہا گیا ہے۔ برآمدکنندگان کا بہت برا حال ہے اور کراچی کے ایکسپورٹرز کی سننے والا کوئی نہیں، حالانکہ مجموعی برآمدات میں کراچی کا حصہ 54 فیصد ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ وہ اس ضمن میں فوری مداخلت کریں۔ -

جوائے لینڈ اب پاکستان میں ریلیز ہوگی
فلم جوائے لینڈ جس کی نمائش کا شائقین کو بے چینی سے انتظار تھا اس کی ریلیز پر پابندی کے بعد ان میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی تھی تاہم پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک کمیٹی تشکیل دی اور وزیراعظم سمیت کمیٹی نے مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے ممبران کے ساتھ فلم دیکھی اور فلم میں انہیں اتنا ایشو نظر نہیں آیا کہ جس کی وجہ سے فلم پر مکمل پابندی لگا دینی چاہیے لہذا چند ایک سین کاٹ کر فلم کو پاکستان بھر میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے . فلم کی پہلے ریلیز ڈیٹ 18 نومبر تھی ابھی بھی یہ اپنی طے شدہ تاریخ کو ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے. پاکستان میں بننے والی اپنی نوعیت کی یہ پہلی فلم ہے جو کہ ایک ٹرانسجینڈر کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے. فلم کے ہدایتکار صائم
صادق اور پرڈیوسر سرمد سلطان کھوسٹ ہیں۔فلم کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے (کانز) میں ایوارڈ بھی مل چکا ہے. دنیا بھر کے دیگر میلوں میں بھی یہ فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے. فلم کی مرکزی کاسٹ میں ثروت گیلانی ، علینہ خان اور راستی فاروق و دیگر ہیں . فلم کی نامزدگی پاکستان کی طرف سے آسکر کے لئے بھی ہو چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آسکر میں یہ فلم اپنی جگہ بنا پاتی ہے یا نہیں.
-

اسلام آباد؛ ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے
اسلام آباد؛ حوالہ ہنڈی کا ملزم ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار، غیر ملکی کرنسی برآمد.
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی ایک کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتارہوگیا، جس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ نجی ٹیلی ویژن کی ایک خبر کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آبادنے خفیہ اطلاع پر حوالہ ہنڈی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کے دوران غیر قانونی کام میں ملوث ایک ملزم محمد زاہد کو بلیو ایریا سے گرفتار کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23 ہزار 500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔ ملزم تفتیشی حکام کے سامنے برآمد ہونے والی کرنسی رکھنے کے حوالے سے جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ترجمان نے مزید بتایا کہ مزید تحقیقات کے بعد انکے خلاف مکمل قانونی کاروائی کی جائے گی اور ان سے یہ بھی تحقیقات کی جائیں گی ان کے ساتھ اور لوگ اس ہنڈی شامل ہیں تاکہ ان کو بھی گرفتار کیا جاسکے کیونکہ اس میں کسی ایک شخص کے ملوث ہونے سے ایسا کام نہیں کیا سکتا ہے کہ جب تک یک گروہ شامل نہ ہو. -

کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ
کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے.
ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 30 سے 35 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور بادامی باغ اسٹیشن سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے 3لاکھ روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ 65ہزار 790 روپے تھا۔
فیصل آباد سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2 لاکھ 29ہزار670 کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل اس ٹرین کا کرایہ 1لاکھ 73ہزار 765 روپے تھا۔ ملتان سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر 2لاکھ 65 ہزار950روپے کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ملتان کراچی کے درمیان کارگو ٹرین کا کرایہ 2 لاکھ ایک ہزار 480 تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیق
کرایوں میں ہوش روبا اضافہ پر تاجروں نے ریل سے سامان کی ترسیل کے بجائے روڈ ٹرانسپورٹ کو استعمال کرنا شروع کر دیا، کارگو ٹرین نہ چلنے سے محکمہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے حکام نے کارگو ٹرینوں میں اضافہ کرنے کے لیے گزشتہ ایک ہفتہ سے بلاوجہ اَپ اور ڈاؤن کی کارگو ٹرینوں کو روکے رکھا ہوا تھا۔ خسارے میں ڈوبے محکمہ کے افسروں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کارگو ٹرین سے تاجر برادری نے سامان کی ترسیل بند کر دی، ملتان سے بھی تاجروں نے کرایوں میں اضافہ پر کارگو ٹرین کئی روز سے بند ہے۔ -

