Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ : پتنگ بازی  8 سالہ بچے کی جان لے گئی

    گوجرہ : پتنگ بازی 8 سالہ بچے کی جان لے گئی

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) پتنگ بازی آٹھ سالہ بچے کی جان لے گئی معلوم ہوا ہے کہ نیو پلاٹ گوجرہ کے رہائشی محنت کش عابد کا آٹھ سالہ بیٹا محمد ندیم پڑوسیوں کی چھت پر چڑھ کر پتنگ پکڑنے کے لیے گیا پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گیا جس کو ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرہ میں لایا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفرکر دیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا بچے کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اہلیان گوجرہ کی انتظامیہ سے سے پرزور اپیل ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے

  • اوچ شریف :غیرقانونی منی پٹرول پمپ کوآگ لگ گئی، دکان جل کر خاکستر

    اوچ شریف :غیرقانونی منی پٹرول پمپ کوآگ لگ گئی، دکان جل کر خاکستر

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)غیرقانونی منی پٹرول پمپ کوآگ لگ گئی، دکان جل کر خاکستر
    تفصیل کے مطابق محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کی ملی بھگت سے شہر اور اس کے گردونواح ، مضافاتی علاقوں میں منی پٹرول پمپوں کی بھرمار، غیر قانونی پٹرول پمپس کو فی الفور بند نہ کیا گیا تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
    اوچ شریف کے نواحی علاقے اڈا گمانی شریف میں واقع محمد حفیظ لنگاہ کے پیٹرول پوائنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پٹرول یونٹ کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ ٹینکی میں پیٹرول ذخیرہ کرتے وقت لگی دوکان میں موجود 100من گندم بھی جل کر راکھ ہوگئی ۔علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ھوا
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اوچ شریف شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں جگہ جگہ سول ڈیفنس اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کے عملے کی ملی بھگت سے دکانداروں نے دکانوں میں منی پٹرول پمپس بنا رکھے ہیں اور کھلے عام پٹرول کی فروخت کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے مضافاتی علاقوں میں یہ منافع بخش گھناؤنا کاروبار پورے عروج پر ہے جہاں کوئی حفاظتی آلات وغیرہ موجود نہیں ہوتے، اگر کسی بھی غیر قانونی منی پٹرول پمپ میں آگ لگ جائے توآگ بجھانے کے آلات نہ ہونے کے باعث دکانوں و رہائشی علاقوں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
    شہریوں نے کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر سے ضلع بھر میں قائم غیر قانونی منی پٹرول پمپس کو فی الفور بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور اس میں ملوث محکمہ سول ڈیفنس کے عملے کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

  • ٹبہ سلطان پور: ٹھیکیدار مین سڑک کی تعمیر نامکمل چھوڑ کر فرار

    ٹبہ سلطان پور: ٹھیکیدار مین سڑک کی تعمیر نامکمل چھوڑ کر فرار

    ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ٹھیکیدار وارڈ نمبر5 ٹبہ سلطان پور مین سڑک کی تعمیر نامکمل چھوڑ کر فرار ہوگیا, سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھوں اور مٹی کے گارے کی وجہ سے آمدورفت میں شدید مشکلات, پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا۔ اور گردو غبار اڑنے سے شہری اور تاجر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اور کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر فرار ہوگیا متعدد بار ایکسین شاہرات اور ایس ڈی او کو شکایات کیں کہ سڑک کے نامکمل کام کو مکمل کیا جائے لیکن بار بار یقین دہانی کے باوجود کام دوبارہ شروع نہیں ہو سکا ذمہ داران کی طرف سے بار بار عوام کو لالی پاپ دیا جاتا ہے لیکن کام شروع نہیں کیا جارہا ہے احتجاج کرتے شہریوں کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے عوام کو احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے عوام کس کے پاس جائیں کہاں شکایت کریں سڑک کی نامکمل تعمیر کی وجہ سے سیوریج اور بارشوں کا پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث کئی کئی فٹ گارا بن جانا روزانہ کا معمول ہے ۔ریسکیو 1122 والوں کو بھی ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور متعدد بار مریض ادھوری, نامکمل سڑک پر پڑے گڑے اور گارے میں ہی پھنسے رہتے ہیں ۔ شہر ٹبہ سلطان پور کی مختلف فلاحی تنظیموں کے رہنمائوں اور شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر وارڈ نمبر 5 کی موجودہ بدترین صورت حال کو بہتر کرائیں تاکہ شہریوں کی زندگیاں میں آسانیاں پیدا کی جائیں.

