Baaghi TV

Author: +9251

  • شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے والے کس منہ سے اسحاق ڈار پر اعتراض کررہے؟

    شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنانے والے کس منہ سے اسحاق ڈار پر اعتراض کررہے؟

    معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ ماضی میں شوکت ترین اور حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ لگانے والے اب اسحاق ڈار کی بطور وزیر خزانہ تقرری پر کس منہ سے اعتراض کررہے ہیں؟


    تاہم اس ٹوئیٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے جس پر اقرار الحسن نے مزید کہا کہ: پی ٹی آئی والے اسحاق ڈار اور شوکت ترین میں مماثلت پِر اعتراض کر رہے ہیں لہزا ان کے لیئے عرض ہے کہ آپ لوگ زرداری اور نواز شریف دونوں پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہیں حالانکہ ایسا وزیرِ خزانہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں اور تحریک انصاف والوں کی یادہانی کیلئے یاد کراتا چلو شوکت ترین زرداری دور حکومت میں وزیر خزانہ تھے جنہیں عمران خن نے اپنے دور حکومت وزیر خزانہ لگایا.

    ایک رپورٹ کے مطابق شوکت ترین نے 1975 میں سٹی بینک میں ایک ٹرینی کے طور ملازمت اختیار کی اور سٹی بینک تھائی لینڈ کے صدر کے منصب پر فائز رہے، سٹی بینک کے ساتھ 22 سال منسلک رہنے کے بعد 1997 میں میاں نواز شریف کی حکومت کے کہنے پر وہ پاکستان آئے اور انھوں نے حبیب بینک کی کامیاب ری اسٹریکچرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ بینک 230 ملین ڈالرز کے خسارے سے 30 ملین ڈالرز منافع میں آگیا۔ 2000 میں وہ حبیب بینک سے بطور صدر فارغ ہوئے اور یونین بینک میں ملازمت اختیار کی جس کے شیئرز سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے حوالے کیے گئے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق: 2008 میں شوکت ترین کراچی سٹاک ایکسچینج کے صدر رہے، جہاں سے وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پہلے یوسف رضا گیلانی کے مشیر خزانہ اور بعد میں سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوئے اور انہیں وزیر خزانہ کا منصب دیا گیا تھا. ان دنوں آئی ایم ایف کے قرضے کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم بھی مجوزہ تھی جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم کے معاملے میں چھوٹے صوبوں کی شکایات کو دور کریں اور ہر صوبے کو اس کا حق ملے۔ فروری 2010 میں وہ مستعفی ہوگئے، جس کی وجہ انہوں ذاتی مصروفیات بیان کیں تھی.

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سلک بینک میں شوکت ترین کے چھیاسی فیصد حصص تھے اور نئے سرمایہ کاروں کا یہ مطالبہ تھا کہ وہ بینک کے کاروبار کو مکمل وقت دیں۔ ان دنوں وہ ایوان بالا میں امیر ترین سینیٹر تھے ان کے پاس چوّن کروڑ پچپن لاکھ کی جائیداد، دو کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کی گاڑیاں اور مختلف مالیاتی ادراوں اور بینکوں میں تین ارب روپے کی سرمایہ کاری بھی ہے.


    نیب کیس؟

    ایک رپورٹ کے مطابق: سابق وزیر اعظم پرویز اشرف کے ساتھ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کا قومی احتساب بیورو میں ریفرنس دائر تھے، جس میں سے احتساب عدالت نے انہیں بری کردیا تھا تاہم قومی احتساب بیورو نے اس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی۔رینٹل پاور کیس میں راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کا الزام تھا جبکہ نیب کا الزام تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے اس دور میں بطور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا.

    واضح رہے کہ شوکت ترین پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انھوں نے وزیر خزانہ کے منصب کے باوجود اپنے سلک بینک کےلیے زر (ایکوٹی) کا انتظام کیا تھا، جو کانفلیکٹ آف انٹریسٹ تھا۔ خیال رہے کہ شوکت ترین تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے کزن ہیں، ایک دفعہ ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے رشتے دار ہیں، یاد رہے کہ انور مجید سابق صدر آصف زرداری کے دیرینہ دوست ہیں۔

    اب یہاں پر سوال پھر وہی پیدا ہوتا ہے کہ تحریک انصاف والے کیسے یہ اسحاق ڈار کی تعیناتی پر اعتراض کرسکتے ہیں.

  • دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جن کے پوری دنیا میں مداح پائے جاتے ہیں ورسٹائل یہ اداکارہ ہسپتال،پہنچ گئیں جی ہاں اداکارہ کو گزشتہ رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا.جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کو بے چینی کی شکایت کی تھی اور انہیں کافی مشکل صورتحال کا سامنا تھا اسی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیارپورٹس کے مطابق دیپیکا اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکارہ کے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوا تھا اس وقت وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی تھیں ، انہیں تب کامینی ہسپتال میں آدھے دن کے لیے ہیلتھ چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

    دیپیکا پڈوکون اب فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی اس میں جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسے ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ پٹھان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون فلم فائٹر میں ریتک روشن کے مقابلے میں نظر آئیں گی.دیپیکا پڈوکون آخری بار گہرائیاں میں اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیری کاروا کے ساتھ نظر آئی تھیںاس فلم کی ہدایت کاری شکن بترا نے کی تھی۔

  • اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کا حلف اٹھا لیا

    اسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کا حلف اٹھا لیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی. واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا جبکہ اس موقع پر اپوزیشن نے چور چور کے نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔ خیال رہے کہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا تھا۔ اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نزیر تارڑ کے ہمراہ وزرا کے نذیر تارڑ کے چیمبر میں پہنچے تھے جہاں ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا اور گلے میں پھولوں کا ہار پہنایا گیا تھا

    بعدازاں اسحاق ڈار ایوان میں پہنچے توحکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کو سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے لیے مدعو کیا تو اپوزیشن میں شامل تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے شور شرابا کیا۔ اپوزیشن ارکان نے چورچور کے نعرے لگائے، تحریک انصاف کے ارکان نے چیئرمین کی ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور اسی شور شرابے میں اسحاق ڈار نے حلف اٹھایا۔ اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ساتھ ہی انہوں ںے شیم شیم کی نعرے بازی بھی کی۔ اس دوران چیئرمین سینیٹ ارکان کو چپ کراتے رہے مگر کسی نے ایک نہ سنی۔

    ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب معزز رکن ہیں انہیں ایوان میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے ہمیشہ اس ایوان کے تقدس کا خیال رکھا ہے، ہاؤس کے تقدس کا خیال کیا جائے، یہان دامن کسی کا صاف نہیں، آپ کے تحفظات ذاتی ہو سکتے ہیں آئین اور قانون کے مطابق نہیں.
    قائد ایوان کے بعد اپوزیشن لیڈر نے اظہار خیال کیا اس دوران حکومتی بینچز سے نعرے بازی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ جو سسٹم چل رہا ہے یہ شخصیات کو تحفظ دے رہا ہے، یہ سسٹم ایک خاندان کا بنتا جا رہا ہے، ابھی تک انہوں نے عدالت کے آگے سرینڈر نہیں کیا، یہ سیدھا یہاں آگئے ہیں، سینیٹ میں سینیٹ کا کوئی عزت و حترام ہے بھی یا نہیں۔

    حلف کے بعد چیئرمین سینیٹ نے معمول کے مطابق اجلاس کی کارروائی شروع کردی اور وقفہ سوالات کا آغاز کیا۔ اجلاس میں شور شرابے کے بعد دلچسپ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آپ سوال کریں کیونکہ ہاؤس کی دادی شیری رحمان آگئی ہے وہ جواب دیں گی جس پر شیری رحمان نے کہا کہ میں آپ کی دادی ہوں مگر دادا گیری نہیں چلے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ میری نہیں پورے ایوان کی دادی ہیں۔