تباہ کن سیلاب؛ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے۔ احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب، ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے رواں برس کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں کہا ہے کہ ہم مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے مصری ہم منصب ہالہ حلمی السعید سے کوپ 27 کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی اور انفرا سٹرکچر کی تعمیرِ نو پر کام کر رہی ہے۔
Had a good meeting with Minister for Planning & Econ Dev Egypt Dr. Hala El-Said on the sidelines of #COP27 in Sharm El-Sheikh today. We exchanged views on solutions to problems being faced by developing world due to #climatechange & agreed for greater cooperation.@halaelsaid pic.twitter.com/rzPP6yjUrN
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) November 16, 2022
مصر کی وزیرِ منصوبہ بندی سے ملاقات کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تعمیرِ نو کی حکمتِ عملی تشکیل دے رہا ہے تاکہ مستقبل کی مصیبتوں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر طریقہ کار کا تعین کیا جاسکے۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بد ترین اثرات معاشرے کے پسماندہ طبقات پر پڑے۔ دونوں وزراء کے مابین ترقی پذیر ممالک کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی اور پاک مصر تعلقات بھی زیرِ غور آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب نےانسداد وبائی امراض کیلئےعالمی فنڈ میں 5 کروڑ ڈالرعطیہ کرنےکا اعلان کیا
سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبےکی رقم میں پونے 2 ارب روپےکی مبینہ کرپشن کا انکشاف
جلسے کی وجہ سڑک بند ہونے سے مشکلات محمود خان اور مراد سعید کے خلاف درخواست درج
راولپنڈی پولیس کو شیخ رشید پر حملے کی کال موصول،شیخ رشید کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
بچپن میں پریشان کن اور برے حالات جوانی میں امراض قلب کا باعث بن سکتے ہیں ،تحقیقملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال اور مصری وزیرِ منصوبہ بندی ہالہ حلمی السعید نے ترقی پذیر ممالک کے مسائل اور پاکستان اور مصر کے مابین ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
-

راولپنڈی؛ قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج
راولپنڈی، قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ سراپا احتجاج
راولپنڈی کے قدیم گورنمنٹ گورڈن کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف طلبہ اور کالج فیکلٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور کالج سے لے کر پریس کلب تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گورڈن کالج کی نجکاری کے خلاف طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام کلاسز کا بائیکاٹ کیا گیا اور کالج فیکلٹی بھی مظاہرے میں شریک ہوئی۔ طلبہ نے نجکاری کے خلاف خوب نعرے لگائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
واشگاف آواز میں کالج کی ممکنہ نجکاری کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے طلبہ نے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور حکام سے کالج کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ کالج کے طلبہ نے نجکاری کے خلاف نعرے نہ صرف بینرز اور پلے کارڈز پر درج کیے بلکہ اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تاریخی اہمیت کے حامل کالج کی نجکاری برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سمیت پنجاب حکومت سے اپیل کی کہ ممکنہ نجکاری کے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نجکاری کا عمل جلد سے جلد روک دیا جائے۔
پاکستان میں ڈالر 200 روپے کی سطح پر واپس کب آئے گا؟ قائمہ کمیٹی خزانہ ارکان کا سوال
عمران خان لانگ مارچ ختم کرکے پارلیمان میں واپس آئیں،مولانا طاہر اشرفی
امریکی اداکارہ ڈینس رچرڈز اور اُن کے شوہر کی گاڑی پر فائرنگ -

پاکستان میں ڈالر 200 روپے کی سطح پر واپس کب آئے گا؟ قائمہ کمیٹی خزانہ ارکان کا سوال
ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ؛ بینکوں کیخلاف کارروائی کیلئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن؛ پاکستان میں ڈالر 200 روپے کی سطح پر واپس کب آئے گا؟ کمیٹی ارکان کا سوال
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث بینکوں کے خلاف ایکشن کے لئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قیصر احمد شیخ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر نے گورنراسٹیٹ بینک کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔ برجیس طاہر نے سوال کیا کہ افغانستان کا وزیر خزانہ ایک جماعت پڑھا ہے، وہاں ڈالر ریٹ فکس ہے، پاکستان میں ڈالر 200 روپےکی سطح پر واپس کب آئے گا؟
گزشتہ اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ 8 بینکوں نے ڈالر کے معاملے میں بے ضابطگی کی، غریب آدمی جرم کرے تو اُس کے لئے بڑے قوانین ہیں، بینکوں نے اتنا بڑا فراڈ کیا، قانون کیوں حرکت میں نہیں آیا؟ بینکوں نے معیشت کا یڑاغرق کردیا، بتایا جائے کہ بینکوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک عنایت حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی قلت ہے، بیرون ملک سے پیسے پاکستان نہیں آرہے، مالی وسائل کم ہیں، ایک سے 2 ماہ میں صورت حال بہتر ہوجائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
عنایت حسین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے، یہ حقیقت ہے کہ بینکوں نے کسٹمرز کا استحصال کیا، تحقیقات کا عمل تقریباً مکمل ہے، ذمہ دار بینکوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، کارروائی 30 نومبر سے پہلے ہو گی۔ خالد مگسی نے اسٹیٹ بینک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے، ترقی کہیں نظر نہیں آرہی، لگتا ہے اسٹیٹ بینک کا بینکوں کے ساتھ رویہ نرم ہے، بینکوں کے عمل سے ملک کو نقصان پہنچا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث بینکوں کے خلاف ایکشن کے لئے 15 دسمبر کی ڈیڈ لائن دے دی۔