غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبہ ناخون رتچاسیما میں ایک مسافر ٹرین پر ریل نیٹ ورک بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کرین گر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی اور کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
Author: Aqsa Younas Rana
-

تھائی لینڈ میں کرین کے گرنے سے مسافر ٹرین حادثے کا شکار، 22 ہلاک
-
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی، موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ شہر میں رات کے وقت موسم خنک اور خشک رہے گا، جبکہ صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اور جمعہ کو یہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔
شمال مشرق سے خشک اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ دوپہر کے بعد جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ -

ترکی میں غیرقانونی افغان شہریوں کی ملک بدری، مزید 18 افراد ڈی پورٹ
ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم مزید 18 افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد رہائشی دستاویزات نہ رکھنے کی وجہ سے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کیے گئے۔
پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں غیر قانونی افغان باشندوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ سال ترکی نے 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا سمیت دیگر ممالک نے افغان شہریوں پر ویزے اور رہائشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ -

گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی،، ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق گلشنِ معمار پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے اہلِ خانہ کو ہراساں کیا۔
واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی، جس کے بعد پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ واقعہ گزشتہ روز گلشنِ معمار کے علاقے میں پیش آیا۔آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، اعلیٰ افسران کے نوٹس لینے پر گلشن معمار پولیس نے ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پیپلزپارٹی کی رہنماء شاہدہ رحمانی متاثرہ بچی کے گھر پہنچ گئیں۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ 3 ملزمان مجھے بے ہوش کرکے گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے تھے، جنگل جیسی جگہ پر لے جاکر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا اور تشدد کیا، ہاتھ باندھ کر سنسان جگہ پر پھینک کر چلے گئے۔
-

عطا تارڑ نے پاک-افغان سرحد سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاک-افغان سرحد کے حوالے سے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کو بین الاقوامی سرحد ہی سمجھنا اور اسی کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو یہ بات پوری طرح سمجھ نہیں آ رہی۔ -

فلور ملز ایسوسی ایشن کا آٹے اور گندم کی قلت پر شدید خدشات کا اظہار
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم اور آٹے کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عہدیداروں نے بتایا کہ گندم کی قلت، غیر منصفانہ پرمٹ سسٹم اور مبینہ کرپشن کے سبب آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عاصم رضا نے الزام لگایا کہ پنجاب کی چیک پوسٹوں پر روزانہ کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن ہو رہی ہے، جبکہ صوبے کی یومیہ گندم کی ضرورت 25 ہزار ٹن ہے لیکن صرف سات ہزار ٹن فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی آمد کم ہونے کی وجہ سے قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ عاصم رضا نے مزید کہا کہ آٹھ لاکھ ٹن گندم صوبے کے لیے ناکافی ہے اور حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ آٹے کے بحران سے بچا جا سکے۔ -

بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے ویزہ مسائل، پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا گیا
بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات اور ویزہ مسائل برقرار ہیں، جس سے آئی سی سی کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کر دیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ علی خان، شایان جہانگیر، محمد محسن اور احسان عادل کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھی ویزے حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
یو اے ای، اٹلی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ -

راولپنڈی میں گیس لیکج، تین خواتین جاں بحق، بھتیجی اسپتال میں زیر علاج
راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ روات کی حدود میں پیش آیا۔
متاثرہ گھر کے مالک خورشید انور خان بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں ہوٹل کے مالک ہیں۔ جاں بحق ہونے والی خواتین میں فلیٹ کے مالک کی 70 سالہ والدہ، 45 سالہ اہلیہ اور 60 سالہ بیوہ بہن شامل ہیں۔ گیس لیکج سے دم گھٹنے کی وجہ سے 23 سالہ بھتیجی بے ہوش ہو گئی، جو نجی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ گیس لیکج کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ -

ملالہ یوسفزئی کا ایران میں ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
نوبیل انعام یافتہ سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے ایران میں جاری احتجاجات کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس جدوجہد میں ایرانی لڑکیوں کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہر لڑکی کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ایران میں ہونے والے احتجاجات کو لڑکیوں اور خواتین کی خودمختاری پر ریاست کی جانب سے عائد کی گئی دہائیوں پرانی پابندیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سمیت عوامی زندگی کے ہر شعبے میں ایرانی لڑکیوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے، جبکہ وہ بھی دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح باوقار اور محفوظ زندگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
دریں اثنا، ملالہ یوسفزئی نے نئے سال کے آغاز پر جنگ سے متاثرہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے تین لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ ملالہ فنڈ کے مطابق یہ امداد غزہ، سوڈان اور کانگو میں تعلیمی سہولیات کی بحالی اور لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ -

بھارت کا فرانس سے 114 رافیل جنگی طیاروں کی 36 ارب ڈالر کی ڈیل کا امکان ہے
بھارت رواں ہفتے فرانس کے ساتھ 36 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدے کی منظوری دینے جا رہا ہے، جس کے تحت بھارتی فضائیہ کے لیے 114 ڈسالٹ رافیل جنگی طیارے خریدے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہ طیارے بھارت کو ان کے سورس کوڈ تک رسائی کے بغیر فروخت کیے جائیں گے، جبکہ ان میں تقریباً 30 فیصد مقامی طور پر تیار کردہ بھارتی پرزہ جات شامل ہوں گے۔
بھارت اور فرانس کے درمیان اس بڑے معاہدے پر مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اکنامک ٹائمز کے مطابق یہ بات چیت فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے فروری میں متوقع دورۂ بھارت سے قبل تیز ہو گئی ہے۔ معاہدہ بھارت کے ملٹی رول فائٹر ایئرکرافٹ پروگرام سے جڑا ہوا ہے، جس کے تحت فضائیہ کے لیے 4.5 جنریشن کے 114 نئے لڑاکا طیارے حاصل کیے جائیں گے۔
یہ طیارے بھارتی فضائیہ کے پرانے بیڑے، جن میں مگ 21، مگ 27، جیگوار اور میراج 2000 شامل ہیں، کی جگہ لیں گے۔ بھارتی فضائیہ نے رافیل طیاروں کی خریداری کے لیے حکومت سے حکومت کی سطح پر باضابطہ تجویز پیش کر رکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کی ایک اہم شرط مقامی سطح پر تیاری ہے۔ بھارتی کمپنی ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ پہلے ہی ڈسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ معاہدے کر چکی ہے، جس کے تحت بھارت میں رافیل طیاروں کے فیوزلاج کے حصے تیار کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے حیدرآباد میں ایک خصوصی پیداواری یونٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
یہ فیکٹری رافیل طیارے کے چار بڑے فیوزلاج حصے تیار کرے گی، جو نہ صرف بھارت بلکہ عالمی آرڈرز کے لیے بھی سپلائی ہوں گے۔ پیداواری یونٹ سے 2028 تک ڈیلیوری شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ سالانہ پیداواری صلاحیت 24 طیاروں تک پہنچائی جائے گی۔
ڈسالٹ رافیل کو پہلی بار 1980 کی دہائی میں فرانس نے متعارف کرایا تھا۔ یہ طیارہ میر اج ایف ون، جیگوار اور سپر ایٹینڈارڈ کی جگہ لینے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ رافیل مکمل طور پر فرانس کے کنٹرول میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا، جس کی وجہ سے فرانس کو اس کے سافٹ ویئر، ہتھیاروں کے انضمام اور اپ گریڈز پر مکمل خودمختاری حاصل ہے اور اس پر کسی بین الاقوامی برآمدی پابندی کا اطلاق نہیں ہوتا۔