Baaghi TV

Author: +9251

  • اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں.  این ایف آر سی سی

    اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں. این ایف آر سی سی

    اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں. این ایف آر سی سی

    سیلابی صورت حال کے باوجود اس وقت ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہے، این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں آئندہ 6 ماہ اور بوائی کے لیے گندم موجود ہے جبکہ 2 ملین ٹن کے اسٹرٹیجک ریزرو کے ساتھ 1.8 ملین ٹن گندم کی درآمد جاری ہے۔ نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈی نیشن سینٹر کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان 0.6 ملین ٹن درآمدی گندم پہنچ چکی ہے، سرکاری گوداموں سے روزانہ 46 ہزار ٹن گندم جاری کی جا رہی ہے۔

    دیگر اشیا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ٹماٹر کی بمپر فصل ہوئی جو ملکی ضروریات کے لیے کافی ہے، ملک میں 7.5 ملین ٹن آلو پیدا ہوا جبکہ 4.2 ملین ٹن آلو درکار ہوتا ہے، آلو اور پیاز کی ایراناور افغانستان سے درآمد کی جا رہی ہے، آلو اور پیاز کی درآمد کے لیے حکومت نے ڈیوٹیز یعنی 27 فیصد ختم کر دی ہیں، درآمدی آلو اور پیاز کی جلد روزانہ کی بنیاد پر ریلیز بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ملک میں پیاز کی کھپت 1.5 لاکھ اور ٹماٹر کی کھپت 50 لاکھ ٹن ہے، ملک میں 55 ہزار ٹن ٹماٹر اور 6 ہزار ٹن پیاز پہنچ چکے جبکہ مقامی ذخائر اس کے علاوہ ہیں۔

    این ایف آر سی سی کے مطابق: ملک میں دال مسور اور ماش کی طلب 1.5 لاکھ ٹن ہے، دال مسور اور دال ماش کینیڈا، آسٹریلیا اور میانمار سے درآمد کی جا رہی ہیں، ملک میں دال مونگ سرپلس ہے اور اس کی کوئی قلت نہیں، ملک میں سب سے زیادہ کھپت دال چنا کی ہے، پاکستان میں سالانہ 7.8 سے 8 لاکھ ٹن دال چنا استعمال ہوتی ہے، پاکستان اپنی ضرورت کی 35 فیصد دال چنا خود اگاتا ہے، ملکی ضروریات کے مطابق 65 فیصد دال چنا آسٹریلیا سے درآمد کی جاتی ہے۔

  • ایان علی انجلینا جولی کا اپنے فنکاروں سے مقابلہ کرنے پر برس پڑیں

    ایان علی انجلینا جولی کا اپنے فنکاروں سے مقابلہ کرنے پر برس پڑیں

    انجلینا جولی جب سے پاکستان آئیں ہیں تب سے کچھ لوگ پاکستانی فنکاروں کو ذلیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہےکہ اگر انجلینا جولی پاکستان آکر سیلاب زدگان سے مل سکتی ہیں ان کی خیریت معلوم کر سکتی ہیں تو ہمارے فنکار ایسا کیوں نہیں کر سکتے. ایسے میں آیان علی برس پڑی ہیں ان پر جو ایسی بات کررہے ہیں. ایان علی نے ٹویٹر پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ لگائی اور لکھا کہ ”انجلینا جولی بطور نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ اپنے فرائض ادا کررہی ہیں جبکہ پاکستانی فنکار کینڈا روزی کےلئے جا رہے ہیں.کسی ایک کی تعریف کرنے کے لیے کسی دوسرے کی تضحیک ضروری نہیں. ان میں سے بیشتر آرٹسٹ یہ ایورڈ شو اٹینڈ کرنے کے پابند ہیں کیونکہ انہوں نے کئی ماہ پہلے اس سلسلے میں کنٹریکٹ سائن کیے ہیں.اس کنٹریکٹ سے حاصل شدہ رقم کا کچھ حصہ شاید یہ سیلاب زدگان کی مدد میں بھی استعمال کریں.پاکستانی آرٹسٹس انسانیت

