Baaghi TV

Author: +9251

  • دھرمیندر نے مبارکباد دی امیتابھ بچن کو

    دھرمیندر نے مبارکباد دی امیتابھ بچن کو

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر نے بگ بی امیتابھ بچن کو ٹویٹر پر دی ہے مبارکباد . دھرمیندر جو کہ ٹویٹر پر کافی متحرک رہتے ہیں انہوں نے کچھ دیر پہلے امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تصویر فلم شعلے کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے. دھرمیندر نے تصویر کا کیپشن لکھا کہ ”امیت، تم سے پیار کرتا ہوں۔ مجھے راج شری پروڈکشن سے خبر ملی کہ آپ ان کے ساتھ فلم کر رہے ہیں۔ سن کر بہت اچھا لگا کہ سب سے زیادہ باصلاحیت اداکار اور بہترین پروڈکشن ہاؤس ایک بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں”. دھرمیندر کی اس پوسٹ کے کمنٹس باکس میں امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے مداحوں نے مبارکباد دیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر دونوں بہت اچھے دوست ہیں. امیتابھ بچن کا

    کیریر بنانے میں‌دھرمیندر کا بہت بڑا کردار ہے . یہ دھرمیندر ہی تھے جنہوں نے امیتابھ بچن کا نام فلم شعلے کے لئے دیا اور امیتابھ کو یہ فلم دھرمیندر کی سفارش پر ہی دی گئی تھی. اس فلم کے بعد امیتابھ نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. امیتابھ بچن بھی دھرمیندر کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہوں نے ہی یہ بات کئی برسوں کے بعد ایک ایوارڈ شو میں کہی تھی اور کہا تھا کہ میں آج جو بھی ہوں اسکی بنیاد میرے دوست میرے بھائی دھرمیندر نے رکھی تھی .

  • میرا بچپن مسلمان دوستوں میں گزرا دھرمیندر کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    میرا بچپن مسلمان دوستوں میں گزرا دھرمیندر کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    بالی وڈ اداکار دھرمیندر جو اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. باغی ٹی وی سے انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں‌بنیادی طور پر ایک کسان ہوں قسمت نے اداکار بنا دیا لیکن آج بھی میں اپنے رُوٹس نہیں بھولا. میں زیادہ تر اپنے فارم ہائوس پر رہتا ہوں یہاں میں قدرت کے کرشموں سے لطف اندوز ہو تا ہوں. میں نے یہاں طرح طرح کی سبزیاں اور پھل اُگا رکھے ہیں وہ کھاتا ہوں. ہمارے گھروں میں شروع سے ہی مکھن اور روٹی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے لیکن آج کل صحت کے مسائل کی وجہ سے زرا مکھن اور ہیوی دیسی کھانوں سے دور رہتا ہوں. مجھے پِتے کا پرابلم چلا آرہا تھا اسکا علاج کروایا ہے اور اب کافی بہتر ہوں.

    پرہیزی کھانا کھا رہا ہوں پہلے میں‌ ورزش بھی کر لیتا تھا لیکن اب صرف چہل قدمی کرتا ہوں. دھرمیندر نے مزید کہا کہ میں نے کرن جوہر کی ایک فلم کی ہے جو کہ ریلیز ہونے والی ہے اور دو مزید فلمیں پائپ لائن میں‌ ہیں ان کی شوٹنگ شروع ہونے تک خود کو فٹ کرنا چاہتا ہوں. دھرمیندر نے کہا کہ میں فلموں کے بائیکاٹ ٹرینڈ پر کچھ نہیں بولنا چاہتا میں تو سب کی آزادی کا قائل ہوں. کسی کو کسی کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے. دھرمیندر نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں سے بہت محبت کرتا ہوں کاش ہم سب مل کر رہ رہے ہوتے. میرا تو سارا بچپن مسلمان دوستوں کے ساتھ گزرا میں بہت مس کرتا ہوں اُن وقتوں‌کو جب ہم سب ایک ساتھ رہتے تھے .

