Baaghi TV

Author: +9251

  • راولپنڈی: لاکھوں روپے سے بھرا بیگ ملنے پر ریلوے پولیس اہلکار نے مسافر کو لوٹا دیا

    راولپنڈی: لاکھوں روپے سے بھرا بیگ ملنے پر ریلوے پولیس اہلکار نے مسافر کو لوٹا دیا

    مسافر لاکھوں روپے سے بھرا بیگ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ گیا جبکہ پولیس نے اسٹیشن سے ملنے والے بیگ کو ہیلپ لائن سینٹر جمع کرادیا.

    ریلويز پولیس نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے ملنے والے ایک بیگ کو ہیلپ لائن سینٹر جمع کرادیا ہے ریلويز پولیس نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی ہے اور لاکھوں روپے سے بھرا بیگ مسافر کو لوٹا ديا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے پوليس کے مطابق کانسٹیبل عمران علی کو لاوارث بیگ راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے گیٹ کے ساتھ پڑا ہوا ملا جو اس نے ہیلپ سینٹر میں جمع کرادیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی اکاؤنٹنگ کمپنی سے آڈٹ کا کہنا خوش آئند ہے. اقوام متحدہ
    سندھ پولیس کی جانب سے ڈی جی رینجرزسندھ کو الوداعی ظہرانہ :ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا
    ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق لاوارث بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں 6 لاکھ نقدی، انعامی بانڈز، آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سامان موجود تھا، جب کہ بیگ میں ایک عدد موبائل بھی موجود تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ بیگ سے ملےموبائل کے ذریعےمسافر سے رابطہ کیا گیا، اور مسافر محمد اشرف کو واپس راولپنڈی اسٹیشن بلایا گیا تھا، اور تصدیق کرکے بیگ اس کے حوالے کردیا گیا تھا۔ ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ محمد اشرف نامی شخص نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ملازم ہیں، وہ اپنی فیملی کے ہمراہ بذریعہ خیبرمیل روہڑی جا رہے تھے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ اشرف ٹرین پر سوار ہوتے وقت بیگ راولپنڈی اسٹیشن پر ہی بھول گئے تھے، اور بیگ کے بغیر ہی خیرپورپہنچ گئے، تاہم ریلویز پولیس نے رابطہ کرکے بیگ ان کے حوالے کر دیا۔ ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر وقارعباسی نے ایمانداری پر ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعام سےنوازا۔

  • وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی اکاؤنٹنگ کمپنی سے آڈٹ کا کہنا خوش آئند ہے. اقوام متحدہ

    وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی اکاؤنٹنگ کمپنی سے آڈٹ کا کہنا خوش آئند ہے. اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی اکاؤنٹنگ کمپنی سے آڈٹ کا کہنا خوش آئند ہے۔سیلاب متاثرین کی امداد کو شفاف انداز میں ان پر خرچ کیا جانا اوراس کا احتساب ضروری ہے۔

    اقوام متحدہ ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنیس نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں صحت کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ اس لحاظ سے 160 ملین ڈالر کی فلیش اپیل انتہائی کم ہے جسے ازسرنو دیکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلیش اپیل کے تناظر میں مالی امداد اکٹھی کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی۔مختلف ممالک کی جانب سے 150 ملین ڈالر کے اعلانات کیے جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ مرکزی ہنگامی فنڈز سے 10 ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، چین اور دیگر ممالک بھی امداد فراہم کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد کا سلسلہ اہم ہے۔غذائی تحفظ، صحت، غذائیت سے بھرپور خوراک، پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی فراہمی بھی ابھی تک کور نہیں۔بیرون ممالک سے آنے والی امداد حقیقی مستحقین تک پہنچنا اور کسی اور طرف نہ جانا اہم ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 2 روزہ دورے پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچے تھے، وہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور حکومت کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھی.

