Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • گل پلازہ سانحے پر تنقید کی بجائے وفاقی یکجہتی ہونی چاہیے, سحر کامران

    گل پلازہ سانحے پر تنقید کی بجائے وفاقی یکجہتی ہونی چاہیے, سحر کامران

    ‎سحر کامران نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے پر دکھ اور افسوس ہونا چاہیے، لیکن وزیر دفاع خواجہ آصف کی تنقید غیر مناسب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وزارت دفاع کسی ایک وزیر کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے، اور قدرتی آفات یا مشکلات کے دوران یکجہتی ہونی چاہیے نہ کہ انتشار پھیلانے کی کوشش۔
    ‎سحر کامران نے کہا کہ لوکل باڈیز کے انتخابات ہونے چاہئیں، سندھ میں بلدیاتی ادارے فعال ہیں، جبکہ پنجاب میں نئے قوانین کے بعد انتخابات کے لیے وقت درکار ہے۔ انہوں نے آرڈیننس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری کرنا “ڈھکوسلا” ہے اور خواجہ آصف کو اٹھارہویں ترمیم کے مسائل بتانے چاہئیں۔
    ‎انہوں نے تنقید کی کہ بعض اوقات وفاقی حکومت الیکشن یا قوانین کے معاملے میں غیر ضروری تاخیر کرتی ہے، جس سے عوام کا اعتماد متاثر ہوتا ہے۔

  • گل پلازہ آتشزدگی: مزید 5 افراد کی لاشیں، ہلاکتیں کی تعداد 33 ہوگئی

    گل پلازہ آتشزدگی: مزید 5 افراد کی لاشیں، ہلاکتیں کی تعداد 33 ہوگئی

    ‎کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ میں پیش آنے والی آتشزدگی میں مزید 5 افراد کی لاشیں ملبے سے برآمد ہو گئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی ہے۔
    ‎ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم ملبے میں آکسیجن کی کمی کے باعث ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے 50 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔
    ‎بم ڈسپوزل اسکواڈ نے عمارت کا جائزہ لیا، اور ابتدائی تفتیش میں تخریب کاری کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔
    ‎عمارت میں آگ لگنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بروقت پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، تاہم حادثے کی شدت کے باعث امدادی کارروائیاں مشکل ثابت ہو رہی ہیں۔

  • ‎جنوبی پنجاب میں خاندانی نظام بحران کا شکار

    ‎جنوبی پنجاب میں خاندانی نظام بحران کا شکار

    
جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں خاندانی نظام شدید دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2024 سے دسمبر 2025 تک 26 ہزار 749 گھرانے اجڑ چکے ہیں۔
    سب سے زیادہ متاثرہ علاقے بہاولپور ہیں، جہاں 10 ہزار 514 جوڑوں کی علیحدگی ہوئی، اور وٹہ سٹہ کی شادی کو طلاق یا خلع کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔
    ‎ماہرین کے مطابق اگرچہ پسماندگی اور کم تعلیمی معیار بھی شادی ٹوٹنے کا سبب ہیں، جنوبی پنجاب میں خاندانی بحران کے پیچھے ایک اور خطرہ بھی موجود ہے۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ روایتی اور سماجی ناہمواریاں، ذمہ داریوں کے ادراک کی کمی اور معلومات کے غیر متوازن بہاؤ نے اس مسئلے کو بڑھاوا دیا ہے۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حل کے لیے تربیت اور شعور بنیادی شرط ہے، اور تب ہی تمام دیگر اقدامات موثر ثابت ہوں گے جب خاندانی بنیاد مضبوط ہوگی۔

  • ‎کراچی میں پیش امام کے گھر بڑی چوری، کروڑوں روپے کا سونا اور 90 لاکھ نقدی غائب

    ‎کراچی میں پیش امام کے گھر بڑی چوری، کروڑوں روپے کا سونا اور 90 لاکھ نقدی غائب

    
کراچی کے علاقے شرف آباد میں واقع عالمگیر ہائٹس میں پیش امام کے گھر چوری کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور 90 لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
    ‎پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ 18 جنوری کی شام وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ دھورا جی میں اپنی والدہ سے ملنے گئے تھے۔ رات ایک بجے کے بعد گھر واپس آئے تو پڑوسی نے اطلاع دی کہ فلیٹ کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔
    ‎متاثرہ شخص کے مطابق گھر کے تمام تالے درست حالت میں تھے، تاہم کمرے میں سامان بکھرا پڑا تھا اور دو ہینڈ بیگز خالی حالت میں موجود تھے۔ الماریوں اور دیگر جگہوں کی تلاشی کے بعد معلوم ہوا کہ امانتاً رکھے گئے 90 لاکھ روپے نقد اور تقریباً 48 تولہ سونے کے زیورات غائب ہیں۔
    ‎پیش امام نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
    ‎دوسری جانب کراچی میں ایک مندر میں چوری کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق 14 جنوری کو ڈولی کھاتہ پیر ٹول مندر میں دو ملزمان نے مورتیاں، پوجا کا سامان، چاندی کی جیولری اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کی تھیں۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

  • 
میرے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں، حکومت سنجیدگی دکھائے، بیرسٹر گوہر

    
میرے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں، حکومت سنجیدگی دکھائے، بیرسٹر گوہر

    
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اختیار موجود نہیں، اگر حکومت بات چیت چاہتی ہے تو اسے خلوص کے ساتھ آگے آنا ہوگا، ایک ہاتھ میں مکا اور دوسرے میں مصافحہ قابل قبول نہیں۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں شرائط عائد نہیں کی جاتیں، سیاست دان دشمن نہیں ہوتے بلکہ سیاسی اختلافات کے باوجود مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جاتا ہے، اور یہ اختلافات ہمیشہ رہتے ہیں۔
    ‎انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا اختیار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملات کا حل صرف مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی ممکن ہے۔

  • 
گل پلازہ کی ایک دکان سے بڑی تعداد میں انسانی اعضاء برآمد

    
گل پلازہ کی ایک دکان سے بڑی تعداد میں انسانی اعضاء برآمد

    سانحہ گل پلازہ میں جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کی ایک دکان کے ملبے سے بڑی تعداد میں انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں۔
    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت دکان نمبر 144 میں خواتین سمیت 17 افراد کی موجودگی کا امکان تھا۔ ملبے سے اب تک 10 افراد کی باقیات مل چکی ہیں جبکہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ‎ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ مکمل طور پر ہٹائے جانے کے بعد ہی درست تعداد سامنے آ سکے گی۔

  • 
فلک جاوید کے وکیل کی صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی گواہی ریکارڈ کرنے کی مخالفت

    
فلک جاوید کے وکیل کی صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی گواہی ریکارڈ کرنے کی مخالفت

    
فلک جاوید کے وکیل نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی جانب سے ٹرائل کے اختتام پر گواہی ریکارڈ کرانے کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے۔
    لاہور کی مقامی عدالت نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں صوبائی وزیر کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ذاتی حیثیت میں کل طلب کر لیا ہے۔
    ‎جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 جنوری کو عظمیٰ بخاری عدالت میں پیش ہوں۔ حکم میں واضح کیا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں وارنٹ یا دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
    ‎عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اس مقدمے کا ٹرائل دو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے چکی ہے، اس لیے ٹرائل کے اختتام پر گواہی ریکارڈ کرانے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے اور مدعیہ کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
    ‎واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں فلک جاوید اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔

  • 
آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کو پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، ایران

    
آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کو پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا، ایران

    ‎ایران کے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر کسی بھی قسم کا حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
    ‎ایرانی پارلیمانی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا تو علما کی جانب سے جہاد کا فتویٰ جاری کیا جائے گا، جس کے بعد دنیا بھر میں اسلام کے سپاہیوں کی جانب سے ردعمل سامنے آئے گا۔
    ‎بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اپنی قیادت اور خودمختاری پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    ‎خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیل میں سابق امریکی سفیر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کروانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ سابق سفیر کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر 86 برس کے ہو چکے ہیں اور شدید علیل ہیں، اس لیے ایران کو نئی قیادت کی ضرورت ہے۔
    ‎ادھر ایرانی صدر نے بھی واضح کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بنے گا۔
    ‎چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آ گیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں بدامنی اور ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دیا تھا۔
    ‎ایرانی قیادت کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

  • 
امریکا کا ایف 15 ای طیاروں کا ایک اسکواڈرن مشرق وسطیٰ کے اڈے پر تعینات

    
امریکا کا ایف 15 ای طیاروں کا ایک اسکواڈرن مشرق وسطیٰ کے اڈے پر تعینات

    
امریکی فوج نے ایف 15 ای لڑاکا طیاروں کا ایک اسکواڈرن مشرق وسطیٰ کے ایک اڈے پر پہنچا دیا ہے۔
    ‎سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹ کام نے بتایا کہ ایف 15 ای اسکواڈرن 18 جنوری کو خطے میں تعینات کیا گیا۔
    ‎امریکی سینٹ کام کے مطابق اس تعیناتی کا مقصد جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانا اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔

  • 
سندھ میں میٹرک اور انٹر کےلئے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری

    
سندھ میں میٹرک اور انٹر کےلئے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کی منظوری

    
سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے نمبر سسٹم ختم کرکے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق مرحلہ وار پورے صوبے میں کیا جائے گا۔
    ‎تفصیلات کے مطابق نئے گریڈنگ سسٹم کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے بتایا کہ یہ فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی (آئی بی سی سی) کی وفاقی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے اور نیا نظام بین الاقوامی تعلیمی معیار سے ہم آہنگ ہوگا۔
    ‎ان کے مطابق گریڈنگ سسٹم کا آغاز 2026 میں نویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات سے ہوگا، جبکہ 2027 میں دہم اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں بھی اس نظام کا اطلاق کر دیا جائے گا۔
    ‎نئے نظام کے تحت طلبہ کی کارکردگی نمبرز کے بجائے گریڈز کی صورت میں ظاہر کی جائے گی۔ گریڈز کی تقسیم اس طرح ہوگی:
    A++ گریڈ: 96 سے 100 فیصد
A+ گریڈ: 91 سے 95 فیصد
A گریڈ: 86 سے 90 فیصد
B++ گریڈ: 81 سے 85 فیصد
B+ گریڈ: 76 سے 80 فیصد
B گریڈ: 71 سے 75 فیصد
C+ گریڈ: 61 سے 70 فیصد
C گریڈ: 51 سے 60 فیصد
D گریڈ: 40 سے 50 فیصد (ابھرتی کارکردگی)
U گریڈ: 40 فیصد سے کم (ناکام تصور)
    ‎وزیر جامعات نے واضح کیا کہ پاس ہونے کے لیے کم از کم 40 فیصد نمبرز لازمی ہوں گے، اور کسی بھی پرچے میں 40 فیصد سے کم نمبرز حاصل کرنے والے طالب علم کو فیل قرار دیا جائے گا۔
    ‎اسماعیل راہو کے مطابق نئے گریڈنگ سسٹم کا مقصد ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں یکسانیت پیدا کرنا ہے، جبکہ تمام بورڈز میں مکمل نفاذ کے بعد مستقبل میں جی پی اے سسٹم متعارف کرانے پر بھی غور کیا جائے گا۔