  • راجہ بشارت کی ایک اور آڈیو لیک؛ کیا کوئی گھر کی خواتین کو ایسے روڈ پر پھینکتا. خاتون کی دُہائی

    راجہ بشارت کی ایک اور آڈیو لیک؛ کیا کوئی گھر کی خواتین کو ایسے روڈ پر پھینکتا. خاتون کی دُہائی

    صوبائی وزیر پنجاب اور رہنماء تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کی ایک اور آڈیو لیک کردی گئی ہے.

    راجہ بشارت کی کی اور آڈیو لیک کردی گئی ہے جس میں وہ کسی خاتون سے گفتگو کررہے ہیں. گفتگو کے اول میں راجہ بشارت خاتون سے کہتا ہے کہ وہ مہمان آئے ہوئے تھے جس پر خاتون جو ان کی خفیہ کی گئی شادی والی بیوی لگ رہی ہے غصہ جاتی ہیں اور کہتی ہے کہ 24 گھنٹے آپ کے مہمان آئے ہوئے ہوتے ہیں. خاتون نے مزید کہا کہ سارا دن تو اس طرح نہیں ہوتا کیونکہ آپ پانچ منٹ کا کہہ کر سارا دن اسی میں گزار دیتے ہیں اور پھر جب بات ہوتی ہے تو وہ بے تکتی قسم کی بات کرتے ہو. اس پر راجہ بشارت کہتے کہ میں جھوٹ تو نہیں بولتا ہوں اس پر خاتون انہیں جواب دیتی صبر ایک منٹ بات سنو شادیاں بھی ہوتی ہیں اور وکیلوں کے پاس بھی جایا جاتا ہے لیکن کوئی اس طرح نہیں کرتا جیسے آپ کرتے ہیں.

    خاتون بات کو بڑھاتے ہوئے کہتی ہے کہ اچھا بھلا نظام چل رہا ہو لیکن آپ اپنی حرکتوں سے سب کچھ خراب کرتے ہیں اور آپ کہتے کہ کوئی بے غیرت ہی ہوگ جو تم سے بات کرے گا لہذا راجہ بشارت اب بہت ہوگیا! اور پھر کہتی کہ میرے سے بات نہیں کرے گا لیکن جن سے ساری عمر آپ چھتر کھاتے رہے (یہ شائد خاتون کا اشارہ راجہ بشارت کی پہلی بیوی کی طرف تھا) سے آپ نے جان نہیں چھڑائی اور میری زبان تو آپ نے کھلوائی ہے اور اس طرح تو کوئی جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتا ہے.

    اس دوران راجہ بشارت بولنے کی کوشش کرتے مگر خاتون ان کو روکتے ہوئے کہتی ہے کہ کوئی مانے گا کہ بیوی آپ نے ایسے رکھی ہوئی ہے کہ اتنا بڑا نامی گرامی انسان جس نے شادی کرکے تین سال سے عورت کا حال تک نہیں پوچھا. تاہم راجہ بشارت خاتون کے جواب دیتے کہ صبح میں نے فیصل آباد جانا تو خاتون کہتی کس لیئے؟ جس پر راجہ کہتے کہ ملاقات ہے جس پر وہ غصے سے کہتی کہ کوئی نہیں جانا اور یہ آپ کا مسئلہ ہے میرا نہیں ہے. کیونکہ ماہ سے زائد ہوگیا کیا یہ کوئی طریقہ کار ہے.

    اس آڈیو کے مطابق؛ خاتون کہتی کہ میں نے آپ سے ہر طرح سے تعاون کیا کیونکہ آپ نے کہا تھا کہ ایک جلسہ ہوجائے لیکن آپ ٹائم پاس کر کر آج مجھے یہاں تک پہنچا دیا لہذا مہربانی کرکے یہ سیاستیں بھی ہوتی رہیں گی لیکن اپی بیویوں کو روڈ پر کوئی چھوڑتا جیسے آپ کررہے اور آپ کس منہ سے جلسوں میں جاتے ہو؟ اور کونسا شریف آدمی ایسا کرتا ہے جیسے آپ کررہے ہو.