  • کسانوں کا ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ

    کسانوں کا ایک بار پھر اسلام آباد کا رخ

    کسانوں نے ایک بار پھر مطالبات کے حق میں اسلام آباد کا رخ کرلیا، کسان آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے مختلف مقامات سیل کر دئیے گئے ہیں، روات ٹی چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ ایکسپریس وے اور جی ٹی روڈ پر رکاوٹوں کے باعث شدید ٹریفک جام ہے۔ راستوں کی بندش سے سرکاری ملازمین کو دفاتر اور طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تاہم اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئے۔ ریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے بھی محدود پیمانے پر کھولے گئے ہیں، شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔


    احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کسان اتحاد نے واضح کیا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ہونے والے مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو ڈی چوک کی جانب مارچ کریں گے۔ پنجاب کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر شوکت خان نے یہ بات ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی تھی ایک سوال کے جواب میں شوکت خان نے کہا تھا کہ ابھی تک ہونے والی بات چیت میں حکومت نے پنجاب کسان اتحاد کی جانب سے پیش کردہ مطالبات اور عائد کردہ شرائط پہ آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔
    پنجاب کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر شوکت خان نے کہا تھا کہ ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ اس وقت پنجاب کسان اتحاد کے نمائندے مذاکرات میں مصروف ہیں۔ اور وعدے کیے جاتے ہیں، عملدرآمد نہیں ہوتا، بے بس کسان احتجاج کریں گے. واضح رہے کہ پنجاب کسان اتحاد کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ایف نائن پارک میں احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا اور موجود لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی تھی.

  • سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عسکری و سول انتظامیہ شانہ بشانہ متحرک. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عسکری و سول انتظامیہ شانہ بشانہ متحرک. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم کل13074 کلومیٹر سڑکیں اور 410 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے مطابق: ملک بھر کے وہ اضلاع جن کی سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ان میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خیبر پختون خواہ میں ضلع دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا بتانا ہے کہ: اب تک 625 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ اور 9.5 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4659 پھنسے ہوئے افراد کو بھی نکالا جا چکا ہے۔ جبکہ صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 565,359 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات کی فراہمی بھی کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ، بلوچستان، اور ساؤتھ پنجاب میں 147 ریلیف کیمپ جبکہ 172 ریلیف امدادی فنڈ کے پوئنٹ بھی نصب کئے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں کی مدد کی جائے گی.

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ: پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک کل سے 6583 خیمے، 570، 341 فوڈ پیکجز، 3453،26 ٹن راشن، 287,183 لیٹر میٹھا پانی فراہم کیئے مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 63576 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے سے20 سے زائد ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے 262 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 1521 افراد کو نکالا۔

    علاوہ ازیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ کل کا ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 40، سبی، روہڑی، دالبندین اور بھکر 39 ڈگری سینٹی گریڈ۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ادویات کے حوالے سے اب تک 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں 619، 808 مریضوں ابتدائی میڈیکل سہولیات اور مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ مزید چار پانچ دن کی دوائی دی گئی ہے.

  • سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے، سیکریٹری پیٹرولیم

    سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے، سیکریٹری پیٹرولیم

    سیکریٹری پیٹرولیم نے موسم سرما کے دوران ملک بھر میں گیس کے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کی سربراہی میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولم ڈویژن کی سال 2019 – 20 کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے پی اے سی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں سردیوں کے دوران گیس بحران کا خدشہ ہے کیوں کہ مقامی گیس ملک ضرورت پورا نہیں کررہی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ مسلم لیگ ن لیگی رہنما اسحا ق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا
    عمران خان کی بہن عظمیٰ نے کروڑوں کی زمین کوڑیوں کے بھاؤ خرید لی
    سیاست کی بجائے اس وقت متاثرین کی مدد کیلئے کام کرنا چاہیے،وزیراعظم
    انہوں نے بتایا کہ ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر مسلسل گر رہے ہیں، جس کا اندازہ سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد لگایا گیا ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے بعد دنیا میں گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اس وقت دنیا میں گیس دو تین فیصد مہنگی ہوچکی ہے اور مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم گیس نہیں خرید سکتے۔ علی رضابھٹہ نے کہا کہ ہماری زیادہ گیس گھریلو صارفین کو جاتی ہے جس پر زیادہ سبسڈی دے رہے ہیں، مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی۔

