Baaghi TV

Author: +9251

  • ماریہ واسطی کو مداح کی جانب سے شادی کا مشورہ

    ماریہ واسطی کو مداح کی جانب سے شادی کا مشورہ

    سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ”ہنسنا منع ہے” پروگرام میں شرکت کی. اس میں ان کے ساتھ جگن کاظم بھی موجود تھیں.اس موقع پر آڈینز میں بیٹھے ایک مداح نے کہا کہ میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں اور ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں . مداح نے ماریہ واسطی سے پوچھا کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی.اس سوال کا جواب نہ دیتے ہوئے ماریہ نے پوچھا کہ نصیحت کیا ہے؟ تو مداح بولا کہ اچھے اچھے لڑکے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں

    جلدی سے شادی کرلیں. اس پر جگن کاظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کسی برے لڑکے سے ہی شادی کرنی ہو. اچھے اچھے اگر ہاتھ سے نکل گئے ہیں تو پھر وہ برے لڑکوں میں سے کوئی سلیکٹ کر لیں گی. مداح نے اس پر کہا کہ کہیں یہ تو نہیں کہ ماریہ واسطی بالی وڈ اداکار سلمان خان کا فی میل ورژن بننا چاہ رہی ہیں. مداح نے آخر میں یہ بھی پوچھا کہ اگر آپ شادی کرنا چاہیں گی تو کیسے لڑکے سے کرنا چاہیں گی اس میں کیا کیا خوبیاں دیکھیں گی ماریہ واسطی نے مداح کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا. محسوس یوں ہو رہا تھا کہ مداح کے اس قسم کے سوال کو ماریہ واسطی نے بالکل پسند نہیں کیا.

  • سائرہ یوسف کا ناذیہ حسین کو ٹریبیوٹ

    سائرہ یوسف کا ناذیہ حسین کو ٹریبیوٹ

    سائرہ یوسف جو شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بعد کافی ٹائم تک میڈیا سے دور رہیں انہوں نے آج تک اپنی اور شہروز کی علیحدگی پر کھل کر بات نہیں لیکن وہ اپنی بیٹی کو شہروز کی دوسری اہلیہ صدف کنول کی بیٹی سے ضرور ملنے دیتی ہیں. سائرہ شہروز پچھلے کچھ عرصے سے اب مسلسل کام کررہی ہیں . انہوں نے حال ہی میں گلوکارہ ناذیہ حسن کو ٹریبیویٹ پیش کیا انہوں نے ناذیہ کا گایا ہوا گیت ڈسکو دیوانے پر پرفارمنس دی. یہ پرفارمنس انہوں نے صف اول کے فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی نئی کلیکشن کے لئے دی سائرہ یوسف اس پرفارمنس

    کے دوران خاصی خوبصورت لگ رہی ہیں. سائرہ یوسف نے غالبا پہلی بار اس قسم کی اور خصوصی طور پر ناذیہ حسین کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے. یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا کا شمار نئی نسل کے ان فیشن ڈیزائنرز میں ہوتا ہے جن کا کام بالی وڈ تک پسند کیاجاتا ہے . پچھلے دنوں انیل کپور نے ایک وڈیو کے زریعے محسن نوید رانجھا کو نہ صرف ان کی برتھ ڈے وش کی بلکہ ان کے کپڑوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے بہت خوبصورت کپڑے بنائے ہیں اسی طرح سے بالی وڈ کی دیگر سلیبرٹیز محسن نوید رانجھا کے کام کو سراہتی ہیں. پاکستان میں بھی یھی ہر دوسری سلیبرٹی کی اب خواہش ہوتی ہے کہ وہ محسن نوید رانجھا کی کلیکشن زیب تن کرے.

  • آئزہ خان کا شبنم کو ٹریبیوٹ

    آئزہ خان کا شبنم کو ٹریبیوٹ

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ آئزہ خان نے حال ہی میں ماضی کی اداکارہ شبنم کو ٹریبیوٹ پیش کیا ہے. رپورٹس کے مطابق آئزہ خان جنہوں نے آج تک کسی فلم میں‌کام نہیں‌ کیا ہے انہوں نے ماضی کی اداکارہ شبنم کو انہی کا گانا ٹریبیوٹ پیش کیا ہے . گانے کے بول ہیں آئیے جناب عالی شبو نصیبوں والی لائی کرارہ گول گپا” آئزہ خان وڈیو میں پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں انہوں نے شبنم کے اصل گانے کی وڈیو والا ماحول اپنی پرفارمنس میں