    راجہ بشارت کہتے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تو خاتون اونچی آواز میں بولتی جھوٹ بولنا بند کرو اور آپ ایک معاہدہ بھی دستخط کر آئے لہذا وہ کہا ہے سب کچھ ؟ اور یہ آپ نے ایک سن نہیں کیا بلکہ دو ماہ سے ایسا کررہے ہو. اور مجھے اب بلڈ پریشر ہے اور براہ کرم اتنی کرو جتنا برداشت کرسکو اور تم نےمجھے ایک سال سے سڑکوں پر پھینکا ہوا ہے اوراب وہ گھر کہاں ہے تم ایک معاہدہ تک کر آئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی سیکیورٹی کیلئے قطر روانہ
    ممنوعہ فنڈنگ کیس،ایف آئی اے قانون کے مطابق کاروائی کرے،عدالت کا حکم
    اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

    اس سے قبل بھی ایک آڈیو لیک کی گئی تھی باٍغی ٹی وی کے مدیر ممتاز حیدر کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ پنجاب کے صوبائی وزیر ، عمران خان کے قریبی دوست، راجہ بشارت کی آڈیو لیک ہوئی ہے، راجہ بشارت کی آڈیو میں وہ ایک خاتون سے بات کرتے ہیں، راجہ بشارت خاتون کو گھر لے کر دینے کا کہتے ہیں اور ساتھ ہی رات گزارنے کا بھی کہتے ہیں.

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ راجہ بشارت خاتون کو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، آپ بتائیں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کیا چاہتے ہوبتاؤ تمہاری محبت میں ذلیل و خوار تو اس طرح نہیں ہو سکتی،، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کل تمہیں گھر لے دیتا ہوں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کہاں لے کر دو گے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اسلام آباد،لاہور جہاں کہو گی میں لے دیتا ہوں،خاتون نے پوچھا کہ لاہور تمہارا کون رشتے دار بیٹھا ہوا ہے، میرا تو کوئی نہیں بیٹھا ہوا، راجہ بشارت نے کہا کہ تم کیا بات کر رہی ہو،خاتون نے کہا پھر کیا ہو گا،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    آڈیو لیک، عمران خان نے میانوالی جلسے میں ردعمل دے دیا

    عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک؛ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    خاتون کہتی ہیں کہ راجہ بشارت لاہور کی خواہش تو تم چھوڑ ہی دو، تم جھوٹ بولتے ہو، لاہور کی خواہش مرنے کے بعد ہی پوری ہو گی، یہ سوچنا چھوڑ دو،یہ اپنے آپ کو ایویں فضول کا ہی تسلی دینا چھوڑو،اگلی بات کرو، خاتون راجہ بشارت کو "جان من” کہہ کر پکارتی ہیں، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ انگلی میں پین ہے، نیک میں درد ہے،جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کم ایسے کام کرو، کم کمائیاں کرو، کروڑوں کا کاروبار کر کے ایسا ہی ہوتا ہے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ ابھی طبیعت خراب ہوئی، کل بھی سارا دن ایسا ہوا، ٹانگیں لڑکھڑاتی تھیں جس پر خاتون نے کہا کہ کیا کیا تم نے، ٹیلیفون ٹانگوں سے نہیں ہوتے، اگر ٹانگیں لڑکھڑا رہی تھیں تو کم از کم بات تو ہو سکتی تھی،میسج کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا،؟میں تمہاری گرل فرینڈ نہیں، پوری برادری کو پتہ ہے، اب ناصر نے تم کو منع کیا ہے تو مجھے بات کرنی پڑے گی، تماش بینیاں ختم کرو، ساری برادری کو یہ بھی پتہ ہے کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا ہے،

