Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ :عید الفِطرکی تعطیلات کے دوران 666ایمرجنسیز پر ریسکیو1122  بروقت ریسپانس

    اوکاڑہ :عید الفِطرکی تعطیلات کے دوران 666ایمرجنسیز پر ریسکیو1122 بروقت ریسپانس

    اوکاڑہ. باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدا لفِطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 3593کالزموصول ہوئی جن میں 666 ایمرجنسی کالزتھیں۔ ایمرجنسی کالز میں 199روڈ ٹریفک حادثات، 366 میڈیکل، 12آگ لگنے کے واقعات،27کرائم اور62 متفرق قسم کے حادثات شامل تھے۔ 666 ایمرجنسیز میں 653 افراد متاثر ہوئے جن میں 148کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ477 متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور 28 افراد ان حادثات میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔تعطیلات کے دوران 199 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 225 افراد متاثر ہوئے جن میں 92 کو موقع پر ابتدائی طبی امداددی گئی، 123 افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ10افرادموقع پر ہی جان بحق ہو گئے تھے۔ روڈ ٹریفک حادثہ میں تحصیل رینالہ خورد میں قومی شاہراہ پر بس کی کار کو ٹکر کا حادثہ شدید ترین نوعیت کا تھا جس میں کار سوار 7 افراد موقع پر جان بحق ہو گئے تھے جبکہ دوسرا حادثہ تحصیل دیپالپور میں رکشہ کو کیری بولان کی ٹکر سے آگ لگنے کی وجہ سے 7 افراد جھلس گئے تھے پیش آیا تھا۔ آگ لگنے کے 12واقعات ہوئے جن میں 2 رہایشی علاقے، 2 کمرشل ایریا اور8 واقعات مختلف ایریا میں پیش آیا۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 10Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا گیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 60 ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 65 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 81مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 44مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ37افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع بھر کے تفریحی مقامات پاک انڈو باڈر، ہیڈسیلمانکی پارک، پیپلی پہاڑفارسٹ پارک و دیگر پر بھی ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ریسکیو پوسٹس قائم کی گئیں

  • سیالکوٹ : تھانہ صدر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار،شراب اور چرس برآمد

    سیالکوٹ : تھانہ صدر کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار،شراب اور چرس برآمد

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس کے ایس ایچ او اکرم شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات و شراب کے خلاف کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجہ میں 250 بوتل شراب ، 2520 گرام چرس برآمد کی اور ملزم گرفتار کر لیا،ملزم اعجاز احمد شراب و منشیات کی بھاری کھیپ فروخت کے لئے ننکانہ سے سیالکوٹ لا رہا تھا تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ملزم اعجاز کو گرفتار کر کے 250 بوتل شراب، 2520 گرام چرس اور گاڑی سوزوکی بولان قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے

  • ڈبلیو ایچ او نے بھارت کاتیارکردہ ایک اور کھانسی کاشربت مضرصحت قرار دے دیا

    ڈبلیو ایچ او نے بھارت کاتیارکردہ ایک اور کھانسی کاشربت مضرصحت قرار دے دیا

    ڈبلیو ایچ او نے بھارت کاتیارکردہ ایک اور کھانسی کاشربت مضرصحت قرار دے دیا
    باغی ٹی وی (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے ایک اور بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔اس سے قبل بھی بھارتی کمپنیوں کے تیار کردہ 2 کھانسی کے شربت بچوں کی اموات کا باعث قرار دیے گئے تھے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق مارشل آئی لینڈز اور مائیکرو نیشیا میں فروخت ہونے والے ایک بھارتی ساختہ کھانسی کے شربت میں ایسے اجزا دریافت ہوئے ہیں جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
    Guaifenesin نامی اس دوا میں diethylene glycol اور ethylene glycol کی بہت زیادہ مقدار کو دریافت کیا گیا۔
    یہی اجزا ان دونوں ادویات میں بھی دریافت ہوئے تھے جن کے استعمال سے گیمبیا میں 70 جبکہ ازبکستان میں 18 بچے گردوں کی انجری کے باعث ہلاک ہوئے۔
    عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ لوگ کھانسی کے اس شربت کا استعمال نہ کریں جبکہ ریگولیٹرز سپلائی چین پر نگرانی کو بڑھائیں۔
    کھانسی کے شربت میں موجود اجزا سے پیٹ میں تکلیف، قے، ہیضے، سردرد، پیشاب رکنے اور گردوں کی انجری جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ بچوں میں یہ مسائل جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔اس دوا میں خطرناک اجزا کو آسٹریلیا کے ریگولیٹر ادارے نے 6 اپریل کو دریافت کیا تھا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 25 اپریل کی شب انتباہ جاری کیا گیا۔
    عالمی ادارے نے بتایا کہ اس کھانسی کے شربت کو تیار کرنے والی کمپنی نے اس کے معیار اور محفوظ ہونے کی ضمانت فراہم نہیں کی۔اس سے قبل بھارت میں تیار ہونے والے آئی ڈراپ کے باعث بھی امریکا میں بیکٹریل انفیکشن کے کیسز سامنے آئے تھے۔ناقص ادویات کی تیاری کے بعد بھارتی حکومت نے 18 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کیے۔

  • جيکب آباد : زمان پارک میں پی ٹی آئی نے بداخلاقی اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی ہے- ڈاکٹر اے جی انصاری

    جيکب آباد : زمان پارک میں پی ٹی آئی نے بداخلاقی اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت کی ہے- ڈاکٹر اے جی انصاری

    جيکب آباد،باغی ٹی وی(ویب نیوز)زمان پارک میں لکی عمرانی سرکس میں مولانا فضل الرحمان کی ڈمی بناکر توہین کرنا پی ٹی آئی کی بداخلاقی اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے۔جے یو آئی کے کارکن اٹھے تو یوتھیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا اجلاس سے خطاب ،جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ زمان پارک لاہور میں عمرانی لکی سرکس میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ڈمی بناکر توہین کرنا بداخلاقی،شرمناک عمل اور انسانیت سے گری ہوئی حرکت ہے ۔ہمارے مرشد اور عالم دین کی کردار کشی کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے،انہوں کے کہا مولانا فضل الرحمان نے عمران خان اور چیف جسٹس کی گٹھ جوڑ کا جو بھانڈا پھوڑا ہے اس لئے عمران خان پریشان ہو گئے ہیں ،جے یو آئی کے امیر نے کہا کہ اگر جے یو آئی کے کارکنان میدان عمل میں نکلے تو یوتھیوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ اس حرکت کے پیچھے جو سابق جرنیلی ٹولہ ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی بداخلاقی کرنے کا فوراََ ازالہ کیا جائے ورنہ جے یو آئی کا مرکزی اجلاس جو اسلام آباد میں جاری ہے انکے فیصلہ کا انتظار ہے جے یو آئی کے جیالے سروں پرکفن باندھ کر جب میدان میں نکلیں گے تو ہر طاقت تنکے کی طرح بہہ جائے گی۔

  • راجن پور :کچہ آپریشن 18واں دن،پولیس دستے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں داخل،5 ڈاکو گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد

    راجن پور :کچہ آپریشن 18واں دن،پولیس دستے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں میں داخل،5 ڈاکو گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )راجن پور میں کچہ آپریشن کے 18ویں روز پولیس کی ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشنل کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔جدید ہتھیاروں اور بکتر بند دستوں سے لیس پولیس دستے کچہ میانوالی میں ڈاکووں کی کمین گاہوں میں داخل، شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کچہ میانوالی سے 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ایمونیشن برآمد۔ کچی میانوالی میں ڈاکووں کی کمین گاہیں اور خفیہ ٹھکانے مسمار کر کے نذر آتش۔ کلئیر کرائے گئے ایریا میں مزید سرچ آپریشن جاری۔ چک عمرانی، چک بیلے شاہ ، چک کپڑا کے کلیئر کرائے گئے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔ اب تک آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، 5 ڈاکو سمیت 16 سہولت کار گرفتار ہو چکے ہیں۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او محمد ناصر سیال مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن موجود رہ کر تمام تر آپریشن کی مکمل کمانڈ کا سلسلہ جاری ۔