    دکھایا ہے. آئزہ خان نے ادائیں بھی شبنم کی طرح ہی دکھائی ہیں اور ان کے ڈانس کی کاپی کی ہے. آئزہ خان خاصی حسین لگ رہی ہیں. آئزہ خان نے یہ پرفارمنس معروف فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کی نئی کلیکشن کے لئے دی. آئزہ خان کی یہ پرفارمنس خاصی پسند کی جا رہی ہے. یاد رہے کہ آئزہ خان کا شمار پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے. انہوں نے اپنے کیرئیر میں منفرد کام کیا، آئزہ نے مثبت کے ساتھ ساتھ نیگیٹیو کردار بھی ادا کئے ہیں . آئزہ خان کے کریڈٹ پر کافی اچھا کام ہے ان کے ہرپراجیکٹ نے انہیں شہرت دی لیکن جو شہرت انہیں ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کے بعد ملی اسکا تو کوئی بس خواب ہی دیکھ سکتا ہے. اس میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی تھے.

  • این ایف آر سی سی اجلاس؛ سیلاب متاثرین کی بحالی زیر غور

    این ایف آر سی سی اجلاس؛ سیلاب متاثرین کی بحالی زیر غور

    این ایف آر سی سی اجلاس؛ سیلاب متاثرین کی بحالی زیر غور

    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر میں ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ اختر نواز اور کورڈینیٹر ایف ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال کے زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں بارے اجلاس ہوا جس میں فورم کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً سندھ اور بلوچستان کے صوبوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    این ایف آر سی سی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق: ڈپٹی چیئرمین نے فورم کو یونیسیف کی طرف سے عطیہ کردہ امدادی سامان کی بین الاقوامی پروازوں اور ترکی سے آنے والی ٹرینوں کے بارے میں آگاہ کیا۔  فورم کو مزید یہ بھی بتایا گیا کہ امدادی سامان لے جانے والی نو ٹرینوں میں سے 6 سیلاب متاثرین میں تقسیم کر دی گئی ہیں، تاہم باقی تین کو آج اتارنے کا منصوبہ ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق؛ ڈپٹی چیئرمین نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ بچوں اور دودھ پلانے والی ماوں کی غذائی قلت کے حوالے سے صحت کے سنگین چیلنجز پر توجہ دیں۔  اور اسکے ساتھ ہی  وبائی امراض بالخصوص ملیریا اور ڈینگی پر قابو پانے پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ علاوہ ازین فورم کو فلڈ ریسیلینٹ شیلٹر ماڈلز کی تعمیر کے بارے میں بھی بتایا گیا اور کہا گیا کہ یہ ایک  ماحول دوست شلٹر ہیں۔  جبکہ مجوزہ ماڈل ولیج نے شیلٹر ہاؤسز کا مکمل تعمیراتی منصوبہ دیا تھا جو 2010 میں کافی کامیاب بھی ہوا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    جاری اعلامیہ کے مطابق؛ چیئرمین این ڈی ایم اے نے فورم کو بتایا کہ پہلا مرحلہ سیلاب کا تھا خو ختم ہو چکا ہے اور اب بحالی کا دوسرا مرحلہ شروع ہے۔ اجلاس میں شریک لوگوں نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا جائزہ لیا اور متاثرین کی بحالی و آباد کاری پر خرچ کیے جانے والے اخراجات کی لاگت کا بھی جائزہ لیا۔  جبکہ ملیریا کے خطرے پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا جو جنوبی بلوچستان اور سندھ میں پھیل رہا ہے۔
    بعد ازاں، وزیراعظم آفس میں فلڈ ڈیش بورڈ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جہاں وزیراعظم ڈیش بورڈ کے آپریشنل کام کا اعلان کریں گے، جس میں سیلاب سے متعلق تمام ضروری تفصیلات درج ہوں گی۔

  • فلٹر لگا کر تصویریں بنانے والوں‌ کو محب مرزا کا مشورہ

    فلٹر لگا کر تصویریں بنانے والوں‌ کو محب مرزا کا مشورہ

    جب سے سمارٹ فون ہر کسی کے ہاتھ میں آئے ہیں سب کی تو جیسے دنیا ہی بدل گئی ہے . ہر موبائل میں‌طرح طرح کے فیچر ہوتے ہیں خصوصی طور پر تصاویر بنانے اور آپ کو حسین دکھانے کے بھی موبائل میں فیچرز موجود ہوتے ہیں. اب ہوتا یہ ہے کہ بعض اوقات آپ اپنی ایسی تصویر انہی فیچرز اور فلٹرز کی مدد سے بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوکہ دیکھنے والی ہر آنکھ آپ کی خوبصورتی کو دیکھ کر دنگ رہ جائے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے. اسی چیز کو دیکھتے ہوئے اداکار محب مرزا نے تصاویر پر ضرورت سے زیادہ فلٹرلگا کر اسکو

