Baaghi TV

Author: Aqsa Younas Rana

  • جبری بھیک پر 3 سال قید, بل کابینہ میں پیش

    جبری بھیک پر 3 سال قید, بل کابینہ میں پیش

    ‎خیبرپختونخوا حکومت نے بھکاری مافیا کے خاتمے کے لیے انسداد گداگدی بل صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجا، جس میں جبری بھیک میں ملوث عناصر کو 3 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی—جعلی معذوری یا فریب پر مبنی بھیک اب سنگین جرم ہوگا، جس کی سزا 1 سے 2 سال قید تجویز کی گئی۔
    بل کے تحت پہلی بار بھیک پر وارننگ یا 1 ماہ قید اور 1 ہزار روپے
    جرمانہ، بار بار گداگری پر 1 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ملوث افراد کا بایومیٹرک ڈیٹا جمع، شناختی کارڈ بلاک، بینک اکاؤنٹ منجمد اور نام ECL میں شامل کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔
    یہ بل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر تیار ہوا، جو بچوں اور معذوروں سے جبری بھیک اور منظم نیٹ ورکس کا خاتمہ کرے گا بحالی مراکز، ہنر سکھانے اور روزگار سے بھیک کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ہے۔

  • برازیلین انفلوئنسر پلاسٹک سرجری سے جاں بحق

    برازیلین انفلوئنسر پلاسٹک سرجری سے جاں بحق

    برازیل سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر بیانکا ڈیاس 27 سال کی عمر میں پلاسٹک سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا شکار ہو کر چل بسیں وہ ساؤ پاؤلو کے قریب اپنے اہلخانہ کے گھر صحت یاب ہو رہی تھیں کہ اچانک سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔
    معلوم ہوا کہ انہیں پلمونری ایمبولزم (پھیپھڑوں میں خون کا لوتھڑا) ہو گیا، فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹرز انہیں بچا نہ سکے یہ حادثہ سرجری کے محض 18 دن بعد پیش آیا، حالانکہ سرجری کی نوعیت کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ بیانکا کے قریبی دوست نے انسٹاگرام پر تصدیق کی کہ انہیں دو دورے پڑے اور حالت انتہائی نازک ہو گئی تھی۔
    بیانکا، جو 60 ہزار فالوورز والی لائف اسٹائل ماڈل تھیں اور دو بیٹیوں کی ماں، مقامی سطح پر مشہور تھیں ان کی موت نے انفلوئنسرز میں بڑھتی پلاسٹک سرجری کے خطرات کو اجاگر کر دیا، جہاں پوسٹ آپریشن بلڈ کلاٹس عام خطرہ ہیں۔

  • بھارت کا ایران میں اپنے شہریوں کو فوری واپسی کا حکم

    بھارت کا ایران میں اپنے شہریوں کو فوری واپسی کا حکم

    بھارت کی وزارت خارجہ نے ایران میں موجود تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی، جو ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کی وجہ سے اٹھایا گیا قدم ہے۔ تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں سے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں ایران میں تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں جن میں طلبہ، تاجروں اور سیاحوں کی اکثریت شامل ہے۔
    بیان میں شہریوں اور بھارتی نژاد افراد کو احتیاط برتنے، احتجاجی مقامات سے دور رہنے، ایرانی حکام کی ہدایات ماننے، سفارتخانے سے رابطے میں رہنے اور مقامی میڈیا کی نگرانی کی ہدایت دی گئی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ مودی کا دورہ ’انتہا پسند دشمنوں‘ کے خلاف نئے اتحاد کی تشکیل میں مددگار ہوگا۔

  • پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کا بدلہ لیا جائے گا: طارق فضل

    پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کا بدلہ لیا جائے گا: طارق فضل

    وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب مزید جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا حالیہ دہشت گردی میں افغان باشندوں کی ملی بھگت ثابت ہوئی، جن کی خفیہ اطلاعات پر پاکستان ایئر فورس نے افغانستان میں کامیاب اسٹرائیکس کیں۔
    انہوں نے بتایا کہ 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے، ان کے تربیتی کیمپ تباہ کر دیے گئے دہشت گرد بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں، مگر پاکستان امن چاہتا ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا۔ افغان سرزمین سے وارداتی دہشت گردی جاری تھی، ترلائی مسجد حملہ، بنوں اور باجوڑ کے خودکش واقعات افغان ہینڈلرز کی کارستانی تھیں۔
    افغان طالبان سے مذاکرات میں ضمانت نہ ملنے پر کارروائی ناگزیر تھی، اسٹرائیکس صرف دہشت گرد پناہ گاہوں پر کی گئیں وزیر نے زور دیا کہ پاکستان دفاع کا حق استعمال کرے گا، دہشت گردی ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • پاکستان اسٹیل ملز سے بڑے پیمانے پر چوری: پولیس ملوث

    پاکستان اسٹیل ملز سے بڑے پیمانے پر چوری: پولیس ملوث

    پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی سامان کی چوری میں پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے ایک ویڈیو میں تھانہ بن قاسم کی پولیس وین سے چوری کا سامان کباڑیوں کو بیچا جا رہا ہے۔
    اسٹیل مل ورکرز یونین نے الزام لگایا کہ پولیس چوروں اور کباڑیوں سے مل کر لوہا، چاندی، تانبا، بجلی اور گیس کا سامان روزانہ لاکھوں روپے کا چوری کر رہی ہے۔ اسپیشل برانچ ملیر کی رپورٹ میں تھانہ بن قاسم کے ایس ایچ او سمیت افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ طویل عرصے سے بند پڑی مل سے یہ چوریاں جاری ہیں۔