  • شیخوپورہ : دو گروپوں میں مسلح تصادم،گولیاں لگنے سے طرفین کے 4 افراد زخمی

    شیخوپورہ : دو گروپوں میں مسلح تصادم،گولیاں لگنے سے طرفین کے 4 افراد زخمی

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی( محمد طلال سے)شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ ڈیرہ توتاں والا نزد چاچو کے سٹاپ دو گروپوں میں مسلح تصادم۔گولیاں لگنے سے طرفین کے چار افراد زخمی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمی افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا۔شیخوپورہ زخمی ہونیوالے افراد میں.آصف علی ولد ممتاز 30 سال،حنیفاں بی بی زوجہ نذر حسین،ریاست علی، ظہیر عباس شامل ہیں۔

  • گوجرخان : نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور نقدی لے اُڑے

    گوجرخان : نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا اور نقدی لے اُڑے

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) نا معلوم چور رات کی تاریکی میں گوجرخان کھوکھا بازار میں واقع کپڑے کی دکان کے تالے کاٹ کر کم وبیش 4لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور 35 ھزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے چوری کی یہ واردات شیخ عبدالقیوم سینٹر کے سامنے واقع شکور کلاتھ ھاوس میں ھوئی واردات کی اطلاع ملنے پر گوجرخان تھانہ کے ایس ایچ او ملک نواز پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے مالک دکان چوھدری شکور کے مطابق نامعلوم چور آہنی شٹر کے تالے کاٹ کر لیڈیز سوٹ کے علاوہ مردانہ سوٹ اور نقدی چرا کر لے گئے ہیں

  • گوجرخان: شادی پر ہوائی فائرنگ کے لئے اسلحہ لے جانے والے 4ملزمان گرفتار

    گوجرخان: شادی پر ہوائی فائرنگ کے لئے اسلحہ لے جانے والے 4ملزمان گرفتار

    گوجرخان باغی ٹی وی(نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) شادی پر ھوائی فائرنگ کے لئے اسلحہ لے جائے والے 4ملزمان گرفتار ۔ تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی
    تفصیل کے مطابق شادی پر ہوائی فائرنگ کے لیے اسلحہ لے جانے والے 04 ملزمان گرفتارکرلئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے 03 رائفل 12 بور اور 02 پستول اور گولیاں برآمد،گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ، سعد جمیل، نقاش اور سکندر کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کےزیر استعمال گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ایس پی صدر کی ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کو شاباش،ایس پی صدرنے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • میرپور ساکرو:2 روز قبل زہر پی کر خودکشی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔

    میرپور ساکرو:2 روز قبل زہر پی کر خودکشی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی)2 روز قبل زہر پی کر خودکشی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا۔
    باغان شہر کے گاؤں عارب ملاح کے رہائشی 22 سالہ عظیم ملاح ولد روشن ملاح نے 2 روز قبل زہر پی کر اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔
    خودکشی کرنے والے نوجوان کو رورل ہیلتھ سینٹر باغان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کے معدے سے زہر نکالنے کی کوشش کی اور بعد ازاں طبیعت زیادہ خراب ہونے کے پیش نظراسے کراچی کے جناح ہسپتال منتقل کیا۔جہاں علاج کے بعد جناح ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،لواحقین کے مطابق گھر آنے کے بعد نوجوان کی طبیعت دوبارہ خراب ہوگئی، وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

