Baaghi TV

Author: +9251

  • فردوس جمال کو معاف کر دیا ہمایوں سعید

    فردوس جمال کو معاف کر دیا ہمایوں سعید

    سینئر اداکارہ فردوس جمال تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے انہوں نے گزشتہ دنوں ہمایوں سعید کو لیا آڑھے ہاتھوں بولے یہ تو اداکار ہی نہیں ہے نہ اسکی باڈلی لینگوئج ہے نہ ہی آواز. ان کے اس بیان پر ہمایوں سعید سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فردوس جمال سے میں بالکل بھی ناراض نہیں ہوں بلکہ میں نے ان کو معاف کر دیا انہوں نے جو بھی کہا ہے. فردوس جمال تو وہ اداکار ہیں جنہوں نے ایک بار مجھے کہا کہ گاڈ فاردر میں مارلن برانڈو نے اچھی اداکاری نہیں کی میں حیران رہ گیا اور اب آپ اندازہ کر لیں ان کی ججمنٹ کا ، لہذا اگر یہ میرے بارے میں

    کہہ دیں کہ میں اداکاری اچھی نہیں کرتا یا اداکار نہیں ہوں تو کوئی بات نہیں. اصل میں ان کو وہ مقام نہیں ملا جو ندیم اور جاوید شیخ کو ملا بس اسی مایوسی میں وہ ہر ایک کی اداکاری پر سوال اٹھا دیتے ہیں .یاد رہے فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری کے بارے میں بھی کہا تھا کہ ان کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی ان کو اب ہیروئینز کے کردار ادا کرنے چاہیں اس کے بعد ان پر کافی تنقید ہوئی لیکن انہوں نے اس تنقید سے بالکل بھی نہیں سیکھا اور ایک بار پھر انہوں نے سپر سٹار ہمایوں سعید کی اداکاری پر سوال اٹھا دئیے ہیں.

  • مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی

    مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی

    انٹر بینک میں 15 روز سے مسلسل مہنگے ہوتے ڈالر کی قدر میں پہلی بار کمی آگئی۔

    جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہوکر 239 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 244 روپے پر آگئی۔ اس سے قبل جمعرات کوانٹر بینک میں دن کے اختتام پر ڈالر239.71 روپے پر بند ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 244 روپے پر بند ہوا تھا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قرضے موخر ہونے اور آئی ایم ایف شرائط نرم ہونے کی توقع پر روپے کو سہارا ملا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں قابلِ ذکر کمی کا بھی روپے پر مثبت اثر پڑا۔ ڈیلرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے تھے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی۔

    خیال رہے کہ باغی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق گزشتہ روز ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ ڈالرمہنگا ہونے سے دالیں مہنگی ہوجائیں گی۔اطلاعات کے مطابق کراچی میں ہول سیلرزگروسرزایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں ملک بھر کے امپورٹرزنے کراچی پورٹ کی پالیسیوں پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    ہول سیلرز گروسرزایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدے دارعبد الرؤف ابراہیم نے کہا تھا کہ ملک میں دالوں کی امپورٹ میں مسائل پیدا ہوگئے ہیں اور ڈالرکی عدم دستیابی اور بڑھتا ہوا ریٹ امپورٹ کوشدید متاثرکرچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پرلاکھوں روپے کا مال پھنسا ہوا ہے،12 روز سے ڈالر مارکیٹ سےغائب ہے اور ایل سی بھی نہیں کھل رہی ہیں۔

    عبد الروف کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی فراہمی بحال ہونے سے ریٹ نیچے آجائے گا۔ بینک ڈالرفراہم نہیں کررہاہے،اجناس کی امپورٹ رک چکی ہے، اس وقت عالمی مارکیٹ میں اجناس کی قیمت کم ہیں تاہم ہمارے ملک میں قیمت اوپرجارہی ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈالر کی قیمت میں55 روپےکافرق آچکاہے، شپنگ کمپنیاں امپورٹرز پر کروڑوں روپے کے چارجز عائد کررہی ہیں۔