  • مولا جٹ کے لئے بکروں کے صدقے کیوں دئیے گئے؟

    مولا جٹ کے لئے بکروں کے صدقے کیوں دئیے گئے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جو کہ 13 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جا رہی ہے اس فلم کی پرموشنز آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں. فواد خان نے کراچی میں اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بنانے میں بہت وقت لگا ایک وقت تو ایسا آیا کہ لگا کہ جیسے فلم کا مکمل ہونا بہت دور ہے. ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے اس فلم کو نظر لگ گئی ہے لہذا ہم نے بکروں کے صدقے دئیے. فواد خان نے اس انٹرویو میں‌یہ بھی کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ فلم پنجاب کے علاوہ سندھ کے سرکٹ میں بھی دھوم مچائے گی. جس طرح سے اس فلم کا انتظار ہو رہا

    ہے یہ دیکھ کر نروسنیس بڑھ جاتی ہے. لیکن ہمیں اتنا یقین ضرور ہے کہ فلم لوگوں‌کو بہت پسند آئیگی. فواد خان نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ مولا جٹ کے کردار کے وزن بڑھا تو لیا تھا لیکن اس وزن کو کم کرنا آسان نہیں تھا صحت کے بہت سارے مسائل رہے، لیکن اب ایسا رسک کسی بھی کردار کے لئے میں نہیں‌لوں گا. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا ھٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کا ری بوٹ ہے .شائقین فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں.فلم 40 سے 45 کروڑ میں تیار کی گئی ہے.

  • اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں  آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

    اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

    اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی، ایف آئی آر درج

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات ہوں گی۔ ایف آئی آر کے مطابق آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مال انتظامیہ نے اسے معمولی واقعہ قرار دیا ہے۔ سینٹورس مال میں آگ لگنا، کوئی حادثہ نہیں، بلکہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ پولیس نے آگ لگانے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ مارگلا میں درج کیا گیا ہے۔

    آگ کس نے لگائی؟ کیوں لگائی؟ اور اس سے کتنا نقصان ہوا۔ یہ جاننے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر آئی نائن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، سی ڈی اے کے دو ڈائریکٹراور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

    سینٹورس مال کی انتظامیہ نےآتشزدگی کو معمولی سا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا آگ ریسٹورنٹ کے کچن میں لگی جس پر دو گھنٹے میں قابو پا لیا گیا۔۔ شاپنگ مال کے جنرل مینجرکا کہنا ہے کہ مال کے دونوں ٹاور سیدھےاورمحفوظ ہیں، مارکیٹ میں پھیلی خبریں غلط ہیں۔
    اتوار کی سہ پہر لگنے والی آگ سے دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیئے، چوتھے فلور پر فوڈ کورٹ سے شروع ہونے والی آگ نے بالائی منزلوں پر رہائشی فلیٹس کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ شعلوں سے عمارت کے شیشے گرگئے۔ شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

    اسلام آباد فائربریگیڈ سمیت راولپنڈی سے ریسکیو 1122، پاک بحریہ اور فضائیہ کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
    انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
    شیخوپورہ میں 8 افراد کا قتل، غفلت پرمعطل ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار گرفتار
    سوات میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا افغانستان سے رابطوں کا انکشاف

  • معاشرے میں عدم برداشت کا لیول بڑھ رہا ہے نعمل خاور

    معاشرے میں عدم برداشت کا لیول بڑھ رہا ہے نعمل خاور

    معروف ماڈل و اداکارہ نعمل خاور جو کہ شادی کے بعد شوبز سے دور ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اچھا کام ملا تو ضرور کروں گی. اچھے اور معیاری سکرپٹس ہمیشہ میری ترجیح رہے ہیں جیسے ہی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو کروں گی. پاکستان میں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے بس اسے سامنے لانے کی ضرورت ہے. بہت سارے ٹیلنٹڈ لوگوں کا ٹیلنٹ چھپا رہتا ہے ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ انسان وہی ہے کہ جو سچ بولے اور اگر اس سے کوئی غلطی ہوجائے تو اسکو تسلیم کرے اسی میں بڑا پن ہوتا ہے. نعمل خاور نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ معاشرے میں عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے جو کہ اچھا رجحان نہیں ہے. اداکارہ و ماڈل نے کہا کہ ایک