  • گوجرخان :جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیرمیں حکومت ہرممکن تعاون کریے گی – اعظم نذیر تارڑ

    گوجرخان :جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیرمیں حکومت ہرممکن تعاون کریے گی – اعظم نذیر تارڑ

    گوجرخان،باغی ٹی وی(شیخ ساجد قیوم)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑنے گوجرخان بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے عہدیداران سے نئے جوڈیشل کمپلیکس کے حوالہ سے گفتگو میں وکلاء کے مسائل کے حل کے بارے میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اس جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیرمیں حکومت ہرممکن تعاون کریے گی،وفاقی وزیر گوجرخان بار ایسوسی ایشن کے لئے دس لاکھ روپے گرانٹ کا چیک گوجرخان بارکے صدرمحمد عرفان قریشی اور سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اخلاص کے حوالہ کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے،بار ایسوسی ایشن گوجرخان کے میڈیا ایڈوائزر محمدیاور منیر ملہوترہ کے مطابق اس موقع پر حسن رضاپاشااورپاکستان بار کونسل کے دیگرممبرزبھی موجود تھے،وفاقی وزیر نے ملک و معاشرہ میں وکلاء کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے قیام وطن، قانون و انصاف کی سربلندی اور جمہوریت کی بحالی میں گوجرخان بار کے کردار کو بے حد سراہا،گوجرخان بار کے صدرمحمد عرفان قریشی اور سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اخلاص نے وکلاء کیمو نٹی کے لیے نیک خیالات اور گوجرخان بارچیمبرزکے حوالہ سے کی بھر تعاون کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا

  • سیالکوٹ : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،5 گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،5 گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاھد ریاض)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،5 گرفتار
    ڈسکہ تھانہ بمباوالا ایس ایچ او راجہ عماد نے جرائم عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کے قبضہ سے منشیات ناجائز اسلحہ اور داو پر لگی رقم بھی برآمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے
    ڈسکہ تھانہ بمباوالا ایس ایچ او راجہ عماد نے جرائم عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر لیے ملزم اعظم عرف رانا لیاقت جو علاقہ میں عرصہ دراز سے منشیات فروخت کر رہا تھا اور ناجائز اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر وائرل کرتا تھا گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں مفرور اشتہاری وقار عرف اسلم کو گرفتار کر لیا اوٹھیاں گاوٴں میں سرعام جواء کھیلنے والے ملزمان یاسر شکیل اور سیف کو موقع سے گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد الگ الگ مقدمات درج کے تفتیش شروع کر دی

  • سول ہسپتال  ڈسکہ کے گائنی وارڈ  سے ایک دن کا بچہ اغوا

    سول ہسپتال ڈسکہ کے گائنی وارڈ سے ایک دن کا بچہ اغوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر شاہد ریاض ) سول ہسپتال ڈسکہ کے گائنی وارڈ سے ایک دن کا بچہ غائب
    کے مطابق سول ہسپتال ڈسکہ کی گائنی وارڈ سے ایک دن کا بچہ غائب پولیس
    ماں کا رو رو کر برا حال دن دیہاڑے بچہ اٹھا کر لے جانے کی فوٹج سامنے ا گئی
    فوٹج میں ماسک لگائے خاتون بچہ اٹھا کر لے جا رہی ہے
    اغوا کار خاتون نے نومولود بچے کو اٹھا کر فورا چادر میں چھپا لیا
    آغوا کار خاتون گائنی وارڈ میں کل اور اج مختلف اوقات میں اتی جاتی رہی
    ماں اور دادی کی انکھ لگتے ہی موقع پا کر چلتی بنی
    بچے کے اغوا کی خبر پورے ہسپتال میں پھیل گئی مریضوں میں خوف و ہراس
    ایک دن کے بچے کےاغوا نے سول ہسپتال کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ا تھا دئے