  • بری شادی ہونے سے بہتر ہے بندہ سنگل ہی رہے شگفتہ اعجاز

    بری شادی ہونے سے بہتر ہے بندہ سنگل ہی رہے شگفتہ اعجاز

    سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز جو آج کل ٹک ٹاک پر چھائی ہوئی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہماری سوسائٹی میں آج بھی ایسے رویے پائے جاتے ہیں کہ عورت ہے تو اسکو جوتی کی نوک پر رکھو ، عورت ہے تو اسکو دبا کر رکھو. میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنگل مدرز سے کیا کہنا چاہیں گی تو انہوں نے کہا کہ میں سنگل مدرز کیا سب عورتوں سے کہنا چاہوں گی کہ بری شادی ہونے سے بہتر ہے کہ بندہ سنگل ہی رہے . اور عورت کو یقینا شادی کرنی چاہیے اور اس معاملے میں بالکل بھی جلدی نہیں کرنی چاہیے، لیکن انتظار کرنا چاہیے خدا کی طرف سے اشارہ ملنے کا اور آپ کے دل میں گھنٹی بجے کا . جب خدا کی طرف سے ایسا ہوتا ہے تو سمجھ آجاتی ہے کہ اگلہ انسان

    ہمارے لئے کتنا اچھا ہے یا بہتر ہے. شگفتہ اعجاز نے زور دیکر کہا کہ ہر لڑکی کو انڈیپینڈینٹ ہونا چاہیے اگر لڑکی انڈیپینڈینٹ ہو گی تو سسرال والوں کے رویے بھی مختلف ہوں گے اور شوہر بھی سوچ سمجھ کر سلوک کرے گا کیونکہ وہ بھی جانتا ہوگا کہ یہ بھی فیلڈ میں ہے اور شعور رکھتی ہے کہ اپنے حقوق کس طرح سے لینے ہیں. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک کا نہایت ہی مثبت استعمال کرتی ہیں عموما وہ سبق آموز وڈیوز بناتی ہیں.

  • ُپی ٹی آئی کا جھوٹ: جس نیب پراسیکیوٹر کی تقرری پی ٹی آئی نے کی اسے شہباز کا مقرر کردہ قرار دے دیا

    ُپی ٹی آئی کا جھوٹ: جس نیب پراسیکیوٹر کی تقرری پی ٹی آئی نے کی اسے شہباز کا مقرر کردہ قرار دے دیا

    پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر الزام عائدکیا ہے کہ انہوں نے اپنی ہی بھتیجی مریم نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مقدمے میں اسٹیٹ پراسیکیوٹر کی تقرری کی ہےجبکہ یہ دعوی سراسر جھوٹا ہے.

    20 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹویٹ کی کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ سیاست دان مریم نواز شریف کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت کر رہی تھی تو وزیراعظم کی طرف سے مقرر کردہ پراسیکیوٹر اس حوالے سے پریشانی کا شکار تھے کہ وہ کس کی طرف سے پیش ہو رہے ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) یا ملزم کی طرف سے۔ واضح رہے کہ یہ پراسیکیوٹر بیرسٹر عثمان رشید چیمہ ہیں۔

    خیال رہے کہ بیرسٹرعثمان رشید چیمہ کو پاکستان تحریک انصاف کے دور میں اینٹی کرپشن باڈی کا پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ ابتدائی طور پر، وکیل نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں قومی احتساب بیورو کی نمائندگی کی۔ پھر جولائی 2021میں، عثمان رشیدچیمہ کو نیب کی طرف سے لیڈ وکیل اور پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تاکہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں مریم نواز شریف کی سزا کے خلاف دائر کی گئی اپیل کا جواب دے سکے۔

    ایک نوٹی فکیشن کے مطابق اس کیس میں عثمان رشیدچیمہ کو بطور وکیل برقرار رکھا گیا، 2020 سے نہ تو اسے ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے اور نہ ہی دوبارہ تعینات کیا گیا ہے۔ لہذا فواد چوہدری کا یہ دعویٰ ہے کہ شہباز شریف نے بیرسٹر چیمہ کو ذمہ داریاں سونپی تھیں سراسر غلط ہے اور جھوٹ پر مبنی بات ہے. فواد چودھری نے صرف یہی جھوٹ نہیں بولا بلکہ وہ اس سے قبل بھی بھی کئی بار جھوٹ بول چکتے ہیں آپ کو یاد ہوگا کہ گزشتہ دنوں ایک امریکی شہری کی عمران خان سے ملاقات بارے بھی انہوں نے جھوٹ بولا تھا جبکہ عمران خان کے دنیا نیوز کو انٹرویو کے بعد فواد چودھری مکمل طور پر جھوٹے ثابت ہوگئے تھے.

  • انڈو پاک کے اشتراک سے بنی سہیل احمد کی پہلی پنجابی فلم  بابے پنگڑا پائوندے نے 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

    انڈو پاک کے اشتراک سے بنی سہیل احمد کی پہلی پنجابی فلم بابے پنگڑا پائوندے نے 5 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

    اداکار سہیل احمد پاکستان کے نہایت ہی منجھے ہوئے فنکار ہیں ، انہوں نے بہترین سٹیج پلیز کئے پاکستانی فلموں میں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. ٹی وی شوز بھی کرتے ہیں. اب ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کیونکہ ان کے پسندیدہ فنکار سہیل احمد کی پہلی فلم بابے پنگڑا پائوندے نے ریلیز ہو رہی ہے. فلم بابے پنگڑا پاندے انڈو پاک کے اشتراک سے بنائی گئی فلم ہے اور یہ مکمل طور پر پنجابی فلم ہے اور سہیل احمد کی یہ پہلی پنجابی فلم ہو گی گو کہ انہوں نے طویل عرصہ تک پنجابی سٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے. لیکن ان کے مداح ان کو بڑی سکرین پر پہلی بار پنجابی بولتے ہوئے دیکھیں گے. فلم 5 اکتوبر کو پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی ریلیز ہو رہی ہے. اس ھوالے سے اداکار سہیل

    احمد نے ایک وڈیو بنا کر اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کی پہلی پنجابی فلم بابے پنگڑا پاندے ریلیز ہو رہی ہے یہ آپ سب کو یقینا پسند آئیگی . سہیل احمد نے کہا کہ اس فلم میں آپ کو دو پاکستانی لوگ نظر آئیں گے ایک تو میں خود اور دوسرا حماد چوہدری جو کہ ایگزیکٹیو پرڈیوسر ہیں. فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ٹریلر کو تو خاصا پسند کیا جا رہا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ فلم شائقین کو کتنا متاثر کرتی ہے.

  • سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو 7 ارب روپے کا نقصان

    سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو 7 ارب روپے کا نقصان

    سیلاب کے باعث پاکستان ریلوے کو 7 ارب روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

    سیلاب کے باعث ریل گاڑیاں نہ چلنے سے پاکستان ریلوے کو 7 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے اور ملازمین کوتنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی پیسے نہیں رہے۔ ریلوے منسٹری کے دفتر میں قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ریلوے بورڈ مظہرعلی شاہ نے بتایا کہ ریلوے کو حالیہ سیلاب کے باعث شدید نقصان ہوا ہے، نقصانات کا اب تک کا تخمینہ جو سامنے آیا ہے وہ 5 سے 7 ارب روپے سے زائد بنتا ہے۔

    سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے لائنز کو دیکھتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ ٹرینیں سمندر میں چل رہی ہیں، ریلوے کی سروسز بند ہونے کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، یہاں تک کہ ملازمین کو تنخواہ بھی نہیں دے سکتے۔ کنوینئر کمیٹی حامد حمید نے سوال کیا کہ اگر مستقبل میں بھی کوئی آفت آتی ہے تو ریلوے کی کیا حکمت عملی ہوگی، اگر حکومت مدد نہیں کرتی تو ادارے کے پاس کیا راستہ ہے، کیا ریلوے حکام کسی بین الاقوامی مالیاتی ادارے یا کسی ملک سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
    مزید یہ پڑھیں: جنرل اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتری آئی، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ آمد پر احتجاج
    ریلوے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ریلوے کی زمین کو لیز پر دینے کی پابندی عائد کی گئی، پشاور ڈویژن میں زمین پر قبضے کے نجی اور سرکاری اداروں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے کہ معاملے کو ریلوے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر نمٹایا جائے۔ کنوینئر کمیٹی حامد حمید نے کہا کہ اگر ریلوے حکام کہیں تو قبضہ کے مقدمات پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے بات کی جا سکتی ہے، تجاوزات پر ریلوے کے لیگل ونگ سے بھی مشاورت کریں گے۔

  • ہر طرف سے تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو بھی دینی پڑ گئی وضاحت

    ہر طرف سے تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو بھی دینی پڑ گئی وضاحت

    گزشتہ ماہ پاکستان کو سیلاب کی آفت نے آن گھیرا ہر حوالے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے. پوری دنیا میں اس سیلاب کی وجہ سے تشویش کی لہر دوڑ گئی.یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی پاکستان تشریف لائی ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہی ہیں. ہم ایوارڈز جو کہ پہلے سے ہی طے کئے جا چکے تھے کہ کینڈا میں 24 ستمبر کو انجام پائیں گے. یوں ایوارڈز کے انعقاد کی تاریخ اور تیاریاں پہلے سے ہی چل رہیں تھیں ٹکٹیں بھی آرٹسٹوں کو موصول ہو چکی تھیں. اسلئے ان ایوارڈز کا رکنا ناممکن تھا ورنہ بہت بڑے پیمانے پر نقصان ہوجاتا. لیکن ہم ٹی وی پر اس موقع پر ایوارڈز کا انعقاد کروانے پر بہت زیادہ تنقید ہو رہی ہے. ایسے میں ہم ٹی وی کو وضاحت دینی پڑ گئی ہے اس نے ایک نوٹ

    جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی اعلان کر چکے ہیں کہ ہم ایوارٍڈز کے پلیٹ فارم کو ہم سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں. ہم ٹی وی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم گالا نائٹ بھی کروا رہے ہیں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو سیلاب زدگان کے نام کر دیا جائیگا. یوں ہر طرف سے بے انتہا تنقید کے بعد ہم ٹی وی کو اپنا موقف دینا پڑا یوں انہوں نے کلئیر کر دیا ہے کہ وہ وہاں سیلاب زدگان کو نہیں بھولے ان کے لئے فنڈز اکٹھے کررہے ہیں.

  • پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کے چار سو اہلکار جلد اسلام آباد پہنچ جائیں گے

    پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کے چار سو اہلکار جلد اسلام آباد پہنچ جائیں گے

    پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کی تیاریاں ،400اہلکار جلد اسلام آباد پہنچ جائیں گے.

    پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کی تیاریاں جاری ہیں، اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سندھ پولیس نے 400اہلکاروں کی لسٹ تیار کر لی ہے جنہیں جلد اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے اور اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے چاروں صوبوں سے 30 ہزار کے قریب نفری طلب کی تھی ، جس پر آئی جی سندھ نے مختلف اضلاع سے نفر ی طلب کر لی ہے جس کے بعد 400اہلکاروں کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے، جنہیں جلد اسلام آباد بھیجا جائے گا، نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے علاوہ کسی بھی صوبے سے تاحال نفری اسلام آباد نہیں بھیجی گئی ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ریڈ زون کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیش نظر احتیاط کے طور پر سیل کر دیا گیا تھا ، جبکہ پی ٹی آئی نے اس حوالے سے کہا کہ ” حکومت مکمل ہوش کھو بیٹھی ہے، ابھی تو تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کی کوئی کال ہی نہیں دی ، ابھی سے پورا شہر قلعہ بنا رہے ہیں۔”