    دوسرے کا ساتھ دیں اور آگے بڑھیں. یاد رہے کہ نعمل خاور کا شمار بہترین ماڈلز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم ورنہ میں کام بھی کیا. ان کی شادی معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ ہوئی ہے ان کا ایک بیٹا ابراہیم ہے نعمل ان کی پرورش میں جُتی ہوئی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ شوبز سے دور ہیں. حمزہ علی عباسی کا کہنا ہےکہ نعمل ابھی مصروف ہیں جیسے ہی ان کی مصروفیات میں کمی آئی یقینا وہ کام کریں گی.

  • ایشوریا رائے نے ڈائریکٹر اور اپنی فیملی سمیت پونیئن سیلوان دیکھی

    ایشوریا رائے نے ڈائریکٹر اور اپنی فیملی سمیت پونیئن سیلوان دیکھی

    بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمار باصلاحیت اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز نوے کی دہائی میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد کیا ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں. کافی عرصے سے وہ سلور سکرین پر نظر نہیں آرہی تھیں لیکن ایشوریا رائے نے فلم پونین سیلون ون سے اسکرین پر واپسی کے ساتھ ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے . ڈائریکٹر منی رتنم کی پونیئن سیلوان باکس آفس پر سپر ہٹ جا رہی ہے . فلم کی ریلیز کے بعد ڈائریکٹر نے چنئی میں کاسٹ اور عملے کے لیے ایک خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ ایشوریا رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ چنئی میں فلم دیکھنے پہنچیں ، چیان وکرم، ترشا، جیام روی، کارتی اور وکرم پربھو کچھ مشہور شخصیات نے بھی اسکریننگ

    میں شرکت کی۔اس فلم کی اسکریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔فلم 30 سمتبر کو ریلیز ہوئی اور صرف تین دن میں دنیا بھر میں 230 کروڑ روپے کمائے ۔ یہ فلم متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے اور باکس آفس پر کامیابی سے جاری ہے. یہ فلم اب تک اس سال کی تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم قرار دے دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ ایشوریا رائے بچن کی بڑی سکرین پر واپسی کا ان کے مداح بے چینی سے انتظار کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ ایشوریا رائے کی فلم کو شائقین جوق در جوق دیکھنے کےلئے سینما گھر پہنچ رہے ہیں.

  • انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

    انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی کی تصاویر میڈیا کے سامنے نہیں‌لاتے. اگر کوئی فوٹوگرافر ان کی تصویر بنانے کی کوشش کرے تو اسکو اچھا خاصا ڈانٹ دیتے ہیں. حال ہی میں بھی ایسا ہوا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں دہلی ایر پورٹ پر پہنچے. جیسے ہی یہ دونوں ائیر پورٹ پر پہنچے میڈیا نے ان کی تصاویر بنانی شروع کر دیں . انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو سٹرولر میں ڈال رکھا تھا ایک فوٹو گرافر نے بچی کی وڈیو بنانے کی کوشش کی تو انوشکا نے انہیں منع کر دیا تو فوٹوگرافر نے کہا کہ میں صرف تصویر بنا رہا ہوں. انوشکا شرما کا فوٹو گرافر کو وڈیو اور تصویر بنانے سے منع کرنے کا انداز نہایت ہی غصے والا تھا. ان کی یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا

    انوشکا شرما کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ اداکارہ کو ایسا نہیں‌کرنا چاہیے. یاد رہے کہ انوشکا شرما کی بیٹی جب سے اس دنیا میں آئی ہے وہ اسے کسی ایونٹ میں نہیں لاتیں اورایک آدھ بار ایسا ہوا کہ کسی میگزین کے رپورٹر نے ان کی بیٹی کی تصویر شائع کر دی تو انوشکا نے سخت برا منایا اور تنہبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو. صرف انوشکا ہی نہیں بہت سارے فنکاروں کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصویر جلدی جاری نہیں کرتے.

