عائد کر دی گئی ہے۔ فلم جمعہ 23 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی تھی، تاہم اب یہ خلیجی ریاستوں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔
بارڈر 2 نئے سال کی بھارت کی پہلی بڑی فلمی ریلیز سمجھی جا رہی تھی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب حال ہی میں ہدایتکار ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کو بھی خلیجی ممالک میں ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ نئی رپورٹس کے مطابق بارڈر 2 کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم کی نمائش پر پابندی نافذ کر دی گئی ہے۔ پابندی کی وجوہات سے متعلق حکام یا فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کو خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرون ملک باکس آفس پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کو تقریباً 90 کروڑ بھارتی روپے، یعنی 10 ملین ڈالر کے قریب نقصان ہوا تھا۔
فلمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک بھارتی فلموں کے لیے ایک بڑی بین الاقوامی منڈی سمجھے جاتے ہیں، جہاں سے مجموعی آمدن کا نمایاں حصہ حاصل ہوتا ہے۔ ایسے میں بارڈر 2 کی ریلیز پر پابندی فلم کی مجموعی کمائی اور عالمی باکس آفس کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے۔
Author: Aqsa Younas Rana

سنی دیول کی فلم بارڈر 2 پر خلیجی ممالک میں پابندی، ریلیز منسوخ

پاکستان میں شرحِ سود سنگل ڈیجٹ میں، پالیسی ریٹ 10 فیصد سے نیچے پہنچ گیا
پاکستان میں پالیسی ریٹ دو سال کے اندر ریکارڈ 22 فیصد سے کم ہو کر 10 فیصد سے نیچے آ گیا ہے، جسے معیشت کے لیے مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومت کی سنجیدہ معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کے اثرات اب واضح طور پر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی تازہ ٹی بل نیلامی میں حکومتی قرض کے لیے ہونے والی بولیوں پر شرحِ منافع 9.89 فیصد رہی، جو گزشتہ نیلامی کے مقابلے میں 0.30 فیصد کم ہے۔ تین ماہ کے ٹی بل پر شرحِ منافع 9.89 فیصد رہی، جس میں 0.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چھ ماہ کے ٹی بل پر شرحِ منافع 9.94 فیصد رہی، جس میں بھی کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں یہ کمی معاشی استحکام کے لیے اہم ہے اور سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے ملک میں کاروباری اعتماد بڑھنے اور مالیاتی مارکیٹ میں مثبت رجحانات دیکھنے کو ملیں گے۔
بچی پر شیرنی کے حملے کا معاملہ: 11 غیر قانونی شیر برآمد، ملزمان گرفتار
لاہور میں شیرنی کے بچی پر حملے کے واقعے میں مزید پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ خفیہ اطلاع پر ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 11 غیر قانونی شیروں کو تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق برآمد کیے گئے جانوروں میں 5 شیرنیاں، 3 شیر اور 3 شیر کے بچے شامل ہیں۔ یہ شیر نواں کوٹ کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں رکھے گئے تھے جہاں گراؤنڈ فلور پر ایمبرائیڈری کا کام جاری تھا جبکہ فرسٹ فلور پر شیروں کو رکھا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان چند ماہ قبل شیخوپورہ سے شیروں کو لاہور منتقل کر کے لائے تھے تاہم ان کے پاس لاہور میں خطرناک جنگلی جانور رکھنے کا کوئی لائسنس موجود نہیں تھا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تمام شیروں کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کامیاب کارروائی پر ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے گزشتہ روز بچی کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہر بھر میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن کا حکم دیا تھا۔ حملے میں ملوث شیرنی اور اس کے مالکان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان خطرناک جانوروں کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، جس سے شہریوں کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے جانوروں کی جان بھی خطرے میں ڈالی گئی۔ معاملے میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر لبرٹی بیل مہم کا آغاز
امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں لبرٹی بیل مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لنکن کارنر اسلام آباد میں “فریڈم 250 لبرٹی بیل انیشی ایٹو” کا افتتاح کیا۔
سفارتخانے کے بیان کے مطابق “لیٹ فریڈم رنگ” کے عنوان سے شروع کی گئی اس مہم کے تحت لبرٹی بیل کی اصل حجم کے مطابق علامتی نقل کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر امریکی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کا آغاز بھی کیا گیا۔
امریکی سفارتخانے نے لبرٹی بیل کو امریکی آزادی اور جمہوریت کی تاریخی علامت قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ گھنٹی 1752 میں ڈھالی گئی تھی اور 1787 میں امریکی آئین پر دستخط کے موقع پر بھی بجائی گئی۔ لبرٹی بیل آزادی، انصاف اور مساوات کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
بیان کے مطابق نیٹلی بیکر نے غلامی کے خاتمے سمیت امریکی تاریخ کے اہم لمحات سے لبرٹی بیل کے تعلق کو اجاگر کیا اور کہا کہ لنکن کارنرز آزادی اظہارِ رائے اور امریکی اقدار کے فروغ کا اہم مرکز ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق اس مہم کے تحت پاکستان بھر کے لنکن کارنرز میں 15 لبرٹی بیلز تقسیم کی جائیں گی، جہاں طلبا اور مقامی فنکار “میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے” کے موضوع پر انہیں رنگ کریں گے۔ تیار کی گئی لبرٹی بیلز کو موسم گرما میں امریکا کے یومِ آزادی کی تقریبات میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جبکہ ان پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ: مختلف اضلاع میں بارش
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق صوبائی کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ایمرجنسی آپریشن سنٹرز سے صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنایا جائے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بجلی کے کھمبوں، لٹکتی ہوئی تاروں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم میں شامل نہیں ہونا شاہیے، فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قیام کردہ غزہ بورڈ آف پیس پر تنقید کی اور کہا کہ بورڈ میں فلسطینی نمائندگان شامل نہیں ہیں، لیکن اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو شامل ہیں۔ ان کے بقول، "یہ کیسا امن بورڈ ہے جس میں فساد کی جڑ نیتن یاہو کو شامل کر لیا گیا۔”
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو حماس اور فلسطینی عوام کے موقف کو مدنظر رکھنا چاہیے اور اس معاملے میں کسی بھی مہم میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عراق، افغانستان اور لیبیا میں بھی امن کے نام پر آیا تھا، لیکن ان ممالک کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ دیا گیا، اور غزہ کے ساتھ بھی یہی خطرہ ہے۔
دوسری جانب پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ طور پر بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ کیا، جبکہ انڈونیشیا، اردن اور قطر بھی اس میں شامل ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں۔ بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور تعمیر نو کے لیے عبوری انتظامی نظام کے طور پر کام کرنا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ کی تعمیر نو اور فلسطینی عوام کی انسانی ضروریات پوری کرنے میں تعاون جاری رکھے گا اور امن بورڈ کے رکن کے طور پر تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
امارات: کلاؤڈ سیڈنگ سے پانی کی قلت پر قابو
متحدہ عرب امارات نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مصنوعی بارشوں کے ذریعے پانی کی قلت پر قابو پانے کے منصوبے کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت ماحول دوست تحقیق کے بعد جدید کلاؤڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے تحت مصنوعی بارش سے متعلق تحقیقی منصوبوں کے لیے 15 لاکھ ڈالر تک کے گرانٹس جاری کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا، جرمنی اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان اس تحقیق میں حصہ لیں گے، جبکہ تین سائنسدانوں کا انتخاب اماراتی ادارے کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ انتخاب 48 ممالک سے موصول ہونے والی 140 تحقیقی تجاویز میں سے کیا گیا۔ ہر منتخب سائنسدان کو زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ ڈالر تک کی گرانٹ دی جائے گی، جو تین سال کے دوران مرحلہ وار فراہم کی جائے گی۔ ایک سائنسدان کو ایک سال میں زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 50 ہزار ڈالر مل سکیں گے۔
کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، نوجوان جاں بحق، راہگیر زخمی
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی خواجہ اجمیر نگری میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ محمد عسکری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر بھی زخمی ہوا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے ملیر، البدر سوسائٹی میں بھی ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 25 سالہ شعیب جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شعیب شاپنگ بیگ فروخت کرنے کا کام کرتا تھا اور صبح دکان کھولتے ہی ڈاکو واردات کے لیے پہنچے۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ایس ایچ او الفلاح راو عمیر کے مطابق دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔روسی صدر پیوٹن کا بورڈ آف پیس میں مشروط شمولیت، ایک ارب ڈالر کی پیشکش
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بورڈ آف پیس میں شمولیت پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ منجمد اثاثوں سے ایک ارب ڈالر دینے کے لیے تیار ہیں۔ صدر پیوٹن کے مطابق، امریکا میں منجمد کیے گئے روسی اثاثوں میں سے ایک ارب ڈالر حاصل کیے جا سکتے ہیں تاکہ بورڈ آف پیس کے بنیادی مقصد، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ، میں عملی کردار ادا کیا جا سکے۔
صدر پیوٹن نے بین الاقوامی نظام کو مضبوط بنانے میں روس کی مستقل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ یوکرین بحران میں سرگرم ہے۔
روس کے صدر نے امریکا کی گرین لینڈ خریدنے کی کوشش پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تشویش کا باعث نہیں، اور اس کی مثال 19ویں صدی میں الاسکا کی فروخت سے دی جا سکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر اس دور کو مدنظر رکھا جائے تو گرین لینڈ کی ممکنہ قیمت آج 200 سے 250 ملین ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے۔
اسی دوران، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات اور قطر نے غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بورڈ آف پیس کے پہلے چارٹر کا اعلان کیا، جس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے ادارے کی مستقل رکنیت کی فیس ایک ارب ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اب تک تقریباً 35 عالمی رہنماؤں نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے بھیجے گئے 50 یا اس سے زیادہ دعوت ناموں میں سے عہد کیا ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں درختوں کی کٹائی، شیخ زید اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ
پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی طور پر درختوں کی کٹائی کے واقعے پر جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن نے شیخ زید اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چیئرمین جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کی زیر صدارت سماعت کے دوران کمیشن نے واضح کیا کہ ہائیکورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود درختوں کی کٹائی کی گئی، جس پر توہین عدالت کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
کمیشن کے مطابق کٹی گئی لکڑی کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، جبکہ مبینہ فروخت صرف 5 لاکھ 50 ہزار روپے میں کی گئی۔ کمیشن نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو تین روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت دی اور معاملے کو بدعنوانی کے پہلو سے اینٹی کرپشن کو بھی بھیجنے کا حکم دیا۔
کمیشن نے کہا کہ مبینہ طور پر شفاف نیلامی اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر لکڑی فروخت کی گئی، جس سے ماحولیات اور سرکاری اثاثہ جات کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالتی احکامات اور عوامی مفاد کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔








