Baaghi TV

Author: +9251

  • عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے سے منگنی کرلی

    عامر خان اور رینا دتہ کی بیٹی ایرا خان ان سٹار کڈز میں سے ایک ہیں جو شوبز سے دور رہتے ہیں۔ایرا نے تاحال بالی وڈ میں قدم نہیں رکھا اور ایسا لگتا ہے کہ وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی بھی نہیں ہیں. ایرا بالی وڈ میں نہیں ہیں‌لیکن اس کے باوجود وہ سرخیوں میں رہتی ہیں خاص کر فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ دوستی کی وجہ سے. ایرا اور نوپور شیکھرے نے اپنی دوستی کو منگنی میں بدل لیا ہے جی ہوں دونوں‌ کی منگنی ہو گئی ہے اور منگنی کا اعلان خود ایرا خان نے ایک خوبصورت وڈیو کے ساتھ کیا. نوپور شیکھرے نے آئرن مین اٹلی کے مشہور شو میں

    حصہ لینے کے دوران اپنی ایرا کو پرپوز کیا۔ ایرا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نوپور شیکھرے نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ایرا کو انگوٹھی کےساتھ پرپوز کیا، جس کے بعد دونوں نے ‘ہاں’ کہا۔ایرا خان کی اس وڈیو کے بعد بالی وڈ کے سٹارز ایرا کو مبارکباد دے رہے ہیں. جوڑے اپنی منگنی کا تو اعلان کر دیا ہے تاہم شادی کب ہو گی اس حوالے سے ابھی کوئی اعلان نہیں کیا. ایرا نوپور شیکھرے کی شادی کی خبریں ایک عرصے سے گردش کررہی ہیں لیکن عامر خان نے کبھی اس معاملے پر بات نہیں کی نہ ہی انہوں‌ نے اپنی بیٹی کی منگنی کا خود سے اعلان کیا.یاد رہے کہ ایرا خان عامر خان اور رینا دتہ کی اکلوتی بیٹی ہیں.

  • تبو نے کی جم کر تعریف عرفان خان کی

    تبو نے کی جم کر تعریف عرفان خان کی

    بالی وڈ اداکار عرفان خان جو کہ اب اس دنیا میں نہیں رہے ان کے کام اور پروفیشنلزم کے سب ہی معترف ہیں. نوے کی دہائی کی اداکارہ تبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرکے انہوں‌ نے بہت کچھ سیکھا اور کرداروں کو ایک اور نظریے سے دیکھنا شروع کیا نبھانا شروع کیا. انہوں‌نے کہا کہ مٰیں نے عرفان خان کے ساتھ فلم دی نیم سیک میں کام کیا اور جو کچھ میں نے عرفان کے ساتھ اسکرین پر شیئر کیا وہ کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی۔ تبو کہتی ہیں‌ کہ عرفان خان نے مجھے بہت متاثر کیا.تبو کا مزید کہنا ہے کہ کچھ لوگ

    ہوتے ہیں جو آپ کی زندگی میں آکر آپ کو بدل دیتے ہیں آپ کے کام کے طریقہ کار کو بدل دیتے ہیں عرفان خان ایسے ہی تھے. میں‌ نے کام کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھا. یاد رہے کہ تبو کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے رواں برس بہت اچھا بزنس کیا،حال ہی میں‌انہوں‌نے اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم بھولا کی شوٹنگ کو ختم کیا ہے انہوں نے کہا کہ اجے ایک سنجیدہ انسان ہیں اور بطور ڈائریکٹر تو وہ بہت ہی مختلف انسان ہیں اور بہت پروفیشنل ہیں. اجے کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ چوتھی فلم ہے جو کہ اگلے سال مارچ میں ریلیز ہوگی بھولا تامل ہٹ کیتھی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

  • مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے. سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال

    مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے. سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال

    سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام پر کہا ہے کہ مجھ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام بے بنیاد ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان سمجھوتا نہ کرے تو کردار کشی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔ سابق چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ لاپتہ افراد کمیشن میں آپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام لگا۔

    انہوں نے جواب دیا کہ یہ 100 فیصد غلط ہے۔کچھ نہیں کہنا چاہتا، جبکہ کچھ چیزیں عدالتوں میں بھی ہیں۔ہراسگی کا سوال کر رہے ہیں،لاپتہ افراد کمیشن کی ڈیلنگ کی تو بارہ آدمی کرتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال طیبہ گل کے الزامات سے متعلق سوال پر ناراض ہو گئے۔ جاوید اقبال نے کہا کہ طیبہ گل کا معاملہ عدالت میں ہے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔

    سابق چیئرمین نیب سے سوال کیا گیا کہ یہ سنگین الزامات ہیں اور آپ لاپتہ افراد کے کمیشن کے سر براہ ہیں جس پر جاوید اقبال نے کہا بس بس،الزام لگانا آسان ہے اور ثابت کرنا مشکل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے طیبہ گل کی ہراساں کرنے کے خلاف شکایت معاملے پر فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔سابق قائم مقام چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی طلبی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ۔

    سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواست پر جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطلی کے حکم میں توسیع دے دی گئی ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے وکیل کی مزید وقت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس 20 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے ریمار کس دئیے کہ سادہ سا لیگل سوال ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے یا نہیں ہے ۔ عدالت نے کہاکہ ان کو آپ نے بلایا ہے وہ کہہ رہے ہیں دائرہ اختیار نہیں ، آپ نے دائرہ اختیار ثابت کرنا ہے ۔

  • فحش فلمز کے کیس میں پھنسنے والے راج کندرا کا ٹویٹ،  بولے سچ سامنے آئیگا

    فحش فلمز کے کیس میں پھنسنے والے راج کندرا کا ٹویٹ، بولے سچ سامنے آئیگا

    نامور بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا جن کو گزشتہ سال فحش فلمیں پروڈیوس اور ڈسٹری بیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم انہیں اسی سال 21 ستمبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا. اپنی رہائی کے ایک برس کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور اپنے بند ہونٹ کھولے ہیں. انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ سب وقت کا کھیل ہے انصاف یقینا ہو گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ سچائی پوری نہ جانتے ہوں تو منہ بند رکھیے. راج کندرا نے محتاظ انداز میں ٹویٹ کیا اور بہت کچھ کہنے سے گریز کیا لیکن جنہوں نے ان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کیا اور جنہوں نے فیصلہ آنے سے پہلے ہی ان کو آڑھے ہاتھوں لیا ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان

    کے اس رد عمل نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے لیکن سچ سب کے سامنے ضرور آئیگا. یاد رہے کہ راج کندرا امیر ترین بزنس مین ہیں 2004 میں سکسیس میگزین نے انھیں برطانیہ کے ایشیئن نسل کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 198ویں نمبر پر رکھا تھا.راج کندرا نے شلپا شیٹی کے ساتھ دوسری شادی کی اور 2009 میں یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھے. راج کندرا نے آئی پی ایل ٹیم راجھستھان رائلز میں 11.7 فیصد شئیر بھی خریدے تھے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے منظور ہونے والی یہ رقم خیبرپختونخوا کے نظام صحت کی بہتری کیلئے خرچ ہوگی۔


    اس رقم سے اسپتالوں میں صحت کی خدمات بہتر بنانے میں مدد لی جائے گی جب کہ ادویات کی سپلائی چین کا انتظام بہتر بنانا بھی ہوگا۔ اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے بعد اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے اور سیلابی پانی کے باعث بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں: عمران خان جج سے معافی مانگنے کو تیار، فرد جرم کی کارروائی مؤخر
    ممانی سے ناجائز تعلقات،بھانجے نے ماموں کو قتل کر دیا
    دوسری جانب عالمی بینک نے سیلاب کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ بڑھنے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ عالمی بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں 73 فیصد گھرانوں کے پاس خوراک خریدنے کے پیسے نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ میں معمول سے67 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں اور متاثرہ علاقوں میں 19 لاکھ افراد کو غذائی تحفظ اور زرعی امداد کی ضرورت ہے۔

    عالمی بینک نے خدشہ ظاہر کیا کہ متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ 10ہزار سے زائد لوگ غذائی عدم تحفظ کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں اور سیلاب سے پاکستان کے 81 اضلاع میں 3 کروڑ 30 لاکھ آبادی متاثر ہوئی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے زرعی اراضی، لائیواسٹاک، جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سندھ میں 12 لاکھ ہیکٹر زرعی اراضی کو نقصان نے لائیواسٹاک اور زرعی پیداوار پر منفی اثر ڈالا۔ سندھ میں چاول کی 80 فیصد، کپاس کی 88 فیصد، گنے کی66 فیصد پیداوار متاثر ہوئی۔ اس کےعلاوہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اورمہنگائی کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ بڑھا ہے۔

  • فلک شبیر پھول لیکر پہنچے وبال کے سیٹ پر اہلیہ سارا خان سے ملنے

    فلک شبیر پھول لیکر پہنچے وبال کے سیٹ پر اہلیہ سارا خان سے ملنے

    اداکارہ سارا خان اپنے نئے ہئیر سٹائل کی وجہ سے آج کل کافی چرچا میں ہیں وہ آج کل امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامہ سریل وبال کی شوٹنگ کررہی ہیں. ڈرامہ آن ائیر جا چکا ہے شائقین کہانی کو کافی پسند کررہے ہیں خصوصی طور پراس میں سارا خان کے نئے ہئیر سٹائل کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. سارا خان کے شوہر فلک شبیر کے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے کہ وہ سارا خان کو ہر روز پھول دیتے ہیں اور سارا انکے دئیے ہوئے پھولوں کو سنبھال کر رکھتی ہیں. حال ہی میں فلک شبیر نے سارا خان کو سرپرائز دیا اور وہ سرپرائزیہ ہے کہ فلک شبیر پھول لیکر

    سارا خان کے ڈرامہ سیریل وبال کے سیٹ پر جا پہنچے وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک سیٹ پر پہنچے ہیں اور ان کے ہاتھ میں پھول ہے وہ پھول کو کیمرے کے سامنے کرکے کہتے ہیں کہ یہ پھول بھی میری طرح اداس ہو گیا ہے سارا خان اپنے شوہر کو دیکھتے ہی ان کی طرف چہرے پر سمائل لیکر بڑھتی ہیں. یاد رہے کہ فلک شبیر سارا خان کو ہر روز پھول دیتے ہیں سارا خان نے ایکبار کہا تھا کہ فلک جو مجھے پھول دیتے ہیں ان کی میرے نزدیک بہت اہمیت ہے جس دن وہ پھول نہ دیں مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے آج کچھ کمی سی رہ گئی ہے.

  • دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت  کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    دنیا کو کون ہنسائے گا راکھی ساونت کی راجو شری واستو کے لئے جذباتی وڈیو

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جنہیں بھارت سمیت پاکستان میں بھی کافی سراہا جاتا تھا ان کی کامیڈی ٹائمنگز کافی الگ تھیں گزشتہ روز وہ انتقال کر گئے یقینا ان کے انتقال کی خبر بالی وڈ سمیت ان کے مداحوں اور فیملی ممبرز پر بجلی بن کر گری. راکھی ساونت جنہوں نے راجو شری واستو کے ساتھ کافی شوز کئے وہ ہیں بے حد اداس. راکھی ساونت نے ایک جذباتی وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راجو شری واستو جی آپ بہترین کامیڈین تھے ، میں آپ کے انتقال پر بہت زیادہ افسردہ ہوں. آپ کہاں چلے گئے ہو اب کون دنیا کو ہنسائے گا؟ آپ مجھے کتنا پسند کرتے

    تھے مجھ سے کتنا پیار کرتے تھے . ہم نے ایک ساتھ بہت سارے شوز کئے ایک ساتھ کام کے دوران کافی وقت گزارا. میں اس وقت دبئی میں ہوں اور بہت ہی افسردہ ہوں پریشانی کی حالت میں ہوں. انہوں نے وڈیو کے آخر میں یہ بھی کہا کہ جب بھی دبئی آتی ہوں کوئی نہ کوئی افسوسناک خبر ضرور سننے کو ملتی ہے. یاد رہے کہ راجو شری واستو رواں برس اگست کی دس تاریخ کو جِم میں ورزش کے دوران سینے میں درد ہونے کے بعد زمین پر گر پڑے ا نہیں دہلی کے اسپتال میں فورا داخل کروایا گیا اس کے بعد ان کی حالت ایسی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا چند دن کے بعد ان کا دماغ کام کرنا چھوڑ گیا تھا بس اسی حالت میں راجو دنیا سے چلے گئے.

  • اسلام آباد: تجارتی مراکز کے نجی کیمرے سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: تجارتی مراکز کے نجی کیمرے سیف سٹی پروجیکٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں تجارتی مراکز کے نجی کیمرے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

    جمعرات کو چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی فیز 2 منصوبے میں 2030 نئے کیمرے لگائے جائیں گے۔ فیز ٹو منصوبے سے اہم مقامات کی کوریج 100 فیصد ہوجائے گی اور سیف سٹی نظام فعال ہونے سے اسٹریٹ کرائم کو کم کیا جاسکے گا۔


    اس موقع پر چیف کمشنر کا کہنا تھا کہ نجی کیمرے منسلک کرنے سے کاروباری مراکز کی بہتر مانیٹرنگ ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلیو، اورنج اور گرین بس لائنز کے کیمرے بھی جلد نصب اور فعال ہوجائیں گے۔ اس کےعلاوہ مارگلہ روڈ کے کیمرے بھی جلد سیف سٹی سے منسلک ہوجائیں گے۔

    یاد رہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں 6 سال قبل ساڑھے 12 کروڑ روپے مالیت کا سیف سٹی پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا تھا جو تاحال مطلوبہ نتائج اور اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق اس سسٹم کی مدد سے کسی ایک واردات یا جرم کو روکا نہیں جاسکا اور نہ ہی کسی مجرم کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 اسکینرز (جو کہ اس منصوبے کا حصہ تھے) بھی غائب ہوگئے جن کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

    سینیر پولیس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو جون 2016 میں ایک ہزار 950 سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ آپریشنل کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے اب تک اس سسٹم کی مدد سے کسی بھی واقعے یا جرم کی روک تھام نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کیمروں سے کسی مجرم، مشتبہ شخص یا اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا جاسکا۔

  • نیرو باجوہ نے احمد علی بٹ سے کہہ دیا  لاہور بلوائیں میں آپ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں

    نیرو باجوہ نے احمد علی بٹ سے کہہ دیا لاہور بلوائیں میں آپ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں

    انڈین پنجابی فلم ماں دا لاڈلا حال ہی میں انڈیا کے بعد پاکستان میں بھی ریلیز ہوئی ہے. فلم میں پاکستانی فنکار افتخار ٹھاکر ، نسیم وکی اور قیصر پیا نے اہم کردار ادا کئے ہیں فلم رومینٹک کامیڈی ہے. فلم میں ہیروئین کا کردار انڈیا کی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ نیرو باجوہ نے ادا کیا ہے فلم کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. فلم کی ہیروئین نیرو باجوہ احمد علی بٹ کے پروگرام سپر اوور میں وڈیو کے زریعے شریک ہوئیں. انہوں نے کہا کہ احمد علی بٹ صاحب سپر اوور کے تمام ناظرین کو میری طرف سے اسلام و علیکم . احمد علی بٹ کے سوالات کے جوابات

    میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میں لاہور آئوں ، میری بہت خواہش ہے کہ آپ لوگ مجھے بلائیں اور میں لاہور آئوں . انہوں نے شو میں کہا کہ میں نصیبو لعل ، نصرت فتح علیخان ، نور جہاں اور عابدہ پروین کی بہت بڑی مداح ہوں . مجھے امید ہے کہ ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ہمیشہ ہی ملتا رہے گا اور میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے پاکستانی آرٹسٹوں کے ساتھ کام کیا. آپ لوگ مجھے لاہور بلائیں میں آپ کی فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں. اس پر میزبان احمد علی بٹ بولے آپ لاہور آئیں میں تو ایک ہی گانا گائوں گا ” ہم تم اک کمرے میں بند ہوں اور چابی ٹوٹ جائے.. اس پر نیرو باجوہ کافی مسکرائیں.

  • مہربانو فیروز خان کی اہلیہ علیزے شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    مہربانو فیروز خان کی اہلیہ علیزے شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے لوگوں کو بتایا ہے کہ کس طرح سے ان کے سابق شوہر
    فیرز خان ان پر تشدد کرتے تھے گالیاں بکتے تھے ، اتنا شور مچاتے تھے کہ محلہ اکٹھا ہوجاتا تھا وہ تشدد زدہ ماحول میں زندگی نہیں گزار سکتی تھیں نہ ہی اپنے بچوں‌کو ایسے ماحول میں رکھ سکتی تھیں. علیزے شاہ کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد انہیں بہت زیادہ ہمدردیاں مل رہی ہیں . جس جس نے بھی علیزے کی حالیہ پوسٹ پڑھی ہے وہ انکے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے. میرے پاس تم ہو میں آئزہ خان کی دوست کا کردار کرنے والی اداکارہ مہربانو جنہوں نے فیروز خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل خدا

    اور محبت میں کام کیا تھا. وہ کھڑی ہو گئی ہیں علیزے فاطمہ کے ساتھ. انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے علیزے شاہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے بہت دکھ اور افسوس ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کس تکلیف اور کرب سے گزری ہے. مہر بانو نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کی کھل کر حمایت کی. یاد رہے کہ صرف مہربانو ہی نہیں بلکہ ہر کوئی علیزے فاطمہ کو سپورٹ کررہا ہے اور ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے لیکن اداکار ارسلان نصیر نے کہا ہے کہ ایکدوسرے کے رازوں کو سینے میں رکھنا چاہیے، پردے میں رکھنا چاہیے.