    حسین بنانے والو‌ں کو ایک مشورہ دیا ہے کہ آپ تصویر کم ازکم اتنی اوریجنل رکھا کریں کہ کسی سے ملنے پر آپکو شرمندگی محسوس نہ ہو. محب مرزا نے یہ مشورہ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا . محب مرزا کے بہت سارے مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کے مشورے کو سراہا اور کہا کہ یقینا فلٹرز لگا کر تصاویر بنانا بہت زیادہ اچھی بات نہیں ہے حقیقت میں تو کبھی کسی کے ساتھ آمنا سامنا ہونا ہی ہوتا ہے تو کیوں نہ جیسے آپ ہیں ویسی ہی تصویریں بنائیں اور سوشل میڈیا پر ضروری ہے تو اپلوڈ کریں. یاد رہے کہ محب مرزا کافی وقت سے سکرین سے غائب ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں.

  • فرحان سعید اور عروہ حسین کی پرانی وڈیو وائرل

    فرحان سعید اور عروہ حسین کی پرانی وڈیو وائرل

    گلوکار و اداکار فرحان سعید اور عروہ حسین جن کی ایک عرصہ سے علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں ان کی حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ دونوں گانا گا رہے ہیں اور کافی اچھے ماحول میں یہ وڈیو بنائی گئی ہے. جیسے ہی یہ وڈیو وائرل ہوئی تو ان دونوں کے مداحوں نے ایک دوسرے سے سوشل میڈیا پر کمنٹس کے زریعے پوچھنا شروع کر دیا کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ ان کی علیحدگی ہو چکی ہے وہ اب کیا کہیں گے، کچھ صارفین نے کہا کہ نہیں‌ یہ وڈیو پرانی ہے. اور وڈیو یقینا پرانی ہی تھی جو کہ اب وائرل ہوئی یہ وڈیو

    2019 کی تھی . لیکن ان دونوں‌ کے مداحوں میں چند لمحوں کے لئے خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ شاید ان دونو‌ں کے درمیان علیحدگی کی خبروں‌ میں صداقت نہیں ہے.حال ہی میں ہم ایوارڈز میں دیکھا جائے تو عروہ حسین اور فرحان سعید دونوں ان ایوارڈز میں موجود تھے لیکن فرحان ہانیہ عامر کے ساتھ پوری تقریب میں دیکھے گئے اور دونوں نے ایک ساتھ پرفارمنس بھی دی جبکہ عروہ حسین اس تقریب میں اکیلی آئیں اور اکیلی ہی واپس چلی گئیں . کہا جا رہا ہے کہ فرحان سعید اور ہانیہ عامر کے درمیان قربتیں‌بڑھ رہی ہیں اور ان کے درمیان دوستی سے آگے کا کوئی تعلق ہے. تاہم عروہ حسین کی طرف سے ہر معاملے میں‌مسلسل خاموشی ہے.

  • ونیزہ احمد نے کس اداکارہ پر کی تنقید؟ اور کیوں

    ونیزہ احمد نے کس اداکارہ پر کی تنقید؟ اور کیوں

    ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے ماڈلنگ کی دنیا میں بہت زیادہ کام کیا ہے. ایک وقت تھا کہ ماڈلنگ کی دنیا میں ان کے نام کا ڈنکا بجتا تھا. وینزہ نے بہت ہی گریس کے ساتھ کام کیا اور جب انہیں لگا کہ کیمرے کی آنکھ کو یہ کھلنے لگی ہیں تو انہوں نے ماڈلنگ چھوڑ دی. ونیزہ احمد نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی وہاں ان سے سوشل میڈیا کے ھوالے سے کوئی سوال ہوا تو ونیزہ احمد نے دیا بہت ہی روکھا سا جواب کہنے لگیں کہ میں وہ ہوں ہی نہیں جو ہر وقت سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرے اور کیا کھارہی ہے، کیا پی رہی ہے کیا کررہی ہے اسکی وڈیوز اور تصاویر

    لگائے. میرا انسٹاگرام اکائونٹ بھی میں نے نہیں بنایا ہوا میری بھتیجی وہاں میری تصاویر شئیر کردیتی ہے میں زیادہ استعمال نہیں کرتی میں سوشل میڈیا والی قوم ہی نہیں ہوں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایک اداکارہ (آئزہ خان) کہ حال ہی میں‌12 ملین فالورز ہوئے ہیں اس کی انسٹاگرام آئی ڈی دیکھی تو وہاں تصویروں کے علاوہ کچھ نہ تھا تو ٹھیک ہے جو لوگ اس طرح سے کمفرٹیبل ہیں توان کی مرضی لیکن میں سوشل میڈیا پر ہر وقت اپنی تصاویر اور مصروفیت کو شئیر کرنا پسند نہیں کرتی.