    کی خدمت میں ویسے بھی کسی سے پیچھے نہیں مگر سوال یہ ہے کہ پاکستانی آرٹسٹس کا اپنے حقِ روزگار کو استعمال کرنا ہی عملِ معترضہ کیوں؟
    کیا باقی کے پاکستانیوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے معمولاتِ زندگی روک دیے ہیں؟کیا اس وقت اہل سیاست، اہل صحافت، اہل سپاہ، اہل ملازمت، اہل طب وغیرہ وغیرہ میں سے کوئی بیرونِ ملک نہیں؟کیا سب ہمہ وقت کارِ انسانی میں ہی مصروفِ عمل ہیں؟باقی چھوڑیے کیا اہلیانِ دانش کدہ یعنی اہلیانِ ٹوئٹر نے اپنی سپیسس ہوسٹ کرنا چھوڑ دی ہیں، ٹوئیٹس میں فلسفہ بھگارنا چھوڑ دیا ہے یا تصویریں پوسٹ کرنی چھوڑ دی ہیں؟اگر نہیں، تو اہل فن اپنی زندگی و روزگار کیوں متروک کریں اتنے گورے نہ سہی یہ بھی انسان ہیں اور اپنے ملک و قوم سے شاید آپ سے زیادہ ہی محبت کرتے ہیں. انہیں OWN کرنا سیکھیں.کچھ قوموں میں ہیرو پیدا ہوتے ہیں اور کچھ قومیں اپنے ہیرو بناتی ہیں.

  • اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

    اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

    انٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے پیٹ سے 124 منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

    انسداد منشیات فورس ( اے این ایف ) کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران اے این ایف نے ملزم کے پیٹ سے 124 عدد منشیات بھرے کیپسول برآمد کیے ہیں جس میں سے 114 کیپسولز چرس سے بھرے ہوئے تھے جب کہ 10 کیپسولز میں آئس بھری ہوئی تھی۔

    ملزم کے پیٹ سے برآمد ہونے والے کیپسول سے برآمد ہونے والی چرس کا مجموعی وزن 734 گرام جب کہ آئس 69 گرام ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزم خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے جو وفاقی دارالحکومت سے اماراتی دارالحکومت ابوظبی جارہا تھا۔ انسداد منشیات فورس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    خیال رہے کہگزشتہ دنوں کار کے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات بھی برآمد ی کی گئی تھی. تفصیلات کے مطابق: ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ نے خفیہ اطلاع پر دو گاڑیوں کو روکا جن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے ، منشیات کار کے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ۔ ترجمان کے مطابق گاڑیوں سے 45 کلو 60 گرام چرس 4 کلو ہیروئین اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کی گئی ہے۔
    ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 3 مُلزمان کو موقع پرگرفتارکر لیا گیاہے ۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں.

    تاہم سے قبل بھی اے ایس ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ مسافر شبیر احمد نے ہیروئن بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کےدوران منشیات کی نشاندہی کی اورتلاشی کےدوران بیگ کی تہہ سے1.881 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکےملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا.

  • فواد خان نے خود کو بڈھا کہہ دیا

    فواد خان نے خود کو بڈھا کہہ دیا

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” کے مولا جٹ فواد خان کی 13 نومبر کو فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے فلم کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ماہرہ خان اور فواد خان کئی برس کے ساتھ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں اور بلال لاشاری جیسے ڈائریکٹر نے اسے ڈائریکٹ کیا ہے. فواد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سارے نئے لوگ ٹی وی پر کام کررہے ہیں، اور میں دیکھ رہا ہوں کہ سب کے سب بہت ہی باصلاحیت ہیں. ایک سوال کے جواب میں فواد ہنستے ہوئے بولے کہ اب ینگ لوگوں کا دور ہے ایسے میں مجھ جیسا بڈھا ان کے درمیان کام کرتا کیسا لگے گا. فواد خان نے مزید کہا کہ میں نے حال ہی میں اپنی چالیسویں سالگرہ منائی ہے اور یہ بہت ہی یادگار سالگرہ تھی میری اہلیہ نے سوشل میڈیا پر

    اس سالگرہ کی تصاویر جاری کیں. فواد خان نے یہ بھی کہا کہ میری خوش قسمتی رہی ہے کہ مجھے اچھے پراجیکٹس ملے اور میرے پاس جو کچھ بھی آیا اس میں سے ایک وقت میں ایک ہی پراجیکٹ چنا اور اسی پر کام کیا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ میری کام کے معاملے میں چوائسز سمارٹ رہی ہیں. فواد نے کہا کہ ہم کام کرتے تو دوسروں کو کام کرنے کا موقع ملتا ہے دوسرے کرتے ہیں تو ہمیں کام کرنے کا موقع ملتا ہے. زندگی میں اس چیز کا اس کام کا انتخاب کریں جو آپ کو خوشی دیتا ہے. فواد نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں.

  • انتظار ختم ، پاکستانی فلم جوائے لینڈ 24 نومبر کو ریلیز ہو گی

    انتظار ختم ، پاکستانی فلم جوائے لینڈ 24 نومبر کو ریلیز ہو گی

    کانز فلم فیسٹیول میں جب پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے ایوارڈ جیتا تھاتب پاکستانی فلمی شائقین کا بڑے پیمانے پر مطالبہ سامنے آیا کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جائے. صائم صادق نے یقین دہانی کروائی تھی کہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں ضرور ریلیز ہوگی. اور یوں اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں اور فلم جوائے لینڈ پاکستانی سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. وفاقی و صوبائی سنسر بورڈ نے ”جوائے لینڈ“ کوریلیز کیلئے سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے جبکہ فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائےگاایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید کہتے ہیں کہ جوائے لینڈ کو ملک بھر کے سینمائوں میں نمائش کیلئے وفاق، پنجاب اور سندھ کے سنسر بورڈز نے سرٹیفیکیٹس جاری کردیے

    ہیں اور فلم کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ 24 نومبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے پرڈیوسر سرمد کھوسٹ ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان اور ثروت گیلانی و دیگر شامل ہیں. یاد رہے کہ کانز فلمی میلے میں جوائے لینڈ نے دو اعزازات ”جیوری ایوارڈ“ اور”کویر پام“ حاصل کئے۔ جوائے لینڈ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد اور مخنث ڈانسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں کام کرنے کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

  • پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل،اسرائیلی صدر اساک ہرزوگ سے ملاقات

    پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل،اسرائیلی صدر اساک ہرزوگ سے ملاقات

    پاکستانی وفد کا دورہ اسرائیل،اسرائیلی صدر اساک ہرزوگ سے ملاقات

    فرید احمد قریشی نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: پاکستانی وفد کی اسرئیلی صدر اساک ہرزوک سے ملاقات ہوئی جس میں ٹی وی اینکر امتیاز میر، صحافی عارف نقوی اور فیض بروہی وغیرہ شامل تھے.


    لیکن ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے کسی وفد کے اسرائیل کا دورہ کرنے کے تاثر کو یکسر مسترد کردیا ہے اور میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کے دورۂ اسرائیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دورے کا اہتمام ایک غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے، ہماری مکمل قومی اتفاق رائے کی حامل ایسی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، قابل عمل اور متصلہ فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے۔

    دوسری جانب العربیہ اردو کے مطابق: ایک سیاحتی گروپ کے رہنما نے کہا ہے کہ پاکستانی سابق حکومت کے ایک وزیر نے وفد کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں ’’ بین المذاہب مکالمے‘‘ کو فروغ دینے والی پاکستانی تظنیم کے نمائندے شامل تھے۔ یہ غیر سرکاری تنظیم سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ابراہم معاہدہ کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔

    ابراہم معاہدے نے چار عرب ملکوں امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کی تھی۔ پاکستان کے سابق وزیر مملکت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نسیم اشرف نے کہا فون پر ایسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ایک وفد کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس موجود ہیں۔

    پاکستانی وفد کی سربراہی کرنے والے نسیم اشرف نے وفد کے دیگر ارکان سے متعلق تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔ واضح رہے پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔ نسیم اشرف 2006 سے 2008 تک پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے ہیں۔ وہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے بھی چیئرمین رہ چکے ہیں اور 6 سال وزیر مملکت بھی رہے ہیں۔ انہیں 2007 میں ستارہ امتیاز بھی دیا گیا تھا۔

  • ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا

    ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا

    نور مقدم کیس کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور ہائی پروفائل کیس، ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی ہی بیوی کو قتل کر ڈالا

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات کا معاملہ سامنے آیا جس میں آیاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کردیا ہے.

    پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور واقعہ کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ بعد میں بتائیں جائیں گے. مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے

    دوسری جانب چک شہزاد پولیس نے ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی

    اہلیہ کو قتل کرنیوالے ایاز امیر کے بیٹے کی عمران خان کے ساتھ تصویر وائرل

    غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ مقتولہ سارہ بی بی زوجہ شاہ نواز امیر (صاحبزادہ صحافی ایاز امیر) کے قتل جو کہ شوہر کے ہاتھوں ہوا کی تصاویر میرے پاس موصول ہوئی ہیں۔ سارہ کو dumbbell مار کر قتل کیا گیا۔ تصاویر انتہائی دردناک ناقابلِ اشاعت ہیں۔ برائے مہربانی جن کے پاس بھی موصول ہوں سوشل میڈیا پر ڈالنے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ ایاز امیرضلع چکوال کے منجھے ہوئے صحافی ،سیاست دان اور کالم نگار ہیں۔ ایاز امیر کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے ایک چھوٹے سے قصبہ(بھگوال ) سے ہے، انہوں نے پنجاب اسمبلی کے 1990ء میں اور 2008ء میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) چکوال(این اے 60) کی نمائندگی کی ہے.علاوہ ازیں ایاز امیر روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ اور العربیہ اردو سمیت مختلف اردو اداروں میں مضمون نویسی کرچکے ہیں،

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • جنرل اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتری آئی، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ آمد پر احتجاج

    جنرل اسمبلی اجلاس: پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتری آئی، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ آمد پر احتجاج

    پاکستان تحریک انصاف ملک دشمنی پر اتر آئی وزیر اعظم شہباز شریف کی جنرل اسمبلی آمد پر ان کے خلاف نازیبا اشتہار اور احتجاج جس سے دنیاء بھر میں ایک غلط تاثر جانے کا امکان.

    ماضی کی طرح اب بھی پاکستان تحریک انصاف کی ملک دشمنی بے نقاب ہوگئی وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک اقوام متحدہ کے اجلاس میں آمد پر تحریک انصاف والوں نے اقوام متحدہ کے سامنے اور ٹائم اسکوئیر پر ان کے خلاف اشتہار لگا دئیے۔ حالانکہ پورا ملک اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف اس وقت عالمی برادری کو اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے کیلئے راضی کررہے ہیں تاہم ملک دشمنی میں اندھے تحریک انصاف کے حامی اپنے لیڈر کی طرح بنا کسی ملکی بدنامی کے خوف سے دنیاء کے سامنے اپنا مزاق اڑوانا چاہتے ہیں اب سوال یہ ہے کہ یہ لوگ ایسا کرکے آخر کیا تاثر دینا چاہتے ہیں ؟

    باغی ٹی وی کی تحقیق کے مطابق: دراصل تحریک انصاف والے ایسا کرکے عالمی برادری کے سامنے ملک کا تماشہ بنانا چاہتے ہیں اور ان کی دلی خواہش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کیلئے امداد نہ دی جائے. واضح رہے کہ آج بروز جمعہ 23 ستمبر دن 11 بجے شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے مووقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کررہے تاہم دوسری جانب ایک پاکستانی امریکن تنظیم ان کے رہائشی ہوٹل کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔


    ماضی میں اس کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے کہ کسی سیاسی جماعت نے اس طرح کا اپنے ملک کے وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کیا ہو مگر یہ پہلا موقع ہے کہ ملک دشمنی میں اندھی سیاسی جماعت تحریک انصاف وزیر اعظم کے خلاف ایک ایسے موقع پر احتجاج کررہی ہے جب پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے اور وطن عزیز کو بین الاقوامی برادری کی اشد ضرورت ہے.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی ملک دشمنی کا ثبوت یہ بھی ہے کہ ماضی میں بھی یہ لوگ اپنی انا اور اقتدار کی حوس کیلئے ملک دشمنی میں بہت کرچکے اور ان کی آڈیو ٹیپ لیک ہوگئی تھیں.

    ‘آڈیو لیک کا پس منظر’

    واضح رہے کہ 29 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فونک بات چیت منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ گفتگو کے دوران شوکت ترین نے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے خط لکھ لیا جس پر وہ کہتے ہیں کہ میں ابھی بناتا ہوں۔

    شوکت ترین نے ان سے کہا کہ اس کے بیچ سب بڑا پہلا پوائنٹ بنا لینا جو سیلاب آئے ہیں جس نے پورے خیبر پختونخوا کا بیڑا غرق کردیا ہے تو ہمیں اس کی بحالی کے لیے بہت پیسے چاہئیں، میں نے محسن لغاری کو بھی کہہ دیا ہے اس نے بھی یہی کہا ہے کہ ہمیں بہت پیسے خرچ کرنے پڑیں گے۔ تیمور جھگڑا نے کہا تھا کہ یہ بلیک میلنگ کا طریقہ ہے، پیسے تو کسی نے ویسے بھی نہیں چھوڑنے، میں نے تو نہیں چھوڑنے، مجھے نہیں پتا کہ لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں۔

    شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ خط لکھ کر آئی ایم ایف کو کاپی بھیج دیں گے جس پر تیمور جھگڑا کہتے ہیں کہ میں پاکستان میں آئی ایم ایف کے دوسرے بڑے عہدیدار کو بھی جانتا ہوں، مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا، میں نے ان سے بھی بات کی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کل خان صاحب اور محمود خان دونوں نے مجھے کہا تھا کہ جیسا کل کے اجلاس میں بات ہوئی تھی کہ ہمیں مل کر پریس کانفرنس کرنی چاہیے لیکن نہیں پتا کہ وہ کب اور کیسے کرنی ہے۔

    شوکت ترین جواب دیتے ہیں کہ وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی، ہم پیر کو سیمینار کریں گے، ہم تینوں بیٹھ کر اس پر پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں جس پر تیمور جھگڑا کہتے ہیں کہ پہلے خط لکھتے ہیں۔ وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ یہ آئی ایم ایف کو 750 ارب کمٹمنٹ ہے اس پر آپ سب نے دستخط کیے ہیں، آپ نے یہ کہہ دینا ہے کہ جناب والا ہم نے جو کمٹنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے تھی، اب ہمیں سیلاب پر بہت پیسے خرچ کرنا پڑیں گے تو ہم ابھی سے آپ کو بتا رہے ہیں کہ ہم اس کمٹمنٹ کو پورا نہیں کر سکیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ان پر دباؤ پڑے، یہ ہم پر دہشت گردی کے مقدمات لگا رہے ہیں اور یہ بالکل اسپاٹ فری جارہے ہیں، یہ ہم نے نہیں ہونے دینا، تیمور بھی ابھی ایک گھنٹے میں بھیج رہا ہے مجھے، آپ بھی مجھے بھیج دیں، اس کے بعد ہم اسے وفاقی حکومت کو بھیج کر آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کردیں گے۔ اس پر محسن لغاری سوال کرتے ہیں کہ اس سے ریاست کو تو نقصان نہیں ہوگا، اس کی وجہ سے کہیں پاکستان کو بطور ریاست مشکلات سے تو نہیں گزرنا ہوگا، جس طرح کا رویہ انہوں نے چیئرمین سے رکھا ہوا ہے، ریاست پہلے ہی کافی کچھ جھیل رہی ہے۔

  • ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت شیخ رشید کو دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

    ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت شیخ رشید کو دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج

    ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو فون پر دھمکیاں دینے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا.

    راولپنڈی پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ راولپنڈی کے پولیس اسٹیشن وارث خان میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    مقدمے میں بذریعہ ٹیلی فون اغواء اور قتل کی دھمکیاں دینے کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں۔ درج ایف آئی آر کے متن میں شیخ رشید احمد کے موبائل نمبر اور لال حویلی لینڈ لائن نمبر پر دھمکیاں ملنے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی آر میں ، ایف آئی آر میں دھمکیاں دینے والے نمبرز بھی درج کئے گئے ۔


    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد متعلقہ اداروں کو میسج کردیا ہے،پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کر رہا ہوں، تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکے،شیخ رشید نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں بھی درخواست دی تھی۔ ایس پی راول کے مطابق جن نمبروں کی نشاندہی کی گئی ہے اُن کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ درج ایف آئی آر میں 25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل ہیں۔


    دوسری جانب شیخ رشید نے کہا کہ: سیاسی اقتصادی سماجی بحران انتہاء کوپہنچ گیاہے لیکن پی ڈی ایم مطلوبہ نتیجہ نہ دےسکی اوراسکی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ عمران خان کاعدالت میں بیان خوش آئندہے۔نااہل حکومت ربڑ کی گولیاں،ڈرون سےگولےبرسائےگی توخانہ جنگی کرائےگی۔لوگ سیلاب اوروباسےمررہےہیں۔شہبازشریف7سٹارہوٹل میں72ویں سالگرہ کاکیک کاٹ رہےہیں.

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ: وقت پرفیصلے نہ ہوئےتووقت کسی کاانتظار نہیں کرےگا۔فوڈ سیکورٹی بھی قومی سلامتی کاحصہ ہے۔وزارت خارجہ نےتسلیم کرلیا ہےکہ NGOکےذریعےاسرائیل میں وفدگیاہے۔بدترین مہنگائی اور آٹے کا قحط انھیں لے ڈوبےگا۔

  • عمران خان ملک میں افرا تفری چاہتا ہے. وزیر داخلہ رانا ثںاءاللہ

    عمران خان ملک میں افرا تفری چاہتا ہے. وزیر داخلہ رانا ثںاءاللہ

    عمران خان جو مہم جوئی کررہے ہیں وہ اس کے فتنہ کیخلاف آخری کیل ثابت ہوگی کیونکہ عمران خان اس ملک میں افرا تفری چاہتا ہے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ناصرف اس ملک میں افرا تفری چاہتا ہے بلکہ اس ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہتا ہے لہذا اس لیئے اس کے تابوت میں میں آخری کیل ٹھوکیں گے اور اس فتنے کا قلع قمع کریں گے.

    وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی کہ اگر عمران خان آئین کے مطابق ایک پرامن احتجاج کرنا چاہیں گے تو پھر ان کا حق ہے ضرور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج کریں لیکن قانون کو توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں ہوگی. رانا ثناء نے مزید کہا کہ احتجاج کیلئے جو جگہیں مقرر ہیں وہی احتجاج کرنے دیں گے جسے ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کے طے کردہ احتجاجی گراؤنڈ ہیں لیکن ریڈزون اور ڈی چوک میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیں گے. اور ان کے پاگل پن کا اعلاج کریں گے.

    ایکسپریس کے مطابق "گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پارٹی رہنماؤں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے۔”

    عمران خان نے کہا تھا کہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہوئے اور ملک بھی تباہ ہوا اور قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں غلام ہیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے، ان دونوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی۔”

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ "اب موجودہ حکومت گندم اور تیل لینے کی بات کررہی ہے جبکہ ہم 5 ماہ قبل ہی کرچکے تھے لیکن سازش کے ذریعے ہمارے حکومت ختم کردی گئی۔”