Baaghi TV

Author: +9251

  • گوری خان شاہ رخ کی کس عادت سے ہیں بے حد پریشان ؟

    گوری خان شاہ رخ کی کس عادت سے ہیں بے حد پریشان ؟

    کافی ود کرن میں اس بار مہمان تھیں بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ان کے ساتھ ان کی قریبی فرینڈز مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے بھی شریک تھیں. کرن جوہر کے ایک سوال کے جواب میں گوری خان نے کہا کہ شاہ رخ خان نہ صرف اسکرین پر بلکہ آف اسکرین بھی ہمیشہ ایک شریف آدمی رہے ہیں، وہ اپنے گھر پارٹی میں آنے والوں کو بہت عزت دیتے ہیں اچھی بات ہے لیکن جب کوئی جانے لگتا ہے تو اسکو گاڑی تک چھوڑنے جاتے ہیں یہ بھی اچھی بات ہے لیکن جب تک وہ مہمان ان کی آنکھوں سے دور نہ چلا جائے وہ اسکو دیکھتے رہتے ہیں. مجھے کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان پارٹی کی بجائے زیادہ وقت باہر لوگوں کو سی آف کرنے میں گزارتے ہیں. گوری نے کہا کہ مجھ سمیت ان کو لوگ پارٹی میں

    ڈھوننڈنے لگتے ہیں اور پھر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم گھر کے اندر کی بجائے باہر سڑک پر پارٹی کر رہے ہیں. یاد رہے کہ گوری خان اور شاہ رخ خان نے نوے کی دہائی میں شادی کی اور گوری خان نے شاہ رخ خان کو ان کے پورے کیرئیر میں بہت زیادہ سپورٹ کیا. دوسری طرف شاہ رخ خان کو تیس سال سے زائد کا عرصہ فلم انڈسٹری میں ہو چلا ہے لیکن ان کے کسی کے ساتھ بھی افئیر کی خبریں سامنے نہیں آئیں. شاہ رخ خان کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں لیکن ان کی مادھوری ڈکشٹ‌اور جوہی چاولہ کے ساتھ خاصی دوستی ہے.

  • کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان نے اکانومی کلاس میں سفر کر کے ساتھ بیٹھے مسافروں اور مداحوں کا دل جیت لیا

    کارتک آریان بالی وڈ کے اس وقت سب سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے اس سال ریکارڈ توڑ بزنس کیا. کارتک آریان اس وقت بالی وڈ کے ہر فلم میکر کی اولین چوائس ہیں. کارتک آریان کو جتنی کامیابی ملی ہے اتنے ہی وہ عاجز انسان ثابت ہوئے ہیں. کارتک آج بھی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں.انٹرنیٹ پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارتک آریان عام لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اور جب جہاز میں بیٹھے مسافروں کو پتہ چلا کہ کارتک ان کے ساتھ بیٹھے ہیں تو سب نے بہت سراہا ، اس دوران کارتک نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر جہاز میں بیٹھے مسافروں کو ہاتھ ہلایا. کارتک کی اس موقع پر کافی وڈیوز اور تصاویر بنائی گئیں. کارتک سے جب سوال کیا گیا کہ

    انہوں نے بزنس کلاس میں سفر کیوں نہیں کیا تو کارتک نے مذاق میں جواب دیا کہ ٹکٹ بہت مہنگے ہیں۔ کارتک آریان سے جہاز میں بیٹھے مسافروں نے سیلفیاں لینے کی درخواست بھی کی آریان نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کچھ لوگوں نے ان کی فلم بھول بھلیاں ٹو کی کی جم کر تعریف. کارتک اس موقع پر کافی خوش دکھائی دے رہے تھے. سوشل میڈیا پر کارتک کی یہ وڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں اور اداکار کی عاجزی کو بھی بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.

  • ڈالر کی قدر میں اضافہ،ڈالر246 روپے کا ہوگیا

    ڈالر کی قدر میں اضافہ،ڈالر246 روپے کا ہوگیا

    اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 246 روپے کا ہوگیا ہے۔

    منگل کو بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل 13 ویں روز ڈالرمہنگا ہوا ہے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 246 روپے کا ہوگیا ہے۔ پیر کو دن کے اختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپےمہنگا ہوکر245روپے کا ہوگیا تھا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 1روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 239 روپے کا ہوگیا۔پیر کو دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے7پیسےمہنگا ہوکر 237روپے91پیسےپربند ہوا تھا۔13 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 2900 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    ڈیلرز کےمطابق اگست میں 1 ارب ڈالر کی ریکارڈ فوڈ امپورٹ سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کا کہنا تھا کہ امپورٹرز کو بینکوں سے ڈالرز دستیاب نہیں ہیں،قیمت بڑھتی دیکھ کر ایکسپورٹرز نے اپنے ڈالرز روک لئے ہیں۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد درآمدی ضروریات کے لئے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور آئی ایم ایف کی ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ رکھنے کی شرط نے بھی صورتحال دشوار کردی ہے۔

    ڈالر مہنگا ہونے سے زندگی کیسے دشوار ہوتی ہے؟

    ڈالر مہنگا ہونے کے نقصان بارے ایک پرانی کہانی جو 2013 میں ایک نجی ادارے میں شائع ہوئی تھی وہ بتاتے ہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو، نذیراں ایک بیوہ خاتون ہے۔ اس کے شوہر کی وفات کے بعد اس کو دس لاکھ روپے ملے تھے۔ کوئی کاروبار یا سرمایہ کاری کی سکت تو اس میں تھی نہیں لہٰذا اس نے یہ رقم بینک میں جمع کرادی۔وہ رقم سے حاصل ہونے والے منافع سے اپنا گذارا کررہی ہے.

    نذیراں نے کئی سال قبل جب یہ رقم بینک میں جمع کرائی تھی تو اس وقت ڈالر نوے روپے کا تھا۔لیکن اب ڈالر ایک سو سات تک پہنچ چکا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ روپوں کی صورت میں بینک میں جمع اس کی رقم کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی ہوچکی ہے۔نذیراں کی طرح جن لاکھوں افراد نے اپنی رقم پاکستانی روپوں کی صورت بینکوں میں جمع کرارکھی ہے، ان کی رقم کی قدر بھی کم ہوچکی ہے لیکن یہ غریب اور ضعیف افراد اور بیوائیں اس حقیقت سے شاید بے خبر ہیں کہ ان کے خون پسینے کی کمائی کی قدر کو کس بے دردی سے کم کیا جاتا ہے۔

  • کون بنے گا کروڑ پتی 14، امیتابھ بچن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے پارٹیسپینٹ خوفزدہ

    کون بنے گا کروڑ پتی 14، امیتابھ بچن اپنی سیٹ سے اٹھ گئے پارٹیسپینٹ خوفزدہ

    ”کون بنے گا کروڑ پتی” شو کو ہندوستان میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. اس کی میزبانی امیتابھ بچن کرتے ہیں اس شو کے 13 سیزن کامیابی سے ختم ہونے کے بعد 14 واں سیزن شروع ہوچکا ہے. کون بنے گا کروڑ پتی کے حالیہ شو میں امیتابھ بچن نے 10 پارٹسیپینٹس کا تعارف کروایا. اس کے بعد ایک پارٹیسیپینٹ سندیپ کمار شرما نے بگ بی سے درخواست کی کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ وہ اپنی اہلیہ پر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ان کا قد بالی ووڈ کے میگا اسٹار جیسا ہے۔ اس دوران بگ بی تھوڑے جھک کر کھڑے ہوئے اور کہا کہ سندیپ کا قد ان سے لمبا ہے۔ایک اور

    پارٹیسیپینٹ بیجل ہرش سکھانی جو پیشہ سے ماہر نفسیات ہیں وہ ہاٹ سیٹ پر بیٹھیں انہوں کچھ نفسیاتی مسائل پر تھوڑی بات کی.شو میں ان کے شوہر، والدہ اور ساس ان کے ساتھ تھے۔ گیم کھیلتے ہوئے بگ بی نے ان سے پوچھا کہ وہ کہیں اور کیوں دیکھ رہی ہیں۔ پارٹیسیپینٹ خاتون نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں جس کے بعد بگ بی اپنی سیٹ سے اٹھے اور ان کے شوہر کو ہاٹ سیٹ پر بیٹھنے کو کہا۔انہوں مزید گھوم پھر کر حاضرین سے مذاق میں کہا کہ وہ اس طرح نہیں کھیل سکتے. پارٹیسپینٹ خاتون بیجل نے پھر کہا "جب آپ سوال پوچھتے ہیں تو ڈر لگتا ہے۔” بگ بی نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "اگر میں سوال نہیں پوچھوں گا تو ہم گیم کیسے کھیلیں گے؟.

  • ٹرانسجینڈر ایکٹ کیس: سینیٹر مشتاق اور فرحت اللہ بابر کی فریق بننے کی درخواستیں منظور

    ٹرانسجینڈر ایکٹ کیس: سینیٹر مشتاق اور فرحت اللہ بابر کی فریق بننے کی درخواستیں منظور

    وفاقی شرعی عدالت نے سینیٹر مشتاق خان، فرحت اللہ بابر ، الماس بوبی سمیت مختلف افراد کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرلیں۔ </strong

    وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سینیٹر مشتاق احمد خان ،فرحت اللہ بابر ، الماس بوبی سمیت مختلف افراد کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرلیں اور تمام فریقین کو اپنی گزارشات تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کی۔ اوریا مقبول جان نے کہا کہ بل بنتے وقت پوری اسمبلی نے بل کو منظور کیا تھا۔ وکیل وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ وزارتِ انسانی حقوق کا کام صرف عمل کرنا ہے۔

    قائم مقام چیف جسٹس شرعی عدالت نے ریمارکس دیے کہ اصل مسئلہ حقوق کا ہے، جس کے بھی جو حقوق ہیں وہ ملنے چاہئیں، کمیونٹی کو تحفظ اور حق دینا ہی اصل مقصد ہے، لیکن کوئی آنکھیں بند کرلے تو وہ نابینا نہیں بن جائے گا۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ بل بنتے وقت میں اس سارے عمل میں شامل تھا، بل پر کیا اعتراضات تھے کیا بحث ہوئی عدالت کو بتانا چاہتا ہوں، دو بلز کو ملا کر ایک بل بنایا گیا تھا۔
    مزید یہ پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم
    ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی۔
    سینیٹر مشتاق احمد خان کے وکیل نے گزارشات پیش کیں کہ سینیٹ میں نیا بل جمع کروایا گیا ہے، کسی کو اپنی مرضی سے جنس تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ نجی این جی او وکیل اور ٹرانسجینڈر ببلی ملک نے کہا کہ ٹرانسجینڈر قانون میں چیزوں کو مکس کردیا گیا ہے، ٹرانسجینڈر دراصل ایک پیدائشی نقص ہے، ایل جی بی ٹی کمیونٹی اور ہم ٹرانسجینڈر بلکل مختلف ہیں، بہتر ہے کہ عدالت کسی جنس کے ماہر کی معاونت حاصل کرے، فرازنہ باری ،فاطمہ احسان سمیت بہت سے جنس کے ماہر موجود ہیں۔

    اوریا مقبول جان نے جواب دیا کہ جنسی ماہر صرف دیکھ کر رائے دیتا ہے، ڈاکٹر کے سرٹیفکیٹ کے بغیر جنس کا تعین نہیں ہو سکتا۔ ٹرانسجینڈرز نے سوشل میڈیا بحث پر پابندی کی استدعا بھی کی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

  • ملائکہ اروڑہ  کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور انہی کے شو میں بنیں گے مہمان

    ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور انہی کے شو میں بنیں گے مہمان

    ملائکہ اروڑہ بالی وڈ کی بہترین رقاصہ مانی جاتی ہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب اپنی بہن امریتا کے ساتھ ایک شو کرنے جا رہی ہیں یہ ایک رئیلٹی شو ہے. خبریں یہ ہیں‌کہ ان کے شو میں ملائکہ اروڑہ کے سابق شوہر ارباز خان اور بوائے فرینڈ ارجن کپور ایک ساتھ شریک ہوں گے اس خبر نے تو جیسے ہلچل ہی مچا دی ہو، کچھ لوگ ہیں حیران اور کچھ ارجن اور ارباز کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے ہیں بےتاب. سب جانتے ہیں‌کہ ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ کی زندگی میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔ تاہم یہ دونوں اب بھی دوست ہیں اور اپنے بیٹے ارہان خان کے لئے جہاں بھی ایکساتھ جانا پڑے جاتے ہیں.ملائکہ اور امریتا کے قریبی ذرائع کے مطابق شو میں ارباز خان اور ان کے بوائے فرینڈ ارجن کپور بھی دکھائی دیں گے لیکن بالترتیب مختلف

    اقساط میں۔ ارجن کپور اور ارباز خان کے علاوہ اس شو میں امریتا اور ملائکہ کے اہل خانہ اور قریبی دوست بھی دکھائی دیں گے۔ ‘اروڑا سسٹرز’ ملائکہ اور امریتا اروڑا کی ذاتی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ اور ارباز خان طلاق کے بعد بھی اکثر اپنے بیٹے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں لیکن یہ بالکل ہی پہلا موقع ہو گا کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر ارجن اور ارباز خان ایکساتھ ہوں گے. امریتا اروڑہ نے بھی بالی وڈ فلموں میں کام کیا لیکن ان کی فلموں میں تسلی بخش بزنس نہ کیا. لیکن امریتا اور ملائکہ دونوں فیشن آئی کون مانی جاتی ہیں یہ دونوں اپنے پرستاروں کو متاثر کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں.

  • بگ باس 16 کو عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟

    بگ باس 16 کو عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کیوں ٹھکرا دیا؟

    بالی وڈ اداکار عامر کے بھائی فیصل خان جنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ” مدہوش” سے کیا تھا اس فلم کے گیت بہت پسند کئے گئے تھے لیکن فیصل خان بطو ہیرو شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے. اس کے بعد ان کے کیرئیر کی بڑی فلم ” میلہ” ہے جس میں ان کے ساتھ عامر خان اور ٹوئنکل کھنہ تھیں یہ فلم بھی باکس آفس پر بری طرح فلاپ رہی. فیصل خان نے بالی وڈ میں زیادہ کام نہیں‌کیا. وہ کافی برسوں سے منظر سے غائب ہیں. حال میں خبریں آئیں کہ فیصل خان کو بگ باس 16 آفر کیا گیا ہے لیکن اب یہ بھی خبریں سامنے

    آئی ہیں کہ فیصل خان اس شو کا حصہ نہیں بنیں گے اور فیصل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس شو کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بگ باس بہت اچھا پلیٹ فارم ہے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے کےلئے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ میں اس کھیل کے لئے فٹ ہوں، مجھے پیسوں کی ضرورت تو ہے نہیں اسلئے کیوں میں اس پنجرے میں بند ہوجائوں ؟ آپ بتائیں کس کو پنجرے میں رہنا پسند ہے ، ہر کوئی آزاد زندگی پسند کرتا ہے اور اسی میں مزا ہے.فیصل خان نے مزید کہا کہ پنجرے میں بند ہونے کا کوئی مزہ نہیں اور انکشاف کیا کہ وہ ایک بار عامر خان کے گھر میں قید ہو چکے ہیں اور دوبارہ پنجرے میں بند ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ میں آزاد رہنا چاہتا ہوں اور پانی کی طرح بہنا چاہتا ہوں.

  • آڈیو لیک معاملہ: شوکت ترین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    آڈیو لیک معاملہ: شوکت ترین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    آڈیو لیک معاملہ پر سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنماء شوکت ترین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے.

    تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے خزانہ سے ٹیلی فون پر آئی ایم ایف کی ڈیل سے متعلق گفتگو کی تھی جو لیک ہوگئی تھی۔ اس حوالے سے ایف آئی نے اب شوکت ترین کو کل بروز بدھ طلب کرلیا ہے. ذرائع ابلاغ پر دو فون کالز کی آڈیو نشر کی گئی تھی جن میں شوکت ترین کو محسن لغاری اور تیمور جھگڑا سے الگ الگ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تناظر میں وفاقی حکومت کو جواب دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا گیا تھا.

    اس آڈیو میں انھیں محسن لغاری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے، آپ سب نے سائن کیا ہے۔ آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے دی تھی۔ اب کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسا خرچ کرنا پڑےگا۔ آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا‘۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ پڑے، یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں، یہ بالکل ’سکاٹ فری‘ جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا ہے‘۔دوران گفتگو وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے جب یہ سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو گا جس پر شوکت ترین نے کہا کہ ’یہ جس طرح چیئرمین و سابق وزیر اعظم ( عمران خان) اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں، اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا؟

  • اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

    اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ، 68 نئے کیسز رپورٹ، 5 افراد ہلاک

    اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اب تک شہر میں 5 افراد ڈینگی کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 35 اور شہری علاقوں میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق رواں سیزن میں 1456 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔
    رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں 891 اور شہری علاقوں میں 565 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 13۔۔۔پولی کلینک میں 3 مریض داخل ہوئے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 11 مریض لائے گئے، 24 گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے ڈینگی کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے پاکستان میں ڈینگی وائرس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 57 افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک چل بسا تھا. ڈی ایچ او نے بتایا تھا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1388 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد ‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

    ‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثر افراد کی تعداد 532 ہو گئی تھی، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جبکہ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 ہوگئی تھی اور پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 25 مریض زیر علاج رہے.

    علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ، سیکریٹری صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 71، لاہور 47 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور، وہاڑی اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے، ملتان، نارووال اور ساہیوال سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیہ ،راجن پور ،حافظ آباد، خانیوال، چکوال، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 3 ہزار 437 کیسز ریکارڈ ، لاہور سے ڈینگی کے ایک ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

  • ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا  کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

    ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

    نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے ٹیلی کام کمپنیوں کو صنعتی ٹیرف دینے سے انکار کر دیا جبکہ ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا

    ٹیلی کام انڈسٹری نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق ٹیلی کام شعبے کو صنعت کا درجہ حاصل ہے اس کے باوجود نیپرا نے ٹیلی کام کمپنیوں کو بجلی کا صنعتی نرخ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
    پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنانس بل 2021 میں بھی ٹیلی کام کو صنعت تسلیم کیا گیا ہے۔ نیپرا نے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے دائر کمرشل سے صنعتی بجلی نرخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں کو بھاری ٹیکسوں کی ادائیگی کیلیے صنعت سمجھا جاتا ہے لیکن صنعتوں کو میسر بجلی کے ٹیرف سے ٹیلی کام کے شعبے کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) کے فیصلے کو قانونی لائحہ عمل کے تحت چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے برعکس ٹیلی کام کمپنیاں ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کا بوجھ اپنے صارفین پر نہیں ڈالتیں، بجلی کی قیمتوں میں بتدریج اضافے کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کی آپریشنل لاگت بھی بے حد بڑھ چکی ہے۔ اگر نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے ٹیلی کام انڈسٹری کو صنعتی ٹیرف نہ دیا تو ٹیلی کام خدمات کی صارفین کے لیے قیمت بھی بڑھ جائے گی جس سے ملک میں ڈیجیٹل سہولتوں کو عام کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ٹیلی کام کمپنیز کی کمرشل سے صنعتی بجلی نرخ میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی تھی اسلام آباد سے جاری نیپرا فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ٹیلی کام کمپنیاں صنعتی ٹیرف کے معیار پر پورا نہیں اترتیں، ویلیو ایڈیشن کو صنعتی پیداواری عمل نہیں سمجھا جا سکتا۔