    اس وقت دنیا میں گیس مالیکیولز دستیاب نہیں اور یورپ ان دنوں یورپ میں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے، ان ممالک کی قوت خرید زیادہ ہے وہ مہنگی خرید سکتے ہیں۔ اس موقع پر موقع نور عالم خان نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے گرمیوں میں بجلی غائب سردیوں میں گیس، کیا ایل این جی خریداری سے سردیوں کیلئے گیس دسیتاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ابھی بھی گیس کی قلت ہے اور گزشتہ دو سال سے ملک میں گیس بحران ہے۔

  • انیل کپور نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو مبارکباد دی سالگرہ کی

    انیل کپور نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو مبارکباد دی سالگرہ کی

    بالی وڈ اداکارہ انیل کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے. جس میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. انیل کپور اس وڈیو میں شیروانی زیب تن کئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور شیروانی غالبا پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی ہے. کیونکہ انیل کپور اس وڈیو میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ محسن بھائی آداب ، آپ کو جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد ، میں نے آپ کے تیار کردہ کپڑے پہنے بہت اچھے اور عمدہ ہیں امید ہے کہ بہت جلد آپ کے ساتھ ملاقات ہوگی. انیل کپور نے وڈیو کے آخر میں محسن نوید رانجھا کو دعائیں دیں . یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا پاکستانی فیشن

     

     

     

    محسن نوید رانجھا بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ

     

     

     

     

    ڈیزائنر ہیں اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ان کے تیار کردہ جوڑے بالی وڈ کے فنکار بھی شوق سے زیب تن کرتے ہیں . کچھ عرصہ قبل محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ کپڑے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے بھی زیب تن کئے تھے. محسن نوید رانجھا کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی اس وقت ملی جب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ٹین فرانس برٹش فیشن ایوارڈز 2021 میں ان کا تیارکردہ لباس پہنا تھا۔اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی کاسٹ نے کانز فلمی میلے میں محسن رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی تھی۔

  • اساتذہ احتجاج: مظاہرین  کا عمران خان کی رہائشگاہ کی جانب مارچ

    اساتذہ احتجاج: مظاہرین کا عمران خان کی رہائشگاہ کی جانب مارچ

    اساتذہ احتجاج: مظاہرین کا سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ کی جانب مارچ کا فیصلہ.

    اسلام آباد، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد مظاہرین چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ روانہ جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ ہورہی ناانصافی کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلوائیں. مظاہرین کا مزید کہنا تھا یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا جبکہ برطرف ملازمین میں 12 سالہ ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں. مظاہرین کا کہنا ہے کہ: 2008 سے ملازمت کررہے ہیں لیکن ہمیں برطرف کردیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے.

    یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کیا ہے؟
    03مارچ 2015 کو اس وقت کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا تھا کہ یونیورسٹی ماڈل ایکٹ سے یونیورسٹیوں میں میرٹ کی بالادستی ، شفافیت اور محاسبے کانیا نظام نافذ ہوگا جب کہ وائس چانسلرز کے تقرری بھی خالصتا” میرٹ کے بنیاد پر ہوگی، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کایونیورسٹیوں کے قیام اور معیارتعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے اس لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ختم نہیں ہونا چاہیے جب کہ نصاب کو صوبہ کے حوالے کرنے کے بجائے مرکزی سطح پر جائنٹ کریکولم اتھارٹی قائم ہو تاکہ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج ہو۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ایڈہاک ٹیچرز نے بنی گالہ میں احتجاج کیا تھا، بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخوا کے ایڈہاک ٹیچرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا، جبکہ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی تھی. اس موقع پر اساتذہ نے مطالبہ کیا تھا کہ 4 سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، پشاور میں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، لہذا ادھر آئے ہیں تاکہ ہمیں‌ مستقل کیا جائے۔ اس وقت اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ اساتذہ سے گزارش ہے کہ پرامن رہیں اور مذاکرات کا راستہ اپنائیں، روڈ بند ہونے سے مریضوں اور بنی گالہ کے رہائشیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں لہذا پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے کہ کسی کو چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر تک نہ پہنچنے دیا جائے گا۔