  • آج شام سے 05 مئی تک بارشیں ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا

    آج شام سے 05 مئی تک بارشیں ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی ) آج شام سے 05 مئی تک بارشیں ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا
    تفصیل کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج 26اپریل شام کے وقت سے مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی اور ملک کے وسطی اورجنوبی حصوں میں پہنچنے کے ساتھ مئی کے پہلے ہفتے تی برقرار رہیں گی،جس کے باعث26 اپریل(شام/رات) سے 29 اپریل تک اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
    27 اپریل (شام/رات) سے 03 مئی تک جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال) میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے30 اپریل سے 05 مئی تک اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ 28 اپریل سے یکم مئی کے دوران شہر میں کہیں ہلکی، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، شہر میں بارش کے باعث دن کےدرجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
    تاہم محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 27 اپریل سے3 مئی تک بلوچستان، جنوبی پنجاب، سندھ کے بیشترمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کابھی امکان ہے۔
    مانسہرہ،ایبٹ آباد، چترال، سوات اور دیگر علاقوں میں یکم سے4 مئی کےدوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جب کہ بلوچستان کےکچھ حصوں، ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے2 مئی تک مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،مری،گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ آج رات سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونگی جو مئی کے پہلے ہفتے تک ملک کے مختلف علاقوں میں برقرار رہ سکتی ہیں۔
    انہوں نے بتایا کہ آج سے 29 اپریل کے دوران لاہور، اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 27 اپریل سے 3 مئی تک ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش، چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
    انہوں نے کہا کہ 30 اپریل سے 05 مئی تک اسلام آباد، مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا کہ موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں کے مقامی ندی نالوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک طغیانی کا خطرہ ہے اس ضمن میں ڈی جی خان ڈویژن سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تیز ہواوؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران مری کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اور بارشوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ سیاح اور مسافر حضرات بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں تاکہ آپ کی مدد کو بروقت یقینی بنایا جا سکے۔

  • گو جرہ :مزدہ اورہائی ایس میں ٹکر،ہائی ایس میں گیس سلنڈر پھٹنے ، آگ کے باعث 7 افراد جل گئے، 20 سے زائد زخمی

    گو جرہ :مزدہ اورہائی ایس میں ٹکر،ہائی ایس میں گیس سلنڈر پھٹنے ، آگ کے باعث 7 افراد جل گئے، 20 سے زائد زخمی

    گو جرہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) گوجرہ پینسرہ روڈ پرمزدہ اورہائی ایس میں ٹکر،ہائی ایس میں گیس سلنڈر پھٹنے ، آگ کے باعث 7 افراد جل گئے، 20 سےزائد زخمی
    تفصیلات کے مطابق ایک مزداڈالہ نمبر4520ایف ڈی ڈی فیصل آباد سے گوجرہ کی طرف آرہا تھاکہ پینسرہ روڈ علاقہ تھانہ نواں لاہورگوجرہ کے چک نمبر278ج ب ج ب دھرم کوٹ کے قریب گوجرہ سے فیصل آباد جانے والی ہائی ایس ویگن نمبر4557ایس اے آرسے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں مزدا میں آگ لگ گئی جبکہ ہائی ایس ویگن کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور ہائی ایس ویگن میں سوار25سے زائد افرادجھلس گئے جن میں سے 6افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ مزداڈالہ کا ڈرائیور بھی دم توڑ گیا جس کے مرنے والوں کی تعدادسات ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس اور 1122کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کر تے ہو ئے شدید زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاتھانہ نواں لاہور پولیس نے مرنے والے سات افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیں جن میں سے دو افرادمحمد اکرم اور دستگیر ساکنان چک نمبر46گ ب تحصیل سمندری سے شناخت ہو ئی ہے جبکہ دیگر نعشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دونوں گاڑیاں پولیس آگ لگنے سے بری طرح تباہ ہو گئیں۔شدید زخمیوں میں مرد، بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔

  • میہڑ : تھانہ اے سیکشن کی حدود میں نوجوان کی تشدد شدہ لاش کھیتوں سے برآمد

    میہڑ : تھانہ اے سیکشن کی حدود میں نوجوان کی تشدد شدہ لاش کھیتوں سے برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں نوجوان کی تشدد شدہ لاش کھیتوں سے برآمد
    تفصیل کے مطابق میہڑکے اے سیکشن تھانہ کہ حدود گاؤں لونگ مہیسر میں رات 12بجے سے گھر سے غائب ہونے والے نوجوان نعیم مہیسر کی علاقے کے کھیتوں سے کلہاڑیوں سے تشدد شدہ نعش برآمد ہوئی ہے،نوجوان کی کھیتوں سے تشددزدہ لاش ملنے پر علاقے میں سخت خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوگئی.

  • شیخوپورہ :3 ایکڑ  کھڑی گندم کی تیار فصل آگ لگنے سے جل کر راکھ

    شیخوپورہ :3 ایکڑ کھڑی گندم کی تیار فصل آگ لگنے سے جل کر راکھ

    شیخوپورہ، باغی ٹی وی(محمد طلال سے) 3 ایکڑ کھڑی گندم کی تیار فصل آگ لگنے سے جل کر راکھ
    تفصیل کے مطابق لاہور روڈ کے قصبہ کوٹ پنڈی داس میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن سپارک ہونے کے بعد گر گئی جس کی زد میں آکر 3 ایکڑ اراضی پر کھڑی گندم کی تیار فصل جل کر راکھ ہوگئی ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ گندم زمیندار امجد علی کی ملکیت تھی۔

  • سیالکوٹ :پی پی 39 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کے عید ملن ملن پارٹی

    سیالکوٹ :پی پی 39 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار کے عید ملن ملن پارٹی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مامزد امیدوار ٹکٹ ہولڈر چودھری عمر جاوید گھمن کی طرف سےارینج کی گئی عید ملن پارٹی کا انعقاد اپنے فارم ہاؤس سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میی ہوا، جس میں ضلعی صدر سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف چوھرری علی اسجد ملہی ،سینئر رہمنا فاخر نشاط گھمن ،خواجہ عاطف پاشی، چودھری مرتضی گجر،لالہ رحمت علی گوائیہ سمت تمام ضلعی قیادت تحریک انصاف پی پی 39 سمیت تمام یونین کونسل کے معززین سمیت تمام برادریوں کی بھر پور عوامی شرکت جس میں معززین نے اپنی مکمل حمائت کا اعلان کیا اور چوھدری عمر جاوید گھمن نے اس موقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ میی اپنے قائد و چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نیازی کا شکرگزار ھوں جنہوں نے میری پارٹی اور عوامی خدمات کے پیش نظر مجھے پی پی 39 کی ٹکٹ دیکر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاءاللہ میں ضلعی قیادت سمیت تمام یوسی کارکنوں کو ساتھ لیکر چلوں گا کیونکہ میرے قائد عمران خان ہمیشہ اپنے ورکرز کی عزت کرتے ھیں اور ھم بھی انکو وہی عزت اور مقام دیں گے ھمارے ورکر ھی ھماراہ اثاثہ ھیی أخر میی چوھدری عمر جاوید گھمن نے تمام أنے والے معززین کا شکریہ ادا کیا اور انکو ایک پرتکلف عشاٸیہ بھی دیا