Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • حکومتی اقدامات سے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ

    حکومتی اقدامات سے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ

    ‎حکومتی اقدامات سے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 13 ٹریلین روپے سے زائد رقم جمع کی۔ یہ وصولیاں ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر ہیں۔
    ‎موجودہ رفتار جاری رہنے پر وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک جی ڈی پی کے 15 فیصد ہدف کو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو وفاق کی طرز پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
    ‎صوبائی حکومتیں مجموعی طور پر جی ڈی پی کے صرف 0.85 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہیں، حالانکہ ان کے پاس خدمات، زراعت جیسے مؤثر ٹیکس ذرائع موجود ہیں۔ مشیرِ خزانہ نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر متوازن اصلاحات لانے چاہییں تاکہ ہر سطح پر ٹیکس وصولی مضبوط ہو۔
    ‎وفاقی حکومت کی جانب سے 13 ٹریلین روپے کی وصولی ایک حوصلہ افزا قدم ہے، جس سے ٹیکس اصلاحات کی مثبت سمت واضح ہوتی ہے۔

  • غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والے علی شعث کون ؟

    غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والے علی شعث کون ؟

    علی شعث فلسطيني سرکاری عہددار اور انجینئر ہیں جنہیں غزہ کی پٹی کے انتظامی امور سنبھالنے والی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا۔
    ان کا تعلق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس سے ہے اور وہ بنیادی طور پر سول انجینئرنگ اور شہری انفراسٹرکچر کے ماہر ہیں۔
    علی شعث 1958 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قاہرہ سے سول انجینئرنگ میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، اور بعد ازاں بیلفاسٹ میں کوینز یونیورسٹی سے انفراسٹرکچر پلاننگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔
    فلسطینی اتھارٹی کے مختلف شعبوں میں انہوں نے ماضی میں اہم سرکاری عہدے سنبھالے، مثلاً وزارتِ منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون کے نائب وزیر، وزارتِ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری، اور مشاورت وغیرہ۔
    وہ غزہ پٹی کی اسرائیل کے ہاتھوں تباہی کے بعد ٹیکنوکریٹ انتظامی کمیٹی کے سربراہ ہیں، جسے مختلف ممالک کے ثالثی منصوبوں کے تحت غزہ کے انتظام اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

  • ‎
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا

    ‎
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول کو قانون کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر 5 سال قید کی سزا

    
جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سوک یول پر قانون کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ثابت ہو گیا، جس کے بعد عدالت نے انہیں پانچ برس قید کی سزا سنا دی۔
    ‎یون سوک یول کے خلاف وارنٹِ گرفتاری پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالنے کا مقدمہ درج تھا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد جب عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا تو پولیس کو صدر ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
    ‎عدالتی احکامات کے باوجود پولیس کئی دن تک سابق صدر کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی، جسے عدالت نے قانون کی عملداری میں سنگین رکاوٹ قرار دیا۔

  • الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

    
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا ہے۔
    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 10 جنوری کو اسلام آباد کے لیے بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کیا تھا، جس کے تحت شہر میں مقامی حکومت کا ڈھانچہ تبدیل کیا گیا۔ اس تبدیلی کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے شیڈول کو واپس لینے کا فیصلہ کیا۔
    ‎واضح رہے کہ پہلے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو کرانے کا اعلان کیا تھا، تاہم نئی صورت حال کے باعث شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  • سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کی

    سپریم کورٹ نے زنا بالجبر کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کی

    
سپریم کورٹ آف پاکستان نے زنا بالجبر کے ایک مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کر دی ہے اور اس دوران اہم آبزرویشن دی کہ ملزم پر جتنا سنگین الزام ہے، اتنی ہی سنجیدہ تحقیقات بھی ہونی چاہیے۔
    ‎سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ ملزم الزام سے مکمل انکار کر رہا ہے۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ ہر مقدمہ ریپ کا ہی نہیں ہوتا اور ایسے تمام واقعات رپورٹ بھی نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو جرم ہوگا، اسی کے مطابق سزا دی جائے گی۔
    ‎جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے وضاحت کی کہ الزام مدعی کو ثابت کرنا ہوتا ہے، ملزم پر نہیں۔ صرف لڑکی کی گواہی کی بنیاد پر ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
    ‎دریں اثنا جسٹس مسرت ہلالی نے سوال اٹھایا کہ جب خاتون نے خود ریپ تسلیم کیا ہے تو اور کون سے ثبوت درکار ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ کوئی اپنی بیٹی پر جھوٹا الزام لگا کر تماشہ نہیں بنائے گا۔