  • میری ماں نے ہمیشہ تلقین کی دوسروں کی مدد کرو حدیقہ کیانی

    میری ماں نے ہمیشہ تلقین کی دوسروں کی مدد کرو حدیقہ کیانی

    گلوکاری سے کیرئیر کی شروعات کرنے والی حدیقہ کیانی نے اداکاری میں قدم رکھا تو اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا. انہیں حال ہی میں ہم ایوارڈز میں بیسٹ سینسیشن کا ایوارڈ بھی ملا ہے لیکن حدیقہ کیانی ان ایوارڈز میں جانے کی بجائے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی رہیں. حدیقہ کیانی نے کئی دن کئی راتیں سیلاب متاثرین کے ساتھ گزاریں ان کی مدد کی اور لوگوں‌کو بھی وڈیوز کے زریعے کہتی رہیں کہ سیلاب زدگان کی مدد کیجے یہ ہماری مدد کے منتظر ہیں. حدیقہ کیانی نے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میرے اندر خدمت خلق کا جذبہ میری ماں نے پیدا کیا ہے. انہوں نے ہمیشہ مجھے کہا کہ اللہ تعالی نے تمہیں نام دیا ہے تمہیں مقام دیا ہے تم پر فرض ہے کہ تم اس سوسائٹی کے اس طبقے کی مدد کرو جو حقدار ہے

    حدیقہ کیانی نے کہاکہ میں اگر کسی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں تو میں کسی پر احسان نہیں‌کرتی ، مجھے اللہ کی طرف سے کوئی بشارت آتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری ڈیوٹی ہے اور میں اس سے بیک آئوٹ نہیں کر سکتی. کسی کی مدد کرکے میرے دل کو سکون ملتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اللہ تعالی ایسے کاموں کے لئے میرا انتخاب کرتا ہے. اور میں دوسروں کی مدد کرکے میرا دل بہت زیادہ خوش ہوتا ہے.

  • پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل کردہ بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا

    پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل کردہ بورڈ آف ڈائریکٹرزنے 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا

    نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹس کی لوٹ سیل لگا دی۔

    قومی وسائل کو بے دردی سے لٹانے کے معاہدے کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں جس کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نےاربوں کے اہم ترین منصوبوں کی لوٹ سیل لگادی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سرکار کے تشکیل دیے گئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام تر اعتراضات کے باوجود داسو مانسہرہ 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا 57 ارب روپے کا ٹھیکا متنازع کمپنی کو دے دیا۔

    پی ٹی آئی دور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متنازع ٹھیکے کی انتہائی جلد بازی میں منظوری دی۔ ڈیل کے مشکوک ہونے کی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کئی ارکان اجلاس سےغائب ہوگئے۔ گوپا نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ مذکورہ کمپنی نے قواعد کے خلاف فنانشل اسٹیٹمنٹ داخل کی، وزارت توانائی اور جرمن کنسلٹنٹ کمپنی نے کمپنی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے، اور وزارت توانائی نے بھی غیرملکی کمپنی کی پری کوالیفیکیشن کو مسترد کردیا۔

    دوسری جانب سیکرٹری کمپنی این ٹی ڈی سی اظہر سلیم کا کہنا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بحث ہوئی تھی، کنٹریکٹر پر اعتراضات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا. اظہر سلیم کے مطابق ورلڈ بینک اور کنسلٹنٹ نے کنٹریکٹر پر اطمینان کا اظہار کیا تھا، تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد سائنوہائیڈرو کو ٹھیکا دیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملالہ یوسف زئی دورہ سیلاب زدگان کیلئے بہت جلد پاکستان آرہی ہیں
    وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا
    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منانے کو تیار
    کام کی جگہ پر ہراسانی کا قانون؛ کیا واقعی اس ایکٹ پر عمل درآمد کیا جارہا
    اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف