Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کراچی: بیکری آئٹم بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،6 افراد زخمی

    کراچی: بیکری آئٹم بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ،6 افراد زخمی

    کراچی ،باغی ٹی وی(ویب نیوز) کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال چورنگی کے قریب بیکری آئٹم بنانے والی کمپنی میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے سے کمپنی کے دفتر اور کچن سمیت دیگر حصوں کو شدید نقصان پہنچا
    ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی طور پرمعلوم ہوا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم تحقیقات میں سامنے آیا کہ کمپنی میں بنے ہوئے آفس جس کی چھت فارسلنگ سے بنی ہوئی تھی اس میں کسی وجہ سے گیس کا پریشر بنا جو دھماکے کا سبب بنا اور اس دوران شعلہ بھڑکنے کے ساتھ ساتھ شیشے اور دیگر اشیا ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں پر موجود 6 افراد زخمی ہوگئے
    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کمپنی میں آگ نہیں لگی ۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ ایئر کنڈیشن کے کمپریسر سے نکلنے والی گیس کی وجہ سے دباؤ بنا تاہم ابھی واقعہ کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے
    اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا
    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ مشتاق ، 30 سالہ نعیم ، 20 سالہ ماٹا ، 30 سالہ بشیر اور 35 سالہ قاسم کے نام سے کی گئی جبکہ ایک زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی
    کورنگی فائر اسٹیشن کے انچارج ظفر خان نے بتایا کہ دھماکا گیس کے دباؤ کی وجہ سے ہوا تھا جس کے نتیجے میں کمپنی کے کچن سمیت دیگر مقامات کو شدید نقصان پہنچا تاہم اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ ایک گاڑی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا تاہم دھماکے میں آگ نہیں لگی تھی

  • یہ حکومت ہماری نہیں، ہم اس میں شریک ہیں: آصف زرداری

    یہ حکومت ہماری نہیں، ہم اس میں شریک ہیں: آصف زرداری

    نواب شاہ (ویب نیوز)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں بلکہ ہم اس میں شریک ہیں۔
    نواب شاہ میں اپنی برادری کے معززین سے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میرے والد حاکم علی زرداری کے بعد میں آگے آیا، میرے بعد بلاول اور آصفہ بھٹو آگے آئیں گے، بلاول کا ساتھ بھی ایسے ہی دینا جیسا میرا ساتھ دیا۔
    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے لئے تیار نہیں ہے، میں کوشش کررہا ہوں کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بنے، اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاھتا ہوں۔
    حکمراں اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈیم ایم) اور موجودہ حکومت کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ یہ ہماری حکومت نہیں ہے، ہم حکومت میں شریک ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ ضلع شہید بینظیر آباد میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے، بارشوں میں ہم نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی، میں نے آپ کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہمیں آپس میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھنا ہوگا۔

  • ڈی جی خان :عیدالفطر کی چھٹیوں کے باوجود گندم خریداری کا سلسلہ  جاری رہا – نعیم الحسن

    ڈی جی خان :عیدالفطر کی چھٹیوں کے باوجود گندم خریداری کا سلسلہ جاری رہا – نعیم الحسن

    ڈیرہ غازی خان (نامہ نگارشہزادخان) پنجاب بھر کی طرح ڈی جی خان ضلع میں عیدالفطر کی تعطیلات کے باوجود بھی گندم خریداری کا سلسلہ تیسرے روز بھی تیز سے جاری ہے گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے محکمہ خوراک زراعت اور الائیڈ محکموں کاسٹافا الرٹ ہے ڈی ایف سی فوڈ ڈی جی خان کی خصوصی ہدایات پر انچارج رند اڈا فوڈ انسپکٹر نعیم الحسن نے میڈیا کو گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈی ایف سی فوڈ کی خصوصی ہدایات عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں خریداری گندم مراکز پر خریداری کا سلسلہ جاری ہے اس وقت محکمہ فوڈ اپنے کسان بھائیوں کیلئے انتھک کاوشوں سے اس بار ٹارگٹ اپنے وقت سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش میں عمل پیرا ہے آجر بار دانہ 2023/24 میں اس وقت 83 فارمر کو 1لاکھ 8 سو 48 تھیلا جبکہ 26ہزار 1سو 75 بوری تقسیم کی گئی اور 10 ہزار میٹرک ٹن ٹارگٹ میں سے فوڈ سنٹر رند اڈا پر 7759.900 میٹرک ٹن گندم خرید کی گئی ہے اور کسان بھائیوں کی پے منٹ کی ادائیگی کو بروقت مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے ۔

  • دبئی: 253پاکستانیوں سمیت 319 گداگر گرفتار

    دبئی: 253پاکستانیوں سمیت 319 گداگر گرفتار

    دبئی،باغی ٹی وی(ویب نیوز)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ماہ رمضان کے دوران پولیس نے 250 سے زائد پاکستانیوں سمیت 319 گداگروں کو گرفتار کیا
    دبئی پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ گداگروں کو پیسے دینے سے اجتناب کریں۔پولیس کے مطابق گرفتار گداگروں میں 253 پاکستانی، 40 بھارتی شہری شامل۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 167 مرد اور 152 خواتین شامل ہیں۔ان گداگروں میں سے 9 کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں عید کے 2 روزمیں4 ہزار ٹریفک حادثات، 38 سے زائد افراد جاں بحق

    پنجاب میں عید کے 2 روزمیں4 ہزار ٹریفک حادثات، 38 سے زائد افراد جاں بحق

    لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)عیدالفطر کے پہلے اور دوسرے روز پنجاب میں چار ہزار سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
    تفصیل کے مطابق عید الفطر پر ایک جانب جہاں خوشیاں منائی گئیں تو دوسری جانب ایسے خاندان بھی ہیں جہاں صف ماتم بچھ گئی۔
    ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ٹریفک حادثات تھم نہ سکے اور پنجاب بھر میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 2 ہزار 204 افراد زخمی ہوگئے۔
    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز 19 سو 95 حادثات پر ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات صوبائی دارالحکومت لاہور میں رپورٹ ہوئے۔
    ریسکیو حکام نے بتایا کہ لاہور میں عید کے دوسرے روز 344 حادثات میں 389 لوگ زخمی ہوئے اور 125 فائر کال پر ریسپانڈ کیا گیا جبکہ عید کے پہلے روز سب سے زیادہ 34 فائر ایمرجنسیز لاہور میں رپورٹ ہوئیں۔
    ریسکیو کے مطابق عید کے 2 روز میں پنجاب بھر میں 4 ہزار 50 حادثات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، دو دنوں میں ایکسیڈنٹ سے پنجاب بھر میں 38 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

  • پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم، فردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑی

    پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم، فردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑی

    سیالکوٹ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی پھٹ پڑیں۔
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مخصوص ٹولے نے دیہاڑیاں لگانے کیلیے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دلوائے، اس وقت سیاست نہیں عداوت اور کھینچا تانی ہو رہی ہے، عمران خان سے اسمبلیاں تڑوانے والوں کو معلوم تھا الیکشن نہیں ہو رہے۔
    انہوں نےکہا کہ عمران خان کے اردگرد جو ٹولہ ہے وہ جیت گیا، ان لوگوں نے دیہاڑیاں لگانے کیلئے ٹکٹیں غیرمنصفانہ تقسیم کروائیں۔
    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ٹکٹوں پر نظرثانی کا فیصلہ بہتر اور مناسب ہے، پی ٹی آئی کے اندر میچ ختم کرنے کیلیے خان صاحب کو فرنٹ فٹ پر آنا چاہیے۔

  • ٹھٹھہ:حالات سے تنگ  4 افراد نے زہر پی لیا، 2 خواتین جاں بحق

    ٹھٹھہ:حالات سے تنگ 4 افراد نے زہر پی لیا، 2 خواتین جاں بحق

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی(نامہ نگار قادرنوازکلوئی)حالات سے تنگ 4 افراد نے زہر پی لیا، 2 خواتین جاں بحق
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے گاؤں قاسم ٹانڈیو میں 3خواتین اور ایک مرد نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے تنگ آکر زہر پی لیا جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔خودکشی کرنے والے چاروں افراد کو جناح ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہاں 2 خواتین دم توڑگئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق دیگر 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ انہیں بتایا گیا ہےکہ چاروں افراد نےگھریلو پریشانی سے تنگ آکر زہرکی دوا پی لی تھی۔

  • ڈی جی خان :سخی سرور روڈ ،تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹرک کو ٹکر، مردجاں بحق، خاتون زخمی

    ڈی جی خان :سخی سرور روڈ ،تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹرک کو ٹکر، مردجاں بحق، خاتون زخمی

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )ڈی جی خان میں سخی سرور روڈ پر اوور سپیڈ موٹرسائیکل کی ٹرک کو ٹکر،ایک مردجاں بحق ،خاتون شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق سخی سرور روڈ پر اوور سپیڈنگ کی وجہ سے آج ایک حادثہ رونما ہوا جس میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل جس پر ایک مرد اور عورت سوار تھے جلد بازی میں اوور ٹیک کرتے ہوئے پاس چلتے ہوئے ٹرک میں جا لگے اس ایکسیڈنٹ کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار مرد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئے وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی ریسکیو ٹیم ایک ایمبولینس اور ایک موٹر بائیک کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،جب ایمبولینس سٹاف موقع پر پہنچا تو ایک بندہ موقع پر ڈیڈ تھا جبکہ ایک عورت شدید زخمی تھی جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدہسپتال شفٹ کیا گیا –
    لواحقین کے اسرار پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سے اجازت لینے کے بعد ایمبولینس DGA-19 پر ڈیڈ باڈی ان کے آبائی گھر شاہجمال شفٹ کر دی گئی جبکہ زخمی خاتون کو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ موٹرسائیکل کی اوور سپیڈنگ وجہ سے پیش آیا

  • سرگودھا : تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا : تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا، باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ،نامہ نگار)تھانہ کینٹ پولیس کی بڑی کاروائی، دو منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
    عید کے موقع پر 425 لٹر شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،بدنام زمانہ منشيات فروش اظہر سے 200 لٹر شراب برآمد ،بدنام زمانہ منشيات فروش شکیل مسیح کے قبضہ سے فروخت کی جانیوالی 225 لٹر شراب برآمد ،ملزمان نے عید کے موقع پر مختلف مقامات پر شراب سمگل کرنی تھی ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا مزید تفتيش جاری ہے۔

  • گو جرہ : موٹرسائیکل سواروں کی گدھاگاڑی سے ٹکر،2 جاں بحق

    گو جرہ : موٹرسائیکل سواروں کی گدھاگاڑی سے ٹکر،2 جاں بحق

    گو جرہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )موٹرسائیکل سواروں کی گدھاگاڑی سے ٹکر،2 جاں بحق
    تفصیل کے مطابق گوجرہ چک نمبر 427ج کے رہائشی دو نوجوان ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 427کے رہائشی جمشید بابر اور حافظ محمد سفیان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اسماعیل شناوری ہوٹل سے آئس کریم کھانے کے بعد واپس گاؤں جا رہے تھے کہ راستے میں گدھا گاڑی سے ٹکرا کر گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے جن کو آی کم جنرل ہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے گئے ،مقامی پولیس مصروف کا کارروائی ہے