Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • ایلیٹ کیپچر کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، مصدق ملک

    ایلیٹ کیپچر کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، مصدق ملک

    ‎اسلام آباد میں پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں ایلیٹ کیپچر کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے اور ریاست کو اب کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
    ‎مصدق ملک نے کہا کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ حکومت 12 فیصد پر حاصل کیے گئے ڈالر ادھار کے ذریعے 50 بڑے لوگوں کو صفر فیصد پر فراہم کر رہی ہے۔

  • ایران کا اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ڈیوائسز ضبط

    ایران کا اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ ڈیوائسز ضبط

    
ایران نے امریکی کمپنی اسٹار لنک کی سیٹلائیٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لی ہیں۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی حکومت نے حالیہ پُرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے ملک میں زیادہ تر انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیے تھے، جبکہ فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات کی سہولت بھی محدود کر دی گئی تھی۔
    امریکی اخبار کے مطابق اس وقت ایران میں بلا تعطل انٹرنیٹ تک رسائی صرف حکومت، سرکاری میڈیا اداروں اور حکومت کے حامیوں کو حاصل ہے۔ انٹرنیٹ بندش کے بعد اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
    ‎تاہم اس اعلان کے بعد ایران میں سیٹلائیٹ انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی حکام نے اسٹار لنک کی متعدد ڈیوائسز ضبط کر لی ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ ایران میں اسٹار لنک ٹرمینلز غیر قانونی ہیں اور انہیں خفیہ طور پر ملک میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ یہ ٹرمینلز 2022 کے احتجاجی مظاہروں کے بعد بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے۔

  • معرکۂ حق کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی عالمی مانگ میں اضافہ، وزیراعظم شہباز شریف

    معرکۂ حق کے بعد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی عالمی مانگ میں اضافہ، وزیراعظم شہباز شریف

    
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کے لڑاکا طیاروں کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ممالک طیاروں کے حصول کے لیے پاکستان سے رابطے میں ہیں، جس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
    ‎وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کے لیے کابینہ کمیٹی قائم کر دی۔
    ‎بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹ جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
    ‎اجلاس میں پرائیویٹ حج پالیسی 2027 تا 2030 کا مسودہ مزید غور کے لیے حج پالیسی کمیٹی کو بھجوانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے 24 دسمبر 2025 اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 دسمبر 2025 کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
    ‎وفاقی کابینہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کا مکمل صفایا کر کے ہی دم لیں گی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قلیل عرصے میں معاشی میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے، معاشی استحکام حاصل کر لیا گیا ہے اور اب ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

  • پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل کراس بارڈر ادائیگیوں کے مفاہمتی معاہدے  پر دستخط

    پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل کراس بارڈر ادائیگیوں کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط

    
وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی و پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے حکومتِ پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
    ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی ورلڈ لبرٹی فنانشل کی منسلک کمپنی ہے۔ مفاہمتی معاہدے کے تحت سرحد پار لین دین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی تیاری پر تعاون کیا جائے گا۔
    ‎معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیکری وٹکوف نے دستخط کیے۔

  • ماسکو میں شدید برفباری نے 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    ماسکو میں شدید برفباری نے 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

    ‎
روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ 146 سالہ ریکارڈ کی پانچویں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور کئی فٹ برف باری ہوئی ہے۔ ویک اینڈ پر ایک ملین کیوبک میٹرز برف صاف کی گئی۔
    شدید سردی کی وجہ سے شہر کے ٹرانسپورٹ نظام کے ساتھ ساتھ شہری زندگی کے دیگر معمولات میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ آج ماسکو میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اور مزید برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • ‎نیب کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت، مال آف اسلام آباد ضبط

    ‎نیب کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت، مال آف اسلام آباد ضبط

    نیب کورٹ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں مال آف اسلام آباد کو عدالتی حکم پر ضبط کرنے کی رپورٹ پیش کی گئی۔
    ‎نیب حکام نے مال آف اسلام آباد کے چھ حصہ داروں کی درخواستوں پر اعتراضات بھی جمع کروائے۔ عدالتی احکامات متعلقہ مقامات پر آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
    ‎درخواست گزاروں نے کہا کہ انہیں اس ریفرنس میں فریق بنایا جائے۔ ریفرنس میں ملک ریاض، ان کے بیٹے اور دیگر ملزمان ملوث ہیں۔

  • 
صدر کراچی میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ملزم گرفتار

    
صدر کراچی میں ٹھیلے والوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے صدر میں ٹھیلے والوں کی بدمعاشی عروج پر پہنچ گئی، جہاں ایک ٹھیلے والے نے ٹریفک پولیس کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
    ‎ٹریفک پولیس افسر نے ٹھیلے والے کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی تو ملزم نے تشدد شروع کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دھکے لگنے سے پولیس افسر زمین پر گر گیا، جب کہ دیگر پتھارے والے اور ٹریفک پولیس کے اہلکار بیچ بچاؤ کرتے رہے۔
    ‎پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم عبد القادر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے فرار ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

  • ‎واٹس ایپ صارفین خبردار، اکاؤنٹ ہائی جیکنگ کے خطرات میں اضافہ

    ‎واٹس ایپ صارفین خبردار، اکاؤنٹ ہائی جیکنگ کے خطرات میں اضافہ

    واٹس ایپ صارفین کے لیے ہائی جیکنگ کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
    ‎ایڈوائزری میں 2026 میں واٹس ایپ ہائی جیک مہم سے خبردار کرتے ہوئے صارفین کو سائبر خطرات کے خلاف چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہیکرز او ٹی پی فراڈ کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    ‎ایڈوائزری کے مطابق اکاؤنٹ ہائی جیک ہونے کی صورت میں صارفین کا ذاتی ڈیٹا چرایا جا سکتا ہے اور ہیکرز کو کنٹیکٹ لسٹ، میڈیا فائلز، چیٹ ہسٹری اور ذاتی پیغامات تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے، جسے پیسے منگوانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
    ‎ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ 6 ہندسوں کا ایس ایم ایس ویری فکیشن کوڈ، ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پن اور وائس کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والا کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے۔

  • عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے بیان پر سخت ردِعمل

    عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے بیان پر سخت ردِعمل

    
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اڈیالہ جیل، زمان پارک یا پاکپتن کا پیر خانہ وہ جگہیں نہیں جہاں ہر ہفتے اہل وعیال اور چند کرائے کے افراد کے ساتھ تماشہ لگایا جائے۔
    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر ان کی پارٹی کے کسی عہدے دار کی موجودگی نہیں ہوتی اور بعض اوقات خواتین کو سیاسی مقاصد کے لیے ڈھال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتی ہے۔
    ‎وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس صرف تب حرکت میں آتی ہے جب قانون کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پولیس کے ساتھ بدتمیزی یا ہاتھا پائی کریں تو کیا پولیس خاموش رہ سکتی ہے؟
    ‎عظمیٰ بخاری کے مطابق قانون کی عملداری اور سیکیورٹی اداروں کی شفاف کارکردگی ہر شہری کی ذمہ داری اور فریضہ ہے، اور کسی بھی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے پولیس کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا۔

  • ‎پاکستان 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر معیشت بن سکتا، وزیر خزانہ

    ‎پاکستان 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر معیشت بن سکتا، وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے
    تاہم اس کے لیے آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سالانہ 2.55 فیصد آبادی میں اضافہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
    ‎وزیر خزانہ نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار اہم ہے کیونکہ پاکستان کی فری لانسر فورس دنیا میں تیسری بڑی ہے۔ حکومت نوجوانوں کے لیے ضروری نظام اور پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔
    ‎محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نوجوانوں کو نظام اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ممکن ہو۔