Baaghi TV

Author: +9251

  • عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟

    عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کے ایک بڑے جھگڑے کے بعد صلح کی وجہ کیا بنی؟

    پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں مقبول گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں احمد علی بٹ کو ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آشا بھوسلے کے ساتھ صلح کیسے ہوئی. عاطف اسلم اور آشا بھوسلے ایک میوزک شو میں ساتھ تھے اور اس شوکو جج کیا تھا اس شو کے دوران عاطف اسلم اور آشا بھوسلے کی اکثر نوک جھوک ہوتی رہتی تھی اور ایکبار تو خاصی لڑائی ہو گئی تھی. یوں ان دونو‌ں کے تعلقات اچھے نہیں تھے لیکن عاطف بتاتے ہیں کہ یہ تعلقات اور لڑائی جھگڑا صرف اس بات پر ختم ہوا کیونکہ آشا بھوسلے کی بیٹی میری مداح تھیں . مجھے آشا بھوسلے نے ایک دن فون کرکے کہاکہ میری بیٹی تمہاری مداح ہے اور وہ مجھ سے ناراض ہو رہی ہے کہ میں تم سے کیوں لڑتی ہوں

    یوں ہمارے درمیان کی تمام رنجیشیں صرف اس ایک وجہ سے ختم ہو گئیں اس کے بعد آشا بھوسلے کا رویہ میرے ساتھ ٹھیک ہوا گیا اور میں نے بھی جو کچھ سخت بولا تھا اسکو بھی آشا بھول گئیں. یاد رہے کہ عاطف اسلم کو بھارت میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لیکن وہاں کے گلوکاروں‌کو عاطف اسلم کی شہرت ہضم نہیں ہوتی عاطف اسلم کے خلاف وہاں کے مشہور گلوکار ابھیجیت بھی بول چکے ہیں لیکن عاطف اس کے باوجود وہاں کے میوزک ڈائریکٹرز کی اولین چوائس ہیں.

  • میرا نے وڈیو جاری کرکے کس بھارتی اداکارہ کا کیا شکریہ ادا اور کیوں؟

    میرا نے وڈیو جاری کرکے کس بھارتی اداکارہ کا کیا شکریہ ادا اور کیوں؟

    پاکستانی اداکارہ میرا جو ہر وقت کنٹرورسیز میں گھری رہتی ہیں اپنی ہی باتوں کی وجہ سے انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازبیل کیف کا شکریہ ادا کررہی ہیں میرا ازبیل کی شکرگزار اس لئے ہیں کیونکہ بقول میرا کہ کترینہ کیف کی بہن ازبیل نے لاک ڈائون کے دوران ان کی بہت مدد کی اور خصوصی طور پر اس لئے بھی شکرگزار ہیں کیونکہ ازبیل نے میرا اور ان کے ڈائریکٹر قاسم کو دبئی میں لوکیشنز کےلئے اجازت دلوائی. میرا نے اس وڈیو میں یہ تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کس فلم کی بات کررہی ہیں اور اس

    فلم میں کون کون ہے لیکن اتنا ضرور کہا ہے کہ بہت جلد ازبیل اور میں فلم میں ایکساتھ ضرور کام کریں گے. یاد رہے کہ میرا بعض اوقات ایسا بیان دے دیتی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور بعض اوقات تو وہ اپنے ہی بیان سے مکر بھی جاتی ہیں. حال ہی میں وہ کیپٹن نوید کے ساتھ طلاق کے حوالے سے تھیں خبروں میں کیونکہ انہوں نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ ان کی اور کیپٹن نوید کی طلاق ہو چکی ہے. تاہم کیپٹن نوید یا انکی فیملی نے یہاں تک کہ میرا کی فیملی نے بھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی .

  • جمشید دستی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا

    جمشید دستی کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا

    راولپنڈی پولیس نے گزشتہ دنوں رات گئے پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتار کرلیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے.