    علاوہ ازیں‌ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ڈی چوک تک رسائی کو محدود کرنے کے لیے سڑکوں کے ساتھ کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر علاقے کو سیل کردیا گیا تھا اور اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ’’پنجاب سے کچھ لوگ اپنے سیاسی مطالبات کے حصول کے لیے وفاقی دارالحکومت کے لیے روانہ ہونے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ لہذا ریڈ زون اور اس کے محلقہ علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

  • معروف تجزیہ کار امجد شعیب ٹیکس حکام کے نشانے پر آگئے ہیں

    معروف تجزیہ کار امجد شعیب ٹیکس حکام کے نشانے پر آگئے ہیں

    معروف تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب ٹیکس حکام کے نشانے پر آگئے ہیں، ایف بی آر کی جانب سے امجد شعیب کو باقاعدہ نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو جمعہ 23 ستمبر کو نوٹس ارسال کیا گیا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نوٹس ٹیکس معاملات پر بھیجا گیا ہے۔ کچھ کھاتوں اور جائیداد کے معاملے میں ان سے وضاحت درکار تھی۔ دوسری جانب تجزیہ کار کی جانب سے ایف بی آر کا بھیجا گیا نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ سما کے انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ زاہد کشگوری سے خصوصی گفتگو میں امجد شعیب کا کہنا تھا کہ نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنرل امجد شعیب کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے بھی طلب کیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ 10 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے بھی وی لاگر امجد شعیب کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب سے ان کے وی لاگ پر تفتیش کی تھی۔ یہ تفتیش پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی تھی، اس دوران ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ جنرل (ر) امجد شعیب نے اپنے ایک وی لاگ میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم نے خلیجی ملک کے دورے کے دوران اسرائیلی وفد سے ملاقات کی ہے۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے نے وی لاگ پر جنرل (ر) امجد شعیب کو طلب کیا تھا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹرایازخان کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ انہیں 14 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ رضا کارانہ طور پر 9 ستمبر کو ہی چلے گئے تھے۔ ان سے قطر میں پاکستانی و اسرائیلی طیارے سے متعلق ویڈیوپر سوال کیے گئے۔امجد شعیب کے مطابق انہوں نے اپنی ویڈیومیں کہاتھادفترخارجہ اس پروضاحتی بیان جاری کرے۔

  • ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں  فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    24 ستمبر کو کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہونے جا رہی ہے اس کے لئے تقریبا آرٹسٹ کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. جن آرٹسٹوں نے ایوارڈز میں‌ پرفارمنس دینی ہے ان کی ڈانس ریہرسلز کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں . اُدھر ان سب کا مقابلہ انجلینا جولی سے کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ایک انگریز آرٹسٹ پاکستان آکر سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے فنکار کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھاکہ ہم سب کینڈا ایوارڈز کے لئے آئے ہوئے ہیں ہم سب پر جو تنقید ہو رہی ہے وہ خاصی پریشان کن ہے. ایسا نہیں ہے کہ ہم سیلاب زدگان کو بھولے بیٹھے ہیں ، ہم سب ان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں اور ہم

    یہاں سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ ان کے لئے فنڈز جمع کرتے پھر رہے ہیں. اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے رات کے کھانے کے ٹکٹ کے لیے 1500 ڈالر تک کے ٹکٹ خریدے، نیلامی میں اشیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ تمام فنڈز سیلاب کی امداد کے لیے دیا جا رہا ہے اور اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔اشنا شاہ کے ساتھ ساتھ بہت سارے فنکار کینڈا جانے کو جسٹیفائی کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ہم یہاں سیلاب زدگان کی مدد کے لئےفنڈز اکٹھے کررہے ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ ہم بالکل بھی نہیں بھولے کہ ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں.