Baaghi TV

Author: +9251

  • ن اور پی پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی. شیخ رشید احمد کا دعوی

    ن اور پی پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی. شیخ رشید احمد کا دعوی

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، اب ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی. اور نظر انداز کیا گیا. انہوں نے دعوی کیا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، اب ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔


    سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو سیلابی ریلےسےبچ گئےہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے۔سندھ میں پی پی پی کے وزرا سے لوگ ناراض ہیں اور ان کا کوئی استقبال نہیں کرتا۔نہ باہرسے امداد آئی،نہ اندرسےپیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھا، اپنےکیسز ختم کراناتھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شیخ رشید نے ایک بیان کہا تھا کہ: گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرپشن بچاؤ کے بعد سیاست بچاؤ مہم پر ہے۔

    انہوں ںے کہا تھا کہ 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں اور ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈالر نہیں رکا۔ مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ اقتصادی صورتحال انتہائی نازک ہو گئی ہے جبکہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمان الیکشن نہیں روک سکتے۔ ملک میں نہ باہر سے امداد آئی اور نہ ہی اندر سے مدد ملی ہے.

    جبکہ باغی ٹی وی کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ امداد نہ ملنے والے بیان میں کوئی حقیقت نہ ہے کیونکہ پاکستان میں آنے والے سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ تباہی اور بربادی کی تصویر بن گیا ہے۔ سیلاب سے ملک کے طول و عرض میں پھیلے کروڑوں افراد امداد کے مستحق ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں تک امداد پہنچائی گئی ہے، علاوہ ازیں باہر سے بھی اتنی بڑی آفت پر ملک اور ملک سے باہر لوگ دل کھول کر مدد کرنے والے امداد بھیج رہے ہیں جس میں متحدہ عرب امارات، یو ایس اے وغیرہ شامل ہیں

  • وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث

    وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث

    پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سب سے کم عمری میں نوبل انعام لینے والی عالمی شہرت یافتہ رہنماء ملالہ یوسف زئی سے یو این جی اے، امریکہ میں ملاقات، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی.

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ "ملالہ سے ملاقات ہوئی جس میں ہم نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا.

    علاوہ ازیں: پاکستان کی سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی، اور سیلابی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول کی تباہی، اور آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی ہے. اور ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ کیا ہے اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کے ساتھ ان کا حکومتی وفد موجود تھا. جبکہ ملالہ اپنے خاندان کے ہمراہ تھی.

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی ان دنوں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں ان دونوں رہنماؤں کی خصوصی ملاقات ہوئی ہے. دوسری جانب ایک نجی ٹی وی خبر کے مطابق: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔ بھارتی اداکارہ کی پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی تصویر پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملالہ کو ٹیگ بھی کیا. جبکہ اس تصویر میں امریکی شاعر امانڈا گورمین بھی پریانکا اور ملالہ کے ساتھ موجود ہیں، پریانکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ان دو عظیم خواتین کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہونا بہت فخر کی بات ہے‘۔

    علاوہ ازیں امانڈا نے بھی پریانکا کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی جس میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے متعلق بات کی جبکہ ملالہ نے خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

  • آشا جھلکا نے کیا دیویا بھارتی کو یاد

    آشا جھلکا نے کیا دیویا بھارتی کو یاد

    بالی وڈ اداکارہ آشا جھلکا جو کہ نوے کی دہائی کی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہیں انہوں نے اُس دور کے نامور ہیروز کے ساتھ کام کیا. آشا جھلکا کی 1993 میں ایک فلم آئی رنگ جس میں ان کے ساتھ تھیں خوبصورت اور کم عمر اداکارہ دیویا بھارتی. آشا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے دیویا بھارتی بہت یاد آتی ہے میری اس کے ساتھ بہت زیادہ دوستی تھی. ہاں کچھ اداکارائوں کے ساتھ نہیں بھی بنتی تھی لیکن دیویا واحد ایسی اداکارہ تھی جو میری جان تھی. ہماری اتنی گہری دوستی تھی کہ وہ مجھے اپنے شوہر کی فلموں میں‌کاسٹ کروا لیا کرتی تھیں . انہوں

    نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ فلم وقت ہمارا ہے میں انہوں نے اپنے شوہر ساجد نڈیاڈ والا سے اصرار کرکے مجھے اس فلم کا حصۃ بنایا. جب دیویا کی اچانک موت ہو گئی تو میں صدمے میں چلی گئی تھی مجھ سے تو فلم رنگ کی ڈبنگ ہی نہیں ہوتی تھی بلکہ میں دیویا کا سین دیکھ کر رو دیتی تھی کئی بار ہمیں‌ ڈبنگ کینسل کروانا پڑی. دیویا بھارتی کی یادوں سے نکلنا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا وہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی تھیں لیکن وہ بہت جلدی ہم ب کا ساتھ چھوڑ گئیں لیکن اپنے کام کی وجہ سے وہ آج بھی ہمارے دلوں میں‌زندہ ہیں.

  • کیا رنویر سنگھ کو بولڈ‌فوٹو شوٹ کیس میں کلین چٹ مل جائیگی؟

    کیا رنویر سنگھ کو بولڈ‌فوٹو شوٹ کیس میں کلین چٹ مل جائیگی؟

    بالی وڈ اداکاررنویرسنگھ جو پھنس گئے ہیں غیر ملکی میگزین کے لئے ایک بولڈ‌فوٹو شوٹ کروا کر. کہا جا رہا ہے کہ عریاں فوٹو شوٹ کیس میں رنویر سنگھ کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں اور رنویر سنگھ کا کہنا ہےکہ ان کی ایک تصویر کے ساتھ جعلسازی کی گئی ہے اس تصویر میں رنویر کی باڈی کے پرائیویٹ پارٹس نظر آرہے ہیں اس حوالے سے رنویر کا کہنا ہے کہ یہ جعلی ہے. تاہم پولیس کا بھی کہنا ہے کہ جو تصاویر اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ کیں تھیں وہ یقینا ان تصاویر سے الگ ہیں جو سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہی ہیں کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے تصاویر فرانزک لیباررٹری میں تحقیقات کے لئے دیدی ہیں اگر رنویر سنگھ کا دعوی سچ ثابت ہو

    گیا تو یقینا وہ اس کیس سے بری ہوجائیں گے.یاد رہے کہ رنویر سنگھ کو اس فوٹو شوٹ کے بعد کافی زیادہ مزاحمت کا سامنا رہا ہے.یہاں تک کہ انڈیا میں شہر شہر ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے اور رنویر کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہو چکا تھا. تاہم رنویر سنگھ کی حمایت میں بالی وڈ کے نامور ستارے اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور ان کہنا تھا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ اچھا نہیں‌کیا جا رہا. ارجن کپور ، اہلیہ دیپیکا پاڈوکون، ملائکہ اروڑا ، سلمان خان ، جیکولین ، جھانوی کپور نے باقاعدہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹیں کی اور اداکار کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

  • فیروز خان کی انکی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی؟‌

    فیروز خان کی انکی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی؟‌

    ٹی وی اداکار فیروز خان جو ہر دلعزیز ہیں ان کی اور انکی اہلیہ کی علیحدگی کی خبریں اس وقت گردش کیں جب ان کی اہلیہ سیدہ علیزے نے فیروز خان کے ساتھ اپنی تمام تر تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹا لیں یہاں تک کہ اپنے نام کے ساتھ سے اپنے شوہر کا نام بھی ہٹا لیا. فیروز خان کی اہلیہ کی طرف سے انہوں نے تصاویر ہٹا کر اور نام تبدیل کرکے ظاہر کر دیا ہے کہ ان دونوں کی راہیں جدا ہو چکی ہیں یا ان کے درمیان معاملات پوائنٹ آف نو ریٹرن تک پہنچ چکے ہیں. دوسری طرف فیروز خان نے اپنے بچوں کے ساتھ ملاقات کرنے کےلئے عدالت سے رجوع کر لیا

    ہے کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور اہلیہ فیروزخان کو ان کے بچے کے ساتھ ملنے نہیں دے رہیں تھیں جس کے بعد اداکار کو عدالت سے رجوع کر نا پڑا. کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں . ان سے جب پوچھا گیا کہ حقیقت کیا ہے تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا. یاد رہے کہ فیروز خان کی منگنی پہلے سجل علی کے ساتھ ہوئی تھی لیکن ان دونوں‌کی بہت جلد علیحدگی ہوگئی تھی تاہم ان کا دوسرا رشتہ بھی نہیں چل سکا .

