Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • 
یورپ میں شدید برفباری، معمولاتِ زندگی درہم برہم، حادثات میں 6 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    
یورپ میں شدید برفباری، معمولاتِ زندگی درہم برہم، حادثات میں 6 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    
یورپ کے مختلف حصوں میں شدید برفباری اور سخت سردی نے روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک اس وقت شدید سرد لہر کی زد میں ہیں، جہاں درجۂ حرارت میں نمایاں کمی اور مسلسل برفباری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور فضائی نظام متاثر ہوا ہے، جب کہ مختلف حادثات میں اب تک 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ فرانس کے دو مختلف علاقوں میں پیش آنے والے واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں ایک خاتون سرد موسم سے متعلق حادثے میں جان کی بازی ہار گئی۔
    ‎شدید برفباری کے باعث یورپ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔ پیرس اور ایمسٹرڈیم کے بڑے ہوائی اڈوں پر بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ایئرلائنز نے مسافروں کو سفری منصوبوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
    ‎حکام کے مطابق موسم کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • سنبل صدیقی تیسری بار کیمبرج کی میئر منتخب، برہان عظیم ڈپٹی میئر بن گئے

    سنبل صدیقی تیسری بار کیمبرج کی میئر منتخب، برہان عظیم ڈپٹی میئر بن گئے

    ‎امریکا میں پاکستانی نژاد سنبل صدیقی سال 2026 سے 2027 کے لیے تیسری مرتبہ کیمبرج سٹی کی میئر منتخب ہو گئی ہیں، جبکہ کم عمر ترین کونسلر برہان عظیم کو کیمبرج سٹی کا ڈپٹی میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔
    ‎کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور امریکی سیاست میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ کیمبرج کی پہلی مسلمان اور ایشیائی خاتون ہیں جو تیسری بار میئر کے عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔ سنبل صدیقی پہلی مرتبہ 2017 میں سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئیں، جبکہ 2020 سے 2024 کے دوران وہ دو مرتبہ کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔ وہ میساچوسٹس کی تاریخ میں بھی کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
    ‎دوسری جانب بورے والا سے تعلق رکھنے والے برہان عظیم، جو ایم آئی ٹی یونیورسٹی سے انجینیئر ہیں، کیمبرج کی تاریخ کے سب سے کم عمر کونسلر منتخب ہوئے تھے۔ اب انہیں ڈپٹی میئر کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے، جسے شہر کی مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • ‎
ہمیشہ ساتھ چلنے والا خودکار سولر چارجر، توانائی کا نیا حل

    ‎
ہمیشہ ساتھ چلنے والا خودکار سولر چارجر، توانائی کا نیا حل

    
جدید دور میں اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز بیٹری پر چلتی ہیں، جنہیں بار بار چارج کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مگر ہر جگہ بجلی تک رسائی ممکن نہیں ہوتی۔ اسی مسئلے کے حل کے طور پر ایک منفرد خودکار سولر چارجر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
    ‎لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (CES) کے دوران جیکری نامی کمپنی نے “سولر مارس بوٹ” کے نام سے ایک جدید سولر پاور اسٹیشن پیش کیا۔ اس ڈیوائس کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ خود حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور صارف کے پیچھے پیچھے چلتا رہتا ہے۔
    ‎سولر مارس بوٹ میں 5 کلو واٹ کی طاقتور بیٹری نصب ہے جبکہ اس کے ساتھ چار سولر پینلز لگے ہوئے ہیں، جو سورج کی روشنی سے 300 واٹ تک بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔ پہیوں کی موجودگی کے باعث یہ ڈیوائس کھلی جگہوں پر حرکت کرتے ہوئے سورج کی سمت کو خودکار طور پر فالو کرتی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ توانائی حاصل کی جا سکے۔
    ‎اس میں نصب جدید کیمرے صارف کی حرکات کو شناخت کرتے ہیں، جس کے باعث یہ سولر چارجر نہ صرف سورج کی روشنی بلکہ آپ کی نقل و حرکت کا بھی تعاقب کرتا رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایجاد مستقبل میں متبادل توانائی کے استعمال کو مزید آسان اور مؤثر بنا سکتی ہے۔

  • 
بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے اخراج کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی

    
بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بی پی ایل سے اخراج کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی

    
بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے نکالے جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
    حال ہی میں یہ دعوے سامنے آئے تھے کہ بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے نکالے جانے کے بعد، ردعمل کے طور پر ریدھیما پٹھک کو بھی بی پی ایل سے ہٹا دیا گیا ہے۔
    ‎تاہم ریدھیما پٹھک نے ان خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں سے سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں یہ تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ انہیں بی پی ایل سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جو حقائق کے منافی ہے۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ ایسی رپورٹس بے بنیاد ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔

  • ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

    ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی

    ‎ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف شہروں میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تہران، شیراز اور مغربی علاقوں میں مظاہرے ہوئے اور تقریباً 1200 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
    ‎ایرانی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں تقریباً 250 پولیس اہلکار اور 45 بسیج فورس کے ارکان زخمی ہوئے۔ ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔
    ‎ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ 10 روز سے جاری ہے۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے ہر شہری کو ماہانہ مالی الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔
    ‎سرکاری ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق ہر فرد کو ماہانہ 10 لاکھ تومان (تقریباً 7 امریکی ڈالر) کے برابر رقم چار ماہ کے لیے ان کے اکاؤنٹس میں کریڈٹ کی صورت میں منتقل کی جائے گی۔ یہ رقم نقد کے بجائے مخصوص اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکے گی اور اس کا مقصد عوام پر معاشی دباؤ کو کم کرنا ہے۔

  • ‎لندن میں شدید سردی اور برفباری، اسکول اور ٹرانسپورٹ متاثر

    ‎لندن میں شدید سردی اور برفباری، اسکول اور ٹرانسپورٹ متاثر

    
لندن میں سردی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارہم، نورفوک میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی 12.5 ڈگری تک گر گیا، جس کی وجہ سے بچوں کی کرسمس کی چھٹیاں طویل ہو گئیں۔
    برفباری کے باعث سیکڑوں اسکول مسلسل دوسرے دن بھی بند رہے، اور سڑک، ریل و ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز کار بریک ڈاؤن پر مدد طلب کرنے والوں کی تعداد 40 فیصد تک بڑھ گئی۔ شمالی اسکاٹ لینڈ میں بھی برفباری جاری رہی اور شام تک ٹرین سروسز معمول پر آنے کا امکان نہیں۔
    ‎لندن-ہالینڈ یورو اسٹار سروسز میں خلل آیا، ٹرینیں برسلز سے آگے نہیں جا سکیں۔ ایبرڈین اور انورنس ایئرپورٹ پر شدید برفباری کے باعث پروازیں منسوخ ہو گئیں، جبکہ لیورپول جان لینن ایئرپورٹ دوپہر تک بند رہا۔ شمالی آئرلینڈ کے سٹی آف ڈیری ایئرپورٹ اور بیلفاسٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار رہیں۔
    ‎ملک بھر میں شدید سردی اور برفباری کے سبب 500 سے زائد اسکول بند ہیں۔ یورپ میں بھی سخت سردی کے اثرات دیکھنے کو ملے، ایمسٹرڈیم کے شپول ایئرپورٹ پر تقریباً 400 پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

  • ‎اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ دورے پر صومالیہ کی شدید مذمت

    ‎اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ دورے پر صومالیہ کی شدید مذمت

    ‎اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈیون سار نے متنازع صومالی لینڈ کا دورہ کیا ہے، جو اسرائیل کی جانب سے اس علیحدگی پسند خطے کو تسلیم کیے جانے کے بعد کسی اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
    ‎صومالی لینڈ کی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق گیڈیون سار کی قیادت میں اسرائیلی وفد دارالحکومت ہرگیسا پہنچا، جہاں اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے صومالی لینڈ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ امور پر بات چیت کی۔
    ‎اسرائیل نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد وہ اس خطے کو تسلیم کرنے والا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے۔
    ‎گیڈیون سار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صومالی لینڈ کے صدر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گے۔
    ‎دوسری جانب صومالیہ کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز گیڈیون سار کے ہرگیسا دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالیہ کی رضامندی کے بغیر کسی بھی قسم کی سرکاری سرگرمی غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔
    ‎صومالیہ نے اقوام متحدہ، افریقی یونین اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کریں۔
    ‎واضح رہے کہ صومالی لینڈ کئی دہائیوں سے عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خلیج عدن کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث یہ علاقہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اپنی کرنسی، پاسپورٹ اور سیکیورٹی فورسز موجود ہیں۔
    ‎اسرائیل کے اس فیصلے پر متعدد افریقی ممالک اور مسلم اکثریتی ریاستوں نے بھی شدید تنقید کی ہے اور اسے صومالیہ کی خودمختاری کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔

  • ‎نیا سنگِ میل: رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کا اندراج

    ‎نیا سنگِ میل: رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 21 ہزار سے زائد نئی کمپنیوں کا اندراج

    ‎پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاس ہے۔
    ‎سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق جولائی سے دسمبر کے عرصے میں مجموعی طور پر 21 ہزار 668 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا۔ ان کمپنیوں نے 30 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا ادا شدہ سرمایہ جمع کرایا، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 79 ہزار 724 ہو گئی ہے۔
    ‎ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ سرفہرست رہا، جہاں سب سے زیادہ 4 ہزار 277 نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا۔ اسی عرصے میں 524 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری بھی سامنے آئی، جس کا مجموعی حجم 1 ارب 26 کروڑ روپے رہا۔
    ‎غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بتایا گیا کہ چین 71 فیصد حصے کے ساتھ سب سے بڑا سرمایہ کار رہا، جو پاکستان کے کاروباری ماحول پر عالمی اعتماد میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

  • ‎مودی سرکار نے ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر جھونک دیے

    ‎مودی سرکار نے ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر جھونک دیے

    مودی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کو خوش کرنے کی کوششوں میں لاکھوں ڈالر خرچ کر دیے اور اس مقصد کے لیے ایک مہنگی امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں۔ ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو راضی کرنے کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی گئی، جس پر تقریباً ایک اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔
    ‎اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتخانے نے لابنگ کمپنی ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کی خدمات حاصل کیں، جس کے ذریعے سوشل میڈیا پر ٹرمپ انتظامیہ کے حق میں پوسٹس ڈلوائی گئیں اور ان پوسٹس میں امریکی جھنڈوں کا استعمال بھی کیا گیا، تاکہ ناراض صدر کو خوش کیا جا سکے۔
    ‎رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے یہ اقدامات خود ساختہ آپریشن سندور میں ناکامی، عالمی سطح پر تنقید، اور امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کیے۔
    ‎بھارتی تجزیہ کار راہل پارولیکر نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کم فہمی اور سفارتی صلاحیت کے فقدان کے باعث بھارت کو لاکھوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس قیادت نے گیارہ برس میں نہ کوئی بامعنی مکالمہ کیا اور نہ ہی ایک بھی کھلی پریس کانفرنس کا سامنا کیا، اس سے بہتر سفارت کاری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔
    ‎بھارتی پروفیسر سشانت سنگھ نے بھی مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ وزیر خارجہ جے شنکر خود امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع سے ملاقات کی پوزیشن میں نہیں، اسی لیے لابنگ کمپنی کو امریکی حکام سے رابطوں کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان کے مطابق یہ تمام اقدامات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ مودی حکومت عالمی سفارتی سطح پر کس حد تک کمزور ہو چکی ہے۔

  • سمیر منہاس نے سوریا ونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    سمیر منہاس نے سوریا ونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

    گیندوں پر سنچری اسکور کرکے سمیر منہاس نے بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
    ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
    ‎سمیر منہاس نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اور میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 17 چوکے اور پانچ بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
    ‎محمد شایان 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عثمان خان 2 رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔
    ‎42 گیندوں پر سنچری مکمل کرکے سمیر منہاس نے بھارت کے نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ سوریاونشی نے 2025 میں متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
    ‎اس سے قبل پاکستان کے قاسم اکرم نے 2022 میں سری لنکا کے خلاف 63 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی، جبکہ آسٹریلیا کے جیڈن ڈریپر بھارت کے خلاف 65 گیندوں پر سنچری بنا کر فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