    انتونیو گوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی بڑے پیمانے پر امداد کی جائے، انھوں نے کہا میں تباہ کن سیلاب سے متاثر افراد سے اظہار یک جہتی کے لیے پاکستان پہنچا ہوں، پاکستان موسمیاتی تباہی سے نبرد آزما ہے۔

  • میری گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر کا ہاتھ نہیں تھا  کے آر کے

    میری گرفتاری کے پیچھے کرن جوہر کا ہاتھ نہیں تھا کے آر کے

    بالی وڈ اداکار، پروڈیوسر اور مصنف کمال رشید خان المعروف کے آر کے نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ میری گرفتاری کے پیچھے فلمساز کرن جوہر کا ہاتھ ہے میں اس بات سے انکار کرتا ہوں ایسا بالکل بھی نہیں ہے کرن جوہر کو ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے بھلا. کرن جوہر کیا عامر خان ،شاہ رخ خان ، اجے دیوگن اور اکشے کمار کسی کا ہاتھ نہیں ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ شکر ہے خدا کا میں گھر خیر خیریت سے پہنچ گیا ہوں اور میں کسی سے کسی قسم کا بدلہ نہیں لینا چاہتا جو بھی ہوا ہے میں اس کو بھول گیا ہوں ، شاید یہ

    سب میری قسمت میں لکھا ہوا تھا اور یہ ایسے ہی ہونا تھا. انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ گرفتاری کے دوران میرا دس کلو وزن کم ہوا ہے اور ان دس دنوں میں جیل میں صرف پانی پی کر زندہ رہا. یاد رہے کہ کمال آر کے کو ممبئی پولیس نے دبئی سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری کی وجہ ان کے اکشے کمار اور دیگر بالی ووڈ شخصیات کے خلاف پرانے ٹوئٹس اور جنسی چھیڑ چھاڑ پر درج مقدمہ تھی۔ کے آر کے کافی تلخ مزاج رکھتے ہیں وہ ہر دوسرے فنکار پر تنقید کے نشتر چلاتے رہتے ہیں بہت سارے فنکار ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے.

  • فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں، مؤخر کیا، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ وزیر توانائی

    فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں، مؤخر کیا، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ وزیر توانائی

    وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے۔ درآمدی فیول کے بجائے مقامی ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کم وسائل والے افراد کو ریلیف دیا جائے۔ ہم مالی حالات کو دیکھ کر پالیسی بنا رہے ہیں۔300 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

    وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے اور سیلاب متاثرین کی تکلیف کم کرنے کےلیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ داخلی وسائل پر انحصار کر کے مختلف ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی کے کارخانے ہمارے ملکی وسائل پر لگائے جائیں گے اور بجلی بنانے کے لیے درآمد شدہ ایندھن بہت مہنگا پڑتا ہے۔ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے عملی کام کا آغاز ہوچکا ہے اور 600 میگاواٹ بجلی پیداوار کے لیے بولی دے رہے ہیں۔
    خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔ خلیج فارس بجلی سیکٹر میں دلچسپی لے رہا ہے اور شمسی توانائی سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی جبکہ شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو شمسی توانائی کے پہلے منصوبے پر بریفنگ دیں گے اور شمسی توانائی سے 60 فیصد سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ خزانے پر سبسڈی کا بوجھ کم کیاجائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 6 ہزار میگاواٹ امپورٹڈ فیول کا متبادل دے رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں 11 ہزار میگاواٹ سسٹم لگانے کا منصوبہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ دو ماہ یعنی اگست اور ستمبر کے بجلے بلز وصول نہیں کیئے جائیں گے اور یہ رعایت صرف اور صرف سیلاب زدہ علاقوں کے لیئے دی گئی جبکہ یہ اعلان وزیر اعظم نے دراصل بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے دوران تھا. تاہم سیلاب متاثرین کو ریلیف مل سکے.

  • جھانوی کپور ہیں اپنی ماں  سری دیوی کی خوبصورتی سے متاثر

    جھانوی کپور ہیں اپنی ماں سری دیوی کی خوبصورتی سے متاثر

    بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کا حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ اپنی ماں سری دیوی کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہیں ، خصوصی طور پر جب ان کو کام کرتا دیکھتی تھیں اس دوران جب وہ تیار ہوتی تھیں اور اپنا میک اپ کرتی تھیں تو میں بہت زیادہ متاثر ہوتی تھی اس کے علاوہ جب وہ بیرون ملک بھی شوٹنگ کےلئے جاتی تھیں تو مجھے بہت اچھا لگتا تھا. اپنی ماں کو دیکھ کر ہی میں نے ہیروئین بننے کا فیصلہ کیا. جھانوی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میری ماں سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اداکارہ بنوں لیکن میرے والد بونی کپور نے میرا ساتھ دیا اور میں شوبز میں آئی. اپنے حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا ہے کہ ہر انسان خود

    کو دوسروں سے نہ صرف خوبصورت سمجھتا ہے بلکہ خوبصورت نظر بھی آنا چاہتا ہے. میں تو سمجھتی ہوں کہ جو عورت خوبصورت ہے تو اسکو اپنی خوبصورتی پر ناز کرنا چاہیے یہ اس کا حق ہے جس کو استعمال کرنے پر تنقید کرنے کو بے جا نہیں سمجھتی. یاد رہے کہ جھانوی کپور کی دوستی سیف علی خان کی بیٹی سارا خان سے بہت زیادہ ہے دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ وقت بیتاتی ہوئی نظر آتی ہیں. کرن جوہر کے پروگرام میں دونوں ایک ساتھ انٹرویو بھی دے چکی ہیں.

  • حکومت نے گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف سے مہلت مانگ لی

    حکومت نے گیس ٹیرف میں اضافے کیلئے آئی ایم ایف سے مہلت مانگ لی

    سردیاں آنے سے پہلے گیس ٹیرف میں اضافے کے حوالے سے حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے مہلت مانگ لی ہے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافے سے 786 ارب روپے کی وصولی کا امکان ہے۔ 666 ارب روپے کے ہدف کی نسبت 120 ارب روپے اضافی آمدن کا تخمینہ ہے۔ گیس ٹیرف میں 45 فیصد سے 53 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ چھوٹے صارفین پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے گا اور اوگرا ایکٹ میں ترامیم کے مطابق نئے گیس ریٹس کا تعین ہوگا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ گیس ٹیرف کے ازسرنو تعین کیلئے مزید وقت درکار ہے، قیمتوں سے حاصل آمدنی گردشی قرضے پر خرچ کی جائے گی۔

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کا پس منظر

    پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کا سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرنا تھا. پاکستان کی موجودہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سنہ 2019 میں طے پانے والے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے اقتدار میں آنے کے بعد سے کوشاں تھی۔

    اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط کے تحت پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کا خاتمہ، بجلی کے نرخ بڑھانے، اضافی ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے تنخواہ دار طبقے اور انڈسٹری پر ٹیکس کی شرح بڑھانے اور کچھ دوسری شرائط پر عمل کیا گیا تھا۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے اس موجودہ پروگرام کے تحت چھ ارب ڈالر میں سے تین ارب ڈالر پاکستان کو مل چکے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب قرض کی مد میں فراہم کی جانے والی رقم تقریباً چار اعشاریہ دو ارب ڈالر ہو جائے گی جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد کل رقم کو چھ ارب ڈالر سے بڑھا کر سات ارب ڈالر کیا جا سکتا.

    پاکستان کی آئی ایم ایف پروگراموں کی تاریخ کیا ہے؟

    پاکستان کی آئی ایم ایف پروگراموں میں شمولیت کے بارے عالمی ادارے کی ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی تک 22 پروگرام ہوئے اور پہلا پروگرام دسمبر 1958 میں طے پایا جس کے تحت پاکستان کو ڈھائی کروڑ ڈالر دینے کا معاہدہ طے پایا۔

    اس کے بعد آئی ایم ایف پروگراموں کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا اور آخری اور موجودہ پروگرام کے معاہدے پر جولائی 2019 میں دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان کو چھ ارب ڈالر ملنے تھے جس میں سے تین ارب ڈالر مل چکے ہیں اور باقی تین ارب ڈالر کے لیے موجودہ حکومت کے عالمی ادارے سے مذاکرات جاری ہیں۔

    آئی ایم ایف پروگرام کی تاریخ کے مطابق فوجی صدر ایوب خان کے دور میں پاکستان کے آئی ایم ایف سے تین پروگرام ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سربراہی میں بننے والی پہلی حکومت کے دور میں پاکستان کے آئی ایم ایف سے چار پروگرام ہوئے۔فوجی صدر جنرل ضیاالحق کے دور میں پاکستان نے آئی ایم ایف کے دو پروگراموں میں شرکت کی۔

    پی پی پی کی دوسری حکومت میں بے نظیر بھٹو کی وزارت عظمیٰ کے دور میں پاکستان آئی ایم ایف کے دو پروگراموں میں شامل ہوا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پہلی حکومت میں ایک آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان نے شمولیت اختیار کی۔ بے نظیر بھٹو کی وزارت عظمیٰ کے دوسرے دور میں پاکستان آئی ایم ایف کے تین پروگراموں میں شامل ہوا تو نواز شریف کی دوسری وزارت عظمیٰ میں پاکستان نے دو آئی ایم ایف پروگراموں میں شمولیت اختیار کی۔

    سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں دو آئی ایم ایف پروگرام ہوئے، پی پی پی کی 2008 سے 2013 میں بننے والی حکومت میں ایک پروگرام، پاکستان مسلم لیگ نواز کی 2013 سے 2018 میں حکومت میں ایک پروگرام اور پاکستان تحریک انصف کے دور میں ایک آئی ایم ایف پروگرام میں پاکستان شامل ہوا جو تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد نواز لیگ کی سربراہی میں مخلوط حکومت نے جاری رکھا۔

  • براہمسٹرا کی کامیابی کے بعد  ، عالیہ اور رنبیر مزید بھی ایکساتھ کام کریں گے ؟

    براہمسٹرا کی کامیابی کے بعد ، عالیہ اور رنبیر مزید بھی ایکساتھ کام کریں گے ؟

    فلم براہمسٹرا کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے تھے فلم کی پرموشنز بھی جم کر کی گئیں عالیہ بھٹ جو کہ امید سے ہیں انہوں نے اسی حالت میں فلم کی پرموشنز بھی کیں. عالیہ اور رنبیر فلم کی کامیابی کے لئے پر امید تھے تاہم فلم نے پہلے تین دن ریکارڈ توڑ بزنس کیا. فلم میں عالیہ اور رنبیر پہلی بار ایکساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے پہلے کبھی بھی انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی. حقیقی زندگی کے ساتھی جب سکرین پر آئے تو انہیں ایک ساتھ سراہا گیاہے. شائقین رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو بڑی سکرین پر دیکھنا چاہتے تھے اور پھر فلم کی کہانی بھی خاصی جاندار تھی لہذا فلم سپر ہٹ ہوئی. اب حقیقی زندگی کے اس جوڑے کو ایک دوسرے کےلئے خوش قسمت قرار دے دیا گیا ہے.

    فلم میکرز کی کوشش ہے کہ ان دونوں کو ایک ساتھ اپنی فلم میں کاسٹ کریں تاہم عالیہ اور رنبیر نے ایک ساتھ ابھی تک کوئی فلم سائن نہیں کی. دوسری طرف عالیہ بھٹ کی بھی یہ خواہش ہے کہ وہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ مزید فلموں میں بھی کام کریں. رنبیر کپور کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر ہمیں کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو یقینا ایک دوسرے کے ساتھ کام ضرور کریں گے اور میں بہت شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والوں کا جنہوں نے ہماری فلم کو بے حد پسند کیا ہے.

  • شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

    شگفتہ اعجاز کی مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیو وائرل

    کل سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک مزاحیہ وڈیو وائرل ہو رہی ہے اس وڈیو کو بہت زیاد پسند کیا جا رہا ہے خصوصی طور اداکارہ کے چہرے کے تاثرات بہت سراہے جا رہے ہیں. وڈیو میں دراصل آج کل کے ایسے صحافیوں پر طنز کی گئی ہے جو کسی بھی سنجیدہ مسئلے پر غیر سنجیدہ یا بے تکا سا سوال کرتے ہیں. وڈیو میں شگفتہ اعجاز سے پوچھا جاتا ہے ” اچھا یہ بتائیں بم کیسے پھٹا” ؟ اس کے جواب میں
    شگفتہ اعجاز بولتی ہیں کہ بم ایکدم سے نہیں‌ پھٹا، پہلے بم ہمارے بازئوں میں آیا ” مجھے دیکھ کر شرمایا ، پھر لڑھکتے لڑھکتے میرے نزدیک آیا اور بولا میں بم ہوں برا نہ مانیں تو میں‌ پھٹ جائوں؟ تو میں‌نے کہا کہ جب آہی گئے تو پھٹ لو”.

    شگفتہ اعجاز کی اس وڈیو سے صارفین بہت زیادہ محظوظ ہورہے ہیں. یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر آنے والی ایسی پاکستانی فنکارا ہیں جو ٹک ٹاک کے مزاج کے مطابق وڈیوز بنا رہی ہیں لیکن وہ وڈیو اصلاحی بناتی ہیں. شگفتہ اعجاز اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک وڈیوز بھی بناتی ہیں ان کو ٹک ٹاک پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہے. شگفتہ ویسے تو بہت سنجیدہ کردار کرتی ہیں لیکن ان کا مزاحیہ اور الگ سا روپ دیکھ کر ان کے مداح بہت زیادہ محظوظ ہو رہے ہیں.

  • وفاق کی نااہلی کی وجہ سے گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوا. شاہ محمود قریشی کا الزام

    وفاق کی نااہلی کی وجہ سے گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہوا. شاہ محمود قریشی کا الزام

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاق کی نااہلی کی وجہ سے گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کی ایک کمپنی نے ملتان کے لیے ڈیڑھ ارب کی گرانٹ دی ہے جس کی وجہ سے واسا کی مشینری میں کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف ملتان ایر پورٹ سے تونسہ جائیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے، عمران خان نے 2 ٹیلی تھون کیے جس میں عوام نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا اور اربوں روپے دیئے۔ اب عمران خان جلد تیسری ٹیلی تھون بھی کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے جمع گیے گئے پیسے ثانیہ نشتر حق داروں تک پہنچانے کے لیے نگرانی کر رہی ہیں، پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے عمران خان کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے لیکن وزیر اعظم کے اکاؤنٹ میں نہیں بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیلی تھون کے دوران چینلز بند کیے گئے حکومت کو ایسی رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیئیں۔ الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹے پہلے انتخابات ملتوی کر دیئے لیکن اب الیکشن کمیشن 9 اکتوبر سے دو دن پہلے یا دو دن بعد الیکشن کروا لے۔

    سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ 9 اکتوبر کو عید میلاد النبیﷺ ہے اس دن الیکشن کروانا ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن کو تاریخ رکھنے سے پہلے عید میلاد النبیﷺ کے دن کا خیال کرنا چاہیے تھا یہ پاکستان کا الیکشن ہے ہندوستان کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کا بحران وفاق کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہو چکا ہے اور عمران خان نے اس بحران سے بچنے کے لیے روس سے سستی گندم کا مطالبہ کیا تھا، روس سے سستی گندم مل جاتی تو آٹا مہنگا نہ کرنا پڑتا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ میں اگلی فصل لگنے کا بھی امکان نہیں اور وفاقی حکومت 5 ماہ سے سو رہی ہے، 4 روپے 34 پیسے مزید بجلی کا یونٹ بڑھا دیا گیا ہے۔

  • پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے  ریشم

    پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے ریشم

    لالی وڈ اداکارہ ریشم نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ہنسنا منع میں شرکت کی ہے، شو میں ان کے ساتھ اداکار وسیم عباس بھی موجود تھے. میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ میرے پاسپورٹ پر میری عمر سات سال زیادہ لکھی ہوئی ہے ، زیادہ اس لئے لکھی گئی عمر کیونکہ مجھے عمرہ کی ادائیگی کرنی تھی اور میری عمر کم تھی اسلئے عمر بڑھا کر لکھی گئی تاکہ مجھے ویزہ مل سکے اور میں عمرہ کی ادائیگی کر سکوں.مجھے آج تک لوگ کہتے ہیں کہ میری عمر بہت زیادہ ہے ٹھیک ہیں کہتے رہیں مجھے اس چیز سے بالکل بھی فرق

    نہیں‌ پڑتا. مجھے اللہ کے گھر جانا تھا چلی گئی وہاں دعا کی کہ اللہ مجھے ہمیشہ اپنا محتاج رکھنا اور اللہ نے میری سن لی. میزبان نے کہا کہ آپ کے پاس موقع تھا پیرس سیٹل ہونے کا لیکن آپ نے لاہور کو ترجیح دی کیا یہ سچ ہے؟ تو ریشم نےکہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے میں نے لاہور کو ترجیح دی پیرس میں رہنا میرا خواب نہیں تھا. ریشم نے کہا کہ میری ایک عادت ہے کہ میں یہ دیکھتی ہوں کہ اگلے کا دل کتنا بڑا ہے اگر کسی کی جیب میں‌پانچ سو روپے ہیں بے شک وہ مجھ پہ خرچ نہ کرے لیکن اس کا دل بڑا ہونا چاہیے.
    ریشم کی اس شو میں کی گئی گفتگو کافی وائرل ہو رہی ہے اور ایک بار پھر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ لڑکیاں اپنی عمر کیوں چھپاتی ہیں.