    جمشید دستی کے خلاف تھانہ محمود کوٹ ضلع مظفر گڑھ میں ٹرک ڈرائیور ایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ اور ایف آئی آر کے مطابق ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے، اس مقدمے میں جمشید دستی کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی نے اپنے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں چیک ان کیا جس پر راولپنڈی پولیس کو اشتہاری مجرم کی وہاں موجودگی سے آگاہ کیا گیا تھا. جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جمشید دستی کو گرفتار کرلیا تھا، جب کہ اب انہیں رہا کردیا گیا ہے. جمشید دستی کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کی گئی کہ: الحمداللہ ضمانت منظور ہوگئی ہے اور میں ان جعلی مقدموں سے ڈرنے والا نہیں ہوں، پہلے بھی مافیا کے خلاف لڑتا رہا اور آئندہ بھی لڑتا رہونگا.


    سابق رکن اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ماضی کی طرح پولیس جس طرح میرے ساتھ سلوک کیا کرتی آج ویسا نہیں کیا لہذا میں وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری گرفتاری کا نوٹس لیا. واضح رہے کہ جمشید دستی پہلی مرتبہ 2008 کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ 2013 کے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اور کامیاب ہوئے تھے.

    اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا ہے جیسے کہ اپریل 2021 میں جمشید دستی سمیت 4 افراد پر میونسپل کمیٹی کے عملے پر مبینہ تشدد اور بھتہ خوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا.

  • بشری انصاری سکن ٹریٹمنٹ‌کس سے کرواتی ہیں جان کر ہوجائیں آپ حیران ؟

    بشری انصاری سکن ٹریٹمنٹ‌کس سے کرواتی ہیں جان کر ہوجائیں آپ حیران ؟

    اداکارہ بشری انصاری 66 برس کی ہیں لیکن آج بھی وہ ینگ نظر آتی ہیں ان کے چہرے کی تازگی برقرار ہے اور جھریاں نظر نہیں آتیں. بشری انصاری نے خود کو کافی اچھا مین ٹین رکھا ہوا ہے اور یہ چیز دیکھ کر کئی لوگ ہوجاتے ہیں‌حیران کہ آخر بشری انصاری نے خود کو کس طرح سے اتنا فٹ رکھا ہوا ہے اور کیسے ان کے چہرے کی تازگی برقرار ہے.اس حوالے سے بشری انصاری نے پہلی بار بات کی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ میں‌بڑھتی ہوئی عمر کے جلد پر اثرات کو کم کرنے کے لئے اینٹی ایجنگ انجیکشنز کا استعمال کرتی ہوں اور میں سکن کا ٹریٹمنٹ شائستہ لودھی سے

    کرواتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میں ہر دس دن کے بعد انجیکشن لگواتی ہوں. یاد رہے کہ بشری انصاری جو انجیکشنز لگواتی ہیں ان سے ان کی سکن نہ صرف تروتازہ نظر آتی ہے بلکہ ان کی عمر بھی کم لگتی ہے. بشری انصاری نے یوں کھل کر خلاصہ کر دیا ہے کہ وہ آج بھی اتنی جوان کیسے نظر آتی ہیں. بشری انصاری کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو ورسٹائل ہیں بشری انصاری اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی ہیں بہت اچھا گاتی بھی ہیں . ان کی فنی صلاحیتوں کو گورنمنٹ کے لیول پر بھی سراہا جا چکا ہے.

  • بھارتی سنگھ اور کرشنا ابھیشیک نے کس پاکستانی فنکار کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی ؟‌

    بھارتی سنگھ اور کرشنا ابھیشیک نے کس پاکستانی فنکار کو سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی ؟‌

    پاکستان کے ایک مقامی چینل پر تماشا گھر کے نام سے ایک رئیلٹی شو چل رہا ہے، اس شو میں جہاں دیگر پارٹیسیپینٹس ہیں وہیں اداکار رئوف لالہ بھی ہیں. رئوف لالہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول ہیں اب اس شو کا فائنل ہونے جا رہا ہے اور ہر کوئی اپنے پسندیدہ فنکار کو ووٹ دینے کی اپیل کررہا ہے. بھارتی سنگھ بھی اپنے پسندیدہ فنکار اور دوست کو سپورٹ کرنے آ گئی ہیں میدان میں انہوں نے ایک وڈیو بنا کر اپیل کی ہے کہ روئوف لالہ جو کہ رئیلٹی شو تماشا گھر میں موجود ہیں ان کو سپورٹ کریں ان کو جتوائیں ان کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں. بھارتی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ تماشا گھر

    میں رئوف لالہ مزے مزے کے تماشے کرکے ہم سب کو اینٹرٹین کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ مزید تماشے کریں اور ہمیں اینٹرٹین کریں. بھارتی سنگھ کے علاوہ کامیڈین کرشنا ابھیشیک نے بھی ایک وڈیو بنا کر اپیل کی ہے کہ تماشا گھر میں موجود رئوف لالہ کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں اس شو میں روئف لالہ دیکھنے والوں کو اینٹرٹین کررہے ہیں .میں ذاتی طور پر رئوف لالہ کا مداح ہوں میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ انہیں شو میں ووٹ کے معاملے میںسپورٹ کیا جائے اور ان کے لئے اتنے زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں تاکہ یہ شو جیت سکیں اور انکی جیت ہم سب کی جیت ہے.

  • اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود میں بوری بند لاش برآمد

    اسلام آباد: تھانہ کورال کی حدود میں بوری بند لاش برآمد

    وفاق دارلحکومت اسلام آباد تھانہ کورال کی حدود میں بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے.

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھاڑیوں میں ایک بوری میں انسان نما چیز پڑی ہوئی ہے تاہم یہ ویڈیو شیئر کرنے والے صحافی علی عمران عباس نے دعوی کیا ہے کہ اس بوری میں ایک انسان کی لاش ہے.


    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایک اور قتل، خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد
    دہشتگردی کو کسی صورت دوبارہ نہیں پنپنے دیا جائے گا، کورکمانڈرکانفرنس
    باپ اور ماموں کو سر عام گولیاں ماری گئیں،یتیم بچی بے یارو مدد گار، انصاف کی دہائیاں
    تاہم اس حوالے سے ابھی تک اسلام آباد پولیس کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد میں بوری بند لاش کو معاملہ پہلی بار سامنے نہیں‌آیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی ایک لڑکی کی بوری بند لاش ملی تھی. اور اس خاتون کی تشدد زدہ بوری بند لاش کچرے سے برآمد کی گئی تھی دوسری جانب باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں کمی نہ آسکی ہے اور آئے روز چوری، ڈکیتی، قتل کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تو کراچی کی جگہ اسلام آباد سے بوری بند لاشیں ملنا شروع ہو گئی ہیں.

    خیال رہے کہ 3 اگست 2021 کو ملنی والی لڑکی کی لاش بارے پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینک دی گئی تھی ،خاتون کی عمر 25 سال تھی اور پوسٹ مارٹم کے مطابق خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد اور زخموں کے نشانات موجود تھے جبکہ نامعلوم ملزمان نے خاتون کے قتل کے بعد بوری بند لاش کچرے میں پھینک دی تھی علاوہ ازیں تھانہ گولڑہ میں خاتون کی بوری بند لاش ملنے کامقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم واضح رہے آج ملنے والی لاش سے متعلق پولیس سے فلحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے اور ناہی کوئی معلومات دی ہے.

  • سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب. شیری رحمان

    سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب. شیری رحمان

    سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب. شیری رحمان

    وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے عمران خان کی آڈیو لیک سے “سازش کا بیانیہ” ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔ شیری رحمان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ عمران خان کہہ رہے کہ ہم اب سائفر پر “کھیلیں” گے۔ عمران خان سائفر کے معاملے پر چھ ماہ سے سیاست کر رہے۔


    اگر یہ پاکستان کے خلاف سازش تھی تو عمران خان اس پر “کھیلنے” کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے؟ آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ تحریک انصاف نے ایک معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔ ایک سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کے خلاف سازش کی گئی۔ مفروضی بیرونی سازش کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ عمران خان نے ملک اور خارجی مفادات کو اپنی سیاست کے نظر کیا۔ انہوں کے اپنی سیاست بچانے کیلئے ملک کے خلاف سازش کی۔ عمران خان پاکستان کے مجرم ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان یوٹرن لے کر اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے، وہ اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بھرپور لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیسا بد دیانت اور خائن شخص تاریخ میں پیدا نہیں ہوا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے متاثرین سیلاب کے نام پر پیسے اکٹھے کئے اور وہ پیسے اپنے جلسوں میں لگا رہا ہے، جتنے پیسے جلسوں پر برباد کیے اس سے 2 اضلاع آباد ہو سکتے تھے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ قوم غلام نہیں عمران خان اپنی انا، نفس اور ہوس کے غلام ہیں، وہ حسب معمول استعفوں پر یوٹرن لے کر اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے۔