  • پاکستانی ڈراموں کا بھارت کیا کوئی بھی ملک مقابلہ نہیں کر سکتا ثانیہ سعید

    پاکستانی ڈراموں کا بھارت کیا کوئی بھی ملک مقابلہ نہیں کر سکتا ثانیہ سعید

    سئنیر اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں‌ہمیشہ سے ہی بہترین ڈرامہ بنتا آرہا ہے. ہمارے ڈرامے کو آج بھی ہمسایہ ملک بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. انہوں‌نے کہا کہ انڈیا کیا کوئی بھی دوسرا ملک پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں‌ کر سکتا. ہمارے ہاں موضوع کے اعتبار سے بہترین ڈرامے بن رہے ہیں . ہم نے ہمیشہ اپنے کلچر کو ڈاموں میں دکھایا .ثانیہ سعید اگر کریں کسی نئے یا پرانے فنکار کے کام کی تعریف تو یقینا یہ کوئی معمولی بات نہیں سمجھی جاتی. نہایت ہی منجھی ہوئی اداکارہ ثانیہ سعید نے حال ہی اپنے ایک انٹرویومیں کی نئے فنکاروں کے کام کی بھی تعریف. انہوں نے کھل کر نئے آنے والوں کے کام کو سراہا ہے جس

    کے بعد ان کی اس تعریف کو بڑے پن سے تشبیہ دی جا رہی ہے. ان کا کہنا ہے نئے فنکار کمال کا کام کررہے ہیں. یاد رہے کہ ثانی سعید کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے ثانیہ کردار کو خود پر اس طرح سے طاری کر لیتی ہیں کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے. ثانیہ سعید کی رواں برس فلم کملی ریلیز ہوئی اس میں انہوں‌نے ایک اندھی خاتون کا کردار ادا کیا ، ان کے اس کردار کو دیکھ کر دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوگئے، ثانیہ سعید نے ماضی قریب میں بھی ایک ڈرامہ کیا جس کا نام تھا رقیب سے. اس میں بھی انکی اداکاری کو بے حد سراہا گیا.

  • 6 ہفتے کے پیار میں‌ راکھی نے شادی کرلی انجام کیا ہوا؟ راکھی کا بوائے فرینڈ شادی کا سوال گول کر گیا

    6 ہفتے کے پیار میں‌ راکھی نے شادی کرلی انجام کیا ہوا؟ راکھی کا بوائے فرینڈ شادی کا سوال گول کر گیا

    بالی وڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت آج کل اپنے بوائے فرینڈ عادل درانی کے ساتھ رہ رہی ہیں. دونوں جہاں بھی جاتے ہیں ان سے یہی سوال ہوتا ہے کہ آپ دونوں شادی کب کررہے ہیں. راکھی تو اس رشتے کو لیکر سنجیدہ لگتی ہیں لیکن ان کے بوائے فرینڈ عادل اس رشتے کو لیکر سنجیدہ نہیں دکھائی دیتے ہیں یہی وجہ ہے ایکبار پھر عادل درانی نے راکھی کے ساتھ شادی کے سوال کو کر دیا گول. راکھی اور عادل دونوں کی ایک سانگ کی وڈیو ریلیز ہوئی ہے دونوں کو وڈیو میں خاصا پسند کیا جا رہا ہے. میڈیا نے ایکبار پھر راکھی اور عادل سے پوچھا کہ دونوں شادی

    کب کررہے ہیں. اس پر راکھی نے کہا کہ عادل ابھی شادی کے لئے ریڈی نہیں ہے اس نے ابھی سٹار بننا ہے اس لئے اس سے یہ سوال نہ پوچھا کریں. اس پر عادل نے کہا کہ سٹار شادی کے بعد بھی بنا جا سکتا ہے، لیکن راکھی نے پچھلی شادی چھ ماہ کے پیار کے بعد کر لی انجام کیا ہوا؟ میں یہ نہیں‌ کہہ رہا کہ بہت وقت دیدو ، بس راکھی مجھے ایک سال دے دے ، اس کے بعد ہم شادی کرلیں گے میں‌ مسلم بیگ گرائونڈ سے ہوں‌ایکبار شادی کرکے ہاتھ چھوڑنے والوں میں سے نہیں‌ ہوں‌، لہذا شادی کوئی فیشن نہیں‌ ہے کہ بس منہ اٹھا کر کر لی جائے. یوں‌عادل نے ایک بار پھر شادی کا سوال ہوا میں کر دیا .

  • علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    علی اصغر جھلک دکھلا جا کے سیٹ پر رو پڑے تو مادھوری کی آنکھیں بھی نم ہو گئیں

    چھوٹی سکرین کے اداکار علی اصغر جو بہترین کامیڈی کرتے ہیں، وہ اداکار رشی کپور کی ایسی کاپی کرتے تھے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا. ایکبار رشی کپور نے خود کہا تھا کہ علی میری بہترین کاپی کرتے ہیں. علی اصغر کا کپل شرما شو میں دادی کا کردار بہت زیادہ مقبول ہوا یہ کردار انکی نہ صرف پہچان بن گیا ہے بلکہ ان پر دادی کے کردار کی چھاپ لگ گئی ہےاور علی اصغر اس وجہ سے کافی پریشان ہیں علی آج کل ڈانس رائیلٹی شو جھلک دکھلا جا میں پرفارم کررہے ہیں. ان کی اس شو میں پرفارمنس کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے. حال ہی میں انہوں نے جھلک دکھلا جا میں پرفارمنس دی اس کی تعریف مادھوری ڈکشٹ نے بھی کھل کر کی. اس موقع پر علی اصغر رو پڑے اور کہا کہ میں ایک عرصے سے بہت پریشان ہوں کیونکہ دادی کا کردار کرنے کے بعد مجھے عورتوں کے کردار ہی مل

    رہےہیں. میرے بیٹے نے مجھے صاف صاف کہا کہ کیا آپ کو عورت بننے کے علاوہ کچھ نہیں کرنا آتا؟ وہ مجھ سے ناراض رہنے لگ گیا، اس کی ناراضگی دیکھتے ہوئے میں نے نو ماہ تک کام کی آفرز کو ٹھکرایا، لیکن میں‌ کیا کروں کہ مجھے عورت کے کردار کے علاوہ کوئی اور کردار آفر ہی نہیں‌کیا جاتا. حالانکہ ماضی میں ، میں بہت اچھے اچھے کردار کر چکا ہوں. علی اصغر یہ باتیں‌ کرتے رو پڑے اور مادھوری بھی رو دیں اور بولیں کہ علی آپ ایک بہترین پرفارمر ہو اور ہم آپ کو بہت پسند کرتے ہیں.

  • منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈینس کے بیانات میں تضاد

    منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈینس کے بیانات میں تضاد

    بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس کے بعد ہیں شدید مشکل میں کیونکہ ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. انہیں اکثر دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (EOW) کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ ان سے مبینہ مجرم سکیش چندر شیکھرسے تعلق کے حوالے سے گھنٹوں سوالات ہو رہے ہیں. اداکارہ اپنے بیانات ریکارڈ‌کروا چکی ہیں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس اداکارہ کے بیانات سے خوش نہیں ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کو اداکارہ کے بیانات میں تجاد محسوس ہو رہا ہے. کہا جا رہا ہے کہ جیکولین کی ملاقات سکیش کمار

    کی قریبی ساتھ ینکی کے ساتھ بھی کروائی گئی ہے اس حوالے سے بھی جو بیانات دئیے گئے ہیں اس پہ بھی پولیس جیکولین سے مطمئن نہیں ہے. آج ایکبار پھر جیکولین کو بلایا گیا اور اداکارہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ کے افس پہنچیں. واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈینس کو سکیش کی جانب سے کئی مہنگے تحائف ملے ہیں۔ نہ صرف جیکولین بلکہ نورا فتحی کو بھی قیمتی تحائف دئیے گئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کِہ اداکارہ سُکیش چندر شیکھر کی مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں جانتی تھی اس کے باوجود ساتھ مسلسل تعلق رکھے ہوئے تھیں. سکیش چندر شیکھرآج کل دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں.

  • کیا صبا قمر پھول دینے والے کو دل دے بیٹھی ہیں؟

    کیا صبا قمر پھول دینے والے کو دل دے بیٹھی ہیں؟

    اداکارہ صبا قمر اکثر و بیش تر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر پھولوں کی تصویریں پیار بھرے کیپشنز کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں، انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کو پھول دینے والا کوئی ہے اور بہت پیار سے وہ پھول بھیجتا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ پھول دینے والا کوئی ملکی نہیں‌ہے بلکہ غیر ملکی ہے. انہوں نے یہ بات کہتے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ پھول بھیجنے والا مسلمان ہے. صبا قمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مختصر دورانیے کی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے سال کے 365 دن مکمل ہونے کی خوشی منائی ہے. صبا

    قمر نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر 365 کا ہندسہ درج تھا بعد میں خود کیمرے میں آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔ گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ صبا قمر کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد گمان کیا جا رہا ہے کہ شاید ان کو انکا جیون ساتھی مل گیا ہے اور وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں‌بندھنے والی ہیں. ان کے مداح یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ شاید پھول بھیجنے والے کے ساتھ دوستی کو صبا کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے تبہی صبا نے اس قسم کی وڈیو شئیر کی ہے. تاہم اس قسم کی قیار آرائیوں کے باوجود صبا قمر نے تاحال خاموشی اخیتار کی ہوئی ہے.