  • فواد خان ٹی وی پرکب نظر آئیں گے؟

    فواد خان ٹی وی پرکب نظر آئیں گے؟

    پاکستان اور بالی وڈ میں یکساں مقبولیت رکھنے والے فواد خان کی 13 اکتوبر کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہونے جا رہی ہے. فلم میں فواد خان مولا جٹ کا کردار ادا کررہے ہیں. فواد خان نے اس فلم کےلئے اپنا وزن بھی بڑھایا اور وزن بڑھایا تو پھر بیمار بھی پڑ گئے. آج کل فواد اپنی فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ٹی وی پر کب نظر آئیں گے . فواد خان کا کہنا ہے کہ ابھی میرا مستقبل قریب میں تو ٹی وی پر آنے کا کوئی پلان نہیں ہے کیونکہ ابھی کوئی ایسا پراجیکٹ ہاتھ نہیں لگا کہ میں نے

    ہاں کی ہو یا اس کی شوٹنگ شروع ہوئی ہو . ہاں اگر اچھا پراجیکٹ‌ میرے پاس آیا اور میرا کردار بھی اس میں اچھا ہوا تو یقینا کروں گا میں جانتا ہوں کہ میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں. فواد خان نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری نے تو میری زندگی بدل کر رکھ دی لہذا میرے دل میں ڈرامہ انڈسٹری کے لئے بہت زیادہ عزت ہے. اور جب بھی مجھے یہاں کام کرنے کا موقع مسیر آیا میں کروں گا. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو چکی ہے اور شائقین بے صبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظارکررہے ہیں.

  • برطانیہ؛کورونا میں 14 فیصد اضافہ جبکہ 1اعشاریہ 1 ملین برطانوی متاثر. ماہرین

    برطانیہ؛کورونا میں 14 فیصد اضافہ جبکہ 1اعشاریہ 1 ملین برطانوی متاثر. ماہرین

    برطانیہ میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ برطانیہ پہلے ہی ایک ‘تباہ کن’ نئی کوویڈ لہر کے آغاز پر ہے جو اس موسم سرما میں قومی ادارہ صحت سروس کیلئے بڑی مشکلات پیدا کرسکتی کیونکہ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اومی کرون کا نیا وئرس سامنے آرہا ہے اور اس ہفتہ میں تقریبا 14 فیصد اضافہ نئے کرونا کیسز میں دیکھنے کو آیا ہے۔

    ڈیلی میل کی ایک خبر کے مطابق: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ پہلے ہی ایک ‘تباہ کن’ نئی کرونا لہر کے آغاز میں نشانہ پر ہے جو اس موسم سرما میں مزید بڑھ سکتی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیکرون کے نئے ذیلی نسخے ‘استثنیٰ کے گرد تیار ہو رہے ہیں’ جو کہ ویکسینیشن اور کوویڈ انفیکشنز کے ذریعے تیار کی گئی تھی۔ کچھ سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ نئے مدافعتی متغیرات قومی ادارہ صحت سروس کے لیے ‘پہلے ہی گھٹنوں کے بل ان اصل مسائل کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ سرد موسم قریب آرہا ہے۔

    ڈیلی میل کے مطابق؛ خزاں کی لہر ناگزیر تھی لیکن اب یہ وباء پیدا ہونے کے خدشات کے باوجود حکومت کی جانب سے وبائی امراض کے دور کی پابندیوں کو واپس لانے کا امکان نہیں ہے کیونکہ بلند استثنیٰ کی شرح نے اس بیماری کو ایک ایسی چیز میں تبدیل کر دیا ہے جو فلو سے ملتا جلتا ہے جوکہ ایک موسمی وائرس کی طرح ہے جسکا ہر ملک کو ہر سال سامنا رہتا ہے۔ ڈیلی میل میں مزید دعوی کیا گیا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کوویڈ کیسز میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ماہرینِ شماریات کا اندازہ ہے کہ اس وقت لگ بھگ 1.1 ملین برطانوی متاثر ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ یہ دارالحکومت ہے تورا بورا نہیں ہے،کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
    خاتون جج دھمکی کیس؛ آج کی سماعت میں فیصلے کا امکان
    جولائی کے وسط کے بعد سے یہ پہلا مسلسل اضافہ ہے جب موسم گرما کی لہر عروج پر پہنچ گئی تھی اور وزراء کو معاشی طور پر کمزور کرنے والی پابندیوں کو لاگو کرنے کیلئے عوامی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا جو اس سے قبل کرونا میں عائد کی گئی تھیں.

    کوویڈ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کی مدافعتی شکلیں پہلے ہی ‘انفیکشن میں معمولی اضافے کا سبب بننا شروع کر رہی ہیں’۔ ایک وبائی امراض کے ماہر اور کوویڈ زو ایپ کے شریک بانی نے دی انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ:’ایسا لگتا ہے کہ ہم اگلی لہر کے آغاز میں ہیں اور اس بار یہ بوڑھے افراد کو آخری لہر کی بانسبت سے زیادہ کرے گی. انہوں نے مزید وضاحت کی کہ علامات بھی پہلے کی مختلف حالتوں کے مقابلے میں اپنے آپ کو قدرے مختلف انداز میں پیش کر رہی ہیں، یعنی بہت سے متاثرہ افراد کووڈ ٹیسٹ نہیں کروا رہے ہیں۔ پروفیسر نے کہا کہ حکومتی رہنما خطوط استعمال کر رہے ہیں جو غلط ہیں کیونکہ اب بھی بہت سارے لوگوں نے ٹیسٹ نہیں کروائے ہیں.

    ‘اس کوویڈ کی اعلامات میں گلے کی سوزش، بخار اور بو کی کمی ایک نئی اعلامت ہے – بہت سے بوڑھے لوگ شاید یہ نہ سوچیں کہ انہیں کوویڈ ہو گیا ہے۔ وہ کہیں گے کہ یہ سردی کے موسم کی وجہ سے اور اس کا ٹیسٹ بھی نہیں کروائیں گے لیکن یہ کورونا کی چھپی ہوئی اعلامات ہیں. اس حوالے ڈیلی میل کو یونیورسٹی آف واروک کے وائرولوجسٹ پروفیسر لارنس ینگ نے بتایا کہ ‘ہم نے واقعی کووِڈ ٹیسٹ کے ذریعے اپنی آنکھ کو بال سے ہٹا دیا ہے۔ ‘ہم صرف مختلف قسموں کا پتہ لگا سکتے ہیں یا پی سی آر ٹیسٹنگ سے ترتیب دے کر جان سکتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے، اور یہ ایک سال پہلے کی حد کے قریب کہیں بھی نہیں ہو رہا ہے۔ اور ‘لوگوں کو سردیوں میں مختلف انفیکشن ہونے جا رہے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا ہیں کیونکہ مفت ٹیسٹ دستیاب نہیں ہیں -جو مستقبل میں یہ ایک مسئلہ بن جائے گا.

  • نوری نت کا کردار کرنا اعزاز کی بات ہے حمزہ علی عباسی

    نوری نت کا کردار کرنا اعزاز کی بات ہے حمزہ علی عباسی

    حمزہ علی عباسی جنہیں ڈرامہ سیریل پیارے افضل نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں. حمزہ علی عباسی چار سال کے بعد کسی پراجیکٹ میں نظر آرہے ہیں اور وہ پراجیکٹ ہے فلم ” دا لیجنڈ آف مولا جٹ” حمزہ علی عباسی نے اس میں‌ نوری نت کا کردار اداکا کیا ہے. اس کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے.ہیرو آنے والے حمزہ علی عباسی ولن کا کردار کرکے کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ولن کا کردار بہت زیادہ چلینجنگ بات ہوتی ہے. حمزہ علی عباسی کہتے ہیں کہ انہوں نے

    پرانی والی مولا جٹ دیکھی ہے اور مصطفی قریشی نے کس طرح سے نوری نت کے کردار کو ادا کیا ہے اسکو سٹڈی کیا ہے. حمزہ علی عباسی کہتے ہیں‌کہ میں فلمیں اور ڈرامے یقینا کروں گا لیکن اللہ نے جو دائرہ متعین کر دیا ہے اس میں رہتے ہوئے کروں گا اور میرا خیال ہے کہ یہ کوئی بری بات نہیں ہے. باقی میری ہمایوں سعید سے کسی قسم کی ناراضگی نہیں ہے ہمیں ایکساتھ کام کرنے کا اگر پھر سے موقع میسر آیا تو ضرور کروں گا. فلم کی ریلیز کے ھوالے سے نروس نہیں ہوں بلکہ ایکسائیٹیڈ ہوں امید ہے کہ شائقین کو ہماری کوشش ضرور پسند آئیگی.