  • فلک شبیر اور سارا خان نے اپنے ولیمہ کا کھانا کس کو کھلایا؟ سن کر رہ جائیں آپ حیران

    فلک شبیر اور سارا خان نے اپنے ولیمہ کا کھانا کس کو کھلایا؟ سن کر رہ جائیں آپ حیران

    چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سارا خان اور فلک شبیر نے اپنی شادی کی ایکدم خبر بریک کی. ان کی شادی کی تقریبات کافی سادے طریقے سے ادا کی گئیں تھیں. فلک شبیر نے سارا خان کو پرپوز کیا اور سارا خان نے انہیں اپنے والدین سے رابطہ کرنے کے لئے کہہ دیا جس کے بعد فلک نے جھٹ منگنی پٹ بیاہ والی بات کی سارا کے والدین سے ملے اور شادی طے پا گئی. شادی کی تقریبات کو نہایت ہی سادہ رکھا گیا. سارا خان نے فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا تھا. سارا اپنی شادی کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت لگ رہی تھی. فلک شبیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ولیمے میں کن لوگوں‌ن ے شرکت کی . اول تو ان کی شادی کی تقریبات میں صرف ان کی فیملی کے ممبران اور قریبی چند

    ایک دوستوں نے شرکت کی تھی. لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے اپنی شادی کا کھانا بھوکوں کو کھلایا تھا اور ان لوگوں‌ کو کھلایا تھا جو کافی دن سے بھوکے تھے. فلک شبیر نے یہ انکشاف کسی صارف کے سوال پر کیا کسی نے فلک سے پوچھا کہ آپ نے اپنے ولیمہ کی تصاویر کیوں شئیر نہیں کیں تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو کھانا کھلایا جو پیٹ بھر نہیں کھاتے اور اس موقع پر نہ ہماری تصاویر بنی تھیں اور نہ ہی کوئی وڈیوز ہیں اس لئے ولیمہ کی تصاویر شئیر نہیں کیں.

  • اور جب عمران اشرف نے شاہ رخ کی نقل اتار کر 500 روپے کمائے

    اور جب عمران اشرف نے شاہ رخ کی نقل اتار کر 500 روپے کمائے

    باصلاحیت اداکار عمران اشرف کا حال ہی میں فیشن آئی کون فریحہ الطاف نے انٹرویو کیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے پہلی بار کتنے پیسے کمائے اور ان کا کیا کیا. انسٹاگرام پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ میں ایک شرارتی بچہ تھا اور شرارتی بچہ سب کو نظر آجاتا ہے. ایک بار کہیں چلا گیا وہاں مجھے کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی نقل اتار کر دکھائو میں نے ان کی نقل اتار دی اس وقت ان کی فلم آئی تھی انجام ، اس میں ان کا ایک ڈائیلاگ تھا ”میری شیوانی کو مار دیا” میں نے وہ بھی بولا تو سب کو بہت پسند آیا . میں تیسری چوتھی

    جماعت میں اس وقت پڑھ رہا تھا مجھے نقل اتارنے پر پانچ سو روپے دئیے گئے. اس زمانے میں پانچ سو روپے بہت زیادہ ہوا کرتے تھے، پانچ سو روپے لیکر میری تو خوشی کی کوئی اتنہا نہ تھی. میں نے ان پیسوں سے فرائز کھائے اور ساڑھے تین سو روپے بچ گئے وہ امی کو جا کر دے دئیے میری امی کی آنکھوں میں آنسو آگئے انہوں نے پوچھا کہ یہ پیسے کہاں سے لائے ہو، اس پر فریحہ الطاف نے کہا کہ دارصل وہ آپ کی پہلی کمائی تھی جس کو پکڑ کر آپ کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں.