Baaghi TV

Author: +9251

  • حرامانی نے سیلاب دزگان کے لئے دو ملین ڈالرز جمع کر لئے، نادیہ افغان کی شاباش

    حرامانی نے سیلاب دزگان کے لئے دو ملین ڈالرز جمع کر لئے، نادیہ افغان کی شاباش

    ملک سیلاب کے دور سے گزر رہا ہے آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور سیکنڑوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں. ایسے میں ہر کوئی اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کررہا ہے. فنکار بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وہ بھی فنڈز جمع کررہے ہیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد ہو سکے. حرامانی بھی ایسی ہی فنکارہ ہیں جو بیرون ملک شوز کرکے فنڈ اکٹھے کررہی ہیں. تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ حرامانی نے انڈس ہستپال کے پلیٹ فارم سے بیرون ملک میں شوز کرکے سیلاب زدگان کے لئے 2 ملین ڈالرز اکٹھے کر لئے ہیں.ایسے میں اداکارہ نادیہ افغان نے ان کو دی ہے شاباش اور کہا ہے کہ مجھے تم پر فخر ہے تمہاری بونگیاں تو سب بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں ، پر دل سے تم ایک اچھی اور سادہ انسان ہو اور یہ بہت کم لوگوں

    کو پتہ ہے . یہ کوئی آسان کام نہیں‌ ہے جو تم نے کیا ہے اللہ تم کو اس کا اجر دے امین . یوں نادیہ افغان نے حرامانی کی حوصلہ افزائی کی. دوسری طرف حرامانی کا کہنا ہے کہ میں ہر حد تک جا کر سیلاب زدگان کی مدد کروں گی . حرامانی کے مداح ان کو اس کاوش پر کافی سراہ رہے ہیں اور شاباش دے رہے ہیں . حرا کے ساتھ اس نیک کام میں ان کے شوہر مانی بھی شریک ہیں.

  • یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے کمی کا امکان

    یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے کمی کا امکان

    یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ورکنگ شروع کر دی۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔ تین روز کے دوران عالمی رجحان کے مطابق اوگرا حتمی سمری بھجوائے گا اور یکم اکتوبر سے حکومت کی جانب سے عوام کا بڑا ریلیف دئیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزیر خزانہ کی مشاورت سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق نامزد وزیر خزانہ اسحاق ڈار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دینے کے بھرپور حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برنٹ آئل کی بین الااقوامی منڈی میں قیمتیں نچلی سطح پر آگئیں۔ خام تیل کی قیمت 84.06 ڈالر فی بیرل جب کہ امریکی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76.71 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

    اسی طرح عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی نمایاں طور پر کم ہو کر 6.90 ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جس سے صارفین کو کچھ ریلیف ملنے اور عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 15 فی صد کمی ہوئی ہے۔ کورونا وبا سے نکلنے والی ہانپتی کانپتی عالمی معیشت اور تجارت کو روس یوکرین جنگ سے بڑا دھچکا لگا اور پٹرولیم کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی تھیں۔

    تاہم اب عالمی منڈیوں میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل کمی سے معیشت اور تجارت کو سنبھلنے کا موقع مل رہا ہے جس کے دور رس نتائج مہنگائی میں کمی کی صورت میں عام آدمی کی زندگیوں پر بھی پڑیں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ عالمی کساد بازاری کا خدشہ اور دیگر عالمی امور ہیں۔ یاد رہے کہ بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی انکشاف کیا گیا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر تک گر سکتی ہے جب کہ آئندہ برس کے اختتام تک یہ قیمت 45 ڈالر فی بیرل رہ جائے گی۔

  • یاسر حسین نے لیا ٹرول کرنے والے کو آڑھے ہاتھوں ، بولے اپنے کام سے کام رکھ

    یاسر حسین نے لیا ٹرول کرنے والے کو آڑھے ہاتھوں ، بولے اپنے کام سے کام رکھ

    یاسر حسین اور اقراء عزیز نے ہم ایوارڈز میں‌شرکت کی اور اقراء عزیز کو ڈرامہ سیریل ”رقیب سے” کے لئے جیوری ایوارڈ‌ بھی ملا. یاسر حسین نے ایوارڈز کی ہوسٹنگ کی. یاسر حسین نے ایوارڈز میں سماں باندھا ہوا تھا، حاضرین ان کی ہوسٹنگ سے خاصے محظوظ ہوئے. چونکہ یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور مداحوں اور ناقدین کو جواب بھی دیتے رہتے ہیں. حال ہی میں یاسر حسین کو کیا کسی نے صارف نے ٹرول اور لکھا کہ ” دوسروں کو تو بہت بھاشن دیتے ہو، لیکن خود ہر چیز میں منہ اٹھا کر چلے جاتے ہو اس بار بھی کینڈا منہ اٹھا کر چلے گئے ہو منافق نہ بنو ” اس کے

    جواب میں یاسر حسین نے لکھا کہ ” کام سے آیا ہوں جیسے تُو جاتا ہو گا کام پہ، جیسے کرکٹ ٹیم میچ کھیل رہی ہے، جیسے سینما کی ٹکٹ بیچنے والا اپنا کام کررہا ہے، اور باقی سب بھی. ویسے تُو بھی اپنے کام سے کام رکھ نا” . یوں یاسر حسین نے ان کے کینڈا جانے پر تنقید کرنے والے کو دیا کررارہ جواب بلکہ یوں کہیے کہ لیا آڑھے ہاتھوں اور کہہ دیا کہ اپنے کام سے کام رکھ نا. یاد رہے کہ یاسر حسین کافی جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور وہ جب تک کسی کی بات کا جواب نہ دے دیں اپنے دل کی تسلی نہ کرلیں وہ سکون سے نہیں بیٹھتے.

  • اذان سمیع خان کی اپنے ہی سانگ اک لمحہ پر پرفارمنس،  سماں باندھ دیا

    اذان سمیع خان کی اپنے ہی سانگ اک لمحہ پر پرفارمنس، سماں باندھ دیا

    زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کا بیٹا عدنان سمیع خان جنہوں نے ڈرامہ سیریل ”عشق لا” سے اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کیا، ان کی اداکاری کو جہاں سراہا گیا وہاں اس پر سوالات بھی اٹھائے گئے. لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گائیگی اذان سمیع خان کی پہلی چوائس اور ترجیح ہے. حال ہی میں کینڈا میں ہم ایوارڈز کا انعقاد ہوا اس میں گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے ہی گیت اک لمحہ پر پرفارمنس دی ، اذان سمیع خان کے اس گانے پر وہاں ایک سماں بندھ گیا. اک لمحہ گیت لوگوں میں خاصا مقبول ہے اور یوٹیوب پر ابھی تک اس گیت کو چالیس ملین ویوز مل چکے ہیں. اذان سمیع

    خان نے بہترین انداز میں نہ صرف اس گیت کو گایا ہے بلکہ اس پر ہم ایوارڈز میں پرفارمنس بھی دی ہے. یاد رہے کہ اک لمحہ اذان سمیع خان کی پہلی سولو البم ” میں تیرا” کا ہے اس گانے کی وڈیو میں اذان سمیع خان کے ساتھ اداکارہ مایا علی دکھائی دیں، اس گانے کی وڈیو میں نصف صدی پرانے کراچی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔اذان سمیع خان ڈرامہ سیریل عشق لاء کے بعد ابھی تک اداکاری کے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نےابھی تک اپنے کسی نئے اداکاری کے پراجیکٹ کا اعلان کیا ہے.

  • ہم ایوارڈز میں شرکت کے لئے سٹائلنگ پر ، عاطف اسلم نے کیا اپنی اہلیہ سارا کا شکریہ ادا

    ہم ایوارڈز میں شرکت کے لئے سٹائلنگ پر ، عاطف اسلم نے کیا اپنی اہلیہ سارا کا شکریہ ادا

    پاکستانی گلوکار لاکھوں دلوں کی دھڑکن عاطف اسلم ایک ایسا نام ہے جو کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ وہ 17 سال سے زائد عرصے سے میوزک انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے سے لے کر بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والے عاطف اسلم کی جادوئی آواز نے ہر دل کو جیتا ہے. بالی وڈ کے نامور ہیروز پر عاطف اسلم کی آواز میں گائے گانے پکچرائز ہو چکے ہیں . عاطف اسلم نے حال ہی میں کینڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت کی ہے اور اس میں وہ ایک منفرد انداز میں نظر آئے ان کی سٹائلنگ کافی ہٹ کر تھی . عاطف اسلم نے اپنی سٹائلنگ کی تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے اپنی اہلیہ سارا بھروانہ کا شکریہ ادا کیا. یوں کہا جا سکتا ہے کہ ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم اس

    بار ہم ایوارڈز میں ایک الگ ہی انداز میں نظر آئے۔ گلوکار کو ان کی اہلیہ سارہ بھروانہ نے سٹائلنگ کروائی . عاطف اسلم نے ہم ایوارڈز میں پرفارم بھی کیا. یاد رہے کہ عاطف اسلم نے سارا بھروانہ سے محبت کی شادی کی دونوں ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں. دونوں 2013 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے. عاطف اسلم گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کرتے بھی کبھی کبھار دکھائی دیتے ہیں. عاطف اچھے گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے اداکار بھی ہیں.

  • اسلام آباد: ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد: ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا گیا

    اسلام آباد میں ملزم نے ڈکیتی کی واردات میں چھریوں کے وار کرکے تاجر کو قتل کردیا جبکہ دوسرا تاجر زخمی ہوگیا ہے.

    اسلام آباد میں جی نائن نشتر مارکیٹ پشاور موڑ پر ڈکیتی کی واردات، ملزم نے چھریوں کے وار کر کے تاجر کو قتل کردیا ہے، جبکہ دوسرا تاجر زخمی ہے اس ڈکیتی میں ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں. دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ: تھانہ کراچی کمپنی کی حدود G-9 سٹور پر واردات کے معاملہ پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ اور ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے.


    اسلام آباد پولیس کے مطابق: ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ اور جدید تکنیکی و ہیومن ریسورسز کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔ جبکہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس نے مزید کہا کہ وقوعہ میں ایک شخص یعنی تاجر گلفراز جاں بحق جبکہ تاجر محمد نواز زخمی ہوئے ہیں.


    علاوہ وزیں اسلام آباد کے شہریوں نے بڑھتی ہوئی ایسی واردات کے پیش نظر شدید پریشانی کا اظہار کیا ہے اور ایک شہری نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہم ایسی واردات سے پریشان ہیں جبکہ بعض اوقات خوف کے باعث اپنے موبائل فون بھی رات کے وقت ساتھ لے جانے ڈرتے ہیں تاکہ کوئی چھین نہ لے، شہری نے مزید کہا کہ آئی 9 اور 10 میں گزشتہ دنوں کئی واردات ہوچکی ہیں لیکن پولیس تاحال ایسی واردات کو مکمل ختم یا ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے میں ناکام رہی ہے.

  • مشی خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا

    مشی خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا

    مشی خان جو کہ ایک عرصے سے اداکاری سے دور ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں. ہر وقت عمران خان کے حق میں اور دوسرے سیاستدانوں کے خلاف بات کرتی رہتی ہیں. مشی خان سوشل ایشوز کو بھی ہائی لائٹ کرتی ہیں لیکن اس بات پر کافی کنونسڈ ہیں کہ ملک میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہےاسکی ذمہ دار دو پارٹیاں ہیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی. مشی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے أپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور وہاں پر وہ

    کسی بھی موضوع پر لمبی گفتگو کیا کر سکیں گی. مشی خان نے کہا کہ انسٹاگرام پر کسی بھی وڈیو کو پوسٹ کرنے کی لمٹ ہوتی ہے جس کی وجہ سے کم بات کرنی پڑتی ہے اور بعض اوقات کسی بھی موضوع پر بات کرنے کی تشنگی باقی رہ جاتی ہے اس لئے میں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور آپ سب اسے سبکرائب کریں اور میں وہاں نہ صرف سوشل ایشوز پر وڈیو اپ لوڈ کیا کروں گی بلکہ لائیو بھی آیا کروں گی. انہوں نے کہا کہ میرے یوٹیوب چینل کا نام مشی خان آفیشل ہے اور میری وہاں دو خوبصورت تصاویر بھی لگی ہوئی ہیں .

  • ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی

    ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی

    ڈالر زوال پزیر ہونے کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر مزید 3 روپے بڑھ گئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا کے مثبت نتائج اور اسحاق ڈار کی وزیرخزانہ کی حیثیت سے تقرری کی خبر نے ڈالر کی اڑان کو بریک لگادی ہے. ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 235 روپے جبکہ اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 2.90 روپے کی کمی سے 234.11 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے کی کمی سے 236 روپے پر آگئی۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلبگاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے گزشتہ پیر کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار ہوئی تھی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 239روپے اور 238روپے جبکہ اوپن ریٹ 244، 243، 242، 241، 240، 239 اور 238روپے سے بھی نیچے آگئے تھے۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع ڈالر کی قدر گھٹ کر 236.25روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 2.70روپے کی کمی سے 237.01روپے کی سطح پر بند ہوگئے تھے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یکدم 6روپے 90پیسے کی کمی سے 237.50روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

    گزشتہ روز مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔

  • عمران اشرف نے والدین کو دے دیا ایک مشورہ

    عمران اشرف نے والدین کو دے دیا ایک مشورہ

    اداکار عمران اشرف جو کہ خود بھی اب باپ بن چکے ہیں. وہ بطور باپ اپنی ذمہ داریوں کو بہت اچھے سے سمجھنے لگے ہیں نہ صرف سمجھنے لگے ہیں بلکہ دوسرے والدین کو مشورہ بھی دینے لگے ہیں. حال ہی میں انہوں نے دیا ہے کہ مشورہ والدین کو اور والدین کو انہوں نے مشورہ یہ دیا ہے کہ خدا کے لئے اپنے بچوں کو بورڈنگ سکول نہ بھیجیں انہوں نے کہا کہ یہ بچے کے لئے بہت تکلیف دہ عمل ہوتا ہے اس دوران وہ خود کو اکیلا محسوس کرتا ہے لیکن آہستہ آہستہ اسکے دوست بننے لگتے ہیں اور وہ اس زندگی کو جینے کا عادی ہونے لگتا ہے جس میں اسکو دوستوں کے لئے

    علاوہ کم کی کسی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے. عمران اشرف کہتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے ایبٹ آباد بورڈنگ اسکول بھیجا اور میں ایف ایس سی تک وہاں رہا اس دوران میں اپنی فیملی سے دور ہو گیا ان کے قریب رہنے کا موقع میسر نہ آیا. یاد رہے کہ عمران اشرف نے رواں برس بڑی سکرین پر فلم دم مستم کے زریعے اینٹری دی تھی لیکن بڑی سکرین پر اپنا رنگ نہیں جما سکے. عمران اشرف ایک ورسٹائل اداکار ہیں لوگ ان کی اداکاری کو بے حد سراہتے ہیں گزشتہ دنوں ان کی اور انکی اہلیہ کے درمیان تعلقات کی خرابی کی خبریں سامنے آئیں ان کی تصدیق تاحال عمران خان نے نہیں کی.

  • اسحاق ڈار بہت جلد حلف اٹھائیں گے کیونکہ وہ کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں. مریم اورنگزیب

    اسحاق ڈار بہت جلد حلف اٹھائیں گے کیونکہ وہ کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ، جلد بطور سینیٹر حلف اُٹھائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر ایک فارن ایجنٹ، ہیروں اور گھڑیوں کے سوداگر اور آٹا چینی چور کا رونا بنتا ہے۔ یہ روئیں، چیخیں یا پیٹیں اسحاق ڈار وطن واپس آچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کا واپس آنا عمران خان جیسے جھوٹے اور فسطائی شخص کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں ہر روز اضافہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کسی عدالت سے سزا یافتہ نہیں ، جلد بطور سینیٹر حلف اُٹھائیں گے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے اسحاق ڈار کی واپسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔ فواد چودھری نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار وطن واپس آ چکے ہیں اور بطور وزیر خزانہ جلد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جبکہ انہوں نے وطن واپسی پر کہا گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے وزارت خزانہ کی ذمہ داری پارٹی قیادت نے دی ہے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپ یہ ذمہ داری نبھاؤ لہذا میں پوری کوشش سے یہ ذمے داری نبھانے کی کوشش کروں گا.

    وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن سے اسلام آباد کے نورخان ایئربیس پہنچنے کے بعد سرکاری نشریاتی ادارے ‘پی ٹی وی’ سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں اپنے ملک میں واپس آیا ہوں۔ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ میں پوری کوشش کروں گا کہ پاکستان جس معاشی بھنور میں پھنسا ہے، ہم پاکستان کو اس میں سے نکالیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس طرح ہم نے 99-1998 یا 14-2013 میں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا تھا، امید ہے کہ ہم مثبت سمت میں جائیں گے۔

    قبل ازیں، لندن سے روانگی کے وقت اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ جس دفتر سے نکل کر اپنے میڈیکل کے لیے آیا تھا، آج اللہ تعالیٰ مجھے اُسی دفتر میں واپس بھجوا رہے ہیں، میں واپس آرہا ہوں، اللہ چاہے گا تو میں پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2013 سے 2017 تک سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کر رہا تھا، پاکستان کی معیشت دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بننے جارہی تھی، جب شرح سود کم اور شرح نمو زیادہ تھی، اس بار بھی کوشش کروں گا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرسکوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسحٰق ڈار کو وزیر خزانہ کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