  • دا لیجنڈ آف مولا جٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیگی فواد خان

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ شائقین کے ذہنوں پر نقش ہوجائیگی فواد خان

    سپر سٹار فواد خان نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ لوگوں کے زہنوں پر نقش ہوجائیگی اور لوگ کافی برسوں تک اس فلم کو یاد رکھیں گے. انہوں نے کہا کہ دعوی کوئی نہیں لیکن یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ جب تک فلم ختم نہیں ہوجائیگی شائقین اپنی سیٹوں سے نہیں اٹھیں گے. انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جس گنڈاسے کو پکڑا وہ اتنا بھاری تھا کہ اٹھانا مشکل تھا اس گنڈاسے کو پکڑ کر ریہرسل کرنا ، سین اوکے کروانا ایکشن کرنا اتنا آسان نہ تھا. فواد خان نے اسی انٹرویو میں کہا کہ میں اپنی فلم کے بارے میں

    دعوے کرنا پسند نہیں کرتا. فلم کیسی ہے یہ شائقین فیصلہ کریں گے میں اب شائقین کے ریویو کا منتظر ہوں. فواد خان نے مزید کہا کہ مجھے پنجابی بولنی نہیں آتی تھی لیکن فلم کےلئے سیکھی اور کیسی بولی ہے یہ آپ دیکھ کر مجھے بتائیے گا ہم نے تو جو کرنا تھا کر لیا اب آپ سب نے فیصلہ کرنا ہےکہ ہم نے کیسا کام کیا.ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے کہا کہ فلم میں گانے نہیں ہیں ماسوائے ایک سپیشل سانگ کے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی کے علاوہ ماہرہ خان عمائمہ ملک ، گوہر رشید و دیگر اہم کردار ادا کررہے ہیں.

  • نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”ضرار”  کی پرموشن کا آغاز 2  اکتوبر سے

    نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”ضرار” کی پرموشن کا آغاز 2 اکتوبر سے

    شان شاہد کی فلم ”ضرار” جسے 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ابھی تک تاخیر کا شکار چلی آرہی تھی. ابھی بھی اس سال اس فلم کی ریلیز کی دو تین تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. ٔپہلے فلم کی ریلیز اسی برس اکتوبر میں ہونا تھی لیکن شان شاہد نے سیلاب کی وجہ سے ایک بار پھر ریلیز کی تاریخ آگے کر دی اب فلم نومبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. نومبر میں ریلیز ہونے والی ضرار کی اب پروموشنز کا باقاعدہ آغاز دو اکتوبر سے کیا جا رہا ہے. شان شاہد اس فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں دوسری طرف شان شاہد کے مداح بھی ضرار کے

    لئے کافی پرجوش ہیں. فلم کا ٹریلر کافی پسند کیا گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ہالی وڈ کی فلم ہے. فلم کے مرکزی کرداروں میں کرن ملک، شان شاہد، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگراہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ضرار کی کہانی شان نے خود لکھی ہے۔اس فلم میں شان شاہد کو ضرار کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو ایک سابق آئی ایس آئی ایجنٹ ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف خدمت میں واپس آتا ہے۔شان اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے اس فلم کے پرموشن کررہے ہیں اور فلم کے پوسٹر جاری کررہے ہیں.

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا 228 روپے کا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالرمزید سستا 228 روپے کا ہوگیا

    ڈالر کو ریورس گیئر لگنے کے بعد امریکی کرنسی مزید سستی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کے مستحکم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور ڈالر اب مزید سستا ہوکر اب 228 کا ہوگیا ہے.

    جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز سے ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری ہے روپے کی قدر میں کمی آرہی ہے، یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیرخزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگادی اور ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کے انٹربینک ریٹ 235 روپے جبکہ اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے تھے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.90 روپے کی کمی سے 234.11 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 236 روپے پر آگئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ پیر کو بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہوئی تھی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239روپے اور 238روپے جبکہ اوپن ریٹ 244، 243، 242، 241، 240، 239 اور 238روپے سے بھی نیچے آگئے تھے۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع ڈالر کی قدر گھٹ کر 236.25روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 2.70روپے کی کمی سے 237.01روپے کی سطح پر بند ہوگئے تھے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6روپے 90پیسے کی کمی سے 237.50روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

    گزشتہ روز مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