کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کے زیورات کی دکان پرنس جیولرز میں 13 فروری کو ہونے والی چوری کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
واردات کراچی کے علاقے اورنگی کی اقبال مارکیٹ میں ہوئی۔ دکان کے مالک محمد ایوب خان نے 14 فروری کو مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ صبح تقریباً پونے نو بجے دکان کے کاریگر نے اطلاع دی کہ چوری ہو گئی ہے۔ دکان کھولنے پر دیکھا گیا کہ پیچھے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور 606 تولے سونا اور 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے موجود نہیں تھے۔
ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ ملزمان تک رسائی کیسے حاصل کی گئی۔
Author: Aqsa Younas Rana
-

30 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
-

اسرائیل کا رمضان میں مسجد اقصیٰ کے اطراف اضافی فورس تعینات کرنے کا اعلان
المقدس میں اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے اطراف اضافی سکیورٹی فورس تعینات کی جائے گی، جبکہ فلسطینی حکام نے اسرائیل پر عبادت گاہ تک رسائی محدود کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
عرب خبر رساں اداروں کے مطابق رمضان کے دوران لاکھوں مسلمان نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد اقصیٰ کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث ہر سال سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے جاتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مسجد اقصیٰ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں واقع ہے، جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اسے اپنے ساتھ ضم کر لیا، تاہم بین الاقوامی برادری اس الحاق کو تسلیم نہیں کرتی۔
مقبوضہ بیت المقدس پولیس کے سینئر افسر اریڈ بریومین نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکار کمپاؤنڈ کے اندر دن رات تعینات رہیں گے، جبکہ نماز کے اوقات میں ہزاروں اضافی پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔
ان کے مطابق مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے 10 ہزار خصوصی اجازت نامے جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے، کیونکہ انہیں المقدس میں داخلے کے لیے پیشگی اجازت درکار ہوتی ہے۔ تاہم اجازت ناموں کی حتمی تعداد اور شرائط کا فیصلہ اسرائیلی حکومت کرے گی۔
دوسری جانب فلسطینی مقبوضہ بیت المقدس گورنریٹ کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اجازت نامے ممکنہ طور پر 55 سال سے زائد عمر کے مردوں اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین تک محدود ہوں گے، جیسا کہ گزشتہ سال بھی کیا گیا تھا۔
فلسطینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے امور کی نگرانی کرنے والے اردن کے اسلامی وقف کو معمول کی رمضان تیاریاں کرنے سے روک دیا، جن میں سایہ دار ڈھانچوں کی تنصیب اور طبی کلینکس کا قیام شامل تھا۔ -

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند دیکھنے کے اجلاس آج ہوں گے
سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں آج رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چاند دیکھنے کے لیے تعاون کریں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کمیٹیاں چاند نظر آنے کے معاملے پر اجلاس کریں گی۔
اگر آج چاند نظر آ گیا تو سعودی عرب میں پہلا روزہ بدھ، 18 فروری سے شروع ہوگا، جبکہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ جمعرات، 19 فروری سے ہوگا۔ -

پشاور ہائیکورٹ کا سڑکیں بند کرنے پر شدید ردعمل، آج ہی کھلوانے کا حکم
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے ساتھ ساتھ احتجاجی مظاہروں کے باعث سڑکیں بند ہونے پر پشاور ہائیکورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور آج ہی سڑکیں کھلوانے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں فوری ایکشن لینا ہوتا ہے وہاں تھری ایم پی او کے تحت کارروائی کرتے ہیں، اور جہاں ضرورت نہیں وہاں کچھ نہیں کرتے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ صوبے کے لوگ اپنے ہی حکمرانوں کو احتجاج اور روڈ بندش پر تنقید کر رہے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا، جس میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ پولیس اور صوبائی حکومت نے احتجاج کی وجہ سے بند سڑکوں کے حوالے سے مؤثر کارروائی نہیں کی۔ آئی جی اور چیف سیکریٹری نے عدالت میں اعتراف کیا کہ احتجاج کی وجہ سے اہم سڑکیں بند ہیں، لیکن احتجاجی مظاہرین کے خلاف مناسب کارروائی کے بارے میں عدالت کو مطمئن نہیں کر سکے۔ -

زکوٰۃ کی کٹوتی کا نصاب جاری، بینک اکاؤنٹس سے کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے زکوٰۃ کی لازمی کٹوتی کا نصاب جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بینک اکاؤنٹس میں مخصوص حد سے زائد رقم رکھنے والوں سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے لیے زکوٰۃ نصاب 503,529 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جن صارفین کے سیونگز اکاؤنٹس میں اس رقم یا اس سے زیادہ بیلنس موجود ہوگا، ان کے اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی، بشرطیکہ انہوں نے زکوٰۃ خود ادا کرنے کا ڈیکلریشن جمع نہ کرایا ہو۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینک یکم رمضان کو معمول کی پبلک ڈیلنگ کے بجائے زکوٰۃ کٹوتی کا عمل انجام دیں گے۔ متوقع طور پر رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری 2026 کو ہوگا، جس دن متعلقہ اکاؤنٹس سے زکوٰۃ منہا کی جائے گی۔
حکومت کی ہدایات کے تحت زکوٰۃ صرف سیونگز اکاؤنٹس، منافع و نقصان میں شراکت (Profit and Loss Sharing) اکاؤنٹس اور اسی نوعیت کی جمع شدہ رقوم پر لاگو ہوگی، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹس اس کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جمع کی گئی زکوٰۃ فوری طور پر سینٹرل زکوٰۃ اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے اور مکمل تفصیلات کے ساتھ سرکاری رپورٹس جمع کرائی جائیں تاکہ شفافیت اور ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائی جا سکے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے اوقات کے مطابق پیر سے جمعرات بینک صبح 8 بجے سے دوپہر 1:45 تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعے کے روز بینک صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 تک کام کریں گے تاکہ نمازِ جمعہ کے لیے وقفہ دیا جا سکے۔ -

باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک
ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج (FAK) کے حملے میں 11 جوان شہید جبکہ 12 خوارج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مشترکہ چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ جوابی کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔ دھماکے کے باعث وطن کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ایک کمسن بچی شہید اور خواتین و بچوں سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔
فوجی حکام کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں و شہریوں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ -

بچے کی پیدائش پر والد کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ
وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت (فوسپاہ) نے بچے کی پیدائش پر پیٹرنٹی رخصت نہ دینے کے معاملے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے بینک افسر سید باسط علی کو 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت نہ دینے کو صنفی امتیاز قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔ محتسب نے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم میں سے 4 لاکھ روپے شکایت گزار افسر کو ادا کیے جائیں اور انہیں مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی پیٹرنٹی رخصت بھی فراہم کی جائے۔
فیصلے میں اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی کہ وہ میٹرنٹی اور پیٹرنٹی رخصت ایکٹ 2023 کے تحت باقاعدہ پالیسی تشکیل دے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
فوسپاہ کے مطابق پیٹرنٹی رخصت سے انکار صنفی بنیاد پر ہراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ محتسب نے قرار دیا کہ صرف میٹرنٹی رخصت دینا اور پیٹرنٹی رخصت سے انکار کرنا صنفی امتیاز ہے کیونکہ بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے متعلقہ پالیسی موجود نہ ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے سید باسط علی کی رخصت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ وفاقی محتسب کے سامنے پیش کیا گیا۔ -

بھارتی اسپیشل فورسز کے افسر کی یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست، فوجی نظام پر سوالات
بھارتی فوج کے ایک اسپیشل فورسز افسر کی جانب سے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی اطلاعات نے عسکری نظام اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے میجر شیرف بھونسلے سرکاری اجلاس میں شرکت کے لیے بیرونِ ملک روانہ ہوئے تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے یورپ میں سیاسی پناہ (اسائلم) کے لیے درخواست دے دی۔ رپورٹس کے مطابق افسر مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں، فوج میں بڑھتی سیاسی مداخلت اور داخلی ماحول سے ناخوش تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میجر بھونسلے اگست 2014 میں سالانہ رخصت پر بیرونِ ملک گئے تھے لیکن اس کے بعد وہ واپس بھارت نہیں لوٹے۔ یہ وہی عرصہ تھا جب ملک میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد سکیورٹی اور قومی پالیسیوں کے حوالے سے نئی حکمتِ عملی اپنائی جا رہی تھی۔
بھارتی فوج کی اندرونی تحقیقات میں مبینہ طور پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ افسر نے ملٹری انٹیلیجنس کی لازمی کلیئرنس کے بغیر پیرا جمپنگ سرگرمی کے لیے اسپین کا سفر کیا۔ عسکری حلقوں کے مطابق اس اقدام کو ضابطہ کار کی خلاف ورزی تصور کیا گیا۔
بعد ازاں سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر انہیں ناروے میں موجود ہونے سے متعلق اطلاعات سامنے آئیں، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق گزشتہ ایک دہائی کے دوران بھارتی حکام ان کے حتمی مقام کی باضابطہ تصدیق نہیں کر سکے۔ -

1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105، پہلے انعام کا اعلان
1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری سامنے آگئی ہے، قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا ڈرا نمبر 105 منعقد ہوا، جس میں مختلف انعامات کے فاتحین کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
اس ڈرا میں پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے مقرر تھی، جبکہ دوسرے انعام کے تین فاتحین کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تیسرے انعام کے طور پر 1,696 خوش نصیب افراد کو 18 ہزار 500 روپے فی کس نقد انعام ملے گا۔
نتائج کے مطابق پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 429148 کے حامل نے جیتا۔ دوسرے انعام کے فاتحین کے بانڈ نمبرز 430347، 591133 اور 628300ہیں۔
انعام جیتنے والے افراد اصل پرائز بانڈ اور قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق مکمل ڈرا لسٹ جلد جاری کی جائے گی۔ پرائز بانڈز کو پاکستان میں نسبتاً محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے کیونکہ سرمایہ کار کی اصل رقم محفوظ رہتی ہے جبکہ سال بھر میں ہونے والی قرعہ اندازیوں کے ذریعے انعام جیتنے کا موقع بھی موجود ہوتا ہے۔ -

گوجرانوالہ میں خاتون اور بچے کے قتل کا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ میں خاتون اور اس کے بیٹے کے قتل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پنجاب پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش ملزم نے 3 سالہ بچی اور 14 سالہ لڑکے کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد ٹرین کے ذریعے کراچی فرار ہو رہا تھا، تاہم جدید ٹیکنالوجی اور بروقت کوآرڈینیشن کے ذریعے اسے ٹرین میں ہی گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں اور قانون کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