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کی بلاکنگ

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد کی بلاکنگ

    رپورٹ کے مطابق فیس بک اور ٹک ٹاک پر غیر قانونی اور نامناسب مواد کی سب سے زیادہ بلاکنگ کی گئی۔
    ‎رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے فیس بک کے 2 لاکھ 29 ہزار لنکس کا جائزہ لیا، جن میں سے 1 لاکھ 97 ہزار لنکس بلاک کیے گئے۔ انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک کیے گئے، جن میں سے 38 ہزار بلاک ہوئے، جس کا بلاکنگ ریٹ 87 فیصد رہا۔
    ‎ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد غیر قانونی مواد کے لنکس کی جانچ پڑتال کے دوران 1 لاکھ 63 ہزار سے زائد ویڈیوز کے لنکس بلاک کیے گئے۔
    ‎اسی طرح یوٹیوب پر 72 ہزار لنکس کی جانچ کے بعد 64 ہزار سے زائد لنکس بلاک کیے گئے، جبکہ ایکس (ٹوئٹر) کے 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد لنکس چیک کیے گئے اور 70 ہزار 800 لنکس بلاک کیے گئے۔
    ‎پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سوشل میڈیا پر غیر قانونی اور نامناسب مواد کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

  • شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 21 جنوری کو نظر آنے کا امکان

    شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 21 جنوری کو نظر آنے کا امکان

    
ترجمان سپارکو نے بتایا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم 19 جنوری کی شام چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
    ترجمان نے امکان ظاہر کیا کہ یکم شعبان متوقع طور پر 21 جنوری 2026 کو ہوگا، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
    ‎سپارکو کا کہنا ہے کہ عوام عبادات اور دیگر دینی تقریبات کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کا انتظار کریں۔

  • 
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جعلی آواز بنا کر پیسے بٹورنے کی کوشش کا انکشاف

    
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جعلی آواز بنا کر پیسے بٹورنے کی کوشش کا انکشاف

    
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسی نے ان کی جعلی آواز بنا کر پیسے بٹورنے کی کوشش کی۔
    ایاز صادق نے بتایا کہ کسی شخص نے ان کی آواز کی نقل بنا کر کسی سے پیسے مانگے، اور جب اس نے خود رابطہ کیا تو کہا کہ میں نے کبھی ایسے پیسے نہیں مانگے۔
    ‎اجلاس کے دوران ایم این اے اعجاز الحق نے بتایا کہ ان کے پاس 19 چالان آئے ہیں اور ایک چالان کل بھی موصول ہوا۔ ایم این اے عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ یہ رقم کس اکاؤنٹ میں جاتی ہے اور کتنے اکاؤنٹس کا پتا لگایا گیا۔
    ‎طلال چوہدری نے جواب دیا کہ یہاں رینٹ اے اکاؤنٹس چل رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام افراد کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ اختیار بیگ نے بتایا کہ اس معاملے میں اسٹیٹ بینک کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔

  • 
فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

    
فروری کے پہلے ہفتے میں 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

    
اگلے ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں شہریوں کے لیے ممکنہ طور پر چار روزہ طویل تعطیلات دی جا سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں بسنت کے موقع پر اضافی چھٹی دینے کا امکان زیر غور ہے، جس کے نتیجے میں شہری طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
    ‎5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث پہلے ہی سرکاری تعطیل ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کے مطابق چھٹیاں ہیں۔ اس کے علاوہ جمعہ کو اضافی تعطیل دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس کی منظوری کے بعد شہریوں کو چار روزہ تعطیلات میسر آئیں گی۔
    ‎انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اضافی تعطیل کا مقصد بسنت کی تقریبات کو محفوظ اور خوشگوار بنانا ہے، اور تعطیلات کے باعث شہر میں ٹریفک کے دباؤ اور غیر ضروری موٹر سائیکل سواروں کی نقل و حرکت میں بھی کمی متوقع ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی،

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی،

    
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ ہوا۔
    ‎ابتدائی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,881 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 183,338 پر پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد مجموعی طور پر 2,575 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3,152 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 600 سے تجاوز کر گیا۔
    ‎آج ڈیڑھ گھنٹے میں اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس تقریباً 1.7 فیصد اوپر گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