  • فیض آباد بس اڈوں کی بندش: وفاقی پولیس کی سیکیورٹی خدشات پر وضاحت جاری

    فیض آباد بس اڈوں کی بندش: وفاقی پولیس کی سیکیورٹی خدشات پر وضاحت جاری

    ‎اسلام آباد میں فیض آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں بند کر دیا گیا ہے، جس سے بین الصوبائی اور شہری ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی۔ مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں اور متبادل راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔
    وفاقی پولیس نے وضاحت کی کہ اڈے محض خدشات پر بند نہیں ہوئے بلکہ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہے—جیسے مسافروں کا سافٹ ویئر پر اندراج نہ کرنا یا واک تھرو گیٹس نہ لگانا۔ راولپنڈی-اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مالی نقصان اور نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • مارچ 2026: پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون” کا شاندار نظارہ!

    مارچ 2026: پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون” کا شاندار نظارہ!

    مارچ 2026 میں دنیا کو ایک نادر فلکیاتی تحفہ ملے گا سال کا پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن، جسے "بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔ اس دوران چاند سرخ رنگ میں ڈوب جائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق، یہ گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔ ناسا کے مطابق، چاند کا پورا ڈسک تقریباً 12 منٹ تک گہرے سرخ رنگ کا ہو جائے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے یادگار منظر پیش کرے گا۔ یہ 2026 کا سب سے بڑا آسمانی مظاہرہ ہوگا اور اسے ننگے آنکھوں سے، بغیر کسی آلے کے، مکمل محفوظ دیکھا جا سکتا ہے۔
    ‎کہاں اور کیسے دیکھیں؟
    مکمل نظارہ: شمالی اور وسطی امریکہ، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، اور پیسفک کے کچھ علاقوں میں۔
    جزوی نظارہ: وسطی ایشیا اور جنوبی امریکہ کے کئی حصوں میں۔
    نظر نہیں آئے گا: افریقہ اور یورپ میں۔
    یہ گرہن 2028 تک دوبارہ نہیں آئے گا، اور زمین پر صرف تقریباً 2 فیصد لوگ اسے شروع سے آخر تک دیکھ سکیں گے۔ ناسا کی ہدایت ہے: صاف آسمان والے کھلے مقام پر جائیں، اونچائی سے دیکھیں آنکھوں کی کوئی خاص حفاظت کی ضرورت نہیں۔

  • ‎اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ

    ‎اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ

    ‎تفصیلات کے مطابق، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آٹومیٹک ٹینک گیجنگ (اے ٹی جی) سسٹم کی تنصیب پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو خط لکھا ہے۔
    ‎ڈیلرز نے خط میں کہا کہ اے ٹی جی سسٹم کی تنصیب تیل کمپنیوں کی ذمہ داری ہے، کیونکہ سٹوریج، ڈسپنسرز اور پمپنگ سسٹم ان کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نجی تیل کمپنی وافی انرجی یہ اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، اور مطالبہ کیا کہ یہ سسٹم ریفائنریز، سٹوریج ٹرمینلز اور گاڑیوں پر بھی نصب کیا جائے۔
    ‎ڈیلرز کا اصرار ہے کہ اے ٹی جی سسٹم کا تکنیکی اور مالی بوجھ ڈیلرز پر نہ ڈالا جائے بلکہ تیل کمپنیاں یا حکومت اسے سنبھالیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ یہ سسٹم اسمگل شدہ تیل کی فروخت روکے گا اور آئل سپلائی چین کو شفاف بنائے گا۔

  • لیفٹینینٹ کرنل گل فراز شہید سے منسوب جعلی آڈیو میسیج زیر گردش

    لیفٹینینٹ کرنل گل فراز شہید سے منسوب جعلی آڈیو میسیج زیر گردش

    پچھلے کچھ گھنٹوں سے سوشل میڈیا پر لیفٹینینٹ کرنل گل فراز شہید سے منسوب ایک فیک اے آئی جینیریٹڈ آڈیو میسیج پھیلایا جا رہا ہے۔ اس جعلی آڈیو میں بنوں سے متعلق جن حالات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے، اس کا حقیقت سے سراسر کوئی تعلق نہیں ہے۔
    اس طرح کی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔ ایسے جھوٹ کا پرچار کرکے فتنہ الخوارج کے آلہ کار اپنی ہار کا بدلہ مایوسی پھیلا کر لینا چاہتے ہیں جو کہ سب عیاں ہوچکا ہے۔
    پاک فوج کا ہر جوان فتنہ الخوارج کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاک فوج کے ساتھ ہے۔ دشمن جان لے کہ اس طرح کی جعلی آڈیوز/ ویڈیوز یا پیغامات نا تو قوم کا حوصلہ پست کرسکتے ہیں اور نا پاک فوج کو کمزور کرسکتے ہیں۔

  • ‎وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم: سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے حاصل کرنے کا موقع

    ‎وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم: سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے حاصل کرنے کا موقع

    اسلام آباد: وزیراعظم الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم کے تحت سستی موٹر سائیکلیں اور رکشے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او حماد منصور نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے ای وی اسکیم کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں پر فی موٹر سائیکل 80 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جب کہ الیکٹرک رکشا پر 4 لاکھ روپے کی سبسڈی ملے گی۔
    حماد منصور نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور پٹرول کی بچت کو فروغ دینا ہے۔