Baaghi TV

Author: +9251

  • کے پی حکومت نے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی کے لیے پولیس نفری دینے سے انکار کردیا

    کے پی حکومت نے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی کے لیے پولیس نفری دینے سے انکار کردیا

    خیبرپختونخواحکومت نے وفاقی حکومت کو اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے دینے سے انکار کردیا۔

    خیبرپختونخواحکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج اور لانگ مارچ کے لیےوفاق کو اسلام آباد کی سیکیورٹی کے لیے پولیس دستے دینے سے انکار کردیا۔ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کونسے دہشت گرد آرہے ہیں؟وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کس چیزکی سیکیورٹی مانگ رہے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ راناثنا اللہ کو ایک اہلکاربھی نہیں دیں گے۔ ہمیں سیکیورٹی کی اپنے صوبے میں ضرورت ہے۔ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ سرحدہے۔سیکیورٹی وفاق کاکام ہےلیکن یہ کام بھی ہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواکی سیکیورٹی ہم نے اپنے عوام کے لیے رکھی ہے۔اسلام آباد میں اگر احتجاج ہوتاہے،تو پہلے بھی بہت ہوچکے ہیں۔راناثنا اللہ نےشہبازشریف کیساتھ مل کرماڈل ٹاون میں جوکیا دوبارہ یہ کرناچاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کیے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نفری نہ دینے کی صورت میں صوبوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے تیاریاں شروع کردی تھی.

    گزشتہ دنوں ذرائع نے کہا تھا: صوبوں سے پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 30 ہزار اہلکار طلب کر لیے گئے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب سے 20 ہزار، صوبہ خیبر پختونخواسے 4 ہزار اور 6 ہزارنفری رینجرز کی بھی مانگی گئی ہے۔ اس ضمن میں نجی ٹی وی کو ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کی نفری تعینات کرنے کے علاوہ سینکڑوں کنٹینرز بھی لگائے جائیں گے اور شہر کے داخلی راستوں پر خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے گئے ہیں جب کہ ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد بھی پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع سے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا نے تاحال اسلام آباد کے لیے نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

  • اسلام آباد؛ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    اسلام آباد؛ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے وار بے قابو، ڈینگی سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد پانچ جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔

    اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 85 افراد متاثر ہوئے ، اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1819 تک جا پہنچی ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ڈی ایچ او کے مطابق شہر کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 1102 مریض ہیں ، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 18 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 276 تک جا پہنچی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے 72 جبکہ کیپٹل اسپتال میں 39 مریض زیر علاج ہیں۔
    خیال رہے کہ پاکستان میں ڈینگی کا پہلا کیس 1994 ء میں کراچی میں سامنے آیا لیکن بڑے پیمانے پر ڈینگی بخار 2010ء اور 2011ء میں نمودار ہوا ۔ ایک محدود اندازے کے مطابق 2011ء میں 370 کے قریب مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 15ہزار افراد اس سے متاثر ہوئے.

    ڈینگی بخار

    ڈینگی دراصل مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس کهلا تا ہے۔ چار سیرو ٹائپس ہیں، اسکا مطلب یہ کہ اس وائرس سے چار بار متا ثر ہونا ممکن ہے۔ ڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اور علاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

    ڈینگی بخار کیوں ہوتا ہے؟

    ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہےاور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہےاس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔ ڈینگی بخار کی وجہ سے آپ کے پلیٹلیٹس بہت زیادہ گر سکتے ہیں۔ سنگین صورتوں میں آپ کو خون کی منتقلی کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ بالغوں میں پلیٹلیٹس کی عام تعداد 150,000 سے 450,000 میں ہوتی ہے لیکن اگر آپ کو ڈینگی ہے تو یہ 20000-40000 تک کم ہوسکتے ہیں۔ مزید انتظار مت کریں۔ ڈینگی کے علاج کے لیے آج ہی اولا ڈاک کی مدد سے کسی بھی جنرل فزیشن سے رجوع کریں۔

  • اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    اسلام آباد میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لا ش برآمد ہوئی ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کھنہ کے علاقے میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔ عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19کے افسر تھے۔ وہ این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈپیوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔


    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہرپہلو سے تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔ ہفتہ کی صبح اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے.


    اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔‘
    سینیئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
    بیان کے مطابق ’متوفی این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کے تحت سینکڑوں کیمرے شہر کی سڑکوں اور پرہجوم جہگوں پر نصب ہیں جن سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

  • تحریک انصاف کی ’بغاوت کی دفعہ 124 اے‘ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    تحریک انصاف کی ’بغاوت کی دفعہ 124 اے‘ کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی گئی ہے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بغاوت کی دفعہ آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے درخواست میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

    درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ بغاوت کی دفعہ 124A اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔ تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کے لیے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔

    گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران شیریں مزاری کے وکیل ابوذرسلمان خان نیازی نے عدالت میں دفعہ 124 اے کو کالعدم قرار دینے کے لیے دلائل دیے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی حکومت میں بھی بغاوت کے الزامات کے مقدمات درج ہوتے رہے۔ عدالت نے شیریں مزاری کو ہدایت دی کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے، آپ کو پارلیمنٹ جانا چاہیے۔ عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی۔
    چیف جسٹس اطہر من اللہ کا گزشتہ روز سماعت میں کہنا تھا کہ سب کو پارلیمان پر اعتماد کرنا چاہیے۔ اسلام آبادہائیکورٹ بغاوت کے مقدمات غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے آج جاری کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124A کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کی تھی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں بغاوت کی دفعہ 124A غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی.

  • سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں. نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم کل1374 کلومیٹر سڑکیں اور 392 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کے مطابق: ملک بھر کے وہ اضلاع جن کی سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے ان میں سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھلمگسی، بولان، صحبت پور اور لیسبیلہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خیبر پختون خواہ میں ضلع دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان اور پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا بتانا ہے کہ: اب تک 618 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 پروازیں کی گئیں اور 9.5 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے 4659 پھنسے ہوئے افراد کو بھی نکالا جا چکا ہے۔ جبکہ صحت کے حوالے سے اب تک 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 565,359 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور 3-5 دن کی مفت ادویات کی فراہمی بھی کی گئی ہیں۔

    نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سنٹر کا کہنا ہے کہ: پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 6415 خیمے، 520271 فوڈ پیکجز، 3377.48 ٹن راشن، 284,538 لیٹر میٹھا پانی فراہم کیئے مزید یہ کہ پی اے ایف نے 45 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جہاں اب تک 63576 مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ 19807 افراد کی رہائش کے لیے سے20 سے زائد ٹینٹ سٹی اور 54 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔ پی اے ایف نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 260 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 103 افراد کو نکالا۔

    علاوہ ازیں: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ کل کا ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 40، سبی، روہڑی، دالبندین اور بھکر 39 ڈگری سینٹی گریڈ۔ جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم زیر بحث

    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم زیر بحث

    وزیراعظم شہبازشریف کی ملالہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیراعظم شہبازشریف سے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی ہے، نیویارک میں ہونے والی ملاقات وزیردفاع خواجہ آصف، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب، اورطارق فاطمی بھی شریک تھے۔ شہباز شریف اورملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے میں وزیر اعظم نے لڑکیوں کی تعلیم اور سماجی ایشوز پر ملالہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے ملالہ فنڈ کی وزارت تعلیم کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔


    ملالہ نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے لڑکیوں کے حقوق اور ان کی تعلیم سے متعلق بات کی جبکہ سیلاب کے نقصانات خاص کر اسکولوں کی تباہی پر اظہار افسوس بھی کیا، اور کہا کہ خواتین کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ اپنا کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سب سے کم عمری میں نوبل انعام لینے والی عالمی شہرت یافتہ رہنماء ملالہ یوسف زئی سے یو این جی اے، امریکہ میں ملاقات کی تھی، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی. بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ "ملالہ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ہم نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا.

    علاوہ ازیں: پاکستان کی سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی، اور سیلابی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول کی تباہی، اور آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی ہے. اور ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ کیا ہے اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کے ساتھ ان کا حکومتی وفد موجود تھا. جبکہ ملالہ اپنے خاندان کے ہمراہ تھی

  • کوک سٹوڈیو کا 14 ا کتوبر کو یو اے ای میں لائیو شو

    کوک سٹوڈیو کا 14 ا کتوبر کو یو اے ای میں لائیو شو

    کوک سٹوڈیو پاکستان کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں نئے اور پرانے گلوکاروں کو یکساں گانے کا موقع میسر آتا ہے اس پلیٹ فارم سے بہت سارے نئے گلوکار آج شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں. کوک سٹوڈیو کا کریز پاکستان سمیت بھارت میں بھی پایا جاتا ہے. حالیہ مثال علی سیٹھی کا گانا پسوڑی ہے جسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے یہاں تک کہ انگریز آرٹسٹوں نے بھی اس گانے کو گایا اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کی. اب اطلاعات ہیں کہ کوک سٹوڈیو متحدہ عرب امارات میں لائیو شو پیش کریگا. جو گلوکار اس میں حصہ لے رہے ہیں ان کے ناموں کی

    فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے. کوک اسٹوڈیو کے اس لائیو شو میں ینگ اسٹنرز، شئے گل، علی سیٹھی، فیصل کپاڈیہ، حسن رحیم، میوزِک بینڈ قراقرم اور جسٹن بیبس پرفارم کریں گے۔ یہ کنسرٹ 14 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوگا اور اس کے ٹکٹس کوکا کولا ایرینا دبئی سے آن لائن بک کروائے جا سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے کوک سٹوڈیو شائقین خاصے پرجوش ہیں اور منتظر ہیں اس دن کا کہ جب کوک سٹوڈیو کا لائیو شو ان کے ملک میں ہو گا اور وہ اپنے پسندیدہ گلوکاروں کو لائیو دیکھ سکیں گے اور سن سکیں گے.

  • عاطف اسلم کو خدا نے سب دیا لیکن پھر بھی انکی ہے ایک ایسی خواہش جس کے پورے ہونے کے ہیں وہ منتظر

    عاطف اسلم کو خدا نے سب دیا لیکن پھر بھی انکی ہے ایک ایسی خواہش جس کے پورے ہونے کے ہیں وہ منتظر

    پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم جنہیں بھارت میں بھی بہت زیادہ سراہا جاتا ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خدا نے سب کچھ دیا ہے لیکن میری پھر بھی ایک ایسی خواہش ہے جس کا میں پورے ہونے کا منتظر ہوں. عاطف اسلم نے اپنی خواہش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میں مدینہ میں اذان دوں . مجھے امید ہے کہ میری یہ خواہش ضرور پوری ہو گی اور اللہ تعالی میری ضرور سنے گا. عاطف اسلم نے کہا کہ میں بہت زیادہ فضول خرچ نہیں ہوں میں ایک بار جو کپڑے پہنتا ہوں وہ دوبارہ بھی پہنتا ہوں

    کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں نے ایک بار کپڑے پہن لئے ہیں دوبارہ کیوں پہنوں . انہوں نے کہا کہ ہم حلال کماتے ہیں اور اسی حلال کی کمائی سے کپڑے خریدتے ہیں تو پھر کیوں ہم اپنے پیسوں کو ضائع کریں بھئی اپنے ہی کپڑے دوبارہ پہننے میں کیا حرج ہے. عاطف اسلم نے کہا کہ زندگی میں سادگی ہونی چاہیے اور پیسہ ہی سب کچھ نہیں زندگی میں سکون سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے کوشش کریں کہ زندگی پر سکون ہو اور اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں. خدا اور خدا کے بندوں کو ناراں نہ کریں.

  • سرمد کھوسٹ نے جھوٹی خبر پر سوال اٹھا دیا، بولے کیا یہ کوئی اور سرمد ہے؟

    سرمد کھوسٹ نے جھوٹی خبر پر سوال اٹھا دیا، بولے کیا یہ کوئی اور سرمد ہے؟

    سوشل میڈیا پر بہت ساری ویب سائٹس ہیں اور بہت سارے یوٹیوب چینلز ہیں جو کسی کے بارے میں کوئی بھی جھوٹی خبر اڑا دیتے ہیں اور وہ خبر اتنی وائرل ہوتی ہے کہ لوگوں کو حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ متعلقہ سلیبرٹی کو وضاحت دینی پڑ جاتی ہے. اور یہ تو اب معمول کا کام بن گیا ہے جیسے. حال ہی میں سرمد کھوسٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک خبر اڑائی گئی کہ وہ اور شان شاہد ، خلیل الرحمان قمر ایک پراجیکٹ کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اس پر سرمد کھوسٹ نے کی ایک پوسٹ کی اور جس اکائونٹ سے یہ خبر جاری کی گئی ان کو ٹیگ کرکے لکھا کہ کیا میں جان سکتا ہوں کہ اس خبر کا سورس کیا ہے یا یہ کوئی اور سرمد کھوسٹ ہے جو فلم

    میکر بھی ہے اور میری طرح دِکھتا بھی ہے. سرمد کی اس قسم کی طنز کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. اور ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ویب سائٹس کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے. یاد رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی اس برس فلم کملی ریلیز ہوئی جسے شائقین نے بہت پسند کیا، ان کی پرڈیوس کی فلم جوائے لینڈ نے فرانس فلمی میلے میں ایوارڈ جیتا اور اب یہ پاکستان میں بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • عمران خان صرف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے ماہر ہیں

    عمران خان صرف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے ماہر ہیں

    آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں اسٹوڈنٹس کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے سیاست نہیں جدوجہد کی جاتی ہے۔ اگر ہم ملک میں انصاف لے آئے تو یہ حقیقی ملک بن جائے گا۔ اس حوالے اس کنونشن میں شریک ایک طالب علم نے کہا عمران خان صرف پروپیگنڈہ کا ماہر ہے

    اس تقریب میں شریک طالب علم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میں زاتی طور یا دلی طور پر اس پروگرام میں نہیں‌ آیا بلکہ میرے استاد نے مجھے مشورہ دیا کہ آپ جاو انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی جب عمران خان کا دور تھا تو اس میں جامع کے طالب علموں کو زبردستی ان کے پروگراموں میں‌ لایا جاتا تھا، تاکہ لوگوں کو دکھایا جاسکے کہ یوتھ عمران خان کے ساتھ ہے.

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اس تقریب میں کہا کہ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جو طاقتور ہے وہ اوپر ہے اور غریب کمزور ہے جبکہ آزادی کے لیے کھڑی نہ ہونے والی قومیں تباہ ہوجاتی ہیں اور نامور چور اور ڈاکو ملک پر بیٹھ جائیں تو وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے۔ نواز شریف اور زرداری کا اپنا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے تاہم اب یہ وقت پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں اور اب باری باری چوروں کے مقدمات ختم ہو رہے ہیں لیکن جس طرح قوم میں شعور آیا تو حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گی۔ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن صرف آزاد قومیں اوپر جاتی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سیاست کو پیسہ بنانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور بعض لوگ عوامی خدمت کے لیے سیاست میں آتے ہیں لیکن خوددار لوگ اپنے قوم کی عزت کرواتے ہیں۔ شہباز شریف ہر جگہ جا کر کہتے ہیں میں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبور ہوں۔