Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
ڈیفنس حادثہ کیس، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والا ڈرائیور گرفتار

    
ڈیفنس حادثہ کیس، فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو کچلنے والا ڈرائیور گرفتار

    ‎کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے کار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
    ‎ایس ایس پی ساوتھ انویسٹی گیشن توحید رحمان کے مطابق ملزم تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو کھو بیٹھا تھا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نجی فوڈ کمپنی کا ڈیلیوری رائیڈر ذیشان جاں بحق ہوگیا۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ 10 مئی کو تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا۔
    ‎ایس ایس پی توحید رحمان نے بتایا کہ جدید تفتیش اور شواہد کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ شمیم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کر کے تھانہ گزری منتقل کر دی گئی ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور حادثے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    ‎یاد رہے کہ اس افسوسناک حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور شہریوں نے شہر میں تیز رفتاری اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
    ‎اس سے قبل جاں بحق ہونے والے رائیڈر ذیشان کے والد کی جانب سے میڈیا پر بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کار سوار کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم قانونی کارروائی بدستور جاری ہے۔

  • 
ایران امریکا کے پیغام کا جواب تیار کر رہا ہے، تہران میں مذاکرات جاری

    
ایران امریکا کے پیغام کا جواب تیار کر رہا ہے، تہران میں مذاکرات جاری

    ‎ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت امریکا کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا جواب تیار کر رہا ہے جبکہ تہران میں وسیع فریم ورک، اعتماد سازی کے اقدامات اور مختلف اہم نکات پر بات چیت جاری ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں میں بعض معاملات پر اختلافات میں کسی حد تک کمی آئی ہے، تاہم مکمل پیش رفت کے لیے واشنگٹن کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کا خاتمہ ضروری قرار دیا جا رہا ہے۔
    ‎ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں جاری مشاورت میں اعتماد سازی کے مختلف اقدامات زیر غور ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ پیغامات کے تبادلے نے مذاکراتی ماحول کو نسبتاً نرم کیا ہے، لیکن اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ سفارتی پیش رفت اسی صورت ممکن ہو سکتی ہے جب امریکا دباؤ اور عسکری دھمکیوں کی پالیسی ترک کرے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔
    ‎دوسری جانب امریکا کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سفارتی سرگرمیوں اور ثالثی کی کوششوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    ‎عالمی مبصرین کے مطابق اگر مذاکرات میں مزید پیش رفت ہوتی ہے تو اس کے اثرات نہ صرف ایران اور امریکا بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

  • 
ایران نے ڈرونز کی پیداوار دوبارہ شروع کردی، امریکی انٹیلیجنس

    
ایران نے ڈرونز کی پیداوار دوبارہ شروع کردی، امریکی انٹیلیجنس

    ‎امریکی میڈیا نے انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ ایران اپنی فوجی بحالی کے عمل میں توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس نے ڈرونز کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے۔
    ‎امریکی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تیز رفتار عسکری بحالی نے خطے میں سکیورٹی خدشات کو ایک بار پھر بڑھا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی دفاعی ادارے حالیہ نقصانات کے باوجود نہ صرف اپنی تنصیبات بحال کر رہے ہیں بلکہ جدید ڈرون پروگرام پر بھی دوبارہ کام شروع کر چکے ہیں۔
    ‎امریکی حکام کے مطابق ایران کی بحالی کی رفتار نے انٹیلیجنس کمیونٹی کے اندازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ایرانی حکام نے فوجی صلاحیتوں کی بحالی میں غیر معمولی رفتار دکھائی ہے، جس کی توقع واشنگٹن کو نہیں تھی۔
    ‎رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے ڈرونز کی پیداوار کی بحالی خطے میں طاقت کے توازن اور سکیورٹی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہے۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق ایران اپنی دفاعی حکمت عملی میں ڈرون ٹیکنالوجی کو انتہائی اہم سمجھتا ہے اور ماضی میں بھی مختلف علاقائی تنازعات میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔
    ‎دوسری جانب ایران کی جانب سے اس امریکی رپورٹ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ایرانی حکام ماضی میں یہ مؤقف اختیار

  • 
مولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    
مولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

    ‎جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدامنی اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔
    ‎جے یو آئی کی جانب سے جاری مرکزی اعلامیے کے مطابق جمعہ کے روز تمام صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ جماعت نے احتجاجی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور کارکنوں کو بھرپور شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
    ‎ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خصوصی اپیل پر عوامی احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد حکومت کی معاشی اور سیکیورٹی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔
    ‎اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک میں بدامنی، دہشت گردی اور مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ترجمان کے مطابق غریب اور متوسط طبقہ شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے جبکہ روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے قابو اضافے نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
    ‎جے یو آئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مہنگائی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ جماعت کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
    ‎مولانا فضل الرحمان نے ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات نے شہریوں میں خوف پیدا کر دیا ہے جبکہ عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

  • 
ایرانی حکومت افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر پزشکیان

    
ایرانی حکومت افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، صدر پزشکیان

    ‎ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کے منصوبوں کی مکمل حمایت کرے گی۔
    ‎ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کی ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل امیر حاتمی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تیاریوں اور خطے کی موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎صدر پزشکیان نے گفتگو کے دوران ایرانی افواج کی کارکردگی اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ، ملکی دفاع اور دفاعی طاقت میں اضافے کے لیے مسلح افواج کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت ہر سطح پر اپنی افواج کی پشت پر کھڑی رہے گی۔
    ‎ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں قومی دفاع کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔
    ‎دوسری جانب میجر جنرل امیر حاتمی نے صدر کو یقین دہانی کرائی کہ ایرانی افواج مکمل طور پر ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی خطرے یا ممکنہ جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
    ‎ایرانی حکام کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور ایران، امریکا و اسرائیل کے درمیان صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
    ‎سیاسی مبصرین کے مطابق ایرانی قیادت کے حالیہ بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تہران دفاعی محاذ پر کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہتا ہے۔

  • 
ڈیرہ مراد جمالی میں دستی بم حملہ

    
ڈیرہ مراد جمالی میں دستی بم حملہ

    ‎بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک کے قریب مین بازار میں دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
    ‎ایس ایس پی اسد اللہ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ دھماکے کے باعث بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار اور 9 شہری شامل ہیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
    ‎ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔
    ‎یاد رہے کہ اس سے قبل 12 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں بھی موٹر سائیکل بم دھماکا ہوا تھا جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
    ‎سیکیورٹی حکام کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد حساس علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، عالمی تشویش بڑھ گئی.

    کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، عالمی تشویش بڑھ گئی.

    ‎افریقی ممالک کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق اس وبا میں اب تک 139 سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ سینکڑوں مزید مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
    ‎عالمی ادارہ صحت نے اس وبا کو “بین الاقوامی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال” قرار دے دیا ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق اس بار پھیلنے والا وائرس “بونڈی بوجیو” نامی ایبولا strain ہے، جس کیلئے فی الحال نہ کوئی مخصوص ویکسین موجود ہے اور نہ ہی مؤثر علاج دستیاب ہے۔
    ‎امریکی حکام نے بھی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں سے اپنے شہریوں کے انخلا اور نگرانی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ایک امریکی ڈاکٹر بھی وائرس سے متاثر ہوا ہے جبکہ متعدد افراد کو احتیاطی نگرانی کیلئے یورپ منتقل کیا جا رہا ہے۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ ایبولا وائرس متاثرہ شخص کے خون، جسمانی رطوبتوں یا آلودہ اشیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتا ہے۔
    ‎کانگو کے بعض علاقوں میں طبی سہولیات کی کمی، جنگی صورتحال اور غربت کے باعث بیماری پر قابو پانا مزید مشکل ہو گیا ہے۔
    ‎عالمی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کی اصل تعداد ابھی واضح نہیں کیونکہ بہت سے متاثرہ افراد تک طبی ٹیموں کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔

  • 
گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار کارکن اسرائیلی قید سے رہا

    
گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار کارکن اسرائیلی قید سے رہا

    ‎غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے تمام گرفتار ارکان کو اسرائیلی قید سے رہا کر دیا گیا ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کر دی ہے۔
    ‎امریکا میں قائم فلسطینیوں کی تنظیم “عدالہ” کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار امدادی کارکنوں کو مختلف ممالک میں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ترکیے کے وزیر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ متعدد امدادی کارکنوں کو ترکیے منتقل کیا جا رہا ہے۔
    ‎یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی جانب جانے والے امدادی بحری قافلے پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کشتیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور 430 سے زائد رضاکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں پاکستان کے معروف سماجی کارکن سعد ایدھی بھی شامل تھے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق دورانِ حراست امدادی کارکنوں کو شدید جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیلی اہلکاروں کی جانب سے ٹیزر گنز اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جبکہ بعض خواتین کارکنوں کے حجاب زبردستی اتارنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے۔
    ‎اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر اتمر بن گویر نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں گرفتار کارکنوں کو گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے دیکھا جا سکتا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
    ‎پاکستان سمیت کئی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے امدادی کارکنوں کی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اب تمام رضاکاروں کی رہائی کے بعد مختلف ممالک کی حکومتیں ان

  • 
برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑا تجارتی معاہدہ طے

    
برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑا تجارتی معاہدہ طے

    ‎برطانیہ نے خلیجی تعاون کونسل کے چھ ممالک کے ساتھ ایک اہم تجارتی معاہدہ طے کر لیا ہے، جس کے بارے میں برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے ملکی معیشت کو تقریباً 3.7 ارب پاؤنڈ کا فائدہ پہنچے گا۔
    ‎برطانوی حکام کے مطابق اس معاہدے میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مکمل نفاذ کے بعد برطانوی برآمدات پر عائد تقریباً 580 ملین پاؤنڈ سالانہ ٹیرف ختم ہو جائیں گے، جس سے برطانوی مصنوعات کو خلیجی منڈیوں تک زیادہ آسان رسائی حاصل ہوگی۔
    ‎رپورٹس کے مطابق اس معاہدے سے برطانوی کمپنیوں کے لیے خلیجی ممالک میں سرمایہ کاری، کاروباری شراکت داری اور تجارت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے نہ صرف نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ موجودہ روزگار کو بھی تحفظ ملے گا۔
    ‎معاہدے کے تحت چیڈر پنیر، مکھن، چاکلیٹ اور دیگر برطانوی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں گی، جس سے دونوں خطوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
    ‎دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاہدے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ معاہدے میں انسانی حقوق، کارکنوں کے تحفظ اور مزدوروں کے حالات سے متعلق واضح شقیں شامل نہیں کی گئیں، جس پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔
    ‎ادھر کنزرویٹو پارٹی نے اس معاہدے کو “بریگزٹ کے بعد ایک اہم کامیابی” قرار دیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے اس معاہدے پر مذاکرات کا آغاز کیا تھا اور موجودہ لیبر حکومت کو چاہیے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔
    ‎یہ معاہدہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کا تیسرا بڑا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔ اس سے قبل برطانیہ بھارت اور جنوبی کوریا کے ساتھ بھی اہم تجارتی معاہدے کر چکا ہے۔

  • 
کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے خودمختار بننے کا مشورہ

    
کنگنا رناوت کا خواتین کو شادی سے پہلے خودمختار بننے کا مشورہ

    ‎بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے بھارت میں جہیز کے مطالبات اور شادی شدہ خواتین پر بڑھتے تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خواتین کو شادی سے پہلے مالی اور پیشہ ورانہ طور پر خودمختار بننے کا مشورہ دیا ہے۔
    ‎کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ روزانہ ایسی افسوسناک خبریں سامنے آتی ہیں جن میں نوجوان اور تعلیم یافتہ خواتین شادی کے بعد ظلم، ہراسانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی لڑکیاں اپنے والدین سے مدد کی اپیل کرتی ہیں لیکن معاشرے میں اکثر شادی شدہ بیٹیوں کو واپس قبول نہیں کیا جاتا، جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔
    ‎اداکارہ نے نوجوان خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا، فیشن، میک اپ اور ویڈنگ انڈسٹری کبھی یہ نہیں بتاتی کہ زندگی میں سب سے اہم چیز عورت کی اپنی شناخت اور کیرئیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو پہلے خودمختار بننا چاہیے اور اس کے بعد ہی شادی کے فیصلے پر غور کرنا چاہیے۔
    ‎کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنی زندگی کی ہیرو خود بننا ہوگا کیونکہ مشکل وقت میں کوئی دوسرا انہیں بچانے نہیں آئے گا۔ ان کے مطابق عورت کی اصل پہچان اس کے کام، قابلیت اور شخصیت سے ہونی چاہیے نہ کہ صرف اس کی شادی سے۔
    ‎اداکارہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں جہیز کے تنازعات اور شادی شدہ خواتین پر تشدد کے واقعات مسلسل خبروں کا حصہ بن رہے ہیں۔ حال ہی میں نوئیڈا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اداکارہ تویشا شرما بھوپال میں اپنے شوہر کے گھر مردہ پائی گئی تھیں۔ پولیس نے تویشا شرما کے شوہر اور ساس کے خلاف جہیز کے